Tag: سلمان خان

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکی، پولیس نے اداکار کے گھر کی سکیورٹی بڑھا دی

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی، پولیس نے اداکار کے گھر کی سکیورٹی بڑھا دی

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے اداکار کے گھر کے باہر سکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ای میل کے ذریعے سلمان خان سے متعلق جان لیوا دھمکی موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے باندرہ پولیس اسٹیشن پر اداکار کے قریبی ساتھی کی مدعیت میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برار سمیت روہت گرگ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مبینہ دھمکیوں کا مقدمہ درج کرلیا۔

    سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی، معافی مانگنے کا مطالبہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے قریبی ساتھی کو روہت گرگ نامی شخص کی جانب سے ای میل کے ذریعے جان لیوا دھمکیاں موصول ہوئی۔

     ای میل میں کہا گیا تھا کہ کینیڈین نژاد گینگسٹر گولڈی برار سلمان خان سے براہ راست مل کر بات کرنا چاہتے ہیں۔

    یاد  رہے کہ اس سے قبل بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے سلمان پر زور دیا کہ وہ اس کے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائے اور معافی مانگے، اگر ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا، ورنہ سکیورٹی ہٹتے ہی میں سلمان خان کو قتل کردوں گا۔

  • ویڈیو: ستیش کوشک کی آخری رسومات، سلمان خان بھی آبدیدہ ہوگئے

    ویڈیو: ستیش کوشک کی آخری رسومات، سلمان خان بھی آبدیدہ ہوگئے

    جمعرات کی صبح بالی وڈ کے سینیئر اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 66 برس تھی۔

    سینیئر بالی ووڈ اداکار ستیش کوشک کا انتقال

    ستیش کوشک کی آخری رسومات پر بالی وڈ کے اداکار سلمان خان بھی پہنچے تو جذباتی ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    https://twitter.com/Janiking787/status/1634025800088387584?s=20

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان فلم ’تیرے نام‘ کے ہدایت کار کی آخری رسومات میں شریک ہوئے تو وہ جذباتی تھے اور اپنے آنسوؤں پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے۔

    دوسری جانب سلمان خان نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہدایتکار ستیش کوشک بہت اچھے آدمی تھے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    دوسری جانب انوپم کھیر کی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے د وست ستیش کوشک کی میت کے ہمراہ ایمبولینس میں بیٹھے نظر آرہے ہیں ، اس دوران انہیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھوں سے مسلسل آنسو ٹپکٹے رہے تھے۔

    اس کے علاوہ ستیش کوشک کی موت کی خبر بھی سب سے پہلے بالی وڈ اداکار اور ستیش کے قریبی دوست انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    انوپم کھیر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ’میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے، لیکن میں نے خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ بات کسی دن اپنے بہترین دوست کے بارے میں لکھوں گا، 45 سال کی دوستی پر ایسا اچانک فل اسٹاپ لگ گیا، آپ کے بغیر زندگی کبھی ایک جیسی نہیں رہے گی ستیش!’۔

  • کترینہ کیف نے مجھے نہ کہہ دیا تھا، سلمان خان

    کترینہ کیف نے مجھے نہ کہہ دیا تھا، سلمان خان

    بالی وُڈ انڈسٹری میں سلمان خان اور باربی گرل کترینہ کیف کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں ایک وقت پر میڈیا کی بھرپور زینت بنتی رہی ہیں۔

    فلم انڈسٹری کے اس جوڑے نے میڈیا میں خوب ہیڈلائنز بنائیں اور کئی مرتبہ سلمان خان نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کترینہ کیف کے لیے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

    اسی سلسلے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سلمان خان اور کترینہ کیف کی 2019 کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنی فلم ’بھارت‘ کی تشہیر کے لیے معروف کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ پر موجود تھے۔

    شو میں شریک میزبان اور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سلمان خان کی سخت ڈائٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اتنی سخت ڈائٹ کر رہے تھے کہ انہوں نے جوس پینے سے بھی نہ کر دی۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@dgxmemes)

    اس پر سلمان خان نے ساتھ بیٹھی کترینہ کیف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’آپ جوس کی بات کر رہی ہیں، اِنہوں نے مجھے نہ کہہ دیا تھا۔‘

    سلمان خان ’دبنگ‘ سے ’بھائی جان‘ کیسے بن گئے؟

    سلمان خان اور کترینہ کیف نے مبینہ طور پر 2005 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔

    رواں سال دونوں سپراسٹارز فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو کہ ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم ہے۔

     دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ٹائیگر 3 میں سلمان خان انڈین ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے، ان کے ساتھ کترینہ کیف ایک مرتبہ پھر نظر آئیں گی، تاہم اس فلم میں عمران ہاشمی بھی شامل ہوں گے۔

