Tag: سلمان خان

  • سلمان نے سالگرہ پر ارپیتا سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے کیا کیا؟

    سلمان نے سالگرہ پر ارپیتا سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے کیا کیا؟

    بالی وڈ کے دبنگ خان نے بہن ارپیتا کی سالگرہ پر منفرد اظہار میں ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے برادرانہ شفقت سے بھرپور تصویر شیئر کی ہے۔

    سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور ارپیتا کی ایک بہت پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دی جس سے پتا چلتا ہے کہ بھائی بہنوں میں کتنا پیار ہے، تصویر ارپیتا کے بچپن کی ہے جس میں وہ ایک یا دو سال کی لگ رہی ہیں جبکہ سلمان بھرپور جوان دکھائی دے رہے ہیں۔

    انھوں نے تصویر کے ساتھ لکھا ’’سالگرہ مبارک ارپیتا‘‘ اس کے ساتھ دل اور بغلگیر ہونے کا ایموجی بھی استعمال کیا۔

    سپراسٹار کی اس تصویر ان کے فینز خوب کمنٹس کررہے ہیں اور اپنے والہانہ پن کا اظہار کررہے ہیں، تصویر کے نیچے اداکار رونت رائے نے لکھا کہ ’’اوووو یہ بہت ہی پیار ہے، جنم دن مبارک ہو ارپیتا‘‘۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’سالگرہ مبارک آپی جی، ہر جنم میں آپ کو سلمان خان جیسا بھائی ملے اور سلمان خان ہی فیملی ممبر کے طور پر ملے انشااللہ‘‘۔

  • پروڈکشن ہائوس کے خلاف جھوٹی خبروں پر سلمان خان برہم ہوگئے

    پروڈکشن ہائوس کے خلاف جھوٹی خبروں پر سلمان خان برہم ہوگئے

    دبنگ خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر برہمی کا اظہا کرتے ہوئے انتباہ جاری کردیا۔

    اداکار کی جانب سے انسٹاگرام کے پلیٹ فارم سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی جس میں اداے نے واضح کیا ہے کہ پروڈکشن ہاؤس کسی قسم کی کاسٹنگ نہیں کررہا ہے،

    اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف باضابطہ نوٹس شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر کوئی سلمان خان یا ان کے پروڈکشن ہائوس ایس کے ایف کا نام غلط طور پر استعمال کرے گا تو اسے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ’’نہ تو وہ اور نہ ہی ان کا پروڈکشن ہاؤس فی الحال کسی فلم کے لیے کاسٹنگ کر رہے ہیں۔‘‘

    قیاس آرائیوں کے حوالے سے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا کہ برائے مہربانی کسی بھی ای میل یا پیغام پر بھروسہ نہ کریں جس میں اس قسم کا مواد موجود ہو، اگر کوئی ’سلمان‘ یا ’سلمان خان فلمز‘ کا نام استعمال کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سلمان خان کو لائیو شو میں سگریٹ پینا مہنگا پڑ گیا

    سلمان خان کو لائیو شو میں سگریٹ پینا مہنگا پڑ گیا

    ممبئی: بالی وڈ کے ’سلو بھائی‘ اداکار  اور بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے ہوسٹ سلمان خان کو لائیو شو میں سگریٹ پینا مہنگا پڑگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے  اداکار  اور بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے ہوسٹ سلمان خان کو لائیو شو میں اسموکنگ کرنے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بگ باس ریئلٹی شو  کی 16  سیزن  کی میزبانی کرنے والے سلمان خان حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کو ہوسٹ کررہے ہیں اس سے قبل سیزن ون شو کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی۔

    اداکار سلمان خان پہلے ہی بگ باس او ٹی ٹی سیزن ٹو میں لائیو شو کے دروان ہونے والی نازیبا حرکت کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اب حالیہ ایپی سوڈ میں انہیں لائیو شو میں سگریٹ پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔

    سلمان خان کے بیان پر عالیہ صدیقی نے خاموشی توڑ دی

    وائرل ہونے والی ایک تصویر میں سلمان خان اپنے بائیں ہاتھ میں سگریٹ پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکار پر برس پڑے۔

    کچھ صارفین نے شو ایڈیٹرز کو ایڈیٹنگ ٹیبل پر محتاط نہ رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، بگ باس او ٹی ٹی 2 سے سلمان خان کی وائرل تصاویر پر صارفین کا ردعمل دیکھیں:

    https://twitter.com/vinsmokee999/status/1677940466422276096?s=20

  • سلمان خان سے نفرت لیکن چھوٹے بھائی سہیل خان سے شادی کی خواہش کس مشہور اداکارہ کی تھی؟

    سلمان خان سے نفرت لیکن چھوٹے بھائی سہیل خان سے شادی کی خواہش کس مشہور اداکارہ کی تھی؟

