Tag: سلمان اقبال

  • ہمارا نظریہ عظیم وطن پاکستان ہے اور ہم آج بھی اسی پر قائم ہیں ، سلمان اقبال

    ہمارا نظریہ عظیم وطن پاکستان ہے اور ہم آج بھی اسی پر قائم ہیں ، سلمان اقبال

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا نظریہ عظیم وطن پاکستان ہے اور ہم آج بھی اسی پرقائم ہیں، دشمن چاہےبیرونی ہو یااندرونی اے آر وائی نے ہر حالت میں ملک وافواج کا دفاع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اےآروائی کے قیام سےاب تک ہمارا ایک نظریہ اورایک مقصد ہے ، ہمارا نظریہ عظیم وطن پاکستان، ہم آج بھی اسی پر قائم ہیں ، دشمن چاہے بیرونی ہو یا اندرونی اےآروائی نے ہر حالت میں ملک وافواج کا دفاع کیا ہے۔

    سلمان اقبال نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا "اے آر وائی فوج کی قربانیوں اور اسکی خدمات کو ہمیشہ سامنے لاتا رہا، جو چینل، سیاسی قوتیں ریاست اور فوج پرحملے کرتے رہے وہ اے آر وائی پر الزام لگا رہے ہیں، حکومت ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا چاہتی ہے تو ضرور بنائے۔

    صدر اے آر وائی نیٹ ورک نے مزید کہا کہ مجھےاس سےفرق نہیں پڑتا کہ ہمارےخلاف کیا انتقامی کارروائی کی جاتی ہے، لیکن میں اور میرا ادارہ وطن اور بہادر افواج کے ساتھ کھڑےرہیں گے۔

    .

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے ادارے کو فوج اور ملک دشمن قرارنہ دے ، اےآروائی نےہمیشہ سیاسی جماعتوں کوبات کرنےکاموقع دیا، ایسا ہی ایک معاملہ پیر کو ہوا جب گل صاحب نے اپنی رائےدی ، حکومت سیاسی شخصیت کی ذاتی رہے ادارے سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

  • سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، ارشد شریف سمیت دیگر ایف آئی آر میں نامزد

    سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، ارشد شریف سمیت دیگر ایف آئی آر میں نامزد

    کراچی: عماد یوسف کی گرفتاری جس ایف آئی آر کے ذریعے عمل میں آئی ہے اس میں سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، اور ارشد شریف سمیت دیگر صحافی بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر سے حکومت کی پھرتیاں ظاہر ہو گئیں، اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری سے صرف ایک گھنٹہ قبل ایف آئی آر درج کی گئی۔

    ایف آئی آر میں سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، ارشد شریف، خاور گھمن، اور عدیل راجہ کے نام بھی شامل ہیں، ایف آئی آر میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت درج کی گئی ہے۔

    نشریات کی بندش کے باعث اے آر وائی نیوز کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    ایف آئی آر دفعہ 120،124A،131،153A کے تحت درج کی گئی، جس میں بغاوت اور سازش جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رات گئے اے آر وائی نیوز کے خلاف حکومت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کو کراچی میں ڈیفنس سے گرفتار کر لیا ہے، 15 سے 20 افراد نے گھر پر دھاوا بولا۔

    اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف بغیر وارنٹ ڈیفنس سے گرفتار

    چھاپے کے وقت سی سی ٹی وی کیمروں کا رخ موڑا گیا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دروازے توڑ کر گھر میں گھسے، اور توڑ پھوڑ مچائی۔

    کچھ افراد پولیس کی وردی اور بعض سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے، عماد یوسف کا لائسنس یافتہ اسلحہ، سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی ساتھ لےگئے، چھاپا مار ٹیم میں نہ کوئی خاتون اہل کار تھی اور نہ ہی وارنٹ گرفتاری دکھایا گیا۔

  • دبئی میں اے آر وائی لاگونا ایوارڈز، ڈیڑھ سو پلاٹینم ایجنٹس کی شرکت

    دبئی میں اے آر وائی لاگونا ایوارڈز، ڈیڑھ سو پلاٹینم ایجنٹس کی شرکت

    دبئی میں اے آر وائی لاگونا ایوارڈز منعقد کیے گئے، جس میں اے آر وائی لاگونا کے ڈیڑھ سو پلاٹینم ایجنٹس نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں اے آر وائی لاگونا ایوارڈز کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا، اس ایوارڈ تقریب میں اے آر وائی لاگونا کے 150 پلاٹینم ایجنٹس نے شرکت کی۔

