Tag: سلمان خان

  • سلمان خان کی فلم ”سکندر“ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    سلمان خان کی فلم ”سکندر“ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    بھارتی انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم ”سکندر“ کی ریلیز کے حوالے سے مداحوں کی بے چینی اپنے اختتام کو پہنچ گئی، فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے بتا دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز میں دو ہفتے سے بھی کم وقت ہے جبکہ دبنگ خان کے مداحوں کا جوش و خروش بھی بڑھ گیا ہے، کیونکہ وہ اس میں مرکزی کرتے نظر آئیں گے۔

    فلم ”سکندر“ عید کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے، دبنگ خان کی فلمیں اب زیادہ تر عید کے موقع پر ہی ریلیز ہوتی ہیں۔

    فلم ”سکندر“ کے حوالے سے فلم کی ریلیز کی مدت کے طور پر ‘عید 2025’ کا ذکر کیا گیا تھا مگر اس حوالے سے تاحال کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی تھی۔

    سینما انڈسٹری میں اس ضمن میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ فلم جمعہ، 28 مارچ، ہفتہ 29 مارچ یا اتوار 30 مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بن سکتی ہے، مگر اب اس حوالے سے حتمی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مووی کی ریلیز کی تاریخ کو لاک کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ اتوار 30 مارچ کو سینما گھروں میں آئے گی۔

    ’انہوں نے مجھے اپنی طرف کھینچا۔۔۔‘: سلمان خان نے عائشہ جھلکا کی جان کیسے بچائی؟

    عید الفطر ممکنہ طور پر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی اور اس سلسلے میں پیر کو تعطیل ہوگی جس کے بعد منگل کے روز بھی عید کی ہی چھٹی ہوگی اور بدھ 2 اپریل کو بھی تعطیل ہوگی۔

    اس طرح 4 اپریل سے فلم بینوں کی آمد میں دوبارہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا، اس لیے اتوار 6 اپریل تک فلم کا مجموعہ بہت مضبوط رہنے کا امکان ہے۔

  • سلمان خان کی فلم کا ٹائٹل ٹریک ’سکندر ناچے‘ ریلیز

    سلمان خان کی فلم کا ٹائٹل ٹریک ’سکندر ناچے‘ ریلیز

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کے ٹائٹل سانگ ’سکندر ناچے‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

    سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ کے میکرز نے ٹائٹل ٹریک اور سیزن کے پارٹی گانے ’سکندر ناچے‘ کی نقاب کشائی کرکے مداحوں کے جوش کو اور بھی بڑھا دیا ہے۔

    ’سکندر ناچے‘ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا کو بھی ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    گانا شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’سکندر ناچے گانا آؤٹ ناؤ۔‘ گانا مشکل کی سہ پہر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منظرعام پر آیا۔

    گانے کی موسیقی پریتم کے جے اے ایم 8 اسٹوڈیوز نے آہیر او سدھانت مشرا کے ساتھ ترتیب دی ہے جبکہ اس میں امیت مشرا اور اکاسا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    سمیر انجان نے ‘سکندر ناچے’ کے بول لکھے ہیں تقریباً ایک دہائی کے بعد انہوں نے آخری بار ‘کک’ میں چارٹ بسٹر ‘جمے کی رات’ گانے کے بول لکھے تھے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹائٹل ٹریک ’سکندر‘ کا تیسرا گانا ہے جسے میکرز نے ’زہرہ جبین‘ اور ’بم بم بھولے‘ کے بعد ریلیز کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سکندر میں سلمان خان کے ساتھ ہیروئن رشمیکا مندانا ہیں جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں کاجل اگروال، انجینی دھون، پراتیک ببر، شرمن جوشی اور تجربہ کار اداکار ستیہ راج بھی شامل ہیں۔

    ’سکندر‘ کو ناڈیاڈ والا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ کی حمایت حاصل ہے، فلم رواں ماہ عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • ماورا حسین نے سلمان اور رنبیر کیساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    ماورا حسین نے سلمان اور رنبیر کیساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    اداکارہ ماروا حسین نے اپنی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز پر کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ انسٹینٹ‘ کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیے۔

    پاکستانی اداکارہ نے ماورا حسین نے سلمان خان عرف سلو بھائی کی کھل کر تعریف کی، انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان خان کی متعدد فلمیں دیکھ رکھی ہیں، سلمان خان کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں کئی بار دیکھ چکی ہوں، میری خواہش ہے کہ سلمان خان کبھی ریٹائر نہ ہوں۔

    ماورا حسین نے بالی ووڈ کے 2 معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین حال ہی میں اداکار امیر گیلانی سے شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

    یاد رہے کہ رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ میں ماورا اور ہرشن وردھن رانے نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، اگرچہ یہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے پر ناظرین کو متاثر نہیں کرسکی لیکن اس ماہ کے شروع میں ماورا کی شادی کے موقع پر اسے دوبارہ ریلیز کیا گیا اور فلم نے غیر معمولی پذیرائی حاصل کی۔

    فلم نے دوبارہ ریلیز پر دو دن کے اندر ہی اپنی کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے جس کے بعد فلم ساز جوڑی نے اس کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے۔

  • سلمان خان کی فلم سکندر کا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل

    سلمان خان کی فلم سکندر کا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی نئی فلم سکندر کا پہلا نغمہ ’زہرہ جبیں‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا، دبنگ خان اور رشمیکا مندانا کی شاندار پرفارمنس سے مداح خوش ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا پہلا گانا ’زہرہ جبیں‘ جاری کردیا گیا ہے، جس میں رشمیکا مندانا نے سیاہ اور سلمان خان سلور رنگ کا شاندار لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

    فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا ہیں جبکہ اے آر موروگاداس نے ہدایتکاری کی ہے۔ موسیقی کو پریتم نے ترتیب دیا ہے، جبکہ اس کی کوریوگرافی معروف رقاصہ فرح خان نے کی ہے۔ گانے کو نقاش عزیز اور دانش صابری نے گایا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل دبنگ خان کی فلم ’سکندر‘ کا ایکشن سے بھر پور فلم کا آفیشل ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا۔

    دبنگ خان کی فلم سکندرکے ساتھ دو برس بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے، یہ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی، ٹیزر ایکشن سے بھر پور ہے جس نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    فلم سکندر میں دبنگ خان کے ساتھ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

    سلمان خان کی وہ فلم جس نے ہدایتکار اور اداکارہ کا کیریئر ختم کر دیا

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سکندر‘ میں دبنگ خان نے ایک مغرور اور خوددار شخصیت کے طور پر نظر آئیں گے، جو ’سکندر’کے کردار کی اصل عکاسی کرے گا۔

  • ‘بالی ووڈ کا باپ آرہا ہے!’ بھائی جان کے مداحوں نے ایسا کیوں کہا؟

    ‘بالی ووڈ کا باپ آرہا ہے!’ بھائی جان کے مداحوں نے ایسا کیوں کہا؟

    سلمان خان جن کی نئی فلم سکندر کے ٹیزر کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا، وہ فلم میں بھائی جان کے ایکشن دیکھ کر جھوم اٹھے ہیں۔

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے ایک اداکار کے طور پر اپنے شاندار کیریئر میں تقریباً ہر اسٹائل میں فلمیں کی ہیں اور مداحوں کو محظوظ کیا ہے، دبنگ خان کے 40 سالہ کیریئر میں ان کا ایک سٹائل جس میں شائقین انھیں کافی پسند کرتے ہیں وہ ان کا ایکشن سے بھرپور اسٹائل ہے۔

    ٹیزر دیکھ کر پرجوش ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ "بالی ووڈ کا باپ آ رہا ہے ساتھ ہی آگ کی ایموجی بھی بنائی”۔

    ایک شخص نے لکھا "دم ہے تو روک لو کیونکہ سکندر آچکا ہے رِپ باکس آفس”، ایک اور نیٹیزن نے دعویٰ کیا، "بالی ووڈ کا باپ”،ایک مداح نے بھائی جان کو کہا کہ "ہندوستانی سنیما کا سکند”۔

    خیال رہے کہ فلم سکندرکے ساتھ سلمان خان دو برس بعد بڑی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں، یہ فلم رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی، ٹیزر ایکشن سے بھر پور ہے جس نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے۔

    فلم سکندر میں اداکار سلمان خان کے ساتھ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

  • ‘قاعدے میں رہو ورنہ۔۔’سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ کا آفیشل ٹیزر ریلیز

    ‘قاعدے میں رہو ورنہ۔۔’سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ کا آفیشل ٹیزر ریلیز

    بالی ووڈ سُپراسٹار اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ایکشن سے بھر پور فلم کا آفیشل ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    اداکار سلمان خان کی فلم سکندرکے ساتھ دو برس بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے، یہ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی، ٹیزر ایکشن سے بھر پور ہے جس نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے۔

    فلم سکندر میں اداکار سلمان  خان کے ساتھ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان نے ایک مغرور اور خوددار شخصیت کے طور پر نظر آئیں گے، جو ’سکندر’ کے کردار کی اصل عکاسی کرے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    ٹیزر کی شروعات میں سلمان خان یہ کہتے ہیں ’دادی نے نام سکندر رکھا تھا، دادا نے سنجے اور پرجا نے راجا صاحب‘، اس کے علاوہ ٹریلر میں سلمان خان اپنے دبنگ اسٹائل میں یہ کہتے سنائی دیے کہ ’قاعدے میں رہو، فائدے میں رہو، ورنہ شمشاد یا قبرستان میں رہو‘۔

    ٹیزر میں رشمیکا مندانا کی جھلک بھی شامل کی گئی جو صرف ایک ڈائیلاگ کہتی ہیں کہ ’تمہارے دشمنوں میں تم اتنے پاپولر ہو‘۔

    اداکار سلمان خان نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جو دلوں پر کرتا ہے راج، وہ آج کہلاتا ہے سکندر‘، یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کو عید پر ریلیز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فلم کا ٹیزر دسمبر 2024 کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن سلمان خان کی سالگرہ سے ایک روز قبل بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی 26 دسمبر کی رات موت ہوگئی جس کے سبب ٹیزر ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

  • نازش جہانگیر کی سلمان خان کے ساتھ تصویر وائرل

    نازش جہانگیر کی سلمان خان کے ساتھ تصویر وائرل

    پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر اداکارہ نازش جہانگیر کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ بالی ووڈ اداکار سلمان خان موجود ہیں۔

    نازش جہانگیر نے سلمان خان کے ساتھ تصویر اس وقت بنوائی جب وہ دبئی میں موجود تھے۔

    تصویر میں سلمان خان سیاہ شٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ نازش جہانگیر نے براؤن رنگ کا مغربی لباس پہن رکھا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا تھا کہ اداکارہ درفشاں ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں، درفشاں سلیم ماشاءاللہ جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں وہ ڈرامہ ہٹ ہو رہا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ آغا علی اور خوشحال خان کو بالی ووڈ میں ہونا چاہیے۔

    نازش کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے موقع ملے تو میں عائزہ خان سے ان کا گھر لے لوں گی جبکہ سارہ خان سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لے لوں گی، ماہرہ خان سے ان کی شخصیت لوں گی جبکہ میری نظر میں اقرا عزیز ایک اچھی بیوی ہیں۔

  • سلمان کی ’سکندر‘ کا پوسٹر جیکلین کی فلم ’مسز سیریل کلر‘ کی کاپی نکلا

    سلمان کی ’سکندر‘ کا پوسٹر جیکلین کی فلم ’مسز سیریل کلر‘ کی کاپی نکلا

    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر جیکلین فرنینڈس کی فلم ’مسز سیریل کلر‘ کی کاپی نکلا۔

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں رشمیکا مندانا، شرمن جوشی ودیگر شامل ہیں اور فلم عید 2025 میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

    سلمان خان نے حال ہی میں ’سکندر‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جہاں شائقین فلم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش تھے وہیں کچھ نیٹیزنز کو یقین تھا کہ انہوں نے کہیں اور بھی ایسا پوسٹر دیکھا ہے۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ پوسٹر جیکولین فرنینڈس اور منوج باجپائی 2020 کی فلم مسز سیریل کلر کے پوسٹر سے کاپی کیا گیا ہے۔

    سکندر اور مسز سیریل کلر کا پوسٹر دیکھنے میں ایک ہی لگ رہا ہے فرق صرف اتنا ہے کہ جس میں سلمان خان چاقو جبکہ جیکلین اسکیلپل بلیڈ پکڑے ہوئی ہیں۔

    ایک صارف نے پوسٹر کا موازنہ عمران ہاشمی اسٹارر ’راز ریبوٹ‘ کے پوسٹر سے بھی کیا جو کہ دونوں پوسٹرز سے کافی ملتا جلتا ہے جبکہ عمران ہاشمی کی فلم 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔

    بھارتی فلموں کے خود ساختہ ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے سوشل میڈیا پر سکندر اور مسز سیریل کلیئر کے پوسٹر شیئر کیے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے کے آر کے کو کہا کہ ’سر آپ بہت آرام سے نقل پکڑلیتے ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سلمان بھائی اتنے فارغ ہیں کہ اب ان کی ٹیم کو فلموں کے پوسٹرز کاپی کرنے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔‘

    واضح رہے کہ ’سکندر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض گجنی سے شہرت حاصل کرنے والے اے آر مروگاداس نے دی ہے جبکہ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا ہیں۔

  • سلمان خان کی وہ فلم جس نے ہدایتکار اور اداکارہ کا کیریئر ختم کر دیا

    سلمان خان کی وہ فلم جس نے ہدایتکار اور اداکارہ کا کیریئر ختم کر دیا

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا شمار سپر اسٹارز میں ہوتا ہے اور ان کا کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے، دبنگ خان کی کئی فلمیں ہٹ ہوئی ہیں تو بہت سی باکس آفس پر فلاپ بھی ثابت ہوئی ہیں۔

    آج کے دور میں سلمان خان کا کسی بھی فلم میں ہونا بہت بڑی بات مانی جاتی ہے، سلمان خان کا فلم میں ہونے کا مطلب ہے کہ فلم ہٹ ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں سلمان کا یہ جادو ان کے شروعاتی دور میں نہیں تھا۔

    اسی کی وجہ سے سلمان خان کی 19 کروڑ میں بنائی گئی ایک فلم بُری طرح فلاپ ہوگئی تھی اور اس فلم نے ہدایتکار اور اداکارہ کا کیریئر بھی ختم کر دیا تھا۔

    بالی ووڈ کے سلو بھائی نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1989 کی فلم ’ میں نے پیار کیا‘ سے کیا 2007 میں اداکار نے بین الاقوامی فلم ’میری گولڈ‘ میں بھی کام کیا لیکن یپ فلم بری طرح ناکام ہوگئی۔

    فلم میری گولڈ کی ہدایتکاری ولاڈ کیرول نے کی تھی، اس فلم میں سلمان خان نے امریکی اداکار علی لاٹری کا کردار بنھایا تھا جو ایک مقامی لڑکی کی محبت کا شکار ہوکر بھارت آتے ہیں۔

    ہندی اور انگریزی میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کو 19 کروڑ کے بجٹ سے بنایا گیا تھا لیکن فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی تھی۔

    فلم میری گولڈ دنیا بھر میں مجموعی طور پر صرف 2 کروڑ سے کچھ زیادہ ہی کما سکی تھی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فلم کے بعد ہدایتکار نے فلم بنانا چھوڑ دی جبکہ فلم کی اداکارہ کا بالی ووڈ میں کیرئیر ختم ہوا انہوں نے اس فلم کے بعد پھر کبھی بالی ووڈ کا رخ نہیں کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

  • سلمان خان نے ویلنٹائن ڈے کو  فیملیٹائنز ڈے سے بدل دیا

    سلمان خان نے ویلنٹائن ڈے کو فیملیٹائنز ڈے سے بدل دیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان نے انوکھے مگر منفرد انداز میں ویلنٹائن ڈے منایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے ہمیشہ سے ہی اپنے رشتے کی حیثیت کے بارے میں مداحوں کو تجسس میں رکھا ہے، تاہم اس ویلنٹائن ڈے پر انہوں نے اپنے منصوبے ظاہر کرکے سب کو حیران کردیا۔

    دبنگ اداکار نے کسی خاص شخصیت کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے اپنے اہل خانہ کے ساتھ محبت، ہنسی اور خوشیوں بھرا دن منایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خاص دن کی مناسبت سے پوسٹ شیئر کی جس میں اداکار نے مداحوں کو ایک منفرد انداز میں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ،’ہیپی فیملیٹائنز ڈے!’

    سلو بھائی کی جانب سے شیئر کی تصویر میں ان کے والد سلیم خان، بہن ارپیتا خان اور بھائی سہیل خان سمیت خاندان کے تمام فرد موجود کیمرے کے سامنے پوز دیتے نظرآرہے ہیں۔

    اداکار نے فیملی فوٹو کیساتھ ویلنٹائن ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،’اگنی ہوترینز، شرمانینز اور خانینیز کو فیملیٹائنز ڈے پر نیک تمنائیں۔

    احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں

    اس پوسٹ نے مداحوں اور میڈیا کی طرف سے یکساں طور پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی، بہت سے لوگوں نے سلمان خان کے محبت پھیلانے کے اس اقدام کو سراہا جو رومانوی تعلقات سے بالاتر ہے۔