Tag: سلمان خان

  • وکی کوشل نے سلمان خان کی سیکورٹی گارڈز کے رویے پر خاموشی توڑ دی

    وکی کوشل نے سلمان خان کی سیکورٹی گارڈز کے رویے پر خاموشی توڑ دی

    بالی وڈ اداکار اور کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے سلمان خان کی سیکیورٹی کی جانب سے پیچھے دھکیلنے پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

    گزشتہ روز  اداکار وکی کوشل اور سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی جس میں سلمان خان عرف سلو بھائی کی سیکیورٹی نے اداکار وکی کوشل کو ان کی آمد پر پیچھے دھکیل دیا تھا۔

    بھارت کی سوشل میڈیا پیچ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب سلمان خان آرہے تھے تو اس دوران وکی کوشل کے مداح ان کے ساتھ سیلفیز بنورہے تھے اور وہاں سے سلمان خان، وکی کوشل کی اہلیہ، کترینہ کیف کے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کا گزر ہوتا ہے۔

    سلمان خان کی سیکیورٹی نے وکی کوشل کو پیچھے دھکیل دیا، ویڈیو وائرل

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی کوشل کو سلمان خان کی سیکیورٹی اہلکار پیچھے دھکیل دیتے ہیں جبکہ اس دوران وکی کوشل سلمان خان سے بات کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں تاہم ان کی سیکیورٹی وکی کو پیچھے کی طرف ہی رکھتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں اداکار کے مداحوں نے مختلف تبصرہ کرنا شروع کردیا تاہم اب خود کترینہ کیف کے شوہر و اداکار وکی کوشل نے اس ویڈیو سے متعلق سوال پر ردعمل دیا ہے۔

    اداکار وکی کوشل نے پاپرازی سے بات کرتے ہوئے ویڈیو کے بارے میں وضاحت کی اور کہا کہ ہمارے یہاں بہت سی ایسی چیزیں گردش کررہی ہوتی ہیں جس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، تو اس بارے میں بات کرکے کوئی فائدہ نہیں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by RK (@rohitkhilnani)

    اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے کہا کہ چیزیں حقیقت میں ایسی نہیں ہوتی جیسی وہ ویڈیو میں نظر آتی ہیں تو اس پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    اسی دوران سلمان خان اداکار وکی کے پیچھے آتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگاتے ہیں۔

  • ٹائیگر ورسز پٹھان کی ہیروئن کون ہوں گی؟ نام سامنے آگئے

    ٹائیگر ورسز پٹھان کی ہیروئن کون ہوں گی؟ نام سامنے آگئے

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد ان کے اور سلمان خان کے مداح فلم ٹائیگر ورسز پٹھان دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان اور دبنگ خان کی نئی فلم ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہوئے پرستاروں کے لئے خوش خبری ہے کہ وہ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو بھی دیکھ سکیں گے۔

    اس کے علاوہ اس فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آئندہ سال جنوری میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس فلم کے نام ’ ٹائیگر ورسزپٹھان’ سے گمان ہوتا ہے کہ دونوں خانز ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے تاہم ایسا نہیں ہے اس فلم میں خانز ایک دوسرے کے حریف نہیں بلکہ ساتھی ہیں جو مل کر ولن کا مقابلہ کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن اور جاسوسی سے بھرپور اس فلم میں ولن کا کردار ہالی ووڈ اداکار جیسن موموا ادا کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ اور سلمان خان فلم کرن ارجن، ہم تمہارے ہیں صنم، کچھ کچھ ہوتا ہے میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • سلمان خان کی سیکیورٹی نے وکی کوشل کو پیچھے دھکیل دیا، ویڈیو وائرل