    تقریب میں اے آر وائی گروپ کے چیئرمین محمد اقبال نے ٹاپ 7 پلاٹینم ایجنٹس کو ایوارڈز دیے۔

    صدر، سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم نے ہم پر اعتماد کیا، جس کے لیے پاکستانیوں اور پلاٹینم ایجنٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ اے آر وائی لاگونا کی کامیابی اے آر وائی لاگونا کے سی ای او یعقوب اقبال کی وجہ سے ہے۔

    اے آر وائی لاگونا کے پلاٹینم ایجنٹس پاکستان، مشرق وسطیٰ، افریقہ، برطانیہ، یورپ، امریکا سے آئے ہوئے تھے۔

  • کراچی کنگز اے آر وائی کی نہیں پورے پاکستان کی ٹیم ہے: سلمان اقبال

    کراچی کنگز اے آر وائی کی نہیں پورے پاکستان کی ٹیم ہے: سلمان اقبال

    کراچی: صدر، سی ای او اے آر وائی گروپ اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ کراچی کنگز اے آر وائی کی نہیں پورے پاکستان کی ٹیم ہے، پاکستان سپر لیگ کو ہم سب نے مل کر کامیاب بنانا ہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم کے مہمان بنے تھے، میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی اور گریٹ لیڈر ہے، اس بار ٹیم سے کافی امیدیں ہیں۔

    سلمان اقبال نے کہا کہ انھیں کرکٹ سے بہت زیادہ لگاؤ ہے، اور انھوں نے لیگ کا پہلے سے سوچ رکھا تھا، مرحوم حاجی عبدالرزاق کو بھی کرکٹ کا بہت شوق تھا، کرکٹ ملک کو یکجا کرتا ہے، ہم نے ساری زندگی پاکستان کے لیے کام کیا، ہمارے لوگ بھی محبت کرنے والے ہیں۔

    اونر کراچی کنگز نے کہا پی ایس ایل پاکستان سپر لیگ ہے، یہ پاکستان کا پروڈکٹ ہے، پی ایس ایل کو ہم سب نے کامیاب بنانا ہے، یہ ایک فیسٹیول بن چکا ہے، کراچی کنگز سب سے بڑے شہر کی ٹیم ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ میچ کے دوران جذبات پر قابو رکھوں، کراچی کنگز اے آر وائی نہیں پورے پاکستان کی ٹیم ہے۔

    سلمان اقبال نے کہا عماد نے خود بابر کو کپتان بنانے کی تجویز دی، بابر بہترین کھلاڑی، اور گریٹ لیڈر ہے، پیٹر کافی تجربہ کار کوچ ہیں، اس بار ٹیم سے کافی امیدیں ہیں، بہت آل راؤنڈرز ہیں اور ٹیم متوازن ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس بار بھی کووِڈ سے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

    انھوں نے انٹرویو میں کہا بہت سی طاقتوں کی کوشش تھی کہ پی ایس ایل کامیاب نہ ہو سکے، داخلی قوتوں نے بھی ان کا ساتھ دیا، اور یہ اب بھی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ پہلا ایچ ڈی اسپورٹس چینل لایا تو کون سا غلط کام کیا؟ نشریاتی حقوق کے لیے سب سے زیادہ بولی دی، تو کیا غلط کیا؟

    ان کا کہنا تھا کہ ان سب معاملات کی آڑ میں ذاتی ایجنڈے کے لیے کرکٹ کو نقصان پہنچایا گیا ہے، ذاتی مقاصد تھے جن کے لیے کروڑوں لوگوں کا دل دکھایا گیا۔

  • سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال کو یوم پاکستان پر ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

    سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک سلمان اقبال کو یوم پاکستان پر ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کو 23 مارچ 2022 کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کا ؕاعلیٰ سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو کرکٹ کے لیے ان کی خدمات پر یہ اعزاز دیا جائے گا۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ خط میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او کو بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے انھیں ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    سلمان اقبال پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے مالک ہیں جس نے متعدد معیاری کرکٹرز تیار کیے ہیں-

    جون 2021 میں سلمان اقبال نے ’90-نائنٹی بیش’ کے نام سے ایک نئی بین الاقوامی کرکٹ لیگ کا بھی اعلان کیا تھا جو جلد ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگی۔

    ستارہ امتیاز کیا ہے؟

    ستارہ امتیاز پاکستان کا اعلیٰ سویلین اعزاز ہے۔ یہ ان افراد کو دیا جاتا ہے جنھوں نے "پاکستان کی سلامتی یا قومی مفادات، عالمی امن، ثقافتی یا دیگر اہم عوامی کوششوں کے لیے شان دار خدمات” انجام دی ہوں۔

