Tag: سلمان خان

  • سلمان خان نے درخت لگائے

    سلمان خان نے درخت لگائے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ شجر کاری کی۔

    سلمان خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے ایک دلچسپ تجربہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن مہاراشٹر میں 2 کروڑ درخت لگانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس حوالے سے شہریوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے انتظامیہ نے افتتاحی شجر کاری میں سلمان خان کو مدعو کیا۔

    ارجن کپور ٹریفک قوانین سے آگہی کے لیے مہم میں شامل *

    چند روز قبل ہی سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ ریلیز ہوئی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور وہ مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے۔

  • بیوی کو خوش کرنے کے لیے شوہر نے فلم سلطان کے تمام ٹکٹ خرید لیے

    بیوی کو خوش کرنے کے لیے شوہر نے فلم سلطان کے تمام ٹکٹ خرید لیے

    ممبئی: سلمان خان کی فلم سلطان نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی اور کمائی کے بھی ریکارڈ بنا رہی ہے۔

    ایک خبر کے مطابق بھارتی شہر ہماچل میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو خوش کرنے کے لئے فلم سلطان کا پورا شو ہی بک کروالیا اور دونوں شوہر بیوی نے تھیٹر میں فلم کا لطف اٹھایا۔

    رپورٹس کے مطابق اس شخص کا نام شنکر مسافر ہے اور یہ ہماچل پردیش کے ہمیر پور کا رہنے والا ہے، اس شخص نے فلم ریلیز کے ایک دن پہلے ہی سنیما گھر کے پورے 120 سیٹ کی ایڈوانس بکنگ کر لی تھی۔

    اس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی سلمان کی بڑی فین ہے اسی لئے اس نے بیوی کو خوش کرنے کے لئے پورا تھیٹر بک کروا لیا۔

    واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سلطان‘میں سلمان خان اورانوشکا شرما مرکزی کردار ادا کیا ہیں، فلم ’سلطان ‘میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں ہیں ۔ سلطان علی خان ہندوستان کو اولمپکس ریسلنگ میں گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوئے تاہم اس کے بعد ان کی زندگی میں کافی مسائل پیش آئے اور اسی کہانی پر یہ فلم مبنی ہے۔

    فلم سلطان کے حوالے سے بالی ووڈ اسٹار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے جب سپر اسٹار سلمان کی دونوں فلموں بجرنگی بھائی جان اور سلطان کے بارے میں سوال کیا گیا تو عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم سلطان نے مجھے رلادیا سلمان کی دونوں ہی فلمیں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ شاندار ہیں، ان کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں‘۔

  • بالی ووڈ اسٹارعامر خان ’سلطان‘  دیکھ کر رو پڑے

    بالی ووڈ اسٹارعامر خان ’سلطان‘ دیکھ کر رو پڑے

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم سلطان مداحوں کے لیے عید پر ریلیز کی گئی،فلم کو دیکھ کر مسٹر پرفیکشنسٹ رو پڑے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے جب سپر اسٹار سلمان کی دونوں فلموں بجرنگی بھائی جان اور سلطان کے بارے میں سوال کیا گیا تو عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم سلطان نے مجھے رلادیا سلمان کی دونوں ہی فلمیں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ شاندار ہیں، ان کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں‘۔

    عامرخان کا مزید کہنا تھا ’میں نے سلمان خان کو فون کرکے فلم کی مبارکباد دی،سلطان شاندار فلم ہے اور یقیناً تمام یہ پچھلے ریکارڈز توڑے گی‘۔

    یادرہے کہ عامر خان جب گذشتہ سال سلمان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ دیکھ کر سنیما سے باہر آئے تھے تو انہیں اپنے آنسو پونچھنے کے لیے رومال کی ضرورت پڑ گئی تھی.

    واضح رہے کہ فلم ’سلطان‘ میں سلمان خان نے ایک پہلوان کا کردار ادا کیا ہے اور عامر بھی اپنی اگلی فلم ’دنگل‘ میں پہلوان کے روپ میں نظر آئیں گے.

