Tag: سلمان خان

  • ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر فواد خان کا راج ہوگا یا سلمان خان کا؟‘

    ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر فواد خان کا راج ہوگا یا سلمان خان کا؟‘

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلمی پنڈت ترن آدرش نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان آئندہ برس سلمان خان کو ٹکر دینے والے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’سلمان خان بمقابلہ فواد خان، آئندہ سال عید پر پاکستان کی بڑی فلم مولا جٹ جبکہ سلمان خان کی بھارت ریلیز ہورہی ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر سلمان خان کا راج ہوگا یا فواد خان راج کرے گا‘۔

    یاد رہے کہ معروف پاکستانی ہدایت کار بلال لاشاری کی میگا بجٹ فلم ’دی لیجنڈ مولا جٹ‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی جس میں‌ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی فلم کے ریلیز سے پہلے ہی چرچے، بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ جنوبی ایشیاء کی پہلی فلم ہوگی جسے مقامی سینیماؤں کے ساتھ چین میں بھی بیک وقت ریلیز کیا جائے گا۔

    فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی جبکہ یہ ایڈیٹنگ کے مراحل میں ہے، جس کا ٹریلر جلد ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ سن 70 کی دہائی میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز کی گئی تھی جس کو مقبول ترین فلم کا اعزاز بھی ملا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

    دوسری جانب بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ می شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے سال 2019 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ بھارت کی ہدایت کاری علی عباس کررہے ہیں جبکہ اس میں کترینہ کیف سلمان خان کے مدمقابل کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

  • اگر اچھا اسکرپٹ‌ ملا، تو سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کروں‌ گا: آنند ایل رائے

    اگر اچھا اسکرپٹ‌ ملا، تو سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کروں‌ گا: آنند ایل رائے

    ممبئی: معروف ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے کہا ہے کہ اگر ان کے پاس موزوں‌ اسکرپٹ‌ ہوگا، تو  وہ سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کریں‌ گے.

    تفصیلات کے مطابق اپنے میگا بجٹ فلم "زیرو” کی پرموشن میں‌ مصروف ہدایت کار آنند ایل رائے کا کہنا ہے کہ ہر کوئی سلمان خان کے ساتھ  کام کرنے کا خواہش مند ہے، وہ بھی چاہتے ہیں کہ سپراسٹار ان کی فلم میں جلوہ گر ہوں.

    البتہ انھوں نے واضح کیا کہ یہ اسی صورت ممکن ہے، جب ان کے پاس ایک اچھا اسکرپٹ‌ ہو.

    آنند ایل رائے نے کہا کہ فلم ’’رانجھنا‘‘ کی تکمیل کے بعد ان کے دل میں ایک بڑے کینوس کی میگا بجٹ فلم کرنے کا خیال پیدا ہوا، مگر شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے سے پہلے انھوں نے اسکرپٹ تیار کیا.

    انھو‌ں نے کہا کہ ’’زیرو ‘‘کی کہانی مکمل ہونے کے بعد انھیں یوں‌ لگا کہ یہ کردار شاہ رخ خان ہی کرسکتے ہیں، جب وہ اسکرپٹ لے کر کنگ خان سے ملے، تو انھوں نے بھی اسے پسند کیا.


    مزید پڑھیں: زیرو:  باؤا سنگھ اور آفیہ یوسفزئی کی محبت کا پہلا گانا ریلیز


    یاد رہے کہ فلم کے ایک گیت میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ جلوہ گر ہوں گے، جس کا ناظرین شدت سے انتظار کر رہے ہیں.

    اسی تناظر جب آنند ایل رائے سے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ایک اچھے اسکرپٹ‌کے ساتھ سلمان خان کے ساتھ ضرور کام کریں گے.

