Tag: سلمان خان

  • سلمان خان کی آمد پر سینما ہال میں پٹاخوں سے استقبال

    سلمان خان کی آمد پر سینما ہال میں پٹاخوں سے استقبال

    ہوسکتا ہے آپ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بہت زیادہ مداح ہوں اور ان کی ہر فلم کو سینکڑوں مرتبہ دیکھ چکے ہوں، لیکن آپ پسندیدگی کے اس معیار تک کبھی نہیں پہنچ سکتے جس کا ریکارڈ اس بھارتی مداح نے قائم کردیا۔

    سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ٹیوب لائٹ بالی ووڈ پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی، تاہم اس سے ان کی مقبولیت میں ذرا بھی کمی نہ آئی۔

    ایک سینما میں فلم کی نمائش کے دوران سلمان خان کے دیوانوں نے نہایت انوکھے انداز میں ان کا ’استقبال‘ کیا۔

    یہ واقعہ دراصل بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر مالی گاؤں میں پیش آیا جب ایک سینما میں فلم کی نمائش کے دوران سلمان خان کے اسکرین پر آتے ہی ان کے مداحوں میں شامل نو عمر لڑکوں کا ایک گروپ خوشی سے بے قابو ہوگیا اور اس خوشی میں انہوں نے سینما ہال کے اندر پٹاخے پھوڑنے شروع کردیے۔

    پٹاخے پھوڑنے کے ساتھ ساتھ یہ نوجوان رقص بھی کرتے رہے جبکہ سینما میں موجود دیگر افراد بھی تالیاں اور سیٹیاں بجاتے رہے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ اداکاروں کے مداح اس وقت بھی دیوانے ہوگئے جب شاہ رخ خان بطور مہمان اداکار فلم میں جلوہ گر ہوئے۔

    مداحوں کی اس حرکت نے انتظامیہ کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور فلم دیکھنے کے لیے آنے والے تمام افراد بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جو پاکستان سے جنگ چاہتے ہیں انہیں بارڈر پر بھیج دیا جائے، سلمان خان

    جو پاکستان سے جنگ چاہتے ہیں انہیں بارڈر پر بھیج دیا جائے، سلمان خان

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کہا کہ جو لوگ پاکستان سے جنگ چاہتے ہیں انہیں سرحد پر بھیج دیا جائے، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے صرف بات چیت اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں ایک ٹی وی شو میں ایک انٹرویو کے دوران کہی، اپنی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی پرموشن کی تقریب میں صحافیوں نے جب سلمان خان سے پاک بھارت کشیدگی پر سوال کیا تو دبنگ خان نے کرارا جواب دیا۔

    پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے دبنگ خان نے جنگ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جنگ کے شوقینوں کو بندوق دے کربارڈ پر بھیج دیں ان کے ہاتھ پیر کانپ جائیں گے اورجنگ ایک دن میں ہی ختم ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ جب جنگ ہوتی ہے تو اس سے دونوں طرف کے لوگ مرتے ہیں سپاہی اپنی جان گنوا دیتے ہیں جبکہ مرنے والوں کے خاندان زندگی بھر کے لیے بے بس ہو جاتے ہیں۔

    بھا رتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد ہندو انتہا پسند بھڑک اٹھے ہیں اور انہوں نے سلمان خان کو وارننگ دے دی۔

    ہندو انتہا پسند رہنماؤں نے سلمان خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں۔

  • سلمان خان کی سوتیلی ماں کا کردار کس کے نام؟

    سلمان خان کی سوتیلی ماں کا کردار کس کے نام؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی 60 اور 70 کی دہائی کی معروف اداکارہ ہیلن خان کوئی انجانا نام نہیں۔ وہ اب بھی کئی فلموں میں معاون کرداروں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

    ہیلن خان بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی سوتیلی والدہ بھی ہیں اور انہوں نے ان کے والد سلیم خان سے سنہ 1981 میں شادی کی تھی۔

    salman-1

    سلمان خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان اب ہیلن کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں اور اس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

    اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے فی الحال کسی اداکارہ کا انتخااب نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ اس کا قرعہ فال دپیکا پڈوکون کے نام نکلے۔

    helen-2

    کافی عرصہ قبل جب ایک ٹی وی شو میں ہیلن سے پوچھا گیا تھا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنی تو وہ کس اداکارہ کو اپنے روپ میں دیکھنا چاہیں گی، تو انہوں نے فوراً ہی دپیکا پڈوکون کا نام لے ڈالا تھا۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان اپنی سوتیلی والدہ کی اس خواہش کو پورا کرتے ہیں یا عادت کے مطابق وہ کسی نئی اداکارہ کو سامنے لاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سلمان خان کی پسند، سونم کپور بھی بول پڑیں

