Tag: سلمان خان

  • بالی ووڈ سپر اسٹار ڈینگی کا شکار ہو گئے

    بالی ووڈ سپر اسٹار ڈینگی کا شکار ہو گئے

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ڈینگی کا شکار ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ڈینگی میں مبتلا ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بگ باس کے آنے والے ایپی سوڈز میں میزبانی نہیں کر سکیں گے۔

    سلمان خان کی طبیعت گزشتہ کچھ دنوں سے ناساز تھی، ڈاکٹروں نے ڈینگی کی تشخیص کر دی ہے، اور آرام کرنے اور جسمانی مشقت سے مکمل پرہیز کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    بگ باس کی آنے والی اقساط میں کم از کم ایک دو ہفتوں تک کرن جوہر میزبانی کریں گے۔

    سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے 2 افراد گرفتار

    خیال رہے کہ سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، اب فلم کریو سلمان کے بغیر باقی اداکاروں کے ساتھ شوٹنگ شیڈول پورا کر رہا ہے۔

  • سلمان خان کا نئی فلم کی اداکارہ کے لیے خاص پیغام

    سلمان خان کا نئی فلم کی اداکارہ کے لیے خاص پیغام

    معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کی اداکارہ پلک تیواڑی کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پلک کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    جواب میں پلک نے ان کی پوسٹ اپنی اسٹوری پر شیئر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    سلمان خان کی پوسٹ کے نیچے بے شمار افراد نے بھی پلک کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    خیال رہے کہ معروف بھارتی ڈرامہ اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک تیواڑی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    22 سالہ اداکارہ نے اپنی پہلی فلم روزی سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ کی تھی۔

  • سلمان خان کی وجہ سے ایشوریا رائے پروگرام میں شرکت سے گریزاں

    سلمان خان کی وجہ سے ایشوریا رائے پروگرام میں شرکت سے گریزاں

    نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اور خوبصورت اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے آج بھی اپنی جھلک سے دلوں کی دھڑکنیں تیز کردیتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے سلمان خان کی وجہ سے کپل شرما کے شو میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے بچن اپنی پین انڈین فلم پونین سیلون 1 کی تشہیر کے لیے ٹیم کے ساتھ معروف کامیڈین کپل شرما کے شو میں شرکت کے لیے آنے والی تھیں۔

    تاہم انہوں نے شو میں شرکت سے گریز کیا اور سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ چونکہ سلمان خان اس کی پروڈکشن کا حصہ ہیں اس لیے اداکارہ نے پروگرام میں شرکت نہیں کی۔

    بعض صارفین کا کہنا تھا کہ سنہ 2010 میں انہوں نے اپنی فلم ایکشن ری پلے کی تشہیر کے لیے کون بنے گا کروڑ پتی میں بھی شرکت نہیں کی تھی کیونکہ اس قسط میں جیتی جانے والی رقم سلمان خان کے فلاحی ادارے کو دی جانی تھی، اس وقت ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ امیتابھ بچن کے اہل خانہ کو پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ ایشوریا رائے اور سلمان خان ایک عرصے تک محبت کے بندھن میں بندھے رہے تاہم بعد میں ایشوریا نے ان سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

    بعد میں دیے جانے والے کئی انٹرویوز میں ایشوریا نے بتایا کہ سلمان خان انہیں جسمانی، زبانی اور جذباتی تشدد کا نشانہ بناتے رہے تھے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے طویل عرصے تک سلمان خان کی تمام بدسلوکیاں، بے وفائیاں اور بدتمیزیاں برادشت کیں لیکن بالآخر جب یہ سب ان کی برادشت سے باہر ہوگیا تو انہوں نے سلمان خان سے اپنا تعلق ختم کردیا۔

    ایشوریا رائے نے بعد ازاں ابھیشک بچن سے شادی کرلی اور اب بھی وہ اکثر تقاریب میں سلمان خان کا سامنا کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

  • سلمان خان نے جیکولین فرنینڈس سے دوستی ختم کرلی

    سلمان خان نے جیکولین فرنینڈس سے دوستی ختم کرلی

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے اپنی دوستی ختم کرلی، سلمان خان انہیں منی لانڈرنگ کے ملزم سکیش چندرا شیکھر سے تعلق رکھنے سے منع کرتے رہے اور اب جیکولین کے نہ ماننے پر انہوں نے خود ہی جیکولین سے دوستی ختم کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے دوری اختیار کر لی ہے، سلمان خان نے جیکولین کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کے جرائم میں ملوث ملزم سکیش چندرا شیکھر سے دوستی کے بعد ان سے تعلق ختم کیا ہے۔

    سکیش چندرا شیکھر منی لانڈرنگ، فراڈ اور دھوکہ دہی کے جرائم میں ملوث ہیں اور تہاڑ جیل میں قید ہیں، سکیش پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

    جیکولین نے سکیش سے مبینہ طور پر قیمتی تحائف اور مالی فوائد حاصل کیے جس کے بعد سلمان خان نے ان کے ساتھ اپنا تعلق ختم کر لیا۔

