Tag: سلمان خان

  • سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر

    سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر

    ممبئی : بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

    فلم کی دوران شوٹنگ لی گئی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ہیں، فلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ انوشکا شرما جلوہ گر ہیں۔

    فلم میں پہلوان سلطان علی خان کو دکھایا گیا ہے جو اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے مسائل کاشکار ہے،اس کے باوجود وہ کامن ویلتھ گیمز 2010 اور لندن اولمپکس2012 کی عالمی چیمپئن شپ میں شہرت حاصل کرتا ہے۔


    1

    فلم کی پروڈیوسر آدتی چوپڑا ہے فلم یش راج فلم بینرز کے تلے بنائی گئی ہے اور عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

    2

    3

    اس سے قبل ڈائریکٹر علی عباس ظفر نےایک تصویر ٹویٹ کی تھی جس میں سلمان خان شوٹنگ کے آخری دن اسکوٹر چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

     

     

    4

     

    6

    7

    8

     

    9

    10

    11

     

  • سلمان خان نے ساتھی اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھجوادیا

    سلمان خان نے ساتھی اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھجوادیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار اور دوستوں کے دوست سلمان خان نے اپنی ساتھی مسلمان اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ بھیجا ہے جس پر ہما قریشی خوشی سے نہال ہو گئیں۔

    سخت جاں سلمان خان نرم دل رکھنے والے دبنگ اسٹار ہیں، یہی وجہ ہے کہ کسی دکھ یا خوشی میں وہ اپنے دوستوں کو نہیں بھولتے۔ تحفے تحائف دینے میں کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنے والے سلو بھائی کی فراغ دلی سے مستفید ہونے والوں میں قرعہ فال ادکارہ ہما قریشی کے نام نکلا۔

    SALMAN POST

    HUMA POST

    اداکار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے گھر تحائف بھیجوادیے، تحائف کو دیکھ کر ہما قریشی خوشی پھولے نہیں سما رہی ہیں، انہوں نے اپنی ٹیوٹ میں سلمان خان کے انسان محبت انداز کو سراہا۔

    اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے،عید کی تیاریاں عروج پر ہیں،عمومی طور لوگوں کو عید کے تحائف عید کے روز ملتے ہیں لیکن میری عیدی تو ابھی سے آگئی ہے،جس پر میں سلمان خان کی شکر گزار ہوں۔

  • میڈیا کو اپنی حد میں رہنا چاہیے،سلمان خان

    میڈیا کو اپنی حد میں رہنا چاہیے،سلمان خان

    ممبئی : بالی ووڈ سُپر اسٹار دبنگ خان کا کہنا ہے کہ میڈیا کو اپنی حد میں رہنا چاہیے.

    تفصیلات کے مطابق لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے دبنگ خان کی رومانوی حسینہ لولیا وینچر کے ساتھ شادی کی افواہیں میڈیامیں گردش کررہی ہیں اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار کب شادی کریں گے.

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے بھائی سہیل خان نے کچھ غلط نہیں کیا،میڈیا کے لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی جب اداکار کے بھائی اور ان کے والد کھانا کھانے کے بعد ریسٹورانٹ سے نکل رہے تھے

    بالی ووڈ اسٹار کاکہنا تھا کہ میڈیا کے لوگوں نے جب اُن کے والد سے اُن کی شادی کے متعلق پوچھا تو انہوں نے سوال ٹھیک سے سنا بھی نہیں تھا.

    اداکار کا کہنا تھا کہ سہیل خان اپنے والد کے لیے پریشان تھے،جب میڈیا نے ان کے والد کو روکنے کی کوشش کی تو ان کو چھوٹ بھی لگ سکتی تھی اور یہی وجہ تھی کہ سہیل نے غصے کا اظہار کیا اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے.

    دبنگ خان کا کہنا تھا کہ جب فمیلی،دوستوں یا قریبی لوگوں کی بات ہوتو میڈیا کو اپنی حد پار نہیں کرنی چاہیے.

    یادرہے اس سے قبل گذشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ جب شادی کریں گے تو ٹویٹ کریں گے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.

  • بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان فلم ”نوانٹری” کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے

    بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان فلم ”نوانٹری” کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے

    ممبئی: بونی کپورفلم”نوانٹری” کے سیکوئل کے لیے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ملاقات کریں گے،فلم کی شوٹنگ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر بونی کپور بہت جلد سلمان خان سے ملاقات میں فلم نوانٹری کے سیکوئل پر بات چیت کریں گے اور فلم کی شوٹنگ کی تاریخ طے کی جائے گی.

    بونی کپور کا کہنا تھا کہ سلمان خان ہی بتا سکتے ہیں کہ کب فلم نو انٹری کی شوٹنگ کی جائے گی،ان کا کہنا تھا ہم پہلے بھی مل چکے ہیں اور ہم نے فلم سے متعلق گفتگو کی تھی اور ہماری دوبارہ ملاقات طے تھی،بالی ووڈ پرڈیوسر نے بتایا کہ وہ اپنی فلم ”مام” کی شوٹنگ میں مصروف تھے،آئندہ ہفتوں میں ان کی سلمان خان سے ملاقات متوقع ہے.

    no-entry-post-1

    ڈائریکٹر انیس بزمی نے فلم ”نو انٹری” کی کہانی سلمان خان کو ڈیڑھ سال پہلے سنائی تھی جسے سلمان خان نے بہت پسند کیا تھا.