    ’دنگل‘

  • بالی ووڈ فلم ’سلطان‘ کل ریلیز ہوگی

    بالی ووڈ فلم ’سلطان‘ کل ریلیز ہوگی

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم ’سلطان‘ کل عید الفطر کے موقع پر ریلیز کردی جائے گی۔

    یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سلطان‘میں سلمان خان اورانوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    فلم کی تشہیری مہم کے دوران سلمان خان اپنے بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

    سلمان خان کے متنازعہ بیان پر گرل فرینڈ کا مشورہ *

    ایک انٹرویو میں ان سے فلم کی ٹریننگ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ پہلوانی کی سخت ٹریننگ کے بعد خود کو زیادتی کا شکار ایک خاتون جیسا محسوس کرتے تھے۔

    ان کے اس بیان پر بھارت بھر میں بھونچال آگیا۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جبکہ ہریانہ میں زیادتہ کا شکار ایک لڑکی نے سلمان خان پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کردیا۔

    واقعہ پر سلمان خان کے والد نے بھی معافی مانگی البتہ سلمان خان نے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

    سلمان خان کا ہما قریشی کے لیے رمضان کا تحفہ *

    فلم ’سلطان ‘میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ سلطان علی خان ہندوستان کو اولمپکس میں ریسلنگ میں گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوئے تاہم اس کے بعد ان کی زندگی میں کافی مسائل پیش آئے اور اسی پر یہ فلم مبنی ہے۔

    فلم میں انوشکا شرما بھی خاتون ریسلر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

    فلم بھارت اور پاکستان میں کل عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے۔

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان مجھ سے بڑے اسٹار ہیں، عامر خان

    شاہ رخ خان اور سلمان خان مجھ سے بڑے اسٹار ہیں، عامر خان

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کےمسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان ان سے بڑے سپر اسٹارز ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے تینوں خانز شارخ خان،سلمان خان اور عامر خان کا شمار اندسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے.، تینوںاسٹارز نے اندسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں.

    بالی ووڈ کے تینوں خانر کی نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیامیں بہت بڑی فین فالوونگ ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اندسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں شمار کیا جاتاہے.

    گذشتہ روز بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم دنگل کا پوسٹر ریلیز کیا،تقریب کے دوران عامر خان نے شارخ خان اور سلمان خان کو خود سے بڑا اسٹار کہا، مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا’جب سلمان اور شاہ رخ کمرے میں آتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کوئی اسٹار آیا ہے،مجھ میں ایسی خصوصیات موجود نہیں‘.

    یاد رہے کہ عامر خان اپنی فلم’دنگل‘میں مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی ریسلر کا کردار ادا کر رہے ہیں،جنکہ ان کی فلم رواں سال 23 دسمبر کو سنیما گھروں میں مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی.

  • بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے معافی مانگنے سے انکار کردیا

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے معافی مانگنے سے انکار کردیا

    ممبئی بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے زیادتی سے متاثرہ خواتین سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکار کردیا،انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو غلط انداز میں لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان اور تنازعات کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ آئے دن میڈیا میں موضوغ بحث بنے رہتے ہیں.

    اس دفعہ بالی ووڈ اداکارسلمان خان زیادتی سے متاثرہ خواتین سے متعلق دیے گئے بیان پر مشکل میں پھنس گئے ہیں،اور سوشل میڈیا پربھی ان کے بیان پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے.

    گذشتہ دنوں بھارت میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نیشنل کمیشن آف ویمن نے سلمان خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا.

    دبنگ خان نے تین صفحات پر مشتمل نوٹس کے جواب میں اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکار کردیا،اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں خواتین کے لیے بہت عزت اور احترام ہے اور میرے بیان کو غلط انداز میں لیاگیا.

    سلمان خان کی جانب سے نوٹس کے جواب میں معافی نہ مانگنے پر ویمن کمیشن کی جانب سے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا امکان ہے.

    *ہریانہ میں زیادتی سے متاثرہ لڑکی کا سلمان خان پر 10 کروڑ روپے کا ہرجانہ

    یاد رہے گذشتہ دنوں بھارتی ریاست ہریانہ میں اجتماعی زیادتی سے متاثرہ لڑکی نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان پر 10 کروڑ کا ہرجانہ کا دعویٰ دائر کیا تھا.