    سکیش کے ساتھ دوستی کے باعث بالی ووڈ کے دیگر اسٹارز نے بھی جیکولین کے ساتھ قربت ختم کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپرسٹار اکشے کمار نے بھی جیکولین کو سکیش سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا تاہم اس وقت جیکولین سکیش سے محبت کرتی تھیں اور اس سے شادی تک کرنے کا سوچ رہی تھیں۔

  • شاہ رخ اور سلمان خان کے مداحوں کا خواب پورا ہونے کے قریب

    شاہ رخ اور سلمان خان کے مداحوں کا خواب پورا ہونے کے قریب

    بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک ساتھ ایک فلم میں دیکھنا مداحوں کا خواب ہے جو اب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

    بالی وڈ کی خبروں کی ویب سائٹ پِنک ولا کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں ایک ساتھ یش راج بینر کے سائے تلے فلم کرنے جارہے ہیں جو بھارتی سینما کی سب سے بڑی فلم ہوسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم کو ادتیہ چوپڑا لکھ رہے ہیں، اس فلم کا مرکزی خیال تیار کیا جا چکا ہے جبکہ ادتیہ چوپڑا اس فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور
    ڈایئلاگ پر مزید کام کریں گے۔

    اس فلم کی کہانی رواں سال کے آخر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو سنائی جائے گی اور فلم کی شوٹنگ 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں شروع کی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق اس فلم میں ہرتیک روشن بھی نظر آئیں گے۔

    خیال رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان کی 3 فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہو رہی ہیں جبکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 بھی 2023 میں ہی ریلیز کے لیے تیار ہے۔

    سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں جبکہ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں مختصر کردار ادا کریں گے۔

    اس سے پہلے دونوں خان کرن ارجن، ہم تمہارے ہیں صنم، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، ٹیوب لائٹ اور زیرو میں مکمل اور مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔

  • انتہا پسند ہندوؤں کی سنیما میں گھس کر بالی ووڈ کے خانوں سے لوگوں کو بدظن کرنے کی کوشش

    انتہا پسند ہندوؤں کی سنیما میں گھس کر بالی ووڈ کے خانوں سے لوگوں کو بدظن کرنے کی کوشش

    نئی دہلی: انتہا پسند ہندو اب سنیماؤں میں گھس کر بالی ووڈ کے تین خانوں سے لوگوں کو بدظن کرنے کی کوشش کرنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت عروج پر ہے، ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند ایک سنیما میں گھسے ہوئے ہیں اور لوگوں سے تینوں خانوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    برسوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے تین خان بھی مودی سرکار کے غنڈوں کے نشانے پر ہیں، بھارتی اسکالر اشوک سوائن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں سینیما گھر میں انتہا پسند گھس کر لوگوں سے بالی ووڈ کے تینوں خانوں کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، کہ کچھ لوگ خاموشی سے سیٹوں پر بیٹھے ہیں لیکن مودی سرکار کے انتہا پسند مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

    کیا شاہ رخ خان اور گوری کی علیحدگی ہونے جارہی ہے؟

    ویڈیو میں انتہا پسندوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی جا رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے تینوں خان یعنی سلمان خان، شاہ رخ خان، اور عامر خان ہمارا کلچر خراب کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی کالجز میں مسلمان لڑکیوں کو حجاب کے حوالے سے ہراساں کیے جانے اور امتیازی سلوک کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا کہ انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے بالی ووڈ خانز کے خلاف بھی کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

  • سلمان خان پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    سلمان خان پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار سلمان خان اپنے پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے پڑوسی سے تنگ آکر ممبئی کی سٹی سول اور سیشن عدالت میں دیوانی معاملات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس کی سماعت عدالت نے 21 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

    سلمان خان نے اپنی درخواست میں اپنے پڑوسی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹے، اور ہتک آمیز تبصرے کرتا ہے جو ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے باعث تکلیف ہے۔

    درخواست میں اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان الزامات کی وجہ سے ان کی اور ان کے خاندان کی عوامی ساکھ خراب ہو رہی ہے اور یہ الزامات ان کے لیے سنگین نقصان، اور تعصب کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

    دوران سماعت سلمان خان کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی کہ فریقین کو اس عمل سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

    پڑوسی کے وکیل نے سلمان خان کے الزام کی مخالفت کرتے ہوئے جواب داخل کروانے کے لیے عدالت سے کچھ وقت طلب کیا ہے۔

    عدالت نے وکیل مخالف کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

  • عدالت نے سلمان خان کو بڑا دھچکا دے دیا

    عدالت نے سلمان خان کو بڑا دھچکا دے دیا

    ممبئی: بھارتی ریاست جودھ پور کی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ضمانت منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالا ہرن شکار کیس میں سزا کے خلاف دائر ہونے والی درخواست کی جودھ پور کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں جج نے دبنگ خان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

    جج نے استفسار کیا کہ درخواست گزار خود کہاں ہے؟ کیونکہ اُسے گزشتہ روز کی سماعت پر پیش ہونا تھا اور آج بھی اُس نے عدالت آنے کی زحمت تک نہیں کی۔