    ممبئی: بالی وڈ کی ایک ایسی مشہور اداکارہ جسے سہیل خان سے محبت تھی لیکن انہوں نے سلمان خان سے نفرت کا اعتراف کیا۔

    یہ بات ہے 1995ء کی جب پوجا بھٹ اور سہیل خان کے سنجیدہ نوعیت کے معاملات چل رہے تھے، اس دوران اداکارہ پوچا بھٹ نے سلمان خان سے نفرت کا اور سہیل خان نے محبت کا تذکرہ کیا تھا۔

    پوجا بھٹ آج کل بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 میں شریک ہیں جس کے میزبان سلمان خان ہیں، اداکارہ نے اس دوران اپنے ایک پرانے انٹرویو کا تذکرہ کیا۔

     

    پوجا بھٹ سے انٹرویو کے دوران سلمان خان سے متعلق سوال پوچھا گیا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ شروع کے دنوں میں میرے اور سلمان خان کے درمیان عجیب و غریب نوعیت کی نفرت تھی ہم میں بن نہیں پارہی تھی۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان اس نوعیت نے جنگ کی شکل اختیار کرلی تھی، لیکن اب ہم بہت اچھے دوست ہیں بلکہ خوش کن خاندان ہیں۔

    انٹرویو میں اداکارہ پوجا بھٹ نے سہیل خان سے اپنے تعلق کی نوعیت پر بات کی اور کہا تھا کہ شادی یقیناً میرے ذہن میں ہے۔

    ’لیکن سہیل بطور ہدایت کار نئے کیریئر کی دہلیز پر ہے، ہمیں شادی کے مقام اور مینو کا فیصلہ کرنے میں مزید 2 سال لگ سکتے ہیں، ہم مستقل رشتہ چاہتے ہیں، جو عام نوعیت کا نہ ہو، یہ ہم دونوں کی خواہش ہے‘۔

    واضح رہے کہ پوجا بھٹ اور سہیل خان اچھے تعلق کے باوجود ایک نہیں ہوسکے تھے، سہیل خان نے 1998میں سیما خان سے شادی کی اور ان دونوں کی 2022 میں باضابطہ طلاق ہوگئی۔

    دوسری طرف پوجا بھٹ نے 2003 میں منیش مکھیجا سے شادی کی اس جوڑے کے درمیان 2014 میں طلاق ہوگئی، اس حوالے سے ادکارہ نے کہا کہ وہ اب اپنے طریقے زندگی جی رہی ہیں۔

  • سلمان خان نے کترینہ کیف پر ہاتھ اٹھانے کا اعتراف کرلیا

    سلمان خان نے کترینہ کیف پر ہاتھ اٹھانے کا اعتراف کرلیا

    بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اداکارہ اور سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے ساتھ پرتشدد ہونے کا اعتراف کرلیا۔

    سپر اسٹار سلمان خان بالی وڈ کی دنیا کی خوبرو اور مشہور اداکاراؤں میں سے کچھ کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہونے کے باوجود اداکار نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔

    اداکار سلمان خان بالی وڈ کی سنگیتا بجلانی، سومی علی، ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کو لے کر میڈیا پر سرخیوں کی زینت رہیں ہے۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا سائٹس پر سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں سلمان خان اپنی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ بیٹھ کر ان پر شوٹنگ کے دوران ہاتھ اٹھانے کا اعتراف کر رہے ہیں۔

    اس پرانے انٹرویو میں سلمان خان کترینہ کیف کے ساتھ اپنے جھگڑوں سے متعلق بہت آرام اداکارہ کو مارنے سے متعلق میزبان کو بتا رہے ہیں۔

    سلمان خان کو اس ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ’ میں اس انڈسٹری میں کافی عرصے سے ہوں اور کترینہ کیف یہاں نئی ہیں، جب وہ اپنا آئیڈیا پیش کرتی ہیں یا اوور اسمارٹ بننے کی کوشش کرتی تھیں تو اُنہیں ایک آدھ پڑ (ایک آدھ تھپڑ) جاتی تھی۔

    اس وائرل ویڈیو میں سلمان خان کے چہرے پر دور دور تک کوئی ندامت یا شرمندگی نہیں ہے جبکہ کترینہ کیف کے چہرے کے تاثرات بہت کچھ کہہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں اپنی گرل فرینڈز پر تشدد کرنے سے متعلق مشہور رہے ہیں، کترینہ کیف سے قبل اُن پر ایشوریہ رائے پر بھی ہاتھ اٹھانے سے متعلق الزامات لگتے رہے ہیں۔

    سلمان خان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

     