  • ’نین پھسل گئے‘

    ’نین پھسل گئے‘

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی آنے والی فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ کے ایک گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں سلمان خان مہمان اداکار کے طور پر ایک گانے میں رقص کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور سلمان خان فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ کے گانے ’ نین پھسل گئے‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا، دلجیت ووسنج، بومن ایرانی، کرن جوہر، رتیش دیش مکھ اور لارا دتہ شامل ہیں۔

    چکری تولیتی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ویلکم ٹو نیویارک آئندہ سال 23 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

    سوناکشی سنہا نے کہا کہ فلم دبنگ کے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’ویلکم ٹو نیویارک‘ میں گانا کرنے پر بہت خوش ہوں، دبنگ خان کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کے دوران بہت انجوائے کیا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’’دبنگ‘‘ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی اور فلم کے سیکوئل ’’ دبنگ 2‘‘ میں بھی اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کو دبنگ کے تیسرے سیکوئل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، فلم کے پروڈیوسر ارباز خان کا کہنا تھا کہ دبنگ تھری کا اسکرپٹ تیار ہے اور جلد ہی اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

  • ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

    ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

    ممبئی: بھارت کے واہگہ بارڈر پر پاکستانی پرچم لہرانے کی وجہ سے سلمان خان کے خلاف انتہاء پسندوں نے مقدمہ درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان اور کترینہ کیف نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا ایک سین واہگہ بارڈر کے مقام پر عکس بند ہونا تھا مگر سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے حکومت نے کاسٹ کو شوٹنگ کی اجازت نہیں دی۔

    فلم ڈائریکٹر  نے سین کو عکس بند کرنے کے لیے بھارتی پنجاب کے ایک گاؤں میں ’واہگہ بارڈر‘ کا سیٹ تیار کیا مگر وہاں کی مقامی پنجائیت نے اس پر اعتراض اٹھا دیا۔

    ڈائریکٹر علی عباس نے مقامی کسانوں اور تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کیا اور شوٹنگ کے لیے جگہ فراہم کرنے کے پیسے بھی ادا کیے مگر وہ  سیٹ پر پاکستانی پرچم لگانے پر کسی صورت رضا مند نہیں تھے۔

    مزید پڑھیں: سلمان اور کترینہ کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی

    ہدایت کار علی عباس کے قریبی ذرائع نے ’بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارتی سرزمین پر پاکستانی جھنڈا لہرانے  کی وجہ سے مقامی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں، ہم نے ماضی میں بھی ایسی صورتحال کا سامنا کیا ہے’۔

    گاؤں کی مقامی تنظیموں نے پاکستانی پرچم لگانے پر سلمان خان کے ہوٹل کا گھیراؤ کیا اور اُن کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا، صورتحال کشیدہ ہونے کی وجہ سے ہدایت کار نے فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ ی اور کاسٹ کو جلد از جلد گاؤں سے نکلنے کی ہدایت کی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ واپس ممبئی پہنچ گئے تاہم اُن کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہوگیا۔

    View this post on Instagram

    Journey of A man and nation together @bharat_thefilm @beingsalmankhan @katrinakaif @whosunilgrover @dishapatani

    A post shared by ali (@aliabbaszafar) on

    قبل ازیں فلم ’بھارت‘ کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف واہگہ بارڈر کے دروازے پر کھڑے نظر آرہے تھے۔

    دورانِ شوٹنگ سلمان خان زخمی

    دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان دورانِ شوٹنگ زخمی ہوگئے تھے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا جس کی وجہ سے وہ ممبئی روانہ ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق سلمان خان جلد صحت یابی کے بعد ایک بار پھر بھارت کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

  • سلمان خان نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کردی

    سلمان خان نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کردی۔

    دبنگ خان جہاں اپنی منفرد اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں وہیں لوگوں کی مدد کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے، کینسر میں مبتلا بچے کی آخری خواہش تھی کہ وہ سلمان خان سے ملنا چاہتا ہے جب دبنگ خان تک یہ بات پہنچی تو وہ ٹاٹا میموریل اسپتال جاپہنچے اور ناصرف کینسر میں مبتلا اس بچے سے ملے بلکہ وارڈ کے تمام بچوں سے ملے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینسر میں مبتلا اپنے پسندیدہ اسٹار سے مل کر کتنا خوش ہے۔

