Tag: سلمان خان

  • سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم نے پولیس حراست میں خودکشی کرلی

    سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم نے پولیس حراست میں خودکشی کرلی

    بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والا ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر فائرنگ کرنے والے ملزم انوج تھاپن کی پولیس حراست میں موت واقع ہوگئی ہے جبکہ پولیس حکام نے موت کی وجہ خودکشی بتائی ہے۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انوج تھاپن نامی ملزم نے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے لاک اپ میں خودکشی کی کوشش کی جس پر اسے اسپتال لے جایا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ اس نے بدھ کو جیل میں خودکشی کی کوشش کی اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اسے بچایا نہ جاسکا۔ 23 سالہ انوج تھاپن نے بیڈ شیٹ کا استعمال کرتے ہوئے لاک اپ کے ٹوائلٹ کے اندر خود کو پھانسی لگائی۔

    اہلکار نے بتایا کہ متوفی کو سرکاری جی ٹی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ جنوبی ممبئی کے آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں اس کی حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ تھاپن کو پنجاب سے سونو کمار بشنوئی کے ساتھ مبینہ طور پر شوٹر ساگر پال اور وکی گپتا کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ’ہر جگہ بیس بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار‘ سلمان خان کا شاہ زیب رند سے مکالمہ

    ’ہر جگہ بیس بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار‘ سلمان خان کا شاہ زیب رند سے مکالمہ

    کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کرنے والے پاکستانی کپتان شاہزیب رند نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے ملاقات کی۔

    گزشتہ روز بھارت کے رانا سنگھ کو شکست دینے کے بعد شاہزیب رند اور سلمان خان کی ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by “” (@shahzaibrindofficial)

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان شاہزیب رند سے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اور انہیں بھارت کے خلاف جیت پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

    اس دوران بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے پاکستانی کپتان کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by “” (@shahzaibrindofficial)

    شاہ زیب رند نے فائٹ جیتنے کے بعد سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پچپن سے آپ کو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، آپ سُپر اسٹار ہیں۔

    واضح رہے کہ کراٹے کومبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی تھی۔

  • فائرنگ کے بعد کیا سلمان خان تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں؟

    فائرنگ کے بعد کیا سلمان خان تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں؟

    بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان اپنے گھر کے باہر ہونے والی فائرنگ کے بعد پہلی بعد منظر عام پر آگئے ہیں۔

    سلمان خان کو جمعہ کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، اس وقت وہ ایک ایونٹ کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔ پچھلے ہفتے باندرہ میں گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر ہونے والی فائرنگ کے بعد انھوں نے اپنی پہلی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے۔

    اداکار نے ہفتے کو دبئی میں اپنی موجودگی کی ایک کلپ شیئر کی ہے جبکہ پس منظر میں دبئی کا نظارہ واضح ہے۔ وہ اس ویڈیو میں خوش نظر آرہے ہیں اور ان کے چہر پر کسی طرح کے تناؤ کے آثار نہیں ہیں۔

    ویڈیو کلپ میں سلمان خان نے کہا کہ وہ دبئی میں کراٹے کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ بلیک ٹی شرٹ میں ملبوس سلمان نے مداحوں کو کہا کہ ’کل آپ سے ملنے کی امید ہے۔‘

    ممبئی کے اپارٹمنٹ کے باہر شوٹنگ کے بعد اداکار کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ کا بہت سارے لوگوں نے جواب دیا۔

    ایک مداح نے کہا کہ ’سلمان خان نے یہ ویڈیو دبئی میں بنائی ہے، اس میں ان کے چہرے پر تناؤ کی کوئی علامت نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ وپہ ہمیشہ کی طرح بہادر نظر آرہے ہیں۔‘

    سلمان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور شخص نے لکھا کہ ’اتنا بڑا اسٹار، سلمان خان کے بارے میں ان کی یہی بات پسند آتی ہے!‘ ایک مداح نے لکھا کہ ’محفوظ رہیں سلمان!‘

  • سلمان خان اس وقت کہاں ہیں؟ ویڈیو سامنے آگئی

    سلمان خان اس وقت کہاں ہیں؟ ویڈیو سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ادکار سلمان خان اس وقت دبئی میں موجود ہیں، وہ  آج صبح ممبئی سے دبئی روانہ ہوئے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سلمان خان کی اگلی فلم سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    اداکار کی ایک ویڈیو ممبئی ایئرپورٹ سے سامنے آئی ہے جس میں انہیں سخت سیکیورٹی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر سلمان خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو نہیں کی تاہم، اُنہوں نے دور سے صحافیوں کو ہاتھ کے اشارے سے ‘ہیلو’ کہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

     جبکہ اب ان کی دبئی پہنچنے کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں سلمان خان کو اپنے باڈی گارڈ شیرا سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکار گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے مسکراتے ہوئے بھی نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے یوں اچانک دبئی جانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی لیکن فائرنگ کے واقعے کے بعد اداکار کو دیکھ کر اُن کے مداح خوش ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔

  • سلمان خان کی اگلی فلم سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    سلمان خان کی اگلی فلم سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اُن کی اگلی نئی فلم سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے اداکارہ سلمان خان کی عید 2025 کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    اداکار سلمان خان اپنے کیریئر میں پہلی بار بلاک بسٹر فلم ’گجنی ‘ کے ہدایتکار اے آر مروگادوس کے ساتھ اپنی نئی فلم میں کام کریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد ناڈیا ڈوالا اور اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال مئی سے ہوگا۔

