Tag: سلمان اقبال

  • کراچی کنگزکےمالک کا کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کا اعلان

    کراچی کنگزکےمالک کا کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کا اعلان

    دبئی : کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کراچی کیلئےمزید 3 ٹیمیں بنانےکا اعلان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کراچی کےابھرتےکرکٹرزکوپی ایس ایل میں موقع دیناچاہتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کے لئے بڑی خوش خبری آگئی۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک، اے آر وائی ڈیجیٹل گروپ کے صدر اورسی ای او سلمان اقبال نے کراچی کے لئے مزید تین ٹیمیں بنانے کا اعلان کردیا۔

    کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کیلئے فرنچائز میں کراچی کنگز الیون، انڈر نائنٹین اور انڈر ففٹین ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کرکٹ کئی دہائیوں سےکراچی کے کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔ کراچی نے پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    کراچی کے ابھرتےکرکٹرزکوپی ایس ایل میں موقع دیناچاہتےہیں۔ منتخب کھلاڑیوں کواسکول، کالجزکی اسکالر شپ بھی دی جائیں گی۔

    اسکالرشپ سےکھلاڑی کھیل کےساتھ تعلیم پربھی توجہ دےسکیں گے۔۔ کراچی کنگز فرنچائز جلدکراچی میں کھلاڑیوں کےانتخاب کے لئے کیمپ لگائےگی۔

  • انتظارگھڑیاں ختم : دبئی میں پی ایس ایل کی شاندار افتتاحی تقریب

    انتظارگھڑیاں ختم : دبئی میں پی ایس ایل کی شاندار افتتاحی تقریب

    دبئی: انتظار کی گھڑیاں ختم پاکستان سپر لیگ کی شاندار افتتاحی تقریب دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی گئیں۔

    پاکستان کی پہلی سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان پرچم میں رنگ گیا، کانٹ ڈاؤن کے بعد پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب شروع ہوئی، آسمان پررنگ اورنور کی برسات سے جگمگا اٹھا۔

    قومی ترانےسے پی ایس ایل کی تقریب شروع ہوئی، بختاور بھٹوزرداری بھی تقریب میں موجود،تقریب کا آغاز بختاور بھٹوزرداری نے بٹن دبا کر شروع کیا، پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی شیخ نہیان بن مبارک تھے۔

    پی ایس ایل کی شاندارافتتاحی تقریب قومی ترانے پرشرکا اٹھ کھڑے ہوئے، اے پی ایس کے146طلبہ اور5اساتذہ اسٹیڈیم میں موجود ہیں.

    پاکستان سپرلیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کاکہناہےکہ پاکستانی پرامن لوگ ہے جو کرکٹ کھیلنا بھی جانتے اورکھلانا بھی جانتے ہیں ۔

    پاکستانی گلوکارعلی ظفر اورشان پال کی نے مشہورگیتوں پر پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے،تقریب کی شروعات علی ظفرکے گانے سے ہوئی، علی ظفرکی آوازکے جادو نے تماشائیوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ جس کے بعد انہوں نے مختلف دھنوں سے شائقین کو محظوظ کیا۔

    جمیکن گلوکار شان پال نے عمدہ پرفارم کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کی پانچ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم مالکان نے بھی شرکت کی۔

    پاکستانی اداکار مہب مرزا اوراہلیہ آمینہ شیخ نے بھی افتتاحی تقریب میں رنگ جمائے، انتظامیہ کی جانب سےتماشائیوں میں جگمگاتے رسٹ بینڈ مفت تقسیم کئے گئے۔

     

    اسٹیڈیم میں آمد کے موقع پر پی ایس ایل کے پانچ ستارے کراچی کنگز، پشاور زلمی، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکھلاڑی پرجوش نظر آئے۔

    پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ دبئی پہنچے تو ایسے میں شوبز کے ستارے بھی پیچھے نہیں ہیں،پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کے علاوہ عدنان صدیقی ، احسن خان، عائشہ عمر ، یاسر حسین اور سوہائے علی ابڑو دبئی پہنچ گئے ہیں۔