    اجتماعی زیادتی سے متاثرہ لڑکی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سلمان خان کے بیان سے میری موکلا کی دل آزاری ہوئی ہے لہٰذا سلمان خان سرعام معافی مانگیں بصورت دیگر 10 کروڑ ہرجانہ ادا کیا جائے.

    واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں جب سلمان خان سے پوچھا گیا کہ ’’سلطان‘‘ میں ان کا پہلوانوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا،تو ان کا کہنا تھا کہ میں جیسے ہی شوٹنگ مکمل کر کے رنگ سے باہر آتا تھا تو میں خود کو زیادتی کا شکار ایک لڑکی محسوس کرتا تھا،جو نہ صحیح طور سے سیدھا چل سکتی ہے اور نہ کھا سکتی ہے،جس پر بھارت میں طوفان بھرپا ہوگیا تھا.

  • بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان شادی کرنے کے لیے بے تاب

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان شادی کرنے کے لیے بے تاب

    ممبئی : بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لیے بے تاب ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطان فلم کی پروموشن کے دوران کیا.

    تفصیلات کے مطابق لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے دبنگ خان کی شادی کی افواہیں میڈیامیں گردش کرتی رہتی ہیں اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار کب شادی کریں گے.

    سلمان خان نے حال ہی میں اپنی فلم ’سلطان‘ کی تشہیر کے لیے ایک ریئلٹی شو ’سا رے گا ما‘ میں شریک ہوئے،اس دوران ان کے ایک مداح نے ان سے شادی کے حوالے سے مشورہ مانگ لیا جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ’آپ غلط انسان سے مشورہ لے رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی شادی کے معاملے میں بدقسمت رہا ہوں۔‘

    POST 1

    بالی ووڈ سُپر اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اصل میں شادی کرنے کے لیے مر رہا ہوں اور ہمیشہ انتظار کرتا ہوں کہ دوسری پارٹی بھی حامی بھرے، کیونکہ مرد کچھ نہیں کہہ سکتے، آخری فیصلہ خواتین کو لینا ہوتا ہے۔‘

    POST 2

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.

    POST 3

  • دبنگ خان کا گلوکار ارجیت سنگھ کو پہچاننے سے انکار

    دبنگ خان کا گلوکار ارجیت سنگھ کو پہچاننے سے انکار

    ممبئی : بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے معروف گلوکار ارجیت سنگھ کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبنگ خان  اداکارہ انوشکا شرما کے ہمراہ گزشتہ روز اپنی نئی فلم  ’’سلطان‘‘ کی پروموشن کے لیے ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں ایک صحافی نے اُن سے ارجیت سنگھ  کے گانے کے حوالے سے سوال کیا  تو جواب میں  سلمان خان نے گلوکار کو پہنچاننے سے  صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی گلوکار گانا گاتے ہیں مگر گانے کو فلم میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ فلم کے پروڈیوسر اور ڈائیریکٹر کو کرنا ہوتا ہے۔

    سلمان خان نے مزید کہا کہ ایک بار میری آواز کو بھی مسترد کیا جاچکا ہے مگر میں نے مثبت طریقے سے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھا اور اپنے آواز کےساتھ مزاج میں نکھار پیدا کرنے کی کوشش کی۔

    یاد رہے دبنگ خان کی نئی فلم ’’ سلطان‘‘ میں ارجیت سنگھ کی آواز میں ایک گانا ’’جگ گھومیا‘‘ شامل کیا گیا تھا مگر ارجیت سے ناراضی کے بعد فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے اس گانے کو ارجیت سنگھ کی آواز سے نکال کر فلم پاکستانی اداکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کر کے شامل کیا ہے۔

    واضح رہے ایک نجی محفل میں ارجیت سنگھ کی جانب سے دبنگ خان کے لیے کچھ الفاظ کی ادائیگی کے بعد گلوکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر معافی طلب کی گئی تھی جس میں ارجیت نے سلمان خان سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے بارے میں برا سوچ بھی نہیں سکتے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کو سلمان خان کی توہین مہنگی پڑ گئی