    View this post on Instagram

    This video is one of the reason why people love him. Govind had requested Salman Khan to visit his wife's nephew who's at Tata Memorial Hospital and he not only met him also met other kids who were admitted there. YOU'RE THE BEST HUMAN BEING @BeingSalmanKhan i love you forever bhai ❤ . Govind, eşinin hastanede yatan yeğenini ziyaret etmesi için Salman'dan istekte bulunmuş. Salman az önce hastaneye gidip onu ziyaret etti. Sadece onla kalmayıp diğer çocuklarla da tanıştı ❤ İşte bu sebepten dolayı Salman'ı herkes seviyor. Altın gibi bir kalbi var 💛 Ne mutlu bize, böyle bir adamın hayranı olduğumuz için… – #SalmanKhan #BeingSalmanKhan #Salman #BeingHuman #Bollywood #Bharat #tigerzindahai #race3 #duskadum #duskadum3 #salmankhankijaiho #salmankhanfans #salmankhanturkey #salman_khanfanforever #salmankhanrules #salmankhanno1worldwide #biggboss #biggboss12

    A post shared by salman_khan 143 (@salman_khanfanforever) on

    واضح رہے کہ پانچ ماہ قبل سلمان خان نے خصوصی بچوں کے اسکول کے فنکشن میں شرکت کی تھی اور اسکول کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ دبنگ خان نے فلم ’کک‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں وہ موذی مرض میں مبتلا بچی کی مدد کے لیے پیسے اکٹھے کرتے نظر آئے تھے، فلم میں دبنگ خان کے والد کا کردار معروف اداکار متھن چکرورتی نے ادا کیا تھا۔

    سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف عمل ہیں جس کی ہدایت کاری علی عباس ظفر انجام دے رہے ہیں دیگر اداکاروں میں کترینا کیف، دیشا پٹانی، سنیل گروور اور نورا فتیحی شامل ہیں۔

  • سلمان خان ’پیار‘ کے مرنے پر افسردہ، مداحوں کی تعزیت

    سلمان خان ’پیار‘ کے مرنے پر افسردہ، مداحوں کی تعزیت

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کا پیار اُن سے بچھڑ گیا جس کی وجہ سے دبنگ خان افسردہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے لیے ابوظہبی میں موجود ہیں، اسی دوران انہیں ایک ایسی خبر ملی جس کی وجہ سے وہ افسردہ ہوگئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سلمان خان نے بذریعہ ٹویٹ مداحوں کو مطلع کیا کہ ’میرا سب سے خوبصورت پیار آج گزر (چل بسا) گیا، خدا اس کی روح کو اطمینان بخشے‘۔ دبنگ خان کے ٹویٹ پر اُن کے مداحوں نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے پاس مذکورہ کتا گزشتہ کئی سالوں سے موجود تھا اور وہ فارغ اوقات میں اس کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے تھے، دونوں ایک دوسرے سے اس قدر مانوس تھے کہ اکثر اوقات دبنگ خان اسے اپنے ساتھ لے آتے تھے۔

    یادگار تصاویر

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے اکثر اداکاروں کے پالتو جانور ہیں جن میں بالخصوص کتے اور بلیاں شامل ہیں، حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے پالتو کتے کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئی ڈی بنائی تھی جس کے بعد وہ سیلبرٹی بن گیا تھا۔

  • بھارتی ماڈل کا سلمان خان اور بھائیوں پر زیادتی کا الزام

    بھارتی ماڈل کا سلمان خان اور بھائیوں پر زیادتی کا الزام

    ممبئی: بھارتی ماڈل مشرا نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اُن کے بھائیوں پر زیادتی کا الزام عائدکرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران تینوں بھائیوں نے مجھے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ سے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والی مہم اب نہ صرف بھارت پہنچ چکی بلکہ #Metoo آجکل بہت زوروں پر بھی ہے۔ نانا پاٹیکر ، سہیل خان، الوکھ ناد اور جتن داس کے بعد اب بالی ووڈ کی سب سے بڑی شخصیت اور اُن کے بھائیوں پر ماڈل نے جنسی ہراساں کرنے کا نہیں بلکہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متنازع ماڈل پوجا مشرا نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان  اور اُن کے بھائیوں ارباز خان، سہیل خان نے مجھے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں: والد پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام، نندتا داس نے خاموشی توڑ دی