  • یہ مسئلہ نسلہ ٹاور کا نہیں، ہمارے شہر کراچی کا ہے: سلمان اقبال

    یہ مسئلہ نسلہ ٹاور کا نہیں، ہمارے شہر کراچی کا ہے: سلمان اقبال

    کراچی: اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ نسلہ ٹاور کا نہیں، ہمارے شہر کراچی کا ہے، ہر چیز کا حل میز پر بیٹھ کر نکل سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج ہفتے کو نسلہ ٹاور سے متعلق آباد نے پریس کانفرنس کی، جس سے خطاب میں سلمان اقبال نے کہا عدلیہ نے ہمیشہ پاکستانی شہری اور تاجر کو ریلیف دیا ہے، تمام مسائل میز پر بیٹھ کر حل ہو سکے ہیں، آباد مسائل کا حل پیش کرے گی، مناسب ہو تو قبول کر لیے جائیں۔

    انھوں نے کہا کراچی میں ایک کیمونٹی نہیں پورا پاکستان بستا ہے، کراچی کو بالکل تنہا چھوڑ دیا گیا، ہم یہاں کام نہیں کر سکتے، کراچی میں بجلی ہے نہ پانی، سٹرکیں بھی نہیں، کراچی کے مقامی تاجر محفوظ نہیں تو باہر کے تاجر کیسے محفوظ ہوں گے۔

    پریس کانفرس سے خطاب میں آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا میں اپیل کرتا ہوں جو بھی ٹیکنیکل مسائل ہیں ان پر ماہرین کو بٹھائیں، وہ حل ہو سکتے ہیں، نسلہ ٹاور کی توڑ پھوڑ روکی جائے، لیز اور روڈ کا ایشو حل ہو جائے گا۔

    چیف جسٹس سے درخواست ہے نسلہ ٹاور کیس کا فیصلہ واپس لیا جائے: مولانا بشیر فاروقی

    محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب نے لیز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، میں اپیل کرتا ہوں کہ اس پر فوری ایکشن لیں۔

  • چیف جسٹس سے درخواست ہے نسلہ ٹاور کیس کا فیصلہ واپس لیا جائے: مولانا بشیر فاروقی

    چیف جسٹس سے درخواست ہے نسلہ ٹاور کیس کا فیصلہ واپس لیا جائے: مولانا بشیر فاروقی

    کراچی: مولانا بشیر فاروقی نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ نسلہ ٹاور کیس کا فیصلہ واپس لے لیں، انھوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے بھی اپنا فیصلہ لیا تھا، اس لیے آپ بھی واپس لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج ہفتے کو نسلہ ٹاور سے متعلق آباد نے پریس کانفرنس کی، جس میں سی ای او اور صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال، پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان اور ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری اور فاروق ستار بھی موجود تھے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا بشیر فاروقی نے کہا ہم توہین عدالت نہیں کر رہے ہیں، ہم چیف جسٹس اپیل کر رہے ہیں کہ ہماری فریاد کو سنا جائے، ثاقب نثار نے فیصلہ واپس لے لیا تھا، آپ بھی واپس لے لیں، ٹاور کی تعمیر کی جس نے اجازت دی تھی، اس کو عدالت بلایا جائے۔

    نسلہ ٹاور گرانے کے لئے 200 کی جگہ 400 مزدوروں کو لگائیں، سپریم کورٹ کی کمشنر کراچی کو ہدایت

    ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا بینکوں کے ذریعے خرید و فروخت ہوئی ہے، متعلقہ اداروں کے اجازت نامے دیکھ کر فلیٹ خریدے گئے، کیا میں پہلے سپریم کورٹ جاؤں گا کہ میں فلیٹ خرید سکتا ہوں یا نہیں؟ انھوں نے کہا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی پارکنگ نالے پر بنی ہوئی ہے، سپریم کورٹ اس معاملے پر فل کورٹ بینچ بنائے۔

    خرم شیرزمان نے کہا پہلے دن سے تحریک انصاف نسلہ ٹاور متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، میں سندھ پولیس کی کل مظاہرین پر کارروائی کی مذمت کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے نسلہ ٹاور میں آپریشن کا آج چوتھا روز ہے، کثیر المنزلہ عمارت کو توڑنے کے لیے بھاری مشینیں لائی گئی ہیں۔

  • کھیلوں کیلئے خدمات کا اعتراف، اے آر وائی ڈیجیٹل  نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کو ‘ستارہ امتیاز’  دینے کا اعلان

    کھیلوں کیلئے خدمات کا اعتراف، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کو ‘ستارہ امتیاز’ دینے کا اعلان