  • دبنگ تھری کی اداکارہ کا سلمان خان پر سنگین الزام

    دبنگ تھری کی اداکارہ کا سلمان خان پر سنگین الزام

    دبنگ تھری کی اداکارہ ہیما شرما نے سلمان خان پر سنگین الزام عائد کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں پیش آئے واقعے کو بیان کرتے ہوئے اداکارہ ہیما شرما جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کبھی ملنا نہیں چاہیں گی۔

    اداکارہ ہیما شرما نے کہا کہ انہیں سیٹ پر ذلیل کیا گیا اور کتے کی طرح باہر پھینک دیا گیا۔

    ہیما شرما نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’ارے آپ سپر اسٹار ہیں سلمان خان تبھی تو اپ کے ساتھ لوگ تصویر لینا چاہتے ہیں اور یہ کہنا کہ لڑکی کی عزت کرو، یہ کرو، وہ کرو، آپ جیسا رویہ کرتے ہیں اسی سے پتا لگ جاتا ہے کہ آپ لڑکی کی کیا عزت کررہے ہو۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’آج مجھے تین سال ہوگئے ہیں، 2019 میں میری بے عزتی کی گئی تھی اور اس دن سے آج تک میں نے کبھی نہیں سوچا کہ مجھے سلمان خان سے ملنا ہے۔‘

    اداکارہ نے کہا کہ جب میں صرف سلمان خان کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتی تھی تو میری تذلیل کی گئی۔

    ہیما شرما نے کہا کہ ’میں واقعی دبنگ تھری میں کام کرنا چاہتی تھی اور فلم میں کام کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق ہر ممکن کوشش کی کیونکہ میں سلمان خان سے ملنا چاہتی تھی میرا سین ان کے ساتھ تھا اور موقع کے لیے بہت خوش تھی۔‘

    اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان سے ملنے کے لیے پچاس لوگوں سے بات کی پھر پنڈت جناردھن سے رابطہ کیا انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ ایسا ہوجائے گا جب ہم سلمان خان سے ملنے گئے تو میرے ساتھ برا سلوک اور تذلیل کی گئی، مجھے کتے کی طرح باہر پھینک دیا گیا۔

    ہیما شرما نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں دس دن تک سو نہیں سکی تھی۔

  • ’سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت بُرا رہا، مگر…‘

    ’سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت بُرا رہا، مگر…‘

    ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اندسٹری کے ’بھائی‘سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

    عامر خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے بہترین دوست مانے جاتے ہیں اور دونوں عوامی طور پر ایک دوسرے کی تعریف بھی کرتے رہتے ہیں، لیکن ایک وقت ایسا تھا جب عامر خان، سلمان کو بالکل پسند نہیں کرتے تھے۔

    کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں اداکار عامر خان نے سلمان خان کے بارے میں انکشاف کیا کہ ’فلم انداز اپنا اپنا‘ میں میرا سلمان کے ساتھ کام کرنے کا بے حد برا تجربہ رہا، میں نے انھیں انتہائی لاپروا پایا۔

    عامر خان نے کہا کہ اس کے بعد اگرچہ میں ان سے جب بھی ملتا تو شائستگی سے بات کرتا لیکن انداز اپنا اپنا کے بعد میں ان سے دور ہی رہنے کی کوشش کرتا تھا۔

    عامر خان نے بتایا کہ مگر بعد میں سلمان سے متعلق میری رائے مکمل طور پر بدل گئی، سلمان دوبارہ میری زندگی میں اس وقت آئے جب میں اپنی بیوی رینا سے علیحدہ ہوا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت میں اپنی زندگی کے بے حد مایوس کن دور سے گزر رہا تھا، میں ڈیڑھ سال تک تقریباً اپنے گھر میں ہی بند رہا تھا اس دوران میری سلمان کے ساتھ ایک ڈرنک پر ملاقات ہوئی اور ہم دونوں ایک دوسرے کے قریب ہو گئے اور ہماری دوستی بڑھتی چلی گئی۔

  • ’ ٹائیگر از بیک ‘ سلمان خان نے زخمی ہونے کے بعد اپنی نئی تصویر شیئر کردی

    ’ ٹائیگر از بیک ‘ سلمان خان نے زخمی ہونے کے بعد اپنی نئی تصویر شیئر کردی

    بالی وڈ کے سپر اسٹار اور سلو بھائی سلمان خان زخمی ہونے کے اپن نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان عرف سلو بھائی ان دنوں اپنی نئی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے زخمی ہونے کے بعد فوٹو ایند شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

    حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں فلم سیٹ پر چوٹ لگی تھی، سلمان خان نے اب اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے، جسے فینز کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    نئی تصویر پوسٹ میں سلمان خان نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جاگر پہنے نظر آ رہے ہیں، ان کی تصویر کے پس منظر میں ایک دریا کا خوبصورت منظر بھی دکھایا گیا ہے،  اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، ‘بوٹ ہو گیا’۔

    سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

    اداکار سلمان خان کی اس تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، ساتھ ہی کمنٹ سیکشن میں فینز کی جانب سے ایکٹر کی تعریف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک نمبر بھائی جان، دوسرے نے کمنٹ کیا ’ ٹائیگر از بیک۔ اس طرح فینس سلمان خان کی تعریف میں قصیدے پڑھ رہے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم  ‘ٹائیگر 3’ میں کیترینہ کیف نظر آئیں گی، ساتھ ہی عمران ہاشمی بھی اس فلم کا حصہ ہیں جو ویلن کے کردار ادا کررہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان بھی ایک کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔

  • سلمان خان نے رنویر کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے بال بھی کٹوا لیے تھے، مگر پھر …!

