Tag: سلمان خان

  • سلمان اور لولیا شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

    سلمان اور لولیا شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

    سلمان خان اور ان کی گرل فرینڈ لولیا کی نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن کی بنیاد پر بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ دونوں رومانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

    سلمان خان اور لولیا کچھ عرصہ سے ساتھ ہیں اور دونوں کی شادی کی افواہیں بھی کافی عرصہ سے گردش کر رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی دعویٰ کیا جا چکا ہے کہ سلمان لولیا سے چھپ کے منگنی کرچکے ہیں۔

    سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی شوٹنگ کے لیے لداخ میں ہیں جہاں انہوں نے بدھوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لولیا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لولیا کا انداز بالکل سلمان خان کی بیوی جیسا ہے۔

    55

    46

    65

    سلمان خان اپنی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ وہ جب بھی شادی کریں گے خود اس کا اعلان کریں گے۔ ’میں ان اداکاروں میں سے نہیں جو چھپ کر شادی کرتے ہیں اور بتاتے نہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی شادی سے ان کے مداحوں کی تعداد کم ہوجائے گی‘۔

    114

    اس سے قبل بھی سلمان خان کے خاندان کے ساتھ لولیا کی کئی تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں جن میں وہ خان فیملی کے ساتھ نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔

    38

    تاہم اب انتطار اس بات کا ہے کہ سلمان خان ان افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں یا ہر بار کی طرح اس بار بھی تردید کرتے ہیں۔

  • فلم انڈسٹری کا اگلا سلمان خان نوازالدین صدیقی ہے،سلمان خان

    فلم انڈسٹری کا اگلا سلمان خان نوازالدین صدیقی ہے،سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کے اگلے سلمان اداکار نواز الدین صدیقی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کےسلطان کروڑوں دلوں کی جان سلمان خان ایک ایسی شخصیت کے مالک ہین جن کے چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے.ان کے ڈائیلاگ ہوں یا ان کا اسٹائل سب ہی سپر ہٹ ہوتا ہے اور اس کا سحر سر چڑھ کر بولتا ہے.

    سلمان خان کے مداحوں کے لیے حیران کن بات یہ ہے خود دبنگ خان کسی اور اداکار کے ڈائیلاگ اور اداکاری سے متاثر ہیں.

    بالی ووڈ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی جنہوں نے اپنی متاثر کن اداکاری سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا دل جیت لیا ہے،جبھی تو وہ ان کے گن گارہے ہیں.

    حالیہ ایک تقریب کے دوران سلمان خان نے بتایا کہ انڈسٹری کا اگلا سلمان خان نوازالدین صدیقی ہے.نہ صرف یہ بلکہ انہوں نے نوازالدین صدیقی کو فلم انڈسٹری کا سب سے شائستہ اور باصلاحیت اداکار کا خطاب بھی دے ڈالا.

    یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی نے سلمان خان کے ساتھ فلم کک اور بجرنگی بھائی جان میں کام کرچکے ہیں.

    واضح رہے کہ اگلے ماہ نوازالدین صدیقی کی فلم فریکی مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی.

  • شاہ رخ خان کے مقابلے میں سلمان خان بہترین جج ہیں،فرح خان

    شاہ رخ خان کے مقابلے میں سلمان خان بہترین جج ہیں،فرح خان

    ممبئی : بالی ووڈ ڈائریکٹر فرح خان خان کا کہنا ہے کہ جج کرنےمیں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی سمجھ عضب کی ہے اور وہ شاہ رخ سے بہترین جج ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں رقص اور ہدایت کاری کی مہارت کے علاوہ فرح خان اپنے بے باک بیانات کے لیے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں،اور فرح خان اس بار ٹی وی پر نشر ہونے والے معروف رقص شو’جھلک دکھلا جا‘ سیزن 9 کے لیے جج متعین کی گئی ہیں.

    بالی ووڈ ڈائریکٹر فرح خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران جھلک دکھلا جا کے گذشتہ چار سیزن کے جج رہنے والے کرن جوہر کو بوڑھا کہہ دیا،اتناہی نہیں، کسی بھی ریئیلٹی شو کو جج کرنے کے معاملے میں فرح نے کنگ خان شاہ رخ کو بطور جج بےکار اور بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو بہتر کہا ہے.