    اسلام آباد : یوم آزادی کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اے آروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو کھیلوں کے لئے خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے اے آروائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کو کھیلوں کے لئے خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز عطا کیا جائے گا، سلمان اقبال پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز کے مالک ہیں جو کہ گزشتہ سال یہ ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کر چکی ہے۔

    ستارۂ امتیاز کیا ہے؟

    ستارۂ امتیاز پاکستان میں سول اور عسکری شخصیات کو عطا کیا جانے والا تیسرا بڑا اعزاز ہے۔

    ستارۂ امتیاز کو ستارہ فضیلت بھی کہا جاتا ہے، یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو حکومت پاکستان عسکری اور سول شخصیات کو عطا کرتی ہے، سول شخصیات کو یہ اعزاز ان کی ادب، فنون لطیفہ، کھیل، طب یا سائنس کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

    اس اعزاز کا اعلان سال میں ایک دفعہ یوم آزادی کے موقع پر کیا جاتا ہے اور یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت اس اعزاز سے پاکستانی عوام کو نوازتے ہیں۔

    اس کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے 126 پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی، یہ ایوارڈز اگلے سال یوم پاکستان پر دیئے جائیں گے.

    صدر مملکت کی جانب سے تین شخصیات کیلئے نشان پاکستان، دو کیلئے ہلال پاکستان، چھے کیلئے ہلال امتیازاور سترہ شخصیات کیلئےستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شعبہ سائنس سے تعلق رکھنے والے محمد نعیم، شعبہ تعلیم سے نذر محمد راشد مرحوم اور مجید امجد مرحوم کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    اداکار اسماعیل تارا، اداکارہ دردانہ بٹ مرحومہ، کوہ پیما محمد علی سد پارہ مرحوم اورمس نرگس حمید اللہ کو کھیلوں میں خدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ چین کے دو شہریوں کو پاکستان میں بہتری خدمات کے عوض ہلال پاکستان کا اعزاز دیا جائے گا۔

  • کراچی کنگز پلے آف مرحلے کے لیے تیار ہے، سلمان اقبال

    کراچی کنگز پلے آف مرحلے کے لیے تیار ہے، سلمان اقبال

    کراچی : کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز پلے آف مرحلے کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی ٹیم کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان اقبال نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی سی بی نے پلے آف کرانے کا بہترین فیصلہ کیا،کراچی کنگز پلے آف کے لیے تیار ہے۔

    دوسری جانب کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پلے آف مرحلے کے لیے کراچی کنگز کے تمام کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔

    ہیڈ کوچ کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑی پلے آف مرحلے میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    کراچی کنگز کے کھلاڑی ایلکس ہیلز نے بھی کہا کہ پاکستان واپس آکر کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں۔

    پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

    اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے چاوں بقیہ میچز 15،14 اور 17 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 17 مارچ کو کرونا وائرس کے باعث پی ایس ایل 2020 کو روک دیا گیا تھا جسے اب دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

  • 20 ہزار طبی حفاظتی ڈریس ڈاکٹرز اور طبی عملے کو فراہم کیے جائیں گے، سلمان اقبال

    20 ہزار طبی حفاظتی ڈریس ڈاکٹرز اور طبی عملے کو فراہم کیے جائیں گے، سلمان اقبال

     کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کےلئے 20 ہزار طبی حفاظتی ڈریسز کا آ رڈر دے دیا ہے جو جلد ہی طبی عملے کو فراہم کر دیے جائینگے۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان اقبال نےاے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 20 ہزار طبی سوٹ آرڈر کیے ہیں جو کہ میڈ ان پاکستان ہیں اور حکومت کے تصدیق شدہ ہیں،اور جلد ہی اس جنگ کے ہر اول دستے یعنی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو فراہم کردئیے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس متاثرین کے لیے اے آ ر وائی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے اور یہ فنڈز ایک مربوط طریقہ سے اس مشن کے لئے استعمال ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک 20ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرے گا، سی ای او سلمان اقبال

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سلمان اقبال نے 20 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ہیروز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے فرنٹ لائن ہیروزہیں، سب سےپہلےکوشش ہےڈاکٹرز کو تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھاکہ کوشش ہے لوگوں کیلئےموبائل ٹیسٹنگ کٹس منگوائیں، موبائل ٹیسٹنگ کٹس سےلوگوں کوگاڑی سےاترنانہیں پڑےگا اور لوگوں کے نمبر لےکر انہیں 15سے20منٹ میں رپورٹ بھیج دی جائے۔