    تمام ادار کار کراچی کنگز کے سپورٹر ہیں اور میچز کے دوران کراچی کی ٹیم سپورٹ کرنے کے لئے گراونڈ میں موجود ہوں گے۔

  • سب کاساتھ رہاتو پی ایس ایل کی ٹرافی لیکر آئیں گے ، سلمان اقبال

    سب کاساتھ رہاتو پی ایس ایل کی ٹرافی لیکر آئیں گے ، سلمان اقبال

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر سی ای او سلمان اقبال نے کراچی کی ٹیم کو چیمپئن بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سب کاساتھ رہاتوپی ایس ایل کی ٹرافی لیکر وطن آئیں گے۔

    نیا ناظم آباد کراچی میں کراچی کنگز کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم کو سب کی سپورٹ کی ضرورت ہے، یہ ٹیم کراچی والوں کی ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ سب کاساتھ رہاتوپی ایس ایل کی ٹرافی لیکر آئیں گے، کراچی کنگز کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ آنے والے بارہ ماہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کےانعقاد کررہے ہیں۔

    کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے پر سلمان اقبال نے تمام اسپانسر کا شکریہ بھی ادا کیا،تقریب کے اختتام پر سلمان اقبال نے کراچی جیتے گا کا نعرہ بھی بلند کیا۔


    Gathering in honour of Karachi Kings at Naya… by arynews

  • نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگزکی تعارفی تقریب، کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال

    نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگزکی تعارفی تقریب، کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال

    کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کی کراچی کنگز کی ٹیم کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر اہلیان کراچی کا جذبہ قابل دید تھا۔

    تقریب میں شرکت کیلئے چوہدری عبدالجلیل المعروف چاچا کرکٹ بھی خاص طور سے کراچی تشریف لائے، اور انہوں نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کی فتح اور اس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ، جس میں خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، اسٹیڈیم میں اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال داخل ہوئے تو اسٹیڈیم میں موجود حاضرین نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

    اس موقع پر گورنرسندھ عشرت العباد، ڈی جی رینجرز میجر بلال اکبر، کراچی کے نامزد میئر ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر، تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

    فیصل واوڈا نے کراچی کنگز کی جرسی زیب تن کی ہوئی تھی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے انجام دیئے۔

    اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا، جسے حاضرین نے عقیدت و احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر سنا، معروف گلوکار علی عظمت نے کراچی کنگز کا ترانہ پیش کیا۔

     اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایونٹ کراچی والوں کا ایونٹ ہے۔ اور ٹیم صرف اے آر وائی کی نہیں پوری کراچی کی ٹیم ہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی والوں یہ شہر ہمارا ہے، ہمیں اس کو اجاگر کرنا ہے، کراچی والوں دنیا کو بتانا ہے کہ کراچی کی رونقیں واپس آرہی ہیں اور ہر کراچی والا کپتان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اس شہر کی محبت نے ٹیم خریدنے پر مجبور کیا، اور آج میں بہت  اپنے  خوش ہوں کہ میں نےشہر کیلئے کچھ کیا۔

     انہوں نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، ڈی جی رینجرز ، ایڈیشنل آئی جی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ عشرت العباد نے کہا کہ میں اس ایونٹ پر کراچی کے تمام شہریوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد نے گٹٓار پر قومی ترانے کی کوبصورت دھن پیش کرکے سماں باندھ دیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

    کراچی کنگزکی لانچنگ تقریب میں شہری لسانی و مسلکی تفریق سے بالاتر ہوکر سب پاکستانی اور کراچی والے نظر آئے۔

    کراچی کنگز کی لانچنگ تقریب کو سیاست اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شہر قائد کیلئے تحفہ قرار دیا۔

    جنوری کی سرد شام میں ہونے والی پرجوش تقریب نے نیشنل اسٹیڈیم کو جگ مگا دیا۔ ایونٹ میں شریک مختلف سیاسی رہنماؤں نے اے آر وائی اور کراچی کنگز ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

    نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور کراچی کے نامزد ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری اپنی ٹیم کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

    مشہور زمانہ کامیڈین عمر شریف نے کہا کہ عوام کا جذبہ دیکھ کر 1980 اور 1990 کاکراچی یاد آ رہا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی کنگز کے کھلاڑی اپنے لوگو یعنی شیر معروف شخصیات کا کراچی کنگز اور اے آر وائی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    بعد ازاں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا، ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا، اور پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کی بہتر کارکردگی کے عزم کو دہرایا۔

    کراچی کنگز کی شاندار تعارفی تقریب میں علی عظمت ،فاخر، اور علی حیدر، سلیم جاوید ، شازیہ خشک ، حسن جہانگیر سمیت دیگر نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

  • انضام الحق کا پی ایس ایل کی ٹیم خریدنے پر سلمان اقبال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    انضام الحق کا پی ایس ایل کی ٹیم خریدنے پر سلمان اقبال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    کراچی: سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق نے پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کو مبارکباد دی۔

    سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس میں کراچی کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کو اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس کرکٹ لیگ سے پاکستان کی کرکٹ مزید بہتر ہوگی۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ اسٹارورات کوہلی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں اے آروائی کراچی فرنچائز کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

    انہوں نے اپنے بارہ سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں اے آروائی نیوزکو مبارک باد دی اور کراچی کنگز کو جیت کے لئے’آل دی بیسٹ‘کہا۔

    اس سے قبل پاکستان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اور لیجنڈ کرکٹرعمران خان بھی اے آروائی نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال کو پی ایس ایل کراچی فرنچائز خریدنے پر مبارک باد پیش کرچکے ہیں۔

  • پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر معروف شخصیات کی سلمان اقبال کو مبارکباد

    پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر معروف شخصیات کی سلمان اقبال کو مبارکباد

    کراچی: پاکستان سپرلیگ میں کراچی کی ٹیم خریدنے پرعمران خان اورآفریدی سمیت معروف شخصیات نے سلمان اقبال کومبارکباد دی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اورسابق کپتان عمران خان کا ٹیم خریدنے پرسی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کوخصوصی مبارکباد دی ، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کےفروغ کیلئے سلمان اقبال کااقدام قابل تعریف ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان آفریدی نے پی سی ایل میں کراچی ٹیم خریدنےپرشاہدآفریدی کی سلمان اقبال کومبارکباد دی۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سلمان اقبال نے ثابت کردیا انہیں کرکٹ سے بہت پیارہے، کراچی کی ٹیم خریدکرکارنامہ سرانجام دیا۔

    سابق کوچ محسن حسن خان نے کہا کہ سلمان اقبال اورکراچی کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، اےآروائی کی پاکستان کےلیےخدمات ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔

    اداکارہ فہد مصطفی نے کہا کہ کراچی والوں کو سپورٹ کریں گے جبکہ مشہور قوال امجد صابری نے کہا کہ موقع ملا تو صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤں گا انہوں نے سلمان اقبال کی خدمات کو بھی سراہا۔

  • پی ایس ایل، کراچی کی ٹیم اے آر وائی گروپ کے صدر سلمان اقبال نے خریدلی

    پی ایس ایل، کراچی کی ٹیم اے آر وائی گروپ کے صدر سلمان اقبال نے خریدلی

    لاہور: پاکستان سپرلیگ میں کراچی کی ٹیم اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے خریدلی۔

    لاہور میں لیگ کی فرئنچائز کے لئے نیلامی ہوئی، پاکستان کے بڑے بڑے گروپس نے نیلامی میں حصہ لیا لیکن اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سب پر بازی لے گئے، کراچی پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم ہے۔

    اے آ وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری پہلے بھی کام کیا اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

    اس موقع پر اے آر وائی گروپ کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے پہلی پیش کش ہمیں کی جائے گی، کرکٹ کے ساتھ محبت کو آگے لیکر جائیں گے۔


  • سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال دنیا کے سب سے بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل

    سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال دنیا کے سب سے بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل

    کراچی: اے آروائی نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال دنیا کے سب سے بااثر 500 مسلمان افراد کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کو ملنے والے یہ اعزاز ادارے اور اے آر وائی نیٹ ورک کے ملازمین کے لئے فخر کی بات ہے۔

    The Muslim 500  کی سالانہ اشاعت پہلی مرتبہ سال 2009 میں شائع کی گئی تھی۔جس میں دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔ اس اشاعت کو اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے مرتب کیا جاتا ہے۔

    اے آروائی کے صدر سلمان اقبال کی شاندار کامیابیوں کے اعتراف میں ان کا نام دنیا کی ممتاز مسلم شخصیات میں شامل کردیا گیا ہے۔

    ویب سائٹ کے مطابق جناب سلمان اقبال پاکستان میں سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے مالک ہے،  اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پاکستان سمیت مشرق وسطی، یورپ، شمالی امریکہ اور دنیا کے بہت سے دیگر علاقوں میں موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال کو پاکستان میں آزاد میڈیا کی آواز اور مسلم دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور اور بااثر ترین میڈیا شخصیات میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔

  • سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کیخلاف وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار

    سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کیخلاف وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او اور بانی سلمان اقبال کیخلاف ماتحت عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی جائے،اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے۔

    وارنٹ گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی، کیس کی سماعت کے موقع پر سی ای او سلمان اقبال ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔

    جبکہ ان کے وکیل چوہدری فیصل بھی ہمراہ تھے۔ سلمان اقبال کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ سلمان اقبال کے خلاف وارنٹ گرفتاری قانون کے مطابق نہیں ہیں۔

    وکیل نےعدالت کو بتایا کہ میرے موکل کوابھی تک پولیس کاجاری کیا گیا سمن نہیں ملا۔ماتحت عدالت نےصفائی کامو قع دیئےبغیروارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزارعدلیہ آئین اورقانون کااحترام کرتے ہیں اوراچھی شہرت کے حامل ہیں.

    انھوں نے کہا کہ جوشخص خودعدالت میں حاضر ہے اورپولیس سے تعاون کیلئے بھی تیار ہے توپھروارنٹ گرفتاری جاری کرنا انصاف کے مطابق نہیں اس لئے وارنٹ گرفتاری کالعدم قراردیئے جاتے ہیں.

    انھوں نے پولیس کوسختی سے ہدایت کی کہ درخواست گزارکابیان آئین اورقانون کے مطابق ریکارڈ کیا جائے اورکسی بھی صورت میں قانون سے تجاوز نہ کیا جائے۔

    پولیس کی جانب سے تفتیشی افسر خالد محمود اوروفاق کی جانب سے سرکاری وکیل ہادیہ پیش ہوئیں۔
    جسٹس اطہرمن اللہ نے دلائل سننے کےبعد ماتحت عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

  • بول ٹی وی کے صحافیوں کیلئے اےآروائی کے دروازے کھلے ہیں، سلمان اقبال

    بول ٹی وی کے صحافیوں کیلئے اےآروائی کے دروازے کھلے ہیں، سلمان اقبال

    کراچی :  سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال  نے کہا ہے کہ بول ٹی وی نیٹ ورک کے بحران میں صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے بول ٹی وی نیٹ ورک کے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ صحافیوں کیلئے اے آروائی نیوز کے دروازے کھلے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سےزیادہ صحافیوں کوادارےمیں ملازمتیں دیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر میڈیا ہاؤسز بھی بول ٹی وی کے صحافیوں کا ساتھ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نے ہمیشہ صحافیوں کے مفاد کو ترجیح دی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بول ٹی وی کے بحران میں متاثرہ صحافیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

    دریں اثناء پی ایف یو جے کے جننرل سیکیریٹری رانا عظیم نے سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سلمان اقبال صاحب کا مشکور ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے،بول کے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

     رانا عظیم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی میڈیا ہاؤس بند نہ ہو۔