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں جس وقت فلم کی شوٹنگ جاری تھی اُس دوران تینوں بھائی میرے کمرے میں داخل ہوئے اور مجھے بے ہوشی کرنے کے لیے شراب پلا کر تینوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پوجا مشرا نے سینئر اداکار شترگن سنہا پر بھی ہراساں اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سوناکشی کے والد نے اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کے لیے مجھ پر کالا جادو کروایا اور مجھے اپنے قابو میں کیا۔

    بھارتی ماڈل نے الزام عائد کیا کہ سوناکشی کی والدہ پونم سنہا اور ارباز خان کی سابق اہلیہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بھی مجھے ہراساں کیا کیونکہ ان سب لوگوں کو مجھ سے خوف تھا کہ میں زیادہ شہرت حاصل نہ کرلوں۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام

    مشرا نے دعویٰ کیا کہ شترگن نے میرا موبائل ، لیپ ٹاپ کو ہیک کر کے اُس میں موجود آئیڈیاز کو چُرا کر اپنی بیٹی سے کروایا جس کی وجہ سے سوناکشی کا شوبز کیریئر اچھا ہوا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماڈل نے دعویٰ کیا کہ ارباز خان نے سنہ 2011 میں ایک فلم میں کام کے بدلے تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کیا جس میں نے مسترد کردیا مگر بعد میں ارباز خان نے مجھے اپنے چنگل میں پھنسا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

  • سلمان خان کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل

    سلمان خان کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل

    ابوظہبی: بالی ووڈ اداکار دبنگ خان کی نجی طیارے کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تو لوگوں نے چہ مگوئیاں شروع کردیں۔

    سلمان خان کا شمار اُن ستاروں میں ہوتا ہے جن کے ساتھ تصویر بنوانا تقریباً ہردوسرے شخص کی خواہش ہے، بالی ووڈ کی کوئی بڑی شخصیت ہو یا معمولی اداکار ہر کوئی تقریب میں دبنگ خان کے ارد گرد منڈلاتا نظر آتا ہے۔

    بجرنگی بھائی جان بھی اپنی عاجزی اور انکساری کی وجہ سے مشہور ہیں اور وہ ہر بار کچھ نیا کر کے مداحوں کے دل جیت لیتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے لیے ممبئی سے ابوظہبی جارہے تھے تو اسی دوران ایئرہوسٹس نے اُن کے ساتھ تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔

    مزید پڑھیں: دبنگ خان کا اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو فلم نگری میں لانے کا فیصلہ

    بالی ووڈ اداکار نے فوراً رضا مندی ظاہر کی اور اُس کے پاس جاکر کھڑے ہوگئے جس کے بعد ایک مسافر نے ائیرہوسٹس کے موبائل سے ہی تصویر بنائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار علی عباس ظفر اپنی ٹیم کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ روز ابوظہبی پہنچے ہیں جبکہ سلمان خان آج پہنچ گئے اور باربی ڈول کترینہ کیف بھی جلد ہی ٹیم کو جوائن کریں گی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار ادا کرنا تھا مگر انہوں نے خود کو کاسٹ سے الگ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد کرینہ کپور کے نام پر غور کیا گیا البتہ قرعہ کترینہ کیف کے نام نکلا۔

    یہ بھی پڑھیں: سلمان راضی، کترینہ کے بعد اب بہن بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

    یاد رہے کہ سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ نئے چہروں کو متعارف کروایا، دبنگ خان صرف بھارتی ہی نہیں بلکہ کئی غیر ملکی خواتین کو بھی فلم اسکرین پر لاچکے ہیں گزشتہ برس انہوں نے اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو بھی فلمی پردے پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

    جن اداکارؤں کو دبنگ خان نے شوبز انڈسٹری میں متعارف کروایا اُن میں کترینہ کیف، زرین خان، سوناکشی سنہا و دیگر شامل ہیں جن کا شمار صف اول میں ہوتا ہے۔