    سلمان خان کی سیکیورٹی نے وکی کوشل کو پیچھے دھکیل دیا، ویڈیو وائرل

    بالی وڈ  کے معروف و شہرت یافتہ اداکار  سلمان خان عرف سلو بھائی کی سیکیورٹی نے اداکار وکی کوشل کو ان کی آمد پر پیچھے دھکیل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سلمان خان ایک پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہے تھے اور وکی کوشل اس وقت وہاں موجود تھے، یاد رہے دونوں آج کل انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

    بھارت کی سوشل میڈیا پیچ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب سلمان خان آرہے تھے تو اس دوران وکی کوشل کے مداح ان کے ساتھ سیلفیز بنورہے تھے۔

    اسی دوران وہاں سے سلمان خان، وکی کوشل کی اہلیہ، کترینہ کیف کے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کا گزر ہوتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی کوشل کو سلمان خان کی سیکیورٹی اہلکار پیچھے دھکیل دیتے ہیں جبکہ اس دوران وکی کوشل سلمان خان سے بات کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں تاہم ان کی سیکیورٹی وکی کو پیچھے کی طرف ہی رکھتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں اداکار کے مداحوں نے تبصروں کا انبار لگا دیا، ایک صارف نے کہا کہ ’ یہ سب سلمان خان کی سیکیورٹی کی وجہ سے کیا گیا ہم سب انہیں ملنے والی دھمکی کے بارے میں جانتے ہیں‘۔

    وکی کوشل کے مداح صارف نے کہا کہ سلمان خان نے مغروری دیکھائی انہوں نے اس طرح کیا کہ وہ ہی صرف اسٹار ہیں اور وکی ان کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔

    اس تبصرے پر سلمان خان نے کاہ کہ اس طرح سے کسی بھی پلٹ فارم پر لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں، وکی کوشل کو باڈی گارڈز اور فوٹو گرافر نے پیچھے ہٹایا ہے، اور سلمان خان وکی کوشل سے بہت بڑا اسٹار ہے اس لیے ظاہر ہے کہ ان کے آگے پیچھے ایک سیکیورٹی کا بڑا وفد ساتھ چلتا ہے۔

  • کچھ کچھ ہوتا ہے: سلمان خان کا معاوضہ سن کر کرن جوہر کے قدموں تلے زمین نکل گئی

    کچھ کچھ ہوتا ہے: سلمان خان کا معاوضہ سن کر کرن جوہر کے قدموں تلے زمین نکل گئی

    سنہ 1998 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے بالی ووڈ کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے، یہ فلم کرن جوہر کی پہلی فلم تھی جسے وہ ڈائریکٹ کرنے جارہے تھے۔

    اس فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے تو شاہ رخ اور کاجل نے آسانی سے ہامی بھر لی تھی، لیکن معاون کردار کوئی کرنے کے لیے تیار نہیں تھا، اور پھر امن ورما کا کردار ادا کرنے کے لیے سلمان خان نے ہامی بھری، لیکن ان کا معاوضہ سن کر کرن جوہر کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

    1995 سے کرن جوہر نے کہانی لکھنا شروع کی اور پھر شاہ رخ خان اور کاجول کو ہیرو اور ہیروئن کے لیے کاسٹ کیا، یہ ’بازی گر،‘ ’کرن ارجن‘ اور ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے بعد شاہ رخ اور کاجول کی چوتھی ایک ساتھ فلم تھی۔

    کرن چونکہ یش چوپڑا کے ساتھ ایک طویل عرصے رہے تھے تو ان سے اس قدر متاثر تھے کہ فلم کی رومانی کہانی رکھی جبکہ موسیقی پر خاص توجہ دی۔

    لیکن فلم میں ٹینا کے کردار کے انہیں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے ٹوئنکل کھنہ نے منع کیا پھر تبو، ایشوریا رائے، ارمیلا، شلپا شیٹی، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور سمیت سب نے معذرت کر لی تو رانی مکھرجی تک یہ کردار پہنچا۔