  • سلمان خان ’ایشوریا رائے‘ سے گانا سن کر آبدیدہ، ویڈیو وائرل

    سلمان خان ’ایشوریا رائے‘ سے گانا سن کر آبدیدہ، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بھارتی ملکہ حسن ایشوریا رائے اور سلمان خان کا رومانوی تعلق بالی ووڈ کی تاریخ کے متنازعہ ترین تعلقات میں سے ایک ہے، دونوں کا تعلق ختم ہوئے کئی برس گزر چکے ہیں لیکن مداح اب بھی اسے بھولنے کو تیار نہیں۔

    سنہ 1999 کی مقبول ترین فلم ہم دل دے چکے صنم سے شروع ہونے والا یہ تعلق جس میں فلم کے دونوں کردار حقیقت میں بھی محبت کا رشتہ قائم کر چکے تھے، بالی ووڈ کا موضوع گفتگو تھا۔

    مداح بھی ایشوریا رائے اور سلمان خان کے ساتھ ہونے سے بے حد خوش تھے اور بالی ووڈ ذرائع کے مطابق دونوں شادی کرنے والے تھے، لیکن پھر 2 سال بعد یہ تعلق اچانک ختم ہوگیا۔

    دونوں اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئے، ایشوریا رائے نے سنہ 2007 میں ابھیشک بچن سے شادی کرلی جبکہ سلمان خان کئی دیگر اداکاراؤں سے تعلق بنائے رکھنے میں ناکام رہنے کے بعد تاحال غیر شادی شدہ ہیں، تاہم مداح اب بھی اس جوڑی کو یاد کرتے ہیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ایڈٹ شدہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں ایشوریا رائے اپنے ایک پرانے انٹرویو کے دوران گانا گاتے ہوئے سنائی دے رہی ہیں، فریم میں سلمان خان کی تیرے نام فلم کا ایک کلپ ہے جس میں وہ ہیروئن کا گانا سنتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by tossyedit🇮🇳 (@tossyedit)

    ویڈیو کے کمنٹس میں مداحوں نے تبصرے کیے کہ سلمان خان کو ایشوریا بے حد پسند ہے تبھی وہ ان کا بے سرا گانا بھی ذوق و شوق سے سن رہے ہیں۔

    ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سلمان خان ایشوریا سے سچی محبت کرتے ہیں تبھی انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔

    خیال رہے کہ دونوں کا تعلق ختم ہوجانے کے بعد، بعد میں دیے جانے والے کئی انٹرویوز میں ایشوریا نے بتایا کہ سلمان خان انہیں جسمانی، زبانی اور جذباتی تشدد کا نشانہ بناتے رہے تھے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے طویل عرصے تک سلمان خان کی تمام بدسلوکیاں، بے وفائیاں اور بدتمیزیاں برادشت کیں لیکن بالآخر جب یہ سب ان کی برادشت سے باہر ہوگیا تو انہوں نے سلمان خان سے اپنا تعلق ختم کردیا۔

    سلمان خان کے خراب رویے کی تصدیق ان کی زندگی میں آنے والی دوسری خواتین نے بھی کی جنہوں نے کہا تھا کہ سلمان خان بدتمیز انسان ہیں اور تشدد کرنے سے باز نہیں آتے۔

  • سلمان خان کس کے ساتھ بگ باس کے گھر میں رہنے کے خواہشمند ہیں؟

    سلمان خان کس کے ساتھ بگ باس کے گھر میں رہنے کے خواہشمند ہیں؟

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے اداکارہ کترینہ کیف سمیت ان اداکاروں کے نام بتائے ہیں جن کے ساتھ وہ بگ باس کے گھر میں رہنا چاہیں گے۔

    معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن کامیابی سے جاری ہے، 14 جنوری کی قسط میں سلمان خان نے معروف میزبان اور اداکارہ سیمی گریوال کو مختصر انٹرویو دیا۔

    سیمی گریوال نے سلمان خان سے سوال کیا کہ  اگر آپ بگ باس کے گھر میں جانا چاہیں تو اپنے ساتھ کون سے اداکاروں کو لے کر جانا چاہیں گے؟ اس کے جواب میں سلمان خان نے فوری سنجے دت اور شاہ رخ خان کا نام لیا۔

    بعدازاں سلمان نے کہا کہ اب 2 اداکار ہوگئے ہیں تو کچھ اداکارائیں بھی ہونی چاہئیں، تو میں کرشمہ کپور، کرینہ کپور اور شلپا شیٹی کو ساتھ لے جانا چاہوں گا۔