  • میرا بیٹا سلمان خان کی طرح رومانٹک ہے: شاہ رخ خان

    میرا بیٹا سلمان خان کی طرح رومانٹک ہے: شاہ رخ خان

    ممبئی: کسی زمانے کے جانی دشمن شاہ رخ اور سلمان خان آج پکے دوست ہیں اور ان کی دوستی روز ہی کسی نہ کسی خبر کو جنم دیتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی انڈسٹری پر ر اج کرنے والے شاہ رخ  اور سلمان خان جب بھی اسکرین پر آتے ہیں، سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

    ٹی وی شو دس کا دم کے فائنل میں بھی شاہ رخ اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔ شو کی ریکارڈنگ  کے دوران ہونے والے کئی دل چسپ واقعات میڈیا کی زینت بن چکے ہیں۔

    اسی شو میں کنگ خان نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام سے متعلق بھی گفتگو کی اور انھیں سلمان خان کی طرح رومانٹک قرار دیا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کا پانچ سالہ بیٹا جب کسی لڑکی سے ملتا ہے، تو بالکل سلمان خان کی طرح معصومیت سے آئی لو یو کہہ دیتا ہے۔

    اس بات سلمان خان اور شو کے شرکابہت محظوظ ہوئے اور دیر تک ہنستے رہے۔

    مزید پڑھیں: سلمان خان کی والدہ اور کترینا کیف کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی اور غائب ہوگئی

    یاد رہے کہ دسمبر میں شاہ رخ خان کی فلم زیرو ریلیز ہو رہی ہے، جس میں وہ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں سلمان خان بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ عید ریلیز ہونے والے سلمان خان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“ میں بھی شاہ رخ خان نے مختصر کردار نبھایا تھا۔

  • سلمان خان کی والدہ اور کترینا کیف کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی اور غائب ہوگئی

    سلمان خان کی والدہ اور کترینا کیف کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی اور غائب ہوگئی

    نئی دہلی : سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے کترینا کیف اور سلمان خان کی والدہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی سپر اسٹار سلمان خان کی لے پالک بہن ارپیتا خان نے  سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر کترنیا کیف اور سلمان خان کی والدہ کی تصویر شیئر کی، جس میں بالی ووڈ کے دبنگ خان کی والدہ اور اداکارہ ایک دوسرے سے گرم جوشی مل رہے ہیں۔

     کترینا کیف اور سلمان خان کی والدہ کی یہ تصویر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور بالی اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے مذکورہ تصویر کو ’ساس بہو ‘ کے تناظر میں دیکھا جانے لگا، اور تصویر پر ایسے کمنٹس کی بھرمار شروع ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصویر پر سلمان خان کی بہن نے بھی ایک خوبصورت  ایموجی کمنٹ کیا، تاہم کچھ دیر بعد یہ تصویر سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردی گئی۔

    یاد رہے کہ سلمان خان کی  آنے والی فلم ’بھارت‘ کے ڈائریکٹر علی ظفر عباس نے بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹارز کی لی گئی تصویر شیئر کی تھی، بالی ووڈ فلم کی یہ جوڑی کئی دفعہ ایک ساتھ دیکھی گئی اور  ان کی ٹیم کی جانب سے فلم کے سیٹ پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

    بالی ووڈ کی شان دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھی یورپی ملک مالٹا میں جاری فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنی والدہ کے ساتھ گزارے گئے بہترین وقت کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سایٹز پر شیئر کی جانے والی تمام تصاویر کچھ ہی دیر بعد ہٹادی گئیں لیکن انسٹاگرام استعمال کرنے والے مداحوں نے تصاویر کے اسکرین شاٹ شیئر کیے اور لکھا کہ ’تصاویر لگا کر ہٹانے کا معاملہ سمجھ نہیں آیا‘۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ’بھارت‘ فلم کی شوٹنگ میں مصروف دونوں بالی ووڈ سپر اسٹارز اپنے تعلقات عوامی سطح ظاہر نہیں کرتے لیکن سلمان خان کترینا کیف کو متعدد مرتبہ ایک ساتھ گھومتے پھرتے دیکھا گیا ہے۔