    رانی کو اس وقت ایک ایسی فلم کی ضرورت تھی جس میں کاجول اور شاہ رخ خان جیسے سپر سٹار ہوں، ان کا کیریئر پلٹ سکتا تھا جبھی انہوں نے خوشی خوشی اس کردار کو قبول کرلیا۔

    اب کرن، امن ورما کے کردار کے لیے ہیرو کی تلاش میں تھے۔

    سلمان کی بہن الویرہ خان ان کی دوست تھیں اور ایک ملاقات میں کرن نے اپنی پریشانی ان سے بیان کی تو انہوں نے پوچھا کہ کتنے دنوں کا کام ہے؟ کرن کا جواب تھا کہ 15 سے 16 دن کا۔ الویرہ نے کچھ سوچا اور کہا کہ فکر مت کریں، سلمان یہ کردار ادا کریں گے۔

    کرن کی خوش نصیبی تھی کہ اسی دوران سلمان بھی آگئے۔ کہانی سنائی گئی، خاص کر سلمان کا کردار بتایا گیا تو انہوں نے چند لمحے سوچا اور کہا کہ وہ اس کردار کو ضرور ادا کریں گے۔

    کرن نے سکھ کا سانس لیا لیکن اگلے ہی لمحے سلمان نے ایک نیا دھماکہ کردیا۔ انہوں نے اتنا معاوضہ طلب کیا جسے سن کر ہی کرن کے ہوش اڑ گئے۔ وہ چپ ہو کر بیٹھ گئے جبکہ سلمان یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ اگر منظور ہو تو بتا دیں، وہ تیار ہوں گے۔

    کرن کا خیال تھا کہ پہلی ہی فلم میں اگر وہ سلمان کو منہ مانگا معاوضہ دے دیں گے تو ان کا بجٹ آؤٹ ہوجائے گا۔ اسی لیے انہوں نے سلمان کو ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا حصہ بنانے کی بجائے دوسرے اداکاروں کی تلاش شروع کی۔

    وہ سیف علی خان تک پہنچے لیکن انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ کیریئر کے اس موڑ پر وہ کسی صورت مختصر مہمان اداکار کا کردار ادا کر کے خود کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

    کرن نے مایوس ہو کر اجے دیوگن سے بھی بات کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ عالم یہ تھا کہ فلم ’ماچس‘ کے ہیرو چندرچور سنگھ تک نے اس کردار کے لیے منع کر دیا۔

    اب مشکل یہ تھی کہ سلمان جو اس وقت کیریئر کے عروج پر تھے، فلم میں کام کرنے پر تو تیار تھے لیکن کرن ان کا مطلوبہ معاوضہ ادا کرنے سے معذور تھے۔

    اسی دوران چنکی پانڈے کی پارٹی میں کرن پہنچے تو وہ جان بوجھ کر سلمان سے کترا رہے تھے، جو اس پارٹی میں شریک تھے۔

    مشروب لے کر جیسے ہی کرن پلٹے تو ان کے مقابل سلمان کھڑے تھے۔ جنہوں نے وقت ضائع کیے بغیر دریافت کیا کہ کرن کو ان کا ہیرو ملا کہ نہیں؟

    کرن نے جواب دیا کہ فی الحال تو نہیں، جس پر سلمان نے ایک ادا سے طنزیہ لہجے میں کہا کہ سنا ہے وہ ان دنوں ’ہیرو کی شاپنگ‘ کرنے نکلے ہوئے ہیں۔ سیف نے بھی انکار کر دیا، یہاں تک چندر چور سنگھ نے بھی۔ اب کیا کریں گے؟

    کرن نگاہیں جھکائے کھڑے تھے، تب سلمان چہکے کہ انہیں فلم کی کہانی پسند آئی ہے وہ اس میں ضرور شامل ہونا چاہیں گے۔ رہ گئی معاوضے کی بات تو جو کرن جوہر طے کریں گے وہ اسی معاوضے میں اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں۔

    کرن کو تو جیسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ سلمان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فکر چھوڑیں، اسکرپٹ بھیج دیجیے گا۔