    پھر اداکار نے تھوڑا وقفہ لیا اور کہا کہ میں چاہوں گا کترینہ بھی ساتھ جائیں، کافی مزہ آئے گا، سلمان خان کے جواب پر سیمی گریوال فوراً بولیں کہ میں یہ نام سننے کا انتظار کر رہی تھی۔

    شو کے پرومو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

    سلمان خان آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں نظر آئیں گے۔ فلم اب 2023 کی عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں پوجا ہیگڈے، وینکٹیش دگوبتی، جگپتی بابو، جسی گل، سدھارتھ نگم، راگھو جوئیل، شہناز گل اور پلک تیواری نے کام کیا ہے۔

    اس کے علاوہ وہ ٹائیگر 3 میں بھی نظر آئیں گے، جو 2023 کی دیوالی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • اداکارہ کا سلمان خان پر جنسی تشدد کا الزام، معافی مانگنے کا مطالبہ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ 90 کی دہائی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سومی علی نے اداکار پر سنگین الزامات عائد کرکے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 کی دہائی میں انتھ، آندولن، مافیا، آؤ پیار کریں سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سومی علی نے دبنگ خان کے ساتھ گزرے دنوں کو بدترین قرار دیتے ہوئے ان پر جنسی تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

    اداکارہ نے سلمان خان سے معافی کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ وہ 20 سالوں تک صدمے کی وجہ سے چپ تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Somy Ali (@realsomyali)

    سومی علی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’سلمان خان ان کے شو کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں، اگر سلمان کا رویہ دوسروں کے ساتھ اچھا ہے تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ وہ سب کے ساتھ اچھے ہیں ہر انسان میں اچھی اور بری عادتیں ہوتی ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’چاہتی ہوں کہ سلمان اس بات کا اعتراف کریں کہ انہوں نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا اور مجھے تکلیف پہنچائی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’سلمان خان کو خود میں آئینے میں دیکھ کر سوال کریں کہ انہوں نے مجھے کبھی مارا یا بدزبانی نہیں کی ہو، آپ کا ضمیر اب تک کیسے زندہ ہوسکتا ہے جبکہ خود جانتے ہیں کہ یہ سب کچھ آپ نے ہی کیا ہے۔‘

    سومی علی نے مزید کہا کہ ’شرم کرو، میں امید کرتی ہوں کہ آپ میں ہمت آجائے اور سب کے سامنے مجھ سے معافی مانگ سکیں اور مجھ پر کیے گئے ظلم کا اعتراف کریں۔‘

  • ’پٹھان‘ میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے نام کے ساتھ ’خان‘ لگانے کی وجہ بیان کردی۔

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کے گانے میں غیرمناسب لفاظ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد انتہا پسندوں نے فلم میں مبینہ طور پر مذہب کو استعمال کرنے پر دھمکی دی ہے کہ پٹھان جس سنیما میں لگے اسے جلا دیا جائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    ایسے میں شاہ رخ خان نے چند دنوں میں تیسری بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    رومیو نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’خان صاحب آپ کا فیملی بیک گراؤنڈ تو کشمیری ہے پھر آپ اپنے نام کے ساتھ خان کیوں لگاتے ہیں؟

    کنگ خان نے کہا کہ ’پوری دنیا میری فیملی ہے، فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا کام سے نام ہوتا ہے براہ کرم ان چھوٹی باتوں میں مت پڑیں۔

    عرفان نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’پٹھان میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ’پٹھان‘ ایک انٹرایکٹو فلم ہے جب بھی آپ بھائی فلم میں آنا چاہیں ٹکٹ پر کیو آر کوڈ استعمال کریں آجائیں۔‘

    ایک صارف نے فلم پٹھان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم پہلے ہی ناکام ہے، ریٹائرمنٹ لے لو۔‘کنگ خان نے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ کی پروموشن میں مصروف اور فلم کا ٹریلر 10 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

    اداکار نے مداحوں سے کہا ہے کہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے فلم کا ٹکٹ بک کروائیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شاہ رخ خان نے مداحوں سے کہا تھا کہ ’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ تبدیل نہیں ہوگئی، فلم کو 25 جنوری کو ہی ریلیز کیا جائے گا، پٹھان میں‌ دپیکا پڈوکون، اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں‌ گے۔


     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

  • سلمان خان کی جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے مداحوں پر پولیس نے لاٹھیاں برسا دیں

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے مداحوں کے ہجوم پر پولیس نے لاٹھیاں برسا دیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی سالگرہ پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ہزاروں افراد ممبئی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے جو اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھنا چاہتے تھے۔

    لوگ مختلف انداز سے سلمان خان کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے آئے تھے۔

