Tag: سلمان خان

  • سلمان خان نے پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

    سلمان خان نے پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ نے  ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کامیابی  کے کئی ریکارڈز بنالئے، فلم بجرنگی بھائی جان میں اداکار نوازالدین نے پاکستانی صحافی  چاند نواب کا کردار ادا کیا، شائقین نے فلم میں چاند نواب کے کردار کو بے حد پسند کیا۔

    فلم بجرنگی بھائی جان میں چاند نواب کے کردار کی بدولت پاکستانی صحافی چاند نواب راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان اپنی فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے فلم میں اداکار نوازالدین کے رپورٹر کے کردار سے متاثر ہو کر پاکستانی صحافی چاند نواب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی ہے، جسے پورا کرنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔

  • بالی ووڈ کی 5 ایسی اداکارائیں جنہیں سلمان خان نے متعارف کروایا

    بالی ووڈ کی 5 ایسی اداکارائیں جنہیں سلمان خان نے متعارف کروایا

    مندرجہ بالا چند وہ اداکاراوں کی فہرست ہے جن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں لیجنڈ اداکار سلمان خان نے متعارف کروایا ہے۔

    سلمان خان ایک بڑا دل رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے پالی ووڈ میں ہمیشہ اپنے ساتھی اداکاروں کی کامیابی میں مدد کی ہے۔

    کترینہ کیف

    جب ہم سلمان خان کے ساتھ منظر وام پر آنے والی اداکاراوں کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے کترینہ کیف کا نام ذہن میں آتا ہے، خوبرو اداکارہ پہلی فلم بوم میں شائقین کو متاثر نہیں کر پائی تھیں تاہم سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی پروڈکشن میں بنے والی فلم میں وہ سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں ، فلم کی کامیابی کے بعد کترینہ کے لئے کامیابی کے دروازے کھل گئے۔

    سوناکشی سہنا

    اداکارہ سوناکشی سہنا ان چند  مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے راتوں رات کامیابی اور شہرت حاصل کی،سوناکشی 2010 میں پہلی بار سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ میں منظر عام پر آئیں، سوناکشی کو پلک جھپکتےہی سپر اسٹار بننے میں سلمان نے ان کی مدد کی ، جس کے بعد وہ کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار بنھاتے ہوئے نظر آئی جس میں دببنگ، دببنگ 2 ، سن آف سرادر اور لوٹیرا شامل ہیں۔

    زرین خان

    زرین خان بھی ان اداکاراوں میں سے ایک ہیں جن کو سلمان خان نے متعارف کروایا تھا،ان کی پہلی فلم ’ویر‘ کی کامیابی کے بعد ان کو ایک گانے سلمان خان کے ساتھ ڈانس کرنے کے لئے بھی منتخب کیاگیالیکن وہ بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوانہیں پائیں۔

    ازابیل کیف

    کترینہ کیف کی بین الاقوامی شہرت کے بعد سلمان خان نے ان بہن ازابیل کیف کو بھی متعارف کروایا ۔

    ڈیزی شاہ

    ڈیزی شاہ تین سال تک گنیش آرچیا کی اسسٹینٹ کوریوگرافر رہیں تاہم سلمان خان کی نظر پڑنے کے بعد ان کو بالی ووڈ فلم جے ہو میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا۔لیکن ان یہ فلم مایوس کن رہی اور باکس آفس پر بھرپور اثر انداز نہیں ہو پائی۔

  • سلمان خان سے وابستہ کمپنیوں کے حصص مندی کا شکار

    سلمان خان سے وابستہ کمپنیوں کے حصص مندی کا شکار

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان کی سزا نے اسٹاک مارکیٹ میں بھی تہلکہ مچادیا، سلمان خان سے وابستہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت ایسی گری جیسے تاش کے پتوں کے محل ہوں۔

    ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں سلمان خان سے وابستہ کمپنیاں ایروس انٹرٹینمنٹ اور مندھانا انڈسٹریز لمیڈ کے شیئرز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان دیکھانے میں آیا۔

    بی ایس ای پر لسٹیڈ ان کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں ساڑھے چار سے پانچ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ایروس اینٹر ٹینمنٹ اور مندھانا انڈسٹری نے حال ہی میں سلمان خان کی دو نئی فلموں میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ بھی کیا ہے، مندھانا انڈسٹری سلمان خان کی بینگ ہیومن نامی این جی او کی مصنوعات کی مارکیٹنگز کی ذمہ دار ہے۔

    یاد رہے کہ ہٹ اینڈرن کیس میں ممبئی عدالت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے 12 سال پرانے ہٹ اینڈ رن کیس میں اداکار سلمان خان کو غیرارادی قتل کا مجرم قرار دے دیا، جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • بھارتی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیدیا

    بھارتی عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دیدیا

    ممبئی :  سیشن عدالت نے دبنگ خان کو ہٹ اینڈرن کیس میں مجرم قرار دے دیا، سلمان خان کو دس سال قید کی سزا ہونے کا خدشہ ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ سپر اسٹارسلمان خان پر الزامات ثابت ہوگئے ہیں، حادثے کی رات سلمان خان گاڑی میں موجود تھے اور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے۔

    ستمبر دوہزار دو ہٹ اینڈ رن کا مقدمہ قائم ہوا تھا، دبنگ خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت گاڑی سلمان نہیں ان کے ڈرائیور چلا رہے تھے۔

    استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس دبنگ خان کے خلاف مضبوط شواہد ہیں

    واضح رہے کہ 2002 میں سلمان خان کی گاڑی سے پانچ افراد کچلے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے تھے۔

    بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان پر بھارتی فلم نگری میں دس سال کے لیے نو انٹری کا بورڈ لگنے کا خدشہ ہے۔

    ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی عدالت آج کریگی، اگر فیصلہ سلمان خان کے خلاف ہوا تو دبنگ خان کو دس سال قید ہوسکتی ہے، جس سے بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی پانچ سو کروڑ کا جھٹکا لگے گا۔

     اگر انھیں سزا ہوئی تو کیا فلموں کی شوٹنگ کے لیے دبنگ خان کو سنجے دت کی طرح ہر بار ضمانت ملے گی یا وہ دس سال بعد ہیرو کی بجائے کسی ہیرو یا ہیروئن کے باپ کے رول میں نظر آئیں گے۔

  • سلمان خان نے بلاگر کے لگائے گئے الزام کی تردید کردی

    سلمان خان نے بلاگر کے لگائے گئے الزام کی تردید کردی

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے بلاگر کو دھمکیاں دینے سے متعلق اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے بلاگر کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کبھی اس بلاگر سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے کبھی بلاگ ہٹانے سے متعلق کچھ کہا ہے۔

    نوٹس کے مطابق سلمان خان پر چلنے والے کار حادثہ کیس میں 2 بلاگ کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ بلاگ میں کیس کے حقائق کو بھی مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے۔

  • سلمان خان سال 2014 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والے اسٹار بن گئے

    سلمان خان سال 2014 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والے اسٹار بن گئے

    ٹائمز سلیبکس کے آن لائن سروے کے نتیجے کے مطابق سلمان خان سال 2014 میں انٹرنیٹ پر سرچ ہونے والے مشہور انڈین اسٹارہے۔

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے مقبولیت سے کون واقف نہیں ہے،پورے سال کے دوران سلو میاں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ہیرو قرار دے دیئے گیے۔

     فلم انڈسٹری میں نمبر ون اسٹار ہونے کی وجہ سے تو جانے جاتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ کافی نرم طبیعت کے بھی واقع ہوئے ہیں اور آئے روز سماجی کاموں میں بھی حصہ لینے میں شہرت رکھتے ہیں۔

    سلمان خان کی انٹرنیٹ پر مقبولیت کی وجہ ان کی مختلف اداکاری اور گلی گلی گھر گھر مشہوریت ہے۔سال 2014 کے بیشتر اشتہارات میں نمایاں رہے جن میں زیرِجامہ، ڈٹرجنٹ، ماونٹین ڈیو، سوزوکی اور ٹریول کمپنی یاترا کے علاوہ درجنوں اشتہار نے دھوم مچائی۔

    دبنگ خان کی جو جو فلم آتی ہے وہ باکس آفس پر چھا جاتی ہے کبھی سلو بھیا اپنے چاہنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں، تو کبھی ایکشن سپر ہیرو بن کر بٹھادیتے ہیں۔

    سلمان خان کے لئے یہ سروے اس سے زیادہ بہتر نہیں ہوسکتا امید کی جاتی ہیں کہ سلمان آنے والے دنوں میں مزید مقبولیت حاصل کریں گے اور اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

  • سوناکشی سہنا اب ٹی وی شو میں جلوہ گرہونگی

    سوناکشی سہنا اب ٹی وی شو میں جلوہ گرہونگی

    ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ حسینہ سوناکشی سنہا فلموں کے بعد اب ٹی وی نظر آئیں گی، بالی ووڈ اداکارہ رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی ۔

    سوناکشی سنہا بچوں کی گلوکاری کے فن کو پیش کرنے والے ریئلٹی شو میں جج بن رہی ہیں، اداکارہ نے پروگرام میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دل سے بچی ہیں اور بچوں کی حیرت انگیز صلاحیتوں کو دیکھنے کی خواہشمند ہیں ۔

    سوناکشی ان دنوں اپنی نئی فلم اکیرا کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جو خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق سے متعلق کہانی پر مبنی ہے ۔

    بالی وڈ کی کئی حسیناؤں کے بعد اب دبنگ گرل بھی انٹری دینے چھوٹی اسکرین پر جارہی ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ مست مست نینوں والی سوناکشی اس شو کا پارٹ بننے پر خاصی پرجوش ہیں۔