    سلمان خان نے رنویر کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے بال بھی کٹوا لیے تھے، مگر پھر …!

    کیا آپ جانتے ہیں؟ فلم باجی راؤ مستانی میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون سے پہلے سلمان خان اور کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا جس کے لیے سلمان خان نے اپنے بال بھی کٹوائے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم باجی راؤ مستانی میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے سے ایک دہائی قبل سلمان خان نے مبینہ طور پر کرینہ کپور کے ساتھ اسی فلم کی پوسٹر کے شوٹ کے لیے اپنے بال کٹوائے تھے۔

    دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کرنے والی باجی راؤ مستانی کی فلم یقینی طور پر بالی وڈ کی سب سے مشہور فلموں میں سے ایک ہے۔ تاہم، اس سے پہلے کہ اس فلم کے لیے بالی وڈ کے بڑے ناموں کو آفر کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ باجی راؤ مستانی 2015 میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اس فلم پر کام 2003 سے جاری تھا۔

    فلم  ہم دل دے چکے صنم کی زبردست کامیابی کے بعد سنجے لیلا بھنسالی اپنے پروجیکٹ باجی راؤ مستانی کے لیے سلمان خان، ایشوریہ رائے اور رانی مکھرجی کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

    رنویر سنگھ کی سب سے بڑی ہٹ فلم کون سی ہوگی؟ اہم انکشاف

    فلمساز چاہتے تھے کہ بالی وڈ کے سلو بھائی اور ایش کی کیمسٹری کا جادو باجی راؤ مستانی سے دوبارہ ناظرین تک پہنچایا جائے، تاہم اسی دوران ان کے بریک اپ کے بعد ان کو ایک ساتھ کاسٹ کرنا ناممکن ہوگیا۔

    انڈیافورمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کے ایک دوسرے سے علیحدگی کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے ایشوریہ کو پروجیکٹ سے ہٹانے اور کرینہ کپور خان کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

     اس وقت کرینہ کپور اور سلمان خان نے باجی راؤ مستانی کے لیے ایک لُک ٹیسٹ کیا اور پوسٹر کے لیے شوٹ بھی کیا جس کے لیے سلو بھائی نے اپنے بال بھی تراشے تھے۔

    مگر  معاملات اس طرح سے کام نہیں کرسکے جس طرح سے سنجے لیلا بھنسالی چاہتے تھے جس سے سلمان خان اور بھنسالی پروڈکشن کو بہت بڑا نقصان ہوا، کیوں کہ دونوں ہی اس پروجیکٹ پر کام کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ اداکار سلمان خان اور سنجے دونوں نے دوبارہ کبھی ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان اور کرینہ کپور خان کی ایک ساتھ شوٹنگ کا پوسٹر ابھی تک سنجے لیلا بھنسالی کے دفتر میں پڑا ہے۔

  • ’آپ مجھ سے شادی کریں گے‘ سلمان خان نے خاتون سے کیا کہا؟

    ’آپ مجھ سے شادی کریں گے‘ سلمان خان نے خاتون سے کیا کہا؟

    بالی ووڈ سے سلطان سلمان خان کو ایوارڈ شو میں خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔

     ایوارڈ شو آئیفا کی تقریب میں سلمان خان میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس دوران ہالی ووڈ سے آئی ایک خاتون نے انہیں پروپوز کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    خاتون نے سلمان خان سے کہا کہ ’میں ہالی ووڈ سے سیدھا آپ سے یہ سوال کرنے آئی ہوں، وہ لمحہ جب میں نے پہلی بار آپ کو دیکھا تھا تو میں آپ کی محبت میں مبتلا ہوگئی تھی۔‘

    جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ’آپ شاید شاہ رخ خان کی بات کررہی ہیں۔‘

    خاتون نے کہا کہ ’نہیں میں سلمان خان کی بات کررہی ہوں، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘

    جواب میں اداکار نے کہا ‘اب میری شادی کی عمر نہیں رہی، آپ کو مجھ سے 20 سال پہلے ملنا چاہیے تھا’۔

    سوشل میڈیا پر سلمان خان کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