    کرن نے ایسا ہی کیا، انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ ان کے دل سے بہت بڑا بوجھ اتر گیا ہے۔ ہاں یہ ضرور کیا کہ سلمان کے پاس جب انہوں نے معاہدہ دستخط کرنے بھجوایا تو اس میں وہ معاوضہ تھا جو سلمان کی ڈیمانڈ کے قریب تر ہی تھا۔

    سلمان نے پوری توانائی اور دل چسپی کے ساتھ اپنا دو ہفتے کا کام مکمل کروا دیا۔

    فلم مکمل ہوئی اور سینما گھروں میں لگی تو اس نے دھوم مچا دی۔ فلم ہر سینما گھر میں ہاؤس فل رہی جس نے بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈ تخلیق کیے۔

    شاہ رخ خان، کاجول اوررانی مکھرجی کے ساتھ ساتھ سلمان کے مختصر کردار کو بھی غیر معمولی پذیرائی ملی۔ فلم نے کرن کو بطور ہدایت کار ایک نئی شناخت دی۔

    اگلے سال فلم فیئر ایوارڈز ہوئے تو ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نے سب سے زیادہ 18 نامزدگیاں حاصل کیں اور 8 ایوارڈ حاصل کیے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سلمان خان کا بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہے، جو ان کے کیریئر کا اب تک کا دوسرا ایوارڈ ہے۔ تنقید نگاروں کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے مختصر نوعیت کے کردار میں ایسا رنگ دکھایا کہ وہ چھا ہی گئے۔

    ادھر کرن بھی سلمان کے مداح ہوگئے اور انہیں یقین ہوگیا کہ سلمان خان کو فلم میں لے کر انہوں نے بہترین فیصلہ کیا تھا۔

  • سلمان خان کو کیوں قتل کرنا چاہتا ہوں؟ گینگسٹر بشنوئی کا تہلکہ خیز انکشاف

    سلمان خان کو کیوں قتل کرنا چاہتا ہوں؟ گینگسٹر بشنوئی کا تہلکہ خیز انکشاف

    ممبئی: بدنام زمانہ کینگسٹر لارینس بشنوئی نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے علاوہ بھی کئی لوگ میری ہٹ لسٹ پر ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشافات گینگسٹر لارینس بشنوئی نے گذشتہ سال پولیس حراست میں کئے تھے، بشنوئی نے بتایا تھا کہ ان کے نشانے پر اداکار سلمان خان سمیت دس لوگ ہیں۔

    لارینس بشنوئی نے تہلکہ خیز انکشاف کیا تھا کہ کالج لائف سے لے کر گینگسٹر بننے تک کے سفر میں کتنے جرائم کیے اور کس کس کو قتل کیا؟۔

    لارینس بشنوئی نے بتایا کہ بالی وڈ اداکار سلمان خان ان کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، لارینس نے بتایا کہ انیس سو اٹھانوے میں سلمان خان نے جودھ پور میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سماج (بشنوئی سماج) میں لارینس آتا ہے وہاں کالے ہرن کی پوجا کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ لارینس بشنوئی سلمان خان کو مارنا چاہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو قتل کرنے کا مبینہ پلان بی سامنے آگیا

    سلمان خان کے قتل کے لئے لارینس نے اپنے قریبی سمپت نہرا کو ریکی کے لیے ممبئی بھیجا تھا، سمپت کو بعد میں ہریانہ پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

    پولیس حراست میں لارینس نے بتایا تھا کہ اس کا دوسرا نشانہ شگن پریت ہے، شگن پریت پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کا منیجر ہے اور موسی والا کا اکاؤنٹ سنبھالتا ہے۔ لارینس کے مطابق شگن پریت نے وکی مڈوکھیڑا کے قاتلوں کو چھپانے میں مدد کی تھی جو لارینس کے بہت قریب تھے۔