  • سلمان خان کو بھی پرانے پاکستانی کرکٹرز کی یاد آگئی

    سلمان خان کو بھی پرانے پاکستانی کرکٹرز کی یاد آگئی

    کراچی: بالی ووڈسپراسٹارسلمان خان کوبھی پرانےپاکستانی کرکٹرزیاد آنے لگے، سلمان خان نے کہا ہے کہ وسیم اکرم اورشعیب اخترسےدنیا ڈرتی تھی،عمران خان اورمیاں دادشاندارکھلاڑی تھے۔

    بالی ووڈسپراسٹارکرکٹ کے بھی بہت بڑے فین ہیں، انہیں بھی کسی نئے پاکستانی کھلاڑی سے شاید کوئی توقع نہیں ہے۔

    دبئی میں ایک تقریب میں پاکستانی قوم کی طرح انہیں بھی پرانے کھلاڑی یاد آگئے، سلمان خان کوپرانےپاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی جبکہ کسی نئے کاذکرتک نہیں کیا۔

     پاکستانی قوم بھی وہی دن ڈھونڈتےہیں اور یاد کرتے ہیں جب ہماری ٹیم جان مارتی تھی اور فاتح ہوتی تھی، وسیم اورشعیب کی دہشت سے دوسری ٹیمیں تھرتھرکانپتی تھیں۔

    سلمان خان سے شادی کےبارےمیں پوچھا توانہوں نے کہا کئی باربال بال بچے جس پرخدا کرشکراداکرتے ہیں  قومی ٹیم کی کارکردگی پراپنےتواپنےپرائےبھی افسردہ ہیں۔

  • پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    پی کے: سلمان خان اورشاہ رخ خان بھی حمایت میں بول پڑے

    ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹارعامر خان کی فلم "پی کے” نے بھارت کے مذہبی انتہاءپسندوں پنڈتوں اور شعبدہ بازوں کو برہم کیا ہوا ہے، وہ اس فلم اور عامر خان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئےہیں اور شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔

    لیکن دوسری طرف عامرخان کے قریبی دوست سلمان خان کے بعد اب کنگ سپراسٹار شاہ رخ خان نے بھی”پی کے”کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی کے فلم کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی گئی تھی،جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ جس کو مذکورہ فلم دیکھنی ہو تو دیکھے اور نہیں دیکھنی تو نہ دیکھے۔

    فلم کے خلاف زہر اگلنے والوں کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ جب سنسر بورڈ نے فلم پاس کر دی ہے تو اس پر تنقید کرنے اور اسے دیوتاﺅں کی توہین قرار دینے کا کوئی جواز نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین کی بے جا باتوں پر توجہ دینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ اس سے پہلے عامر خان خود بھی سوالات اٹھانے والوں کو کرارے جواب دے چکے ہیں۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے صرف بتوں، دیوتاﺅں، مندروں اور پجاریوں کا مذاق کیوں اڑایا ہے اور اسلام کو نشانہ کیوں نہیں بنایا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں خدا کے بت بنا کر ان کی پوجا نہیں کی جاتی اور اسے لوٹ مار کا ذریعہ نہیں بنایا جاتا۔

    عامر خان کے ان جوابات نے بھارتی انتہاءپسندوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ تڑپنے لگے ہیں۔

  • سلمان خان  نے سوناکشی سنہا کو رُلا دیا

    سلمان خان نے سوناکشی سنہا کو رُلا دیا

    ممبئی: سلمان خان کی بہن آرپیتا کی شادی کو کچھ دن ہوچکے ہیں لیکن اس کی دھوم ابھی تک مچی ہوئی ہے اور اس شادی کے دوران ہونے والے واقعات اب آہستہ آہستہ میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔

    کچھ دن قبل یہ بات سامنے آئی کہ سلمان اور شاہ رخ خان نے عامر خان کو ساری رات جگائے رکھا اور اب ایک دلچسپ لڑائی کی کہانی سامنے آئی ہے، یہ لڑائی سلمان اور سوناکشی سنہا کے درمیان ہوئی، جس میں سوناکشی رونے بھی لگیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آرپیتا کی شادی میں سوناکشی سنہا سلمان خان کے ساتھ ایک ’سیلفی‘ بنانے کے لئے ان کے پاس گئیں، تو سوناکشی کی کسی بات پر سلمان خان کو شدید غصہ آگیا اور دونوں کے درمیان بلند آواز میں بحث بھی ہوئی، جس کے بعد سوناکشی کو آنسو بہاتے دیکھا گیا، اس لڑائی کو دیکھتے ہوئے ایک اداکارہ ایشوینی یاردی آگے بڑھیں۔

    سوناکشی کو چپ کروایا اور دونوں کو ساتھ اکٹھے ڈانس کرنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور ساتھ والے ہال میں چلے گئے اور دوبارہ نوک جھونک شروع ہوگئی، سلمان خان کے نزدیکی ذرائع نے اس لڑائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ اس لڑائی کے کیا نتائج نکلیں گے۔