    سلمان خان کی پسند، سونم کپور بھی بول پڑیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ سلمان خان کس طرح کے کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

    ایک انٹرویو کے دوران سونم کپور نے بتایا کہ سلمان خان اپنے برانڈ بینگ ہیومن کے علاوہ کسی دوسرے برانڈ کا انتخاب کم ہی کرتے ہیں۔

    سونم اور ریہا نے کہا کہ انہیں جیکٹس بہت پسند ہیں اور وہ زیادہ تر موم ڈینم جیکٹس استعمال کرتی ہیں۔

    SONAM POST 2

    سونم کا کہنا تھا کہ سلمان خان انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ دبنگ خان کی نظر میں کام کی اتنی اہمیت نہیں جتنی انسانیت کی خدمت ہے۔

    واضح رہے کہ سونم کپور نے فلم سانوریا سے دبنگ خان کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا۔

    SONAM KAPOOR POST 1

    دوسری بار سونم اور سلمان خان فلم پریم رتن دھن پایو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جو باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔

    یاد رہے کہ سونم کپور ان دنوں ششنکر گھوش کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کیا پاکستان میں روشنی دے پائے گی؟

    سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کیا پاکستان میں روشنی دے پائے گی؟

    لاہور: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ عید الفطر پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، فلم کی خاص بات سلمان خان اور ان کے مدمقابل چائنیز اداکارہ ہیں، پاکستانی فلم پروڈیوسرز مذکورہ فلم کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کی فلم ٹیوب لائٹ رواں برس عید الفطر پر ریلیز ہورہی ہے، فلم کی کہانی بھارت اور چین کے درمیان ہونیوالی جنگ پر مبنی ہے، فلم میں ہیروئن کا کردار بھی ایک چائنیز اداکارہ ادا کر رہی ہیں۔

    فلم کی ڈائریکشن کے فرائض کبیرخان نے انجام دئیے ہیں، ڈائریکٹر کبیر خان اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ ایک تھا ٹائیگر، بجرنگی بھائی جان اور دیگر کامیاب فلمیں بناچکے ہیں۔ پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور لوکل فلم میکرز ہرممکن طور پر فلم ٹیوب لائٹ کی پاکستان میں ریلیز کو روکنے کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں۔

    اس کے علاوہ سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے بھی ماضی میں کئی بار یہ مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فلموں کی نمائش کو پہلی ترجیح دینی چاہیئے اور پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل طور پرپابندی عائد کردینی چاہیئے۔

    واضح رہے کہ عید الفطر پر ہی پاکستانی اداکار شان کی فلم یلغار، اور پروڈیوسر سہیل خان کی فلم شور شرابہ ریلیز ہونے جارہی ہیں، قوی امکان ہے کہ مزید پاکستانی فلمیں بھی عید الفطر پر ریلیز ہوں۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور سلطان کی عید الفطر پر ریلیز سے سنیما مالکان کی تو چاندی ہوگئی تھی مگر اُس وقت جو پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں ان کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا تھا۔

    پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران کا کہنا ہے کہ اگر بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ٹیوب لائٹ عید الفطر پرریلیز کی گئی تو یہ اقدام سو فیصد لوکل سنیماؤں کے خلاف ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے بھارتی فلموں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سلمان خان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ پاکستان میں روشنیوں کی کرنیں بکھیر سکے گی؟


    Chat Conversation End

  • بیمار صحافی کے علاج کا بیڑا سلمان خان نے اٹھالیا

    بیمار صحافی کے علاج کا بیڑا سلمان خان نے اٹھالیا

    ممبئی: دنیا میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو بیش بہا دولت ہونے کے باوجود بھی انسانیت کی خدمت کرنے سے کتراتے ہیں۔

    مگر بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ انسانیت کی خدمت میں وہ کس قدر آگے ہیں۔

    سلمان خان کو علم ہوا کہ لیلا وتی اسپتال میں ایک صحافی برین ہیمبرج کا شکار ہے، تو سلمان خان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنے چیریٹی ادارے بینگ ہیومن سے کہہ کر صحافی کے علاج کے لیے ایک لاکھ روپے بھجوا دیے۔

    مزید پڑھیں: اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا، سلمان خان

    صحافی کے اہل خانہ اس کے علاج پر پہلے ہی 5 لاکھ روپے خرچ کرچکے تھے اور انہیں مزید پیسوں کی ضرورت تھی ایسے میں سلمان خان ان کی مدد کو آگے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سلمان خان کی یہ مدد صحافی کے کام آئے گی اور وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ دبنگ خان نے اس سے قبل بھی معروف کرکٹر یووراج سنگھ کی مالی مدد کی تھی جب وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ تب سلمان خان نے ایک اشتہار کی تمام رقم یووراج کے علاج کے لیے بھجوا دی تھی۔

    سلمان خان نے گزشتہ دنوں سب سے زیادہ ٹیکس دے کر ریتھک روشن اور اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

  • کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟

    کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟

    ممبئی : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹرفلم’ایک تھا ٹائیگر‘ کےسیکویل ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ولن کا کردار کون نبھائے کا مداح جاننےکے لیے بے تاب ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہےاوراس بار یہ سلمان اور کترینہ کی جوڑی کو لیکر نہیں بلکہ ولن کےکردار کی وجہ سےخبروں کی سرخیوں میں ہے۔

    بھارتی میڈیا رپوٹس کےمطابق اس بار بالی ووڈ کے سلطان کے سامنے کوئی اور نہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کےسپراسٹار سدیپ سنجیوولن کے روپ میں نظر آئیں گےتاہم اس حوالے سےسلمان خان یاان کی ٹیم کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

    اگر فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں بھارتی اداکار سدیب سنجیو ولن کا کردار نبھارہے ہیں تویہ ان کی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 6سال بعد واپسی ہوگی۔


    مزید پڑھیں:سلمان اور کترینہ کی کیمسٹری پھرملنے لگی؟


    خیال رہےکہ آخری بار وہ رام گوپال ورما کی ڈائریکشن میں بننے والی ہارر فلم ’پھونک‘ میں جلوہ گرہوئے تھے۔فلم کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیاگیاتھا۔

    یاد رہےکہ اس قبل گزشتہ سال نومبر میں فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘سےمتعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم میں باربی ڈول کترینہ کیف ولن کا کردار نبھائیں گی۔

    واضح رہےکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • کنگنا کا بالی ووڈ ’خانز‘ کےساتھ کام کرنے سےانکار

    کنگنا کا بالی ووڈ ’خانز‘ کےساتھ کام کرنے سےانکار

    ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کنگنا رناوت کا کہناہےکہ میں کبھی بھی بالی ووڈ خانز کےساتھ کام کرنا نہیں چاہوں گی۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ کنگنا رناوت نےکہاہےکہ وہ بالی ووڈ کےبادشاہ شاہ رخ خان سمیت کسی بھی خان کےساتھ فلم میں کام کرنا نہیں چاہیں گی۔

    بالی ووڈ میں’کوئین‘ کے نام سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے کہاکہ کسی بھی خان کے ساتھ فلم میں کام کر کے خود کو پیچھےچھپانا نہیں چاہتی بلکہ ہمیشہ اپنی قابلیت دکھانے پر یقین رکھتی ہوں۔

    بالی ووڈ خانز کےساتھ کام کرنے سے متعلق سوال کےجواب میں کنگناکا کہناتھاکہ میں ایک مشہور اداکارہ ہوں اور میرے لاتعداد چاہنے والے ہیں خانز کے ساتھ کام کر کے ایسا کیا ملے گا جو میں نے ابھی تک اپنے کیریئر میں حاصل نہ کیا ہو۔

    بالی ووڈ کوئین نےکہاکہ خانز کےمقابلے میں کسی اور کی فلم میں جا کرکام کروں گی تواس سے مجھے مداحوں کو اپنی اداکاری کےجوہردکھانے کا پورا موقع ملےگا۔

    خیال رہےکہ اس سےقبل بالی ووڈاداکارہ کنگنا رناوت نےکہاتھا کہ وہ فلم انڈسٹری کی نمبر ون اداکارہ ہیں اور آج وہ جس مقام پر ہیں وہ ان کی انتھک محتنت کا نتیجہ ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں ’کافی ود کرن‘ میں کنگنا رناوت نے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر کو اقرباء پروری کےذریعے بالی وڈ میں اجارہ داری قائم کرنے کا طعنہ دیا تھا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے متعدد فلمی ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں جس میں بھارت کا اعلی اعزاز’نیشنل فلم ایوارڈ‘بھی شامل ہے۔

  • سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

    سلمان خان کترینہ کیف پرایک بارپھرمہربان

    ممبئی :باربی ڈول کترینہ کیف ایک بار پھر سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں دبنگ خان کےساتھ جلوہ گرہوں گی۔

    تفصیلات کےمطابق فلم اندسٹری کےحقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹارسلمان خان جب کسی کی مدد کرنےکا سوچ لیں توزمین آسمان ایک کر دیتے ہیں اور اگربات ہو اپنی سابقہ دوست کی تو ان کا انداز ہی مختلف ہوجاتاہے۔

    salman-khan-post-1

    جی ہاں بات ہورہی ہےکترینہ کیف کی جن پر کبھی سلمان خان کا دل بےایمان ہواتھالیکن ایسا لگتا ہےکئی سال گزرنے کے بعد بھی کہیں نہ کہیں آج بھی دبنگ خان کے دل میں خوبرواداکارہ موجود ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کا فنی کیرئیر مسلسل ناکام فلموں کے باعث داؤ پر لگ چکا ہےجس کے بعد بالی ووڈ کےسلطان ان کی مدد کو آن پہنچے ہیں۔

    salman-khan-post-2

    سلمان خان نے اپنی سابقہ دوست کو نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں کاسٹ کرانے کے علاوہ اب اپنی ہوم پروڈکشن کی فلم میں بھی کاسٹ کرلیا ہے۔

    خیال رہےکہ بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور باربی ڈول کتریہ کیف 4سال بعد ایک بار پھر’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘میں نظرآئیں گے۔

    salman-khan-post-3

    یاد رہےکہ 2012 میں سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر نے باکس آفس پر300 کروڑ سے زائد کما کر تہلکہ مچادیا تھا۔

    واضح رہےکہ سلمان خان کی پروڈکشن میں ہدایت کاراتل اگنی ہوتری کی فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخرمیں شروع ہوگی۔

    salman-khan-post-4

  • سنجےدت نےسلمان خان کو مغرور قراردے دیا

    سنجےدت نےسلمان خان کو مغرور قراردے دیا

    نئی دہلی: بالی ووڈ اسٹار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست سپراسٹار سلمان خان کو ’مغرور‘ کہہ کرسب کوحیران کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق سنجو بابا اوربالی ووڈ کےسلطان سلمان خان کی دوستی سے جہاں بہت لوگ ناخوش ہیں وہیں دونوں اسٹارز ایک دوسرے کواپنااچھا دوست مانتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے ان کے قریبی دوست اور منہ بولے بھائی سلمان خان کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیاجس پر اداکار نےسلمان خان کو’مغرور‘ کہہ دیا۔

    sanjy-dutt-post-1

    سنجے دت نے سلمان خان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتےہوئے کہاکہ سلو ان کے چھوٹے بھائی کی طرح ہےاور دونوں کےدرمیان کوئی جھگڑا نہیں سب کچھ ٹھیک ہے۔

    بالی ووڈ میں کھل نایک کےنام سے مشہور اداکار سنجے دت نے کہاکہ ’مغرور‘ کوئی برا لفظ نہیں ہےیہ ایک طرح سے جذبات کا اظہار ہے۔انہوں نےکہاکہ میں مغرور ہوسکتا ہوں لیکن ایک پیارا مغرور۔

    s2

    سنجوبابا اور سلمان خان کی دوستی دشمنی میں تبدیل ہونے کی خبریں ایک طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں تاہم دونوں اسٹارز کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

    خیال رہےکہ سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم’چل میرے بھائی‘،’ساجن‘ ،’جلوہ‘، ’دس‘ اور ’سن آف سردار‘شامل ہیں۔

    sanjay-dutt-post-4

    مزید پڑھیں:سنجے دت کی زندگی میرے بغیر مکمل نہیں،سلمان خان

    یاد رہےکہ گزشتہ سال بالی ووڈسُپراسٹار سلمان خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ پروجیکٹ ان کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔

    مزید پڑھیں:سلمان خان میرا چھوٹا بھائی ہے،سنجے دت

    سلمان خان کے بیان کےبعد سنجے دت نےدونوں کےدرمیان اختلافات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ بالی ووڈ کے سلطان ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

    s3

    مزید پڑھیں:سنجے دت کی سوانح حیات میں‌ رنبیر کپور کی پہلی جھلک

    واضح رہےکہ ان دنوں معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’دت‘ کی شوٹنگ جاری ہےاور فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں۔