    لارینس نے اپنے انکشافات میں کہا گینگسٹر کوشل چوہدری اس کا دشمن گینگ ہے اور کوشل نے نہ صرف وکی مدوکھیڑا کے قاتلوں بھولو شوٹر، انل لٹھ اور سنی لیفٹی کو اسلحہ فراہم کرائے تھے، وکی مدوکھیڑا کے قتل کی پوری سازش امیت ڈاگر اور کوشل چوہدری نے تیار کی تھی۔

    لارینس نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ بمبیہا میرا جانا پہچانا دشمن گینگ ہے، دیویندر بمبیہا کی موت کے بعد اس کا گینگ سکھ پریت سنگھ آپریٹ کر رہا ہے، میرے قریبی دوست امیت شرن کے قتل کے پیچھے سکھ پریت سنگھ کا ہاتھ ہے۔ اس لیے مجھے اس سے بدلہ لینا ہے۔

    لارینس کے مطابق لکی پٹیال میرا دشمن گینگ ہے، لکی کے کہنے پر میرے قریبی دوست گرلال برار کو قتل کیا گیا، اس نے وکی مدھو کھیڑا کے شوٹروں اور چھپنے والوں کی مدد کی۔

    بدنام زمانہ گینگسٹر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے کزن امندیپ کے قتل کا بدلہ رمی مسانا سے لینا ہے، وہ میرے دشمن گؤنڈر گینگ کا شارپ شوٹر ہے۔

    لارینس بشنوئی نے بتایا کہ بھولو شوٹر، انل لٹھ اور سنی لیفٹی میرے دشمن گینگ کوشل چودھری کے شوٹر ہیں۔ کوشل کے کہنے پر ہی ان تینوں نے وکی مدوکھیڑا کا قتل کیا تھا۔

  • سلمان خان نے 500 کروڑ روپے کی ڈیل سائن کر لی

    سلمان خان نے 500 کروڑ روپے کی ڈیل سائن کر لی

    دبنگ خان نے اپنی حالیہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ناقص کارکردگی کے باوجود ایک بڑی ڈیل سائن کر لی ہے جو پانچ سو کروڑ روپے پر مشتمل ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان گزشتہ تین دہائیوں سے انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، اُن کے کیریئر میں کئی نشیب و فراز آئے لیکن انڈسٹری میں اُن کی پوزیشن اب بھی برقرار ہے، اور اب انھیں اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر 500 کروڑ روپے کی ڈِیل مل گئی ہے۔

    او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر زی فائیو کے ساتھ سلمان خان کی ڈیل پانچ سالہ ہے، جس کے تحت سلمان کی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق زی فائیو کے پاس ہوں گے، اور اس ڈیل کا آغاز رواں برس جنوری سے ہوگا، چناں چہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ پہلی فلم ہے جو زی فائیو سٹریم ہوگی۔

    تاہم، دبنگ خان کی آنے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ زی فائیو پر اسٹریم نہیں ہوگی، کیوں کہ پروڈکشن کمپنی ’یش راج فلمز‘ نے اس فلم کا معاہدہ دوسرے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ساتھ پہلے ہی سے کیا ہوا ہے۔

    سلمان خان اور زی فائیو کا تعلق کوئی نیا نہیں ہے، اس سے قبل سلمان کی فلم ’رادھے‘ بھی زی فائیو پر اسٹریم ہوئی تھی اور منفی تجزیوں کے باوجود اس فلم نے پلیٹ فارم پر ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان پہلے بھی اسی طرح کی ایک ڈیل کر چکے ہیں، جو 400 سے 500 کروڑ روپے پر مبنی تھی۔

  • سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

    سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

    بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، ان کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے فلم کے سیٹ سے چوٹ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے کندھے پر پٹی لگی ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    تصویر کے ساتھ سلمان خان نے کیپشن میں لکھا کہ’ جب آپ کو جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ دنیا کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا رہے ہو، دنیا کو چھوڑو 5 کلو کا ڈمبل اٹھا کر دیکھو، ٹائیگر زخمی ہے’۔

    واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ٹائیگر 3 رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی، فلم میں سلمان خان ،کترینہ کیف کے ساتھ شاہ رخ خان بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

  • سلمان خان کی کمسن بھانجی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    سلمان خان کی کمسن بھانجی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی کمسن بھانجی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نے بھانجی آیت کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    سلمان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماموں کے فٹ اسٹیپس فالو کرتے ہوئے۔‘

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آیت اپنے ماموں سلمان خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہی کی طرح چہل قدمی کررہی ہیں اور ان کی نقل اتار رہی ہیں۔

    ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے گانے ’تو جو ملا‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

    سلمان خان کی ویڈیو پر ساتھی اداکاروں نے بھی کمنٹ کیے جبکہ سنجے دت کی اہلیہ مانیاتا دت نے لکھا کہ ’ماشا اللہ۔‘

    ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے ایک مداح نے لکھا کہ ’یہ بھی سلمان خان کی طرح بڑی اسٹار بنیں گی۔‘

    واضح رہے کہ آیت شرما سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی بیٹی ہیں۔ ارپیتا خان اور ایوش شرما نومبر 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے ان کا ایک بیٹا آہل شرما بھی ہے۔

  • سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم کا سین لیک ہوگیا

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم کا سین لیک ہوگیا

    بالی وڈ کے اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والے فلم ’ ٹائیگر 3 ‘ کا سین لیک ہوگیا۔

    بھارتی رپورٹ کے مطابق فلم کے پروڈیوسرز نے فلم کے کسی بھی قسم کے سین کو لیک کو روکنے کے لیے سیٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

     تاہم انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اداکار سلمان خان کو ان کی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو فلم ٹائیگر 3 کے سیٹ سے لیک ہوئی ہے۔

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ ٹائیگر 3 ‘ کا سین لیک ہوگیا

    مختصر کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کترینہ کیف خوبصورت سفید مختصر لباس میں ملبوس پرکشش مقام پر سلمان خان کے ساتھ ایک سین کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔

    اداکار سلمان خان کو گرے ٹی شرٹ اور ڈینم کا سوٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے اپنی کمر کے گرد پرنٹ شدہ شرٹ بھی لپیٹ رکھی ہے۔

    https://youtu.be/aHHclXjEU-U

    ویڈیو میں کترینہ کیف پہلے نظر آتی ہیں اور ان کے پاس کھڑے سلمان خان ہاتھ میں ٹوکری پکڑے کچھ کر رہے ہوتے ہیں۔

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ ٹائیگر 3 ‘ کا سین لیک ہوگیا

    واضح رہے کہ فلم ‘ٹائیگر 3’ کو منیش شرما ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

     ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کٹرینہ کیف کے علاوہ عمران ہاشمی اہم کردار ادا کریں گے، یہ فلم اس سال دیوالی پر ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔

  • سلمان خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے سے ملاقات کی ویڈیو

    سلمان خان کی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے سے ملاقات کی ویڈیو

    دبئی: پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان ملک نے بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان سے  دبئی میں ملاقات کی ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹیسن اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے اپنے دبئی ٹرپ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دبئی کے سیر سپاٹے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس ویڈیو میں ایک کلپ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک کی بھی ہے جس میں وہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ موجود تصاویر اور ویڈیوز بنواتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anam Mirza (@anammirzaaa)

    سوشل میڈیا پر اذہان ملک کی سلمان خان کے ساتھ یہ ویڈیو شعیب اور ثانیہ کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل  ہو رہی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین بھی سلمان خان کو اذہان ملک کے ساتھ دیکھ کر حیران ہیں کیونکہ شعیب اور ثانیہ مرزا ملک اپنے بیٹے کے ساتھ موجود نہیں ہیں۔