    اس موقع پر سلمان اور ان کے والد سلیم خان بالکونی میں آئے اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا، سلمان نے اپنے فینز کی طرف دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    انہیں دیکھ کر لوگ پرجوش ہوگئے اور نعرے لگانے شروع کردیے، اس موقع پر بدنظمی اور دھکم پیل بھی شروع ہوگئی جسے سنبھالنے میں پولیس کی بھاری نفری بھی ناکام رہی۔

    سلمان خان کے منظر سے ہٹتے ہی پولیس نے ہجوم پر لاٹھیاں برسانا شروع کردیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    ان مناظر کی ویڈیو کچھ سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بھی پوسٹ کی۔

    دوسری جانب زندگی کی 57 بہاریں دیکھنے والے اور بالی ووڈ انڈسٹری میں بے حد اثر و رسوخ رکھنے والے سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

  • ’پربھاس نے ’شادی‘ سے متعلق خاموشی توڑ دی‘

    ’پربھاس نے ’شادی‘ سے متعلق خاموشی توڑ دی‘

    ساؤتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس نے ایک شو میں شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی، گزشتہ دنوں پربھاس کی اداکارہ کریتی سینن سے افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو شو میں اداکار پربھاس سے میزبان نے شادی سے متعلق پوچھا جس پر اداکار نے کہا کہ وہ سلمان خان کی شادی کے بعد ہی شادی کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب میزبان نے پربھاس سے شادی کا سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔پربھاس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سلمان خان کے بعد کہنا چاہیے یہ کہتے ہی وہ مسکرا دیے۔

      45 سالہ تامل اداکار وشال اور 38 سالہ اداکار شروانند نے بھی کہا تھا کہ وہ 43 سالہ پربھاس کی شادی کے بعد ہی شادی کریں گے۔

    اداکارہ کریتی سینن سے میزبان نے  شادی، افیئر اور فلرٹ سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے پربھاس، ٹائیگر شیروف اور کارتک آریان کے نام لیے تھے۔ کریتی کا کہنا تھا کہ ’میں ’فلرٹ‘ کارتک آریان کے ساتھ، ’ڈیٹنگ‘ ٹائیگر شیروف اور ’شادی‘ پربھاس سے کرنا چاہوں گی۔

    کریتی سینن اور پربھاس نے اوم راوت کی فلم ’آدی پُرش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور فلم کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آدی پُرش کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کریتی سینن اور پربھاس کو عوامی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا جب سے ہی دونوں سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں اور کہا جانے لگا کہ شوبز جوڑی ڈیٹنگ کررہی ہے۔

    فلم ’ادیپورش‘ کی پروموشن کے موقع پر بالی وڈ ہیروئن کریتی سنن اور تیلگو اداکار پربھاس کے درمیان تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Prabhas (@actorprabhas)

    ‘بھیڑیا’ کی تشہیر کیلئے اداکارہ کریتی سینن ورون دھون کے ہمراہ بھارتی ڈانس شو ‘جھلک دکھلا جا’ کے مہمان بنی تھیں، دوران شو ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھا۔

    جس کے بعد اگرچہ اداکارہ کریتی پربھاس اور اپنے درمیان تعلقات کی تردید کرچکی ہیں تاہم بعد ازاں ورون نے بھی اس بیان کو مذاق گردانا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

  • سلمان خان کے ساتھ ہمیشہ نظر آنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

    سلمان خان کے ساتھ ہمیشہ نظر آنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سلطان سلمان خان کے ساتھ ہمیشہ نظر آنے والی یہ لڑکی کون ہے۔

    حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں سلمان خان کے ساتھ ایک لڑکی موجود ہے، مگر یہ لڑکی کون ہے۔

    چند سال قبل اداکار سلمان خان ایک تقریب میں اس لڑکی کے ساتھ ڈانس کر رہے تھے، اس دوران ان کی آپس میں گفتگو سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ یہ ان کی فیلمی کے فرد میں سے ایک ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    سلمان خان کسی شو یا ایوارڈ شو میں جاتے یا تو یہ لڑکی ہمیشہ ان کے ہمراہ نظر آتی ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی بھانجی علیزے ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ali (@alizehagnihotri)

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ اپنے ماموں کے ساتھ رہنا بہت زیادہ پسند کرتی ہیں، جب کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سلمان خان اپنی بھانجی کو اب فلمی دنیا میں لانے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ علیزے نے ایک جیولری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی تھی جس کے بعد سلمان خان سمیت دیگر افراد نے ان کی اداکاری کو سراہا تھا، سلمان خان نے علیزے کی ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارے واہ، بیٹا علیزہ تم کتنی اچھی لگ رہی ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)