    بونی کپور کی فلم ”نوانٹری” کے سیکوئل میں نو اداکارائیں ہوں گی،لیکن ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم سلمان خان سے مشاورت کریں گے.

    no-entry-post-2

    بالی ووڈ فلم ”نوانٹری” 2005 کی بلاک بسٹر فلم ہونے کے ساتھ ساتھ کامیڈی سے بھرپور تھی،فلم کی کاسٹ میں سلمان خان،ا نیل کپور، فردین خان، لارا دتہ،ایشا دیول،سیلنا جیٹلی، اور بپاشا باسو شامل تھے.

    واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ”سلطان” کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس کے بعد وہ ہدایت کار کبیر خان کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے.

  • میری شادی نہیں ہوئی ہے، لولیا وینچر

    میری شادی نہیں ہوئی ہے، لولیا وینچر

    ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ خان کی گرل فرینڈ نےاپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ان کا کہنا ہے ان کی شادی نہیں ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا وینچر نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصویر پر کہا ہے کہ ان کی شادی نہیں ہوئی ہے.

    انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں لولیا وینچر شادی کے جوڑے میں ملبوس ہیں اور ان کے ساتھ رومانوی پروڈیوسر کو تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے.

    Salman1

    لولیا وینچر نے انٹرنیٹ پر شئیر کی گئی تصویر پر کہا ہے کہ دوستوں میرااس طرح کی افواہوں پر بیان دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن مجھے ایسا لگا کہ ان افواہوں پر وضاحت کرنی چاہیے کہ میری شادی نہیں ہوئی ہے اور مجھے شادی کی جلدی نہیں ہے.

    Salman2

    بالی ووڈ کے دبنگ خان حال میں ہی اپنی دوست پریٹی زنٹا کی شادی کی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ لولیا کے ساتھ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے.

    بالی ووڈ دبنگ خان کی شادی کے متعلق افواہیں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ نامور اداکار سلمان خان اپنی رومانوی گرل فرینڈ لولیا سے 27 دسمبر 2016 کو اپنی سالگرہ کے دن شادی کریں گے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.

  • جب میں شادی کروں گا تو ٹویٹ کروں گا، سلمان خان

    جب میں شادی کروں گا تو ٹویٹ کروں گا، سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈسُپر اسٹار سلمان خان کا اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر کہنا تھا کہ جب وہ شادی کریں گےتو سوشل میڈیا کے ذریعے بتادیں گے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ دبنگ خان کی شادی کے متعلق افواہیں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ نامور اداکار سلمان خان اپنی رومانوی گرل فرینڈ لولیا سے 27 دسمبر 2016 کو اپنی سالگرہ کے دن شادی کریں گے.

    آئیفا ایوارڈز کی کانفرنس میں بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کا کہنا تھا کہ جب مجھے شادی کرنی ہوگی تو میں کرلوں گا مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ میں کب شادی کروں گا.

    بالی ووڈ کے دبنگ خان حال میں ہی اپنی دوست پریٹی زنٹا کی شادی کی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ لولیا کے ساتھ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.

  • سلمان خان کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    سلمان خان کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    ممبئی: دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان رومانیہ کی حسینہ لولیا ونچر کے ساتھ رشتے میں منسلک ہونے کی خبروں میں تیزی آگئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق دبنگ خان اور ان گرل فرینڈ نے بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی، جس کے بعد اس اب یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اس سال کے آخر تک دبنگ رومانیہ کی حسینہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

    salman-post-1

    بھارتی ویب سائٹ اسپاٹ بوائے ڈاٹ کام سے سلمان خان کے قریبی دوست نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سلمان خان کی شادی کی تاریخ 27 دسمبر کو طے ہوچکی ہے، یہ سب ان کے خاندان کی خواہش پر طے ہوا ہے کیونکہ سلو کے خاندان والے رواں سال دسمبر میں دو خوشیاں ( سلمان خان کی 51 ویں سالگرہ کے ساتھ ان کی شادی کی خوشی) ایک ساتھ منانا چاہتے ہیں۔

    salman-post-5-768x420

    تاہم سلمان خان نے اپنی شادی کے حوالے سے اٹھنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔

    حال ہی میں شائع ہونے والی تصاویر میں سلمان خان ،رومانوی حسینہ اور ان کے اہل خانہ کو ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    salman-post-3

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان، لولیا ونتر اور دونوں کے خاندان چندی گڑھ سے چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس ممبئی آئے تھے ، اس موقع پر کسی نے شخص نے ان کی یہ تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شائع کردی ہے، جس کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دبنگ خان کی شادی کے حوالے سے افواہوں نے گردش کرنا شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے بالی ووڈ اداکار دبنگ خان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے عشقانہ مزاج کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے ساتھ اسکینڈلز منظر عام پر آچکے ہیں۔