    اے آر مروگاداس اس وقت ایک اور ایکشن فلم کی ہدایتکاری میں مصروف ہے جو کہ جون تک جاری رہے گی، اسی وجہ سے بھارتی ہدایتکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کا آغاز مئی سے ہوگا۔

    سپر اسٹار سلمان خان کی یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اداکار نے انسٹاگرام پر اس فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔

    پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’ اس عید پر فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں ‘ اور ’میدان ‘ دیکھ لو، اگلی عید ’سکندر‘ سے آکر ملو۔

    واضح رہے کہ فلم سلمان خان کی نئی فلم میں ہیروئن، دیگر کاسٹ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

  • شلپا شیٹی فائرنگ اور دھمکی کے بعد سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں

    شلپا شیٹی فائرنگ اور دھمکی کے بعد سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی فائرنگ کے واقعے پر اظہار ہمدردی کے لیے بالی ووڈ استار سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شلپا شیٹی کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں اپنی والدہ کے ہمراہ سلمان خان کی رہائشگاہ گیلکسی اپارٹمنٹ کے باہر دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کے اس بُرے وقت میں بالی ووڈ سیلیبریٹی ان کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شپلا شیٹی سلمان خان کے پرانے دوستوں میں سے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    دوسری جانب بالی ووڈ کے دونوں اسٹار  متعدد فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں جس میں ’پھر ملیں گے، گرو، شادی کرکے پھنس گیا یار، دس اور اوزار جیسی مشہور شامل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملوث ملزمان کو پکڑا جاچکا ہے۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے جس کے بعد سے سلمان خان کے گھر پر ان سے اظہار ہمدردی کرنے کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سلمان خان کو وزیراعلیٰ نے  یقین دہانی کرادی۔۔ ؟

    سلمان خان کو وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرادی۔۔ ؟

    وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کے بعد کل بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان سے ملاقات کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران وزیر اعلیٰ شندے نے فائرنگ کے واقعہ کے پیش نظر سلمان اور ان کے اہل خانہ کو سخت سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایکناتھ شندے کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ شندے نے جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کو بھی خبردار کردیا۔

    انہو ں نے کہا کہ میں نے پولیس کو بھی اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ معاملے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں لارنس بشنوئی گینگ کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ شندے سے جب اس حوالے سے معلوم کیا گیاتو اُن کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر میں ابھی بھی گینگ باقیات موجود ہیں، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

    سلمان خان نے گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ دیا، ویڈیو وائرل

    انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام غنڈوں اور غنڈوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ میں نے پولس کمشنر سے بھی کہا ہے کہ وہ سیکورٹی فراہم کریں۔ انہو ں نے کہا کہ یہاں گینگ اور غنڈوں کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔

  • سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ اہم انکشافات

    سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ اہم انکشافات

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی جس کی منصوبہ بندی امریکا میں کی گئی۔

    اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے فائرنگ کے لیے شوٹرز کے انتخاب کی ذمہ داری راجستھان میں بشنوئی گروپ کو آپریٹ کرنے والے امریکا میں مقیم روہت گودارا کو دی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روہت گودارا نے کیا تھا جو راجستھان میں بشنوئی کے گینگ کو چلاتا ہے جبکہ ایک ملزم کی شناخت وشال عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے، جو راجستھان کے ایک گینگسٹر روہت گودارا کے لیے کام کرتا ہے اور راجستھان میں بشنوئی گینگ چلاتا ہے۔

    ’یہ صرف ٹریلر ہے‘ گینگسٹر کی سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد دھمکی

    دوسری جانب لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور ساتھ ہی اداکار کو ایک اور بار جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیدی۔

  • ’یہ صرف ٹریلر ہے‘ گینگسٹر کی سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد دھمکی

    ’یہ صرف ٹریلر ہے‘ گینگسٹر کی سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد دھمکی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے پیچھے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا گینگ نکلا۔

    اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روہت گودارا نے کیا تھا جو راجستھان میں بشنوئی کے گینگ کو چلاتا ہے جبکہ ایک ملزم کی شناخت وشال عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے، جو راجستھان کے ایک گینگسٹر روہت گودارا کے لیے کام کرتا ہے اور راجستھان میں بشنوئی گینگ چلاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں ملزم ممبئی سے فرار ہو گئے ہیں، پولیس نے فائرنگ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کیس کرائم برانچ میں منتقل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ابھی اداکار کو صرف نذرانہ پیش کیا ہے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انمول بشنوئی نے سلمان خان کو دوبارہ بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔

    دریں اثنا، سلمان خان کے گھر کے باہر دو موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، اتوار کی صبح تقریباً 4:55 بجے ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر گولیاں چلائی گئیں، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اداکار کے گھر کے باہر ہوا میں تین گولیاں چلائیں۔

    سی سی ٹی وی ویڈیو میں حملہ آوروں میں سے ایک کو موٹر سائیکل پر سوار دیکھا جا سکتا ہے اور دوسرے نے اداکار کے گھر کی طرف اسلحے سے تین راؤنڈ فائر کئے۔

  • اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

    اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

    ممبئی میں بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح 5 بجے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پانچ راؤنڈز فائر کیے، ایک گولی گھر کی پہلی منزل پر بھی لگی جس میں سلمان خان رہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ فورا جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اہلکاروں کو تعینات کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی گینگسٹر کی جانب سے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی تاہم اب یہ واقعہ ان کے گھر کے باہر پیش آیا ہے۔