    سلمان خان کے وکیل ہستی مل سارسوت نے عدم حاضری پر عدالت سے معافی مانگتے ہوئے استشنیٰ کی درخواست دی جس پر جج نے ناراضی کا کاظہار کیا اور وکیل پر جھاڑ بھی پلائی۔

    مزید پڑھیں: مودی کے لیے مشکلات، سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

    جج نے سوال کیا کہ آخر سلمان خان کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ وہ کیوں عدالت کا احترام نہیں کرتے؟ اگلی پیشی پر اگر انہیں پیش نہیں کیا گیا تو ضمانت منسوخ کر کے گرفتاری کا حکم جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے 27 ستمبر کو ہونے والی اگلی سماعت پر سلمان خان کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ سلمان خان سمیت دیگر اداکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے 1998 میں نایاب نسل کے کالے ہرن کا شکار کیا تھا، گزشتہ برس پانچ اپریل کو ٹرائل کورٹ نے سلمان خان کو پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں دو راتیں حوالات میں بھی گزارنا پڑی تھیں۔ بعد ازاں سلمان خان نے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواستِ ضمانت دائر کی تھی اور یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ہر پیشی پر باقاعدگی کے ساتھ پیش ہوں گے۔

  • مودی کے لیے مشکلات، سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

    مودی کے لیے مشکلات، سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

    ممبئی: بھارت کی اپوزیشن جماعت کے رہنما نے اشارہ دیا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان لوک سبھا کے الیکشن سے قبل اُن کی جماعت میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن سے قبل سلمان خان کی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس میں متوقع ہے اور اگر ایسا ہوگیا تو راہول گاندھی کو  بھارت کا  وزیراعظم بننے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمال ناتھ نے اشارہ دیا جس سے یہ تاثر پیدا ہوگیا کہ جلد سلمان خان کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

    کمال ناتھ کا کہنا تھا کہ سلمان خان آئندہ ماہ مدھیہ پردیش آئیں گے اور 18 روز تک رابطے میں رہیں گے۔ بھارتی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ سلمان خان کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن یا اُن کی انتخابی مہم کا حصہ بنا سکتے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: بھارتی الیکشن، ووٹرز کی سوچ فلموں کے ذریعے تبدیل کرنے کی تیاری

    یاد رہے کہ بھارت میں اپریل مئی کے دوران لوک سبھا کے انتخابات ہوں گے جس میں فتح حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کردیں جبکہ حکمراں جماعت اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

    مجموعی طور پر کانگریس نے مختلف علاقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بہت ٹف ٹائم دیا ہوا ہے جبکہ سابق حکمراں جماعت نے سیاسی افق پر نیا چہرہ پریانکا گاندھی کی صورت میں بھی متعارف کرایا جنہوں نے بی جے پی کے گڑھ میں اپنا پہلا بھرپور سیاسی شو کیا تھا۔

    پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت جارحیت اور فوجیوں کو استعمال کر کے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔

    سیاسی میدان میں انٹری یا کانگریس میں شمولیت کے حوالے سے سلمان خان کے مینیجر کا کہنا تھا کہ دبنگ خان سیاست میں حصہ لینے نہیں بلکہ مدھیہ پردیش میں سیاحت اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنے آرہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

    اُن کا کہنا تھاکہ سیاحت اور مذہبی و قومی ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت نے 18 روزہ پروگرام ترتیب دیا جس میں سلمان خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    دوسری جانب کانگریس کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ اُن کی جماعت اور قیادت اندور کی نشست سے سلمان خان کو ٹکٹ دینے کی خواہش مند ہے جس کے لیے بات چیت جاری ہے۔

    یاد رہے کہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جےپی نے سلمان خان کو مدھیہ پردیش کی نشست سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

  • سلمان خان نے اپنی نئی فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکلوادیا

    سلمان خان نے اپنی نئی فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکلوادیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنی نئی آنے فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکلوادیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے پلواما حملے کے بعد سے پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ہے، بالی ووڈ کے سلطان نے بھی انتہا پسندوں کے آگے ہار گئے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’نوٹ بک‘ سے عاطف اسلم کے گانے کو نکال دیا۔

    سلمان خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس خان فلمز کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوری طور پر عاطف اسلم کا گانا فلم سے نکال کر کسی بھارتی گلوکار کی آواز میں گانا ریکارڈ کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے

    دبنگ خان کے مطابق عاطف اسلم کے گانے کے نکلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بھارتی گلوکار اس گانے کو ایک سے دو دن میں مکمل کرلیں گے۔

    خان فلمز کی نئی فلم ’نوٹ بک‘ کے ذریعے بھارتی اداکار پرونتن بہل اور ظہیر اقبال ڈیبیو کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی شاعر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی بھی حالیہ پاک بھارت حالات کے سبب دورہ پاکستان منسوخ کرچکے ہیں یہی نہیں کپل شرما نے بھی تین بار پاکستان کا دورہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

    یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو بھی پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر دی کپل شرما شو سے نکال دیا گیا تھا، کپل شرما کا کہنا تھا کہ سدھو کو شو سے نکالنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