    دبنگ خان بھارتی فلم انڈسٹری معروف اداکاروں میں اکیلے کنوارے اداکار بچے ہیں، جنکی شادی کی خبریں ہر دور گردش کرتی رہتی ہیں۔

  • میرا بیٹا دبنگ خان کی جگہ نہیں لے سکتا، ڈیوڈ دھون

    میرا بیٹا دبنگ خان کی جگہ نہیں لے سکتا، ڈیوڈ دھون

    ممبئی: ہداہت کار کرن جوہر کی فلم ‘شدھی’ میں دبنگ خان کی جگہ ورون دھون فلم میں جلوہ گر ہوں گے،جبکہ ڈیوڈ دھون کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی جگہ نہیں لے سکتا.

    تفصیلات کے مطابق کرن جوہر کی جانب سےان کی فلم شدھی کے لیے سلمان خان، رتیک روشن اور کرینہ کپور سے رابطہ کیا گیا تھا،بعد میں ہدایت کار نے اپنی فلم میں نوجوان اداکار ورون دھون کو کاسٹ کرلیا۔

    varun-post-1

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نےاپنے ٹویٹر پیغام میں نوجوان اداکار کی حوصلہ افزائی کی۔

    کرن جوہر کی نئی فلم شدھی میں ورون دھون سلمان خان کی جگہ مرکزی کردار ادا کریں گے،لیکن اداکار کے والد ڈیوڈ دھون کا کہنا ہے کہ  ان کا بیٹادبنگ خان کی جگہ کبھی نہیں لے سکتا.

    salman-post

    ڈیوڈ دھون کا کہنا تھا سلمان خان بالی ووڈ کے بہت بڑے اسٹار ہیں،ورون ان کے چھوٹے بھائی کی طرح ہے، دبنگ خان ان کے بیٹےسے بہت  پیار کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ورون کو مبارک باد دی.

    varun-post-2

    یاد رہے اس سے قبل بالی ووڈ کے دبنگ خان نے کہا تھا کہ ورون کو دیکھ کر ان کو اپنی جوانی یاد آتی ہے اور انہوں نے ورون کے کام کی تعریف کی تھی.

  • دبنگ خان کی گرل فرینڈ’لولیا’ کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا گیا

    دبنگ خان کی گرل فرینڈ’لولیا’ کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ دیکھا گیا

    ممبئی : بالی ووڈ دبنگ خان کی گرل فرینڈ لولیا کو سُپر اسٹار سلمان خان کی والدہ اور بہن کے ہمراہ ائیرپورٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی میڈیا میں شادی کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں. ایشوریا سے لیکر کترینہ کیف تک تمام کےساتھ سلمان کی شادی کی افواہیں ماضی میں گردش کرتی رہی ہیں، لیکن دبنگ خان کی جانب سے بار بار ان کی شادی کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ حالیہ افواہوں کو وہ بہت جلد بدلنے والے ہیں.

    سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا کو بالی ووڈ سُپراسٹار کی والدہ اور ان کی ہبن کے ہمراہ ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، کہاجارہا ہے کہ سلمان خان کی گرل فرینڈ ان کی والدہ اور بہن کے ہمراہ چندی گڑھ سے چھٹیاں گزارنے کے بعد ممبئی آئے ہیں.

    ممبئی ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا کہ معروف رومانوی ماڈل اور اداکارہ نے سلمان خان کی والدہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور حال میں ہی دبنگ خان اور لولیا کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے. سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں.

    معروف بھارتی اخبار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے لولیا سے سال2016 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ دبنگ خان نے اپنی والدہ کی خوائش کا احترام کرتے ہوئے کیا ہے.

  • مداحوں کا انتظار ختم سلمان خان کی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل

    مداحوں کا انتظار ختم سلمان خان کی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل

    ممبئی : بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کی کھیل پر مبنی فلم سلطان کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی،فلم عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی.

    ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی جانب سے ٹویٹر پر چند تصاویر شئیر کی گئی ہیں جس میں انہوں نے دبنگ خان کو کندھے پر اُٹھایا ہوا ہے اور مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں.


    فلم سلطان میں سلمان خان کے ساتھ انوشکا شرما جلوہ گر ہیں، فلم میں پہلوان سلطان علی خان کو دکھایا گیا ہے جو اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کے مسائل کاشکار ہے،اس کے باوجود وہ کامن ویلتھ گیمز 2010 اور لندن اولمپکس2012 کی عالمی چیمپئن شپ میں شہرت حاصل کرتا ہے.


    فلم کی پروڈیوسر آدتی چوپڑا ہے فلم یش راج فلم بینرز کے تلے بنائی گئی ہے اور عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی.

    اس سے قبل ڈائریکٹر علی عباس ظفر نےایک تصویر ٹویٹ کی تھی جس میں سلمان خان شوٹنگ کے آخری دن ٹریکٹر چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں.