Tag: سلمان خان

  • بالی وڈ کے ’خانز‘ کو کس فلم کے لیے ایک ساتھ کاسٹ کیا جارہا تھا؟ کئی سالوں بعد اہم انکشاف

    بالی وڈ کے ’خانز‘ کو کس فلم کے لیے ایک ساتھ کاسٹ کیا جارہا تھا؟ کئی سالوں بعد اہم انکشاف

    بالی وڈ کے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو ایک ساتھ انوپم کھیر نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن ایک شرط کے بنا پر تینوں نے کام کرنے سے انکار کردیا۔

    بالی وڈ کے 3 خانز کا ایک ساتھ فلم میں اداکاری کرنا بہت سے فلمسازوں کا خواب رہا ہے، جہاں ہم نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو کرن ارجن میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا ہے وہی عامر خان اور  سلمان خان فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ میں نظر آئے، اس کے بعد ایک دوسرے کی فلموں میں ان کے کیمیوز بھی ہیں۔

     تاہم تینوں نے ابھی تک ایک ساتھ فلم میں کام نہیں کیا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انوپم کھیر نے ان تینوں خانوں سے ایک بار اپنی فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا؟

    بھارت کی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو انوپم کھیر نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اوم جئے جگدیش کے لیے رابطہ کیا تھا، ہدایت کار چاہتے تھے کہ فلم میں 3 خان مرکزی کردار ادا کریں۔

    اس فلم اداکار و ہدایت کار انوپم کھیر نے سلمان، شاہ رخ اور عامر کے ساتھ، فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کرنے کے لیے رانی مکھرجی، پریتی زنٹا اور کاجول سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن تینوں خانز نے ایک فلم کے لیے ایک ساتھ آنے سے انکار کر دیا تھا۔

    بعد میں انوپم کھیر یش راج فلمز کے پاس گئے اور ان سے فلم کی حمایت کرنے کو کہا، لیکن پش راج نے ایک شرط رکھی اور کہا کہ اگر تینوں خان اوم جئے جگدیش کے لیے تین بھائیوں کا کردار ادا کرنے کے لیے اکٹھے ہونے پر راضی ہو جائیں تو وہ اس فلم میں خرچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    تاہم تمام چھ اداکاروں نے تاریخ کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے پیشکش کو مسترد کر دیا، اس کے فوراً بعد جب انوپم کھیر نے بھی فلم نہ بنانے کا فیصلہ کیا لیکن بھارت پروڈیوسر واشو بھگنانی نے بغیر کسی شرط کے اوم جئے جگدیش بنانے کا فیصلہ کیا۔

    2002 میں ریلیز ہونے والی فلم اوم جئے جگدیش میں انیل کپور، ابھیشیک بچن، اور فردین خان کو مرکزی کرداروں میں دیکھا گیا جب کہ ماہیما چوہدری، ارمیلا ماتونڈکر، اور تارا شرما نے انوپم کھیر کی ہدایت کاری میں اہم کردار ادا کیا۔

    اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام رہا لیکن یہ فلم اب بھی بہت سے لوگوں کو یاد ہے۔

  • جب سلمان خان نے کرینہ کو کہا کہ ’تم نے غلط خان سے شادی کر لی!‘

    جب سلمان خان نے کرینہ کو کہا کہ ’تم نے غلط خان سے شادی کر لی!‘

    بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے ایک پروگرام کے دوران کھل کر کرینہ کپور کو کہا تھا کہ ’تم نے غلط خان سے شادی کر لی۔‘

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج پر بالی وڈ بیبو اور دبنگ خان موجود ہیں۔ سلمان ان سے کہتے ہیں کہ آپ اپنے شوہر سیف علی خان سے کیا کہیں گی ہم سب کان بند کررہے ہیں۔

    اس پر کرینہ کپور کہتی ہیں کہ سیف کے لیے بہت سارا پیار میری طرف سے اور سلمان کی طرف سے اور وی سلمان کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہیں کہ آپ بھی انھیں ہائی کردیں۔