     گلوکار نے سلمان خان سے اپیل کی تھی کہ ’’ آپ کی فلم کے لیے گیت گانا میرے لیے اعزاز  کی بات ہے، آپ سے اپیل ہے کہ تمام کوتاہیوں کو درگزر کرتے ہوئے میرے گانے کو اپنی فلم میں شامل کرلیں ‘‘۔

    فلم بینوں کی جانب سے سلو میاں کی اس ناراضی پر ارجیت سنگھ کے مستقبل کو خطرناک قرار دیا گیا ہے اور چند نامور شخصیات نے گلوکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد سلمان خان سے معافی مانگ کر معاملے کو حل کریں۔

  • سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ میں جلوہ گر ہوں گے

    سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ میں جلوہ گر ہوں گے

    ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان ایک بار پھر ڈائریکٹر کبیر خان کی نئی فلم ‘ٹیوب لائٹ’ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ذاتی مسئلے پر مبنی ہے اور وہ اس حوالے سے ابھی کچھ زیادہ نہیں بتاسکتے.

    کبیر خان کا کہنا تھا کہ میری فلموں میں ہمیشہ سیاسی پس منظر ہوتا ہے جو مجھے پرجوش کرتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں بھی سیاسی پس منظر کی جھلک دیکھنے کو ملے گی.

    یاد رہے ہ تیسرا پروجیکٹ ہےکہ کبیر خان اور دبنگ خان کسی فلم کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں،اس سے قبل ڈائریکٹر اور اداکار کی یہ جوڑی ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان جیسی سپرہٹ فلمیں تیار کرچکی ہے.

    ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا تھا کہ جذباتی اعتبار سے میری نئی فلم بجرنگی بھائی سے ملتی جلتی ہوگی، تاہم اس کی کہانی بالکل مختلف ہوگی۔ اس میں پہلے زیادہ مزاح اور جذبات کا اظہار ہوگا.

    فلم ٹیوب لائٹ ممکنہ طور پراگلے سال عید کے موقع پر مداحوں کے لیے ریلیز کی جاسکتی ہے.

  • راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    لاہور:استاد راحت فتح علی خاں بھارتی اداکار سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے جہاں وہ عیدالفطر پر ریلیز کی جانے والی بالی وڈ فلم سلطان کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔

    بھارت روانگی سے قبل میلوڈی کنگ راحت فتح علی خاں نے اے آر وائی کو بتایا کہ وہ سلمان خان کی خواہش پر دورہ بھارت پر جارہے ہیں جہاں وہ دوران فلم سلطان کی میوزک لانچنگ اور تشہیری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں قیام کے دوران کچھ نئے فلمی پراجیکٹس پر بھی کام کریں گے جن کی تفصیلات وہ عید الفطر کے موقع پر اے آر وائی نیوز پر اینکر عمرشریف اور وسیم بادامی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتائیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم سلطان میں اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما پر فلمایا گیا گیت ‘‘جگ گھومیا ‘‘راحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جوفلم کی ریلیز سے قبل ہی میوزک اور فلمی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

    سلماں خان کا شمار بھی راحت فتح کے مداحوں میں ہوتا ہے اور وہ کئی مرتبہ اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ ان کی فلموں کی کامیابی میں پاکستانی گلوکار راحت فتح کے گیتوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

    طویل بیڈ پیج کے بعد فلم دبنگ سے سلمان خان کا کم بیک ہوا تو اس کا کریڈٹ بھی انہوں نے راحت فتح علی کے گیت ‘‘تیرے مست مست دو نین ’’کو دیا۔

    ‘‘جگ گھومیا ‘‘کی ریکارڈنگ سے قبل فلم سلطان کی پوری ٹیم یہ گیت ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کرانا چاہتی تھی مگر صرف سلمان خان کا ووٹ راحت فتح علی خاں کی حمایت میں اس یقین کے ساتھ تھا کہ جگ گھومیا کو پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں سے بہتر کوئی نہیں گا سکتا۔