Tag: سلمان خان

  • سلمان خان کو فون پر جان سے مار دینے کی ھمکی

    سلمان خان کو فون پر جان سے مار دینے کی ھمکی

    ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان کو گمنام شخص کی طرف سے فون پر جان سے مار دینے کی ھمکی دی گئی ہے ۔

    پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے سپر سٹار کو فون پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے، انکا کہنا تھا کہ فون کرنے والی نے 16فروری کے روز پولیس کے کنٹرول روم سے کال کی ہے ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں شبہ ہے کسی شخص نے انھیں چکمہ دینے کی کو شش کی تاہم وہ مشتبہ شخص کو جلد تلاش کر نے میں کامیاب ہو جائیں گے، پولیس مشتبہ شخص کی تلاش کیلئے سرکرداں ہے تاہم تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے ۔

    واضح رہے سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان ہریانہ کے ممتاز پہلوان سلطان علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے ۔سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

  • شادی ہوگی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، سلمان خان

    شادی ہوگی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، سلمان خان

    بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کہتے ہیں کہ پتہ نہیں وہ شادی کرتے بھی ہیں یا نہیں لیکن وہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کے 3،4 بچے ہوں۔

    انڈین میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ایک کالج کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران ان سے سوال جواب کا سلسلہ بھی شروع ہوا، اسی دوران ہال میں شادی، شادی کی صدائیں بلند ہونے لگیں جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نعروں کی شکل اختیار کرلی۔

    شادی کا شور کچھ تھما تو سلمان خان نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے بارے میں اب تک شکوک و شبہات کا شکار ہیں لیکن وہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کے 3،4 پیارے پیارے بچے ہوں، میں جانتا ہوں کہ شادی کے بغیرایسا نہیں ہو سکتا لیکن میں اس معاملے کو بھی دیکھ رہا ہوں۔

    اداکارکا کہنا تھا کہ پہلے شادی کرنے کی عمر نہیں تھی لیکن اب عمر گزر گئی ہے جس پر وہ خوش ہیں۔ ان سے ان کے مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تو ہٹ اینڈ رن کیس کے سلجھنے کے بعد شادی کرلیں گے جس پر اداکار نے کہا کہ کیس ابھی تک سلجھا نہیں ہے۔

  • انوشکا شرما نے دبنگ خان کو تھپڑ مار دیا

    انوشکا شرما نے دبنگ خان کو تھپڑ مار دیا

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اوراداکارہ انوشکا شرما آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی نئی آنے والی فلم ’سلطان‘کے ایک سین میں دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو زوردار تھپڑ رسید کردیا۔

    سلطان میں سلمان خان ایک مایہ ناز پہلوان کا کردار ادا کرہے ہیں جبکہ اداکارہ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سلطان کی شوٹنگ کے متعلق سامنے آنے والی دیگر خبروں میں سب سے ذیادہ چونکا دینے والی خبر یہ ہے کہ اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر سپرسٹار کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا ہے ۔

    واضح رہے مذکورہ منظر فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق سلمان خان کی مرضی سے فلمبند کیا گیا تھا ۔علی عباس ظفر کی سلطان میں سپر سٹار سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان سلطا ن علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے ۔

    سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • بالی ووڈ اسٹار سلمان خان 50 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان 50 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ کے سب سے مقبول بیچلر اور انٹرنیٹ پر راج کرنے والے سلمان خان آج اپنی پچاسویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    بالی ووڈ کےدبنگ خان اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں، ایکشن ہو یا تھرل، رومینس ہوا یا ٹریجڈی سلو بھائی کی ہر فلم ہٹ ہوتی ہے، سلمان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیا لیکن شہرت فلم میں نے پیارکیا سے ملی، پھر تو ہٹ فلمز کی ایک لمبی لسٹ بن گئی۔

    سلمان خان بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندورمیں 27 دسمبر1965 کو بالی ووڈ کے معروف رائٹر سلیم خان کے گھر آنکھ کھولی اور ان کا نام عبدالرشید سلیم خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1988میں فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے کیا تاہم ان کو پہلی کامیابی 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سے ملی۔

    ساجن، انداز اپنا اپنا، کرن ارجن، ہم دل دے چکے صنم، بیوی نمبر ون، تیرے نام ،وانٹڈ ، دبنگ، ریڈی،باڈی گارڈ اور ایک تھا ٹائیگرسپرہٹ ہیں، سلمان کی جو فلم ہٹ ہوئی اسی ہیروئن کے ساتھ سلمان خان کا دل بھی لگ جاتا اسی لئے انہیں پلے بوائے کا ٹائیٹل بھی ملا، لیکن دلہن نہ ملی۔

    سنیماکے پردے پرمارپیٹ کرتے، ناچتے گاتے سلمان خان کو اب تک کئی بار ایشیا کے پرکشش مرد کا خطاب مل چکا ہے، دبنگ خان نے بینگ ہیومن این جی او سے کئی بچوں کی مدد کی۔

    فلم ’’دبنگ‘ میں مجرموں کو جیل کی ہوا کھیلانے والے سلمان خان کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی عدالتوں کے چکر لگانے پڑے اور سزا کا سامنا بھی کرنا پڑا جس میں 2002 کے ’’ہٹ اینڈ رن کیس‘‘ میں مقامی عدالت کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی جسے بعد میں ممبئی ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تاہم اب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ زیر التوا ہے۔

    بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی رواں سال دو فلمیں ریلیز ہوئیں جس میں ’’بجرنگی بھائی‘‘ اور ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ شامل ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جس کے بعد سلو میاں باکس آفس پر چھا گئے ہیں اور کئی نامور اداکاروں کو باکس آفس پر مات دے دی ہے۔

  • سیاست اور آرٹ کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، سلمان خان

    سیاست اور آرٹ کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا کہنا ہے کہ سیاست اور آرٹ کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

    سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی فنکاروں پر شیو سینا کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے خلاف کہا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، سلمان خان کا کہنا تھاکہ کسی فلم میں اداکاروں کی کاسٹ کا معاملہ مکمل طور پر تخلیقی عمل ہوتا ہے جسے کو ئی فلمساز ہی بہتر سمجھ سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں اگر کسی فلمساز کے خیال کے مطابق کوئی پاکستانی اداکار اس کے منتخب کردہ کردار کو بہتر انداز میں اداکر سکتا ہے تو اس پر اعتراض کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔

    دبنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عوام میڈیا کی طرف سے دکھائے جانے والے پروگرامز سے لطف اٹھاتے ہیں یہ انکی مرضی پر منحصرہے کہ وہ پاکستانی شوز شوق سے دیکھیں یا بھارتی۔

    انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں ہماری فلموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ہمارے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد سرحد کے اس پار رہتی جو ہمارے لیئے خاطر خواہ منافع کا باعث بھی بنتی ہے۔

    سلمان خان نے کہا کہ سیاستدانوں کو آرٹ سے الگ رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے مخالف سمت چلنے والی دو چیزیں ہیں۔

  • بالی ووڈ کے 10 ایسے ستارے جو جیل کی ہوا کھا چکے ہیں

    بالی ووڈ کے 10 ایسے ستارے جو جیل کی ہوا کھا چکے ہیں

    شہرت اور پُرتعیش زندگی کو ہضم ہر کسی کے بس کی بات نہیں، یہی وجہ ہے جب کوئی مشہور اور انتہائی دولت مند ہوتا ہے تو اصل رنگ دکھانے لگتا ہے۔ کچھ ایسے ہی بالی ووڈ کے 10متنازعہ سٹار ز کے بارے میں آپ کے بتاتے ہیں جنہیں جیل کی ہوا کھانی پڑی ۔

    اکشے کمار

    Bollywood

    بالی ووڈ سپر سٹار اکشتے کمار کو مارچ 2009 میں ایک تقریب کے دوران بیہودہ حرکات کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔مارچ 2009 میں لکمی فیشن ویک کے دوران سر عام اکشے کمار کی بیوی ٹونکل اپنے شوہر کی پینٹ کے بٹن کھو ل رہی تھی جس فوٹو گرافرز اور مووی میکرز نے کیپچر کر لیا تھا ۔ اس بیہودگی پر اکشے کو گرفتاری دینا پڑی تھی ۔
    سونالی بندرے

    Bollywood

    سونالی بندرے کو ایک میگزین کے لئے نامناسب پوز دے کر ہندوﺅں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر جیل جانا پڑا تھا ۔

    فردین خان
    Bollywood

    اوم جے جگدیش اور جنگل سمیت متعدد بالی ووڈ فلموں میں بطور ہیرو اداکاری کرنے والے فرید خان کو کوکین رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ۔ فردین خان کو کوکین برآمد ہونے پر کچھ عرصہ علاج بھی کروانا پڑا ۔

    جان ابراہیم
    Bollywood

    ہیوی بائیک کے شوقین جان ابراہیم کو 2010میں بری ڈرائیونگ اور دو لوگوں کو زخمی کرنے کے جرم میں سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ جان کو پندرہ روز جیل میں بیتانے کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی تھی ۔

    شانی اہوجا

    Bollywood
    فلم ’گینگسٹر‘ کے اداکار کو اپنی ملازمہ سے زیادتی کرنے کے جرم میں 7سات قید کی سزا ہوئی ہے ۔ اس گھناﺅنے جرم نے اس ادکار کا سارا کیریئر بھی تباہ کر دیا۔

    سلمان خان

    Bollywood
    بھارتی ریاست راجستھان میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دونوں کے دوران دبنگ خان نے ہرنوں کا شکار کیا جس کے نتیجے میں انہیں جیل کی یاترا کرنا پڑی ۔

    سنجے دت

    Bollywood
    1993 میں ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس میں سنجے دت کو سزا ہوئی ۔ بالی ووڈ کے کھل نائیک پر ممبئی بم دھماکوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ خرید نے کا الزام تھا۔

    سیف علی خان

    Bollywood
    بالی ووڈ کے نواب کو ایک پوش ریسٹونٹ میں کھانے کے دوران ایک شخص کو مکا مارنے پر حراست میں لیا گیا تھا ۔ سیف اس وقت کرینہ کپور اور اس کی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ ڈنر کر رہا تھا جب یہ ناگوشگوار واقعہ رونما ہوا۔

    مدوبالا

    Bollywood
    انڈین فلم انڈسٹری کی سب سے خوبرو اداکارہ مدو بالا کو 1957 میں ایک فلم میں اداکاری کا معاہدہ کرنے کے بعد اس میں کام سے انکار پر سزا کا سامنا ہوا ۔ دلیپ کمار بھی اس وقت مدو بالا کے خلاف ہو گئے تھے اور ان میں ان بن چل رہی تھی جس کا فائدہ یہ ہوا کہ دلیپ کمار نے بھی عدالت میں فلم ڈائریکٹر کے حق میں بیان دیا ۔

    مونیکا بیدی

    Bollywood
    90کی دہائی کی اداکارہ مونیکا بیدی کو 2006 میں فرضی نام سے پاسپورٹ بنانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ۔ نومبر 2010 میں بھارتی عدالت عظمیٰ نے فیصلہ برقرار رکھا تاہم سزا میں کمی کر دی کیونکہ اداکارہ پہلے ہی جیل کاٹ رہی تھی ۔

  • باڈی گارڈ کا کردار ادا کرنے والے سلمان خان کو حسیناوں نے لوٹ لیا

    باڈی گارڈ کا کردار ادا کرنے والے سلمان خان کو حسیناوں نے لوٹ لیا

    بولی ووڈ کے سپر ہیرو سلمان خان اگرچہ اپنی فلم باڈی گارڈ میں اچھے باڈی گارڈ کا کردار ادا کر چکے ہیں تاہم دبنگ اسٹار سلمان خان کو حقیقت میں لڑکیوں نے لوٹ لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرا کے ایک نائٹ کلب میں 4 ڈاکو حسیناؤں نے انتظامیہ کو چکما دے کر اپنے آپ کو سلو میاں کا مداح ظاہر کیا اور سلمان خان کے بُک کروائے ہوئے میز پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سلو میاں کو باتوں میں الجھا کر موقع پاتے ہی میز پر پڑا پرس ، چشمہ اور گلے کی چین اٹھا کر نکل گئیں۔

    واقع کے بعد اداکار کا کہنا تھا کہ لڑکیاں انکی جیب کا صفایا کرکے فوراً ہی کلب سے رفو چکر ہو گئیں۔سلو میاں کے باڈی گارڈ کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دیں۔تا ہم دبنگ اسٹار نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

    سلمان خان کی بہن ارپتا خان کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کو ئی صداقت نہیں ہے اور انکے بھائی کو لوٹنا اتنا بھی آسان نہیں،علاوہ ازین انکا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکار گزشتہ ہفتے کسی نائٹ کلب میں گئے ہی نہیں اور نہ ہی وہ اپنی جیب میں والٹ رکھتے ہیں

  • سلمان خان نے برے وقت میں ساتھ دیا ، سنیل شیٹھی

    سلمان خان نے برے وقت میں ساتھ دیا ، سنیل شیٹھی

    ممبئی: بالی وڈ کے اداکار سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا تھا۔

    سنیل شیٹی اور سلمان خان کے درمیان گہری دوستی ہے۔ سنیل شیٹي نے کہا کہ زندگی کے برے وقت میں سلمان نے ان کی مدد کی۔

    سنیل شیٹی نے کہا جس وقت میں نے شادی کی اس وقت انڈسٹری میں میرا ایک ہی دوست تھا،زندگی کے اس برے وقت میں اور اس سے پہلے بھی سلمان میرے ساتھ رہے، ان کے ساتھ سفر خوبصورت رہا۔

    خیال رہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں سنیل شیٹی کی بیٹی عطیہ شیٹی کو اپنے پروڈکشن کے بینر میں بننے والی فلم ‘ہیرو میں بطور اداکارہ سائن کیا تھا۔

  • سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی

    سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی

    سن فرانسسکو: بالی ووڈ اداکارہ اور دبنگ گرل سے شہرت حاصل کرنے والی سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی۔

    دبنگ گرل ان دنوں اداکار اکشے کمار اور پربھودیوا کے ساتھ فیشن ٹور کے سلسلہ میں سن فرانسسکو میں موجود ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ادکارہ سوناکشی سہنا کا کہنا تھا کہ ان کی بالی ووڈ ڈانسنگ کوئن مادھوری کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا نے ڈانسنگ کوئن مادھوری  کے ساتھ  ’ڈولہ رے ڈولہ‘ گانے پر پرفارم کیا۔

    یہ بات اداکارہ نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی اور ساتھ ہی ان کے ساتھ بنائی گئی اپنی تصویر بھی شیئر کی  جبکہ انہوں نے مادھوری ،اکشے کمار اور پربھودیوا کے ساتھ ڈانس کی تصویر بھی شیئر کی۔

     

  • سلمان خان کے نئے گانے نے دھوم مچادی

    سلمان خان کے نئے گانے نے دھوم مچادی

    ممبئی: بالی ووڈ دبنگ خان سلمان خان کا آئٹم نمبر میں ہوں ہیرو تیرا کو یوٹیوب پر دیکھنے والے صارفین کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی۔

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم میں تیرا ہیرو کیلئے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کراکے دھوم مچادی ۔

    بالی ووڈ فلم کک میں سب کو ہینگ اوور کروانے والے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر آنے والی نئی فلم ’ہیرو‘ کے لئے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروایا ہے۔ جبکہ اب تک اس گانے کو یوٹیوب پر دیکھنے والے صارفین کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی۔

     فلم "ہیرو” ہدایت کار سبھاش گھئی کی 1983 کی فلم کا ری میک ہے، اس فلم میں دو نئے اداکار سورج پنچھولی اور اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ’ہیرو‘ کا پہلا کٹ دیکھنے کے بعد سلمان سے رہا نہ گیا اور انھوں نے اُسی رات فلم کے لیے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    سلمان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کا ٹائٹل "میں ہوں تیرا ہیرو”رکھا گیا ہے جسے میوزک ڈائریکٹر امل ملک نے کمپوز کیا ہے، فلم ”ہیرو” ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