    اس پر سلو بھائی بہت روکھے انداز میں انھیں ’واٹس اَپ‘ کہتے ہیں، پھر اداکارہ سے بولتے ہیں کہ کیا یار کرینہ کپور غلط خان سے شادی کرلی، جس پر کرینہ ہنستے ہوئے چہرہ گھما لیتی ہیں۔

    مذکورہ ویڈیو کلپ بگ باس سیزن 6 کی ہے جب کرینہ نے بالی وڈ کے بھائی جان کے شو میں شرکت کی تھی۔ یہ 2013 کا واقعہ ہے جبکہ اس سے ایک سال قبل کرینہ اور سیف نے شادی کی تھی۔

    کرینہ اپنے گانے ’فیوی کول سے‘ کی تشہیر کے لیے شو میں موجود تھیں۔ بہت سے مداحوں نے اس ویڈیو پر کمنٹس کیے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ ‘بھائی اپنی بات کہنے میں کبھی نہیں ہچکچاتے۔‘

    ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ’واہ… مجھے لگتا ہے کہ اب میں سمجھ گیا ہوں کہ سلمان خان کے لیے ہر کوئی اس قدر دیوانہ کیوں ہے۔‘

  • ٹائیگر 3 نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے

    ٹائیگر 3 نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کے ریکارڈ توڑ ڈالے

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم ٹائیگر  3 نے ریلیز کے پہلے دن شاندار بزنس کرکے دبنگ اسٹار کی ماضی کے تما ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے دیوالی کے موقع پر ریلیز کے پہلے دن ہی 44.50 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد اس فلم نے سلمان خان کی ماضی کی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئی ہے جس نے پہلے دن اتنا بزنس کیا ہو۔

    رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 42.30 کروڑ کا بزنس کیا تھا، یہ فلم سال 2019 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ سلمان خان کی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر 40.35 کروڑ کمائے تھے۔

    تاہم  منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ نے پہلے دن باکس آفس پر 44.50 کروڑ کا بزنس  کرکے سلمان خان کی ان فلموں کو تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ ’’ٹائیگر 3‘‘کو گزشتہ روز دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔

  • سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس اور ایکشن سے بھر پور فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ ریلیز ہوتے ہی چھاگئی ہے۔

    منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ٹائیگر 3  کو آج دیوالی کے موقع پر تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے۔

    اس فلم میں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ کترینہ کیف زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں اس کے علاوہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔

    تھرلر ایکشن فلم ٹائیگر 3 میں شاہ رخ خان اور ہریتھک بھی نظر آئے ہیں، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز کی جاچکی ہے۔

  • سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر 3 کا نیا پرومو جاری

    سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر 3 کا نیا پرومو جاری

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر 3 کا نیا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

    ٹائیگر 3 کے میکرز نے فلم کا نیا پرومو جاری کر دیا ہے کیونکہ فلم کی ریلیز میں صرف 10 دن باقی ہیں، اس فلم میں سلمان خان ایک جاسوس ایجنٹ کے طور پر نظر آئیں گے، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض منیش شرما نے ادا کئے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3کا نیا پرومو سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والوں کا انتظار بھی ختم ہوا کیونکہ فلم کے ٹریلر  کے بعد اب پرومو کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، یاد رہے فلم کو دیوالی کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

    میکر کی جانب سے جاری پرومو میں سلمان اور عمران کی لڑائی کے مناظر دکھائے گئے ہیں ساتھ ہی کترینہ کیف بھی بھر پور ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔

    ٹائیگر 3 کے نئے پرومو میں سلمان خان اور عمران ہاشمی کا آمنا سامنا بھی ہے، لیکن سب کی نظریں کترینہ کو دیکھنے کے لیے اسکرین پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ شائقین خاص طور پر اس لڑائی کے بارے میں متجسس ہیں۔

    یاد رہے کہ ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا بیتابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

  • سلمان خان کی رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل

    سلمان خان کی رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی اداکار سلمان خان نے حال ہی میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان باکسنگ میچ میں شرکت کی۔

    بھارتی اداکار سلمان خان نے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ساتھ میچ کا لطف اٹھایا جس کی تصویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ایک ویڈیو میں سلمان خان کو وی وی آئی پی سیٹوں پر میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کے ساتھ جارجینا بیٹھی ہوئیں ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو ان کے پاس بیٹھے اور میچ میں پوری طرح مگن نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    ‏ستاروں سے بھرے کھیلوں کے اِس ایونٹ کے لئے سلمان خان نے سادہ سفید ٹی شرٹ پہنا ہوا تھا, ‏دوسری جانب النصر کے کھلاڑی نے گیم نائٹ کے لیے نیوی بلیو شرٹ پہن رکھی تھی۔ ‏‏

    سلمان خان اور رونالڈو کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور تبصرے جاری ہے۔

    وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ عظیم ترین فٹبالر اور عظیم ترین اداکار ایک ساتھ۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جلوا ہے بھائی جان کا۔

  • سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر3 کا ٹریلر جاری

    سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر3 کا ٹریلر جاری

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کے چاہنے والوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، دبنگ خان کی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر 3 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ٹائیگر3 میں ایک جاسوس ایجنٹ کے طور پر نظر آئیں گے، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض منیش شرما نے ادا کئے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3کا ٹریلر سامنے آتے ہیں ان کے چاہنے والوں کا انتظار بھی ختم ہوا کیونکہ فلم کے ٹریلر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، کہا جارہا ہے کہ فلم کو دیوالی کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

    بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف بھی سلمان خان کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔ٹریلر میں سلمان خان اور کترینہ کی اپنے دشمنوں کے ساتھ لڑائی سے لیکر اُن کی شادی کا منظر فلم بند کیا گیا ہے۔

    ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا بیتابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

  • سلمان کی نامعلوم لڑکی کیساتھ تصویر دیکھ کر شادی کی قیاس آرائیاں

    سلمان کی نامعلوم لڑکی کیساتھ تصویر دیکھ کر شادی کی قیاس آرائیاں

    دبنگ اسٹار سلمان خان کی جانب سے حال ہی میں ایک پراسرار لڑکی کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا سلمان خان نے شادی کرلی؟

    سلمان خان جن کے مداحوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور وہ ہمیشہ نہ صرف اداکار کی فلموں، اسٹیج شوز اور دیگر پروگرامز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں بلکہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار کی نامعلوم لڑکی کے ساتھ تصویر دیکھ کر مداح حیرانگی میں مبتلا ہیں۔

    سلو میاں نے انسٹا گرام پر لڑکی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ انھوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ہمیشہ آپ کی پشت پر موجود رہوں گا۔‘ تصویر کے اوپر لکھے پیغام میں اداکار نے کہا کہ ’کل اپنے دل کا ایک ٹکڑا شیئر کر رہا ہوں۔‘

    سلمان خان کی وائرل تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ تصویر میں سلمان اور نامعلوم لڑکی جس کا چہرہ نظر نہیں آرہا دنوں سفید لباس میں ملبوس ہیں۔

    پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا آپ بھابھی کو ظاہر کررہے ہیں بھائی جان؟ ایک اور مداح نے تبصرہ کیا، ’بھابھی جان‘۔

    ایک شخص نے یہ بھی لکھا کہ ’بھائی نی شادی کر لی کیا‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ بہت تخلیقی اور رومانوی انداز پسند آیا‘۔

    واضح رہے کہ اس وقت سپراسٹار اپنی آنے والی جاسوسی ایکشن تھرلر فلم ٹائیگر 3 کے حوالے سے بھی خبروں میں ہیں۔ فلم کے شائقین ٹائیگر کا پیغام کے نام سے جاری کیے جانے والے ٹیزر کو دیکھ کر اس کی تعریف کر رہے ہیں۔

  • دبنگ خان کی حالیہ ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

    دبنگ خان کی حالیہ ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

    بالی وڈ کے بھائی جان کی حالیہ ویڈیو نے ان کے مداحوں کو سپراسٹار کی صحت سے متعلق تشویش میں مبتلا کردیا ہے، وائرل ویڈیو میں وہ کافی تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    عبدالرشید سلیم خان عرف سلمان خان بالی وڈ کے واحد کنوارے سپر اسٹار ہیں جب کہ بڑھتی عمر کے باوجود ان کے مداحوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ان کی مقبولیت کے پیش نظر دبنگ خان کو اکثر و بیشتر شادی بیاہ و سالگرہ کی تقریبات میں پرفارمنس کے لیے بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

    ایسی ہی ایک تقریب سے سلو بھیا کی ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کافی تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کی صحت بالکل ٹھیک نہیں لگ رہی۔

    سلمان خان کے پرستار ویڈیو میں ان کے ڈانس کے اسٹیپس دیکھنے کے بعد اداکار کی صحت کے حوالے سے فکرمند ہیں اور اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

    سالگرہ کی تقریب سے سلمان خان کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مشہور گانے پر پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں مگر ان کی موومنٹ کافی سلو ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ ان کا سانس بھی کافی پھولا ہوا ہے۔

    ٹائیگر تھری کے اداکار نے سلور کوٹ کے ہمراہ سیاہ شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی ہے، ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا سلمان خان بہت تھکےہوئے لگ رہے ہیں، ان کی صحت بھی ٹھیک نہیں لگ رہی، انھیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔

    ایک سوشل میڈیا صارف نے ان پ طنز کرتے ہوئے کہا کہ سلمان تھکے ہوئے لگ رہے ہیں یا اپنی اصل عمر کے نظر آرہے ہیں؟

  • جب کرن جوہر کو سلمان خان کے آگے گڑگڑانا اور رونا پڑا!

    جب کرن جوہر کو سلمان خان کے آگے گڑگڑانا اور رونا پڑا!

    بالی وڈ کے مشہور اور ہردلعزیز ہدایت کار و فلمساز کرن جوہر پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب انھیں سپراسٹار سلمان خان کے آگے گڑگڑانا اور رونا پڑا تھا جب کہ بات بہت چھوٹی سی تھی۔

    کرن فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ لوگ گانا ’ساجن جی گھر آئے‘ ریکارڈ کررہے تھے دبنگ خان پھٹی ہوئی جینز پہن کر آگئے اور اسی میں حلیے میں گانا شوٹ کروانے کے لیے اصرار کرنے لگے۔

    انھوں نے بتایا کہ 1998 میں بنائی گئی فلم کے مذکوہ گیت میں سلمان خان کو سوٹ میں جلوہ گر ہونا تھا لیکن جب وہ پھٹی جینز اور سیاہ ٹی شرٹ پہن کر آئے تو کرن کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔

    فلمساز کا کہنا تھا کہ وہ سلمان سے بہت ڈر گئے تھے اور آج بھی ڈرتے ہیں، کرن کے مطابق اس وقت سلمان خان نے انھیں کہا کہ ’تمہیں پتا ہے، کسی دلہا نے آج تک پھٹی ہوئی جینز پہن کر اسے ٹرینڈ نہیں بنایا‘۔

    اس بات سے کرن کافی پریشان ہوگئے کیوں کہ لباس کے متعلق معاملات پہلے طے ہوچکے تھے، انھوں نے سپراسٹار کو کہا کہ دیکھیں اتنا بڑا سیٹ لگا ہے، کاجول بھی لہنگا پہن رہی ہیں ۔

    کرن جوہر نے سلمان کو صاف انکار کردیا کہ وہ گانا اس طرح شوٹ نہیں کرسکتے۔ سلمان خان کے کسی بھی طرح نہ ماننے پر وہ انکے آگے رو پڑے، اور منتیں کرنے لگے کہ یہ میری پہلی فلم ہے، پلیز سوٹ پہن لیں۔

    سلمان نے جب انھیں روتا دیکھ تو فوراً سوٹ پہننے پر راضی ہوگئے اور کرن کو کہا کہ رونا بند کرو۔ پھر جیسا کرن جوہر نے کہا سلمان نے ویسا ہی کیا۔