    فرح خان کے مطابق کرن جوہر اب کسی بھی شو میں جج کی ذمہ داری نبھانے میں ماہر ہو چکے ہیں لیکن اس معاملے میں شاہ رخ اپنی دریا دلی دکھاتے ہوئے کسی کو بھی 10 میں سے 10 نمبر تک دے دیتے ہیں۔

    ان کامزید کہنا تھا کہ منصفی کے معاملے میں سلمان کی سمجھ غضب کی ہے، ’وہ ایمانداری سے کام لیتے ہیں اور جذباتی ہوئے بغیر شو کو جج کرتے ہیں۔‘

    ٹی وی پر رقص سے متعلق کئی پروگرام کی جج رہنے والی فرح کا کہنا ہے کہ ’جب بھی کوئی رقص ریئیلٹی شو ٹی وی چینلز پر آتا ہے تو میں اسے ضرور دیکھتی ہوں،اس شو میں جو بھی غلطیاں یا تجاویز ہوتی ہیں،میں انہیں چینل یا شو کے جج سے ضرور شیئر کرتی ہوں۔‘

    بالی ووڈ ڈائریکٹر فرح خان کہتی ہیں کہ وہ ’اس کے علاوہ بگ باس بھی دیکھتی ہیں اور اپنی رائے سلمان خان سے شیئر کرتی ہیں۔‘

    واضح رہے اس بار’جھلک دکھلا جا‘ سیزن 9 میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی بطور جج اپنا ہنر دکھاتی نظر آئیں گی.

  • کبھی نہیں چاہوں گا سلمان خان جیل جائے،سنجے دت

    کبھی نہیں چاہوں گا سلمان خان جیل جائے،سنجے دت

    ممبئی: بالی وڈ اداکار سنجے دت اور سلمان خان کی دوستی دشمنی میں تبدیل ہونے کی خبریں ایک طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں تاہم سنجے دت نے ان تمام کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جیل کی زندگی آسان نہیں اور کبھی نہیں چاہوں گا سلمان جیل جائے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کا اپنی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر سلمان خان کو اپنا چھوٹا بھائی بولتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سلمان میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں،خدا نے انہیں زندگی میں بےحد ترقی دی ہے،میں لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ غلط خبریں نہ پھیلائیں،ہم دونوں اپنے کام میں مصروف ہیں‘.

    SANJAY DUTT POST 1

    سنجے دت نے کہا کہ جیل کی زندگی آسان نہیں اور میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ سلمان جیل جائے جب کہ اس کے مقدمات سے بری ہونے پرخوش ہوں.

    *ممبئی : سلمان خان میرا چھوٹا بھائی ہے،سنجے دت

    اس سے قبل گزشتہ دنوں بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے سلمان خان سے اختلافات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بالی ووڈ کے سلطان ان کے چھوٹے بھائی ہیں.

    یاد رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کو 1998 میں قائم کیے گئے نایاب ہرن کے شکار کے مقدموں سے باعزت بری کردیا گیا.

    واضح رہے کہ 56 سالہ سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا الزام ثابت ہونے پرمارچ 2013 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم یرواڈا کی جیل انتظامیہ کے ساتھ اچھے رویے کے باعث سنجے کو رواں برس 25 فروری کو رہا کردیا گیا تھا.

  • ممبئی : سلمان خان میرا چھوٹا بھائی ہے،سنجے دت

    ممبئی : سلمان خان میرا چھوٹا بھائی ہے،سنجے دت

    ممبئی: بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے سلمان خان سے اختلافات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے سلطان ان کے چھوٹے بھائی ہیں.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی رہائی کے بعد سےہی سلمان خان کے ساتھ اختلافات کی خبریں گردش کررہی ہیں جب کہ دونوں اداکار کئی تقریبات میں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے نظر آئے لیکن اب سنجو بابا نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے.

    سنجے دت کا کہنا تھا کہ سلمان سے اسپین کے شہر میڈرڈ میں آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے دوران خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی اس لیے میڈیا اپنی مرضی کے مطابق منفی خبریں بنانا چھوڑ دے.

    سنجو بابا نے کہا کہ سلمان میرا چھوٹا بھائی ہے اور جلد ہی میرے لیے فلم ’’سلطان‘‘ کی اسکریننگ کا اہتمام کرے گا.

    واضح رہے کہ اداکار سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ’’چل میرے بھائی‘‘،’’ساجن‘‘ اور ’’سن آف سردار‘‘ شامل ہیں.

  • ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹارسلمان خان نے شادی کا اعلان کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹارسلمان خان نے شادی کا اعلان کردیا

    ممبئی : بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بالآخر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی اور اعلان کیاہے کہ وہ 18نومبر کو شادی کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے دبنگ خان کی شادی کی افواہیں میڈیامیں گردش کرتی رہتی ہیں اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار کب شادی کریں گے،بالآخرسلمان خان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی کہ وہ 18نومبرکو شادی کریں گے .

    ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں نے جب ان سے شادی سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ 18 نومبر کو وہ سہرا سجائیں گے.

    صحافیوں نے سلوں میاں سے 18 نومبر کی وضاحت چاہی تو ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سال 25 سالوں سے 18 نومبر کی تاریخ رکھی ہوئی ہے لیکن شادی ہوگی اور ضرور ہوگی اور 18 نومبر کو ہی ہوگی.

    خواتین کی طرف سے ابھی تک کنوارے ہونے کی شکایت کے سوال کے جواب میں سلمان خان نے کہاکہ آپ کو نہیں پتہ،کتنا پریشر ہے،میں اپنے بہن بھائیوں سے متعلق بات کررہاہوں جو چاہتے ہیں کہ شادی کرلوں.

    یاد رہے کہ سلمان خان کے باپ سلیم خان اور والدہ سلمہ کی شادی بھی اسی تاریخ کوہوئی تھی جبکہ دوسال قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی شادی بھی 18نومبرکو ہی طے پائی تھی.

  • ممبئی : سنجے دت کی زندگی میرے بغیر مکمل نہیں،سلمان خان

    ممبئی : سنجے دت کی زندگی میرے بغیر مکمل نہیں،سلمان خان

    ممبئی : بالی ووڈسُپراسٹار سلمان خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ پروجیکٹ ان کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا.

    تفصیلات کےمطابق سنجے دت اور سلمان خان ایک دوسرے کو بھائی کا درجہ دیتے اور مانتے آئے ہیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے سلطان نے کہا کہ ان کے دوست سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ان کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی.

    کچھ ماہ قبل خبریں تھیں کہ سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی میں بھی دڑار پڑ چکی ہے،خبروں کے مطابق سلمان خان سنجے دت سے ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور کو مرکزی کردار کے طور پر شامل کرنے سے کافی ناراض تھے.

    یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی نے اعلان کیا تھا کہ سنجے کی سوانح حیات پر کام اگلے سال شروع کیا جائے گا تاہم اب تک اس فلم میں موجود اداکاراوں کے بارے میں کوئی خبر سامنے نہیں آئی.

    واضح رہے کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی سنجے دت کی زندگی پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے.

  • میرا دل کررہا تھا کہ رنویر کے سر پر کرسی توڑ دوں،سلمان خان

    میرا دل کررہا تھا کہ رنویر کے سر پر کرسی توڑ دوں،سلمان خان

    ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ وہ رنویر سنگھ کے سر پر کرسی توڑ دیتے،فلم دیکھنے گئے ہیں تو فلم دیکھیں،کرتب دکھانے کی ضرورت نہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم ’سلطان‘ کے ساتھ ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ چاہے وہ ’دبنگ‘ بن کر آئیں یا ’ٹائیگر‘ یا پھر ’سلطان‘ باکس آفس پر انہی کی حکمرانی رہے گی.

    بالی ووڈ کے سلطان کروڑوں دلوں کی جان سلمان خان اپنی فلموں میں جو بھی کرتے ہیں،وہ ٹرینڈ بن جاتا ہے اور ایسا ممکن نہیں کہ ان کی فلمیں سنیما پر لگیں اور عوام ان کےگانوں پر رقص نہ کرے.

    گذشتہ دنوں رنویر سنگھ پیرس کے سنیما میں سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ دیکھنے پہنچے،اس دوران رنویر نے سلمان کے گانے ‘بے بی کو بیس پسند ہے’ پر رقص کرنا شروع کردیا اور وہاں موجود تمام شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے.

    بالی ووڈ دبنگ خان سے ایک تقریب کے دوران رنویر سنگھ کے حوالے سے سوال کیا گیاتو وہ کچھ خاص خوش نظر نہیں آئے،بالی ووڈ کے سلطابق کا کہنا تھا کہ ‘میں ان کے سر پر کرسی توڑ دیتا،فلم دیکھنے گئے ہیں تو فلم دیکھیں،کرتب دکھانے کی ضرورت نہیں،لوگ سلطان چھوڑ کر رنویر سنگھ کو دیکھ رہے تھے،ہمیں رنویر سے پیسے لینے چاہیے.

    سلمان خان جو اپنے دبنگ انداز کے حوالے سے بالی ووڈ میں جانے جاتے ہیں،اب یہ دیکھنا ہےکہ اب سلمان خان نے یہ بات غصے میں کہی یا مذاق میں، یہ تو وہی جانتے ہیں.

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ اب تک باکس آفس پر دو سو کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے،فلم ’سلطان‘ ایک پہلوان کی زندگی پر بنی فلم ہے جو اکھاڑے کی کشتی سے نکل کر پروفیشنل کشتی میں اپنی جگہ بناتا ہے.

  • ممبئی: فلم سلطان نے باکس آفس پر سکہ جما دیا

    ممبئی: فلم سلطان نے باکس آفس پر سکہ جما دیا

    ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ثابت کردیا کہ فلم اندسٹری کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سلمان خان ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان نے اپنی فلم ’سلطان‘ کے ساتھ ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ چاہے وہ ’دبنگ‘ بن کر آئیں یا ’ٹائیگر‘ یا پھر ’سلطان‘ باکس آفس پر انہی کی حکمرانی رہے گی.

    سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونی والی فلم ’سلطان نے صرف چھ دنوں میں 196کروڑ بزنس کر لیا ہے اور اب بھی اس کی کمائی جاری ہے.

    بالی ووڈ اندسٹری کے فلمی ناقد جے پرکاش چوکسے کہتے ہیں ’آپ کچھ بھی کہہ لیں،لوگ سلمان خان کو دیکھنے آتے ہیں،وہ اس وقت بالی وڈ کے ٹاپ سٹار ہیں.

    بالی ووڈ کے خان کڑوروں دلوں کی جان سلمان خان کی فلموں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ فلم چاہے جیسی ہو لوگ صرف سلمان کو دیکھنے آتے ہیں،اسکرین پر سلمان کے آتے ہی سنیما ہال تالیوں اور سیٹیوں سے گونجنے لگتا ہے.

    یاد رہے سلمان خان کی گذشتہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے چار دن میں تقریبا 130 کروڑ کی کمائی کی تھی لیکن اس بار وہ سلطان کے ساتھ اپنےگذشتہ ریکارڈ سے بہت آگے نکل گئے ہیں.

    فلم ’سلطان‘ ایک پہلوان کی زندگی پر بنی فلم ہے جو اکھاڑے کی کشتی سے نکل کر پروفیشنل کشتی میں اپنی جگہ بناتا ہے.

  • ممبئی : سلمان کو بوڑھا کہنے والے سلطان دیکھیں،سلیم خان

    ممبئی : سلمان کو بوڑھا کہنے والے سلطان دیکھیں،سلیم خان

    ممبئی : بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے بیٹے کو بوڑھا کہنے والوں کو فلم سلطان دیکھنے کی نصیحت کردی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے ایک ٹی وی ڈبیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا،ایک ٹی وی بحث کے دوران بار بار کہا جا رہا تھا کہ سلمان خان اتنے بوڑھے ہو گئے ہیں کہ اب انھیں دادا کا رول نبھانا چاہیے.

    بالی ووڈ دبنگ خان کے والد سلیم خان نے ان کے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو فلم سلطان دیکھنے کی نصیحت کردی.

    انہوں نے دوسرے ٹویٹ میں لکھا، ’ایک بزرگ اداکار وہ سب کیسے کر سکتا ہے جو سلمان نے سلطان میں کیا؟ کچھ لوگوں کو دوسروں کو ٹھیس پہنچانے میں بڑا لطف آتا ہے،اگر وہ اپنی اس عادت پر قابو پا لیں تو انسان بن جائیں گے.

    یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ عید پر ریلیز ہوئی تھی اور صرف چھ دنوں میں ہی196 کروڑ روپے سے زیادہ کما چکی ہے.