Tag: سلمان خان

  • کیا ایشوریا کی بیٹی آردھیا نے ’سکندر‘ کے سیٹ پر سلمان خان سے ملاقات کی؟

    کیا ایشوریا کی بیٹی آردھیا نے ’سکندر‘ کے سیٹ پر سلمان خان سے ملاقات کی؟

    ایشوریا رائے اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان انکی بیتی آرادھیا کے ’سکندر‘ کے سیٹ پر سلمان خان سے ملاقات کی حقیقیت سامنے آگئی۔

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں یہ دیکھایا گیا تھا کہ بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور ایشوریا رائے کے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان سے آردھیا ملاقات کرہی ہیں اور وہ انھیں گلے بھی لگارہے ہیں۔

    ویڈیو ایک لڑکی آرادھیا سے ملتی جلتی دکھائی دیتی ہے اور سلمان خان کو گلے لگاتی ہے، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے درمیان اس ویڈیو نے صارفین کی کافی توجہ حاصل کی۔

    شائقین نے قیاس کیا کہ ایشوریہ اور سلمان کے درمیان کچھ چل رہا ہے، تاہم سچائی یہ ہے کہ مذکورہ ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے، سلمان اور آدھیا کی ملاقات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

    سکندر کے سیٹ پر سلمان سے ملنے والی لڑکی آرادھیا نہیں بلکہ بھارتی باکسر نکھت زرین تھی، ویڈیو میں آرادھیا کا چہرہ ایڈٹ کیا گیا ہے جو بعد میں وائرل ہوگئی۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ میں یہ قصہ مشہور ہے کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے ایک زمانے میں بہت قریب تھے، سلمان اور ایشوریہ نے 1999 میں رومانوی فلم ہم دل دے چکے صنم کی شوٹنگ کے دوران ڈیٹنگ شروع کی تھی۔

    آخرکار وہ 2002 میں الگ ہو گئے جب ایشوریہ نے الزام لگایا تھا کہ سلمان ایک شرابی ہے اور اس نے اسے زبانی، جسمانی اور جذباتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے، ان کی علیحدگی کے بعد سے دونوں ایک دوسرے سے کبھی ملتے نظر نہیں آئے۔

  • والد کے قتل کے بعد سلمان ٹھیک سے سو نہیں پاتے، بابا صدیقی کے بیٹے کا انکشاف

    والد کے قتل کے بعد سلمان ٹھیک سے سو نہیں پاتے، بابا صدیقی کے بیٹے کا انکشاف

    بابا صدیقی کے بیٹے نے ذیشان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کے قتل کے بعد سے اب تک سپراسٹار سلمان خان ٹھیک سے سو نہیں پائے۔

    گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے این سی پی لیڈ بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری لینے کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود سلمان خان اب تک نارمل زندگی میں واپس آنے میں جدوجہد کا شکار نظر آرہے ہیں۔

    بی بی سی کو دیے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں ذیشان صدیقی نے بتایا کہ سلمان خان نے تعاون کیا ہے لیکن وہ بابا صدیقی کے قتل کے بعد سے ٹھیک طرح سو نہیں پائے اور وہ اس واقعے کے بعد سے ہر رات مجھے کال کرتے ہیں۔

    ذیشان کا کہنا تھا کہ میرے والد کے جو دوست رہے ہیں میں شروع سے انھیں سیلیبریٹی نہیں مانتا ہوں، وہ ہمارے لیے گھر کے فرد جیسے ہوتے ہیں۔

    ہمارے لیے جیسے ہمارے گھر کے افراد کی اہمیت ہے ویسے بھائی کی اہمیت ہے، والد کی موت کے بعد سلمان بھائی بہت افسردہ ہوئے اس چیز کو لے کر، میرے والد اور سلمان ہمیشہ سگے بھائی جتنے قریب تھے۔

    ذیشان کا مزید کہنا تھا کہ بھائی نے بہت سپورٹ دیا ہے، ہمیشہ چیک کرتے ہیں مجھے، ان کو رات کو نیند نہیں آتی ہے یہ سب بات کرتے ہیں۔

  • سلمان خان نے اویناش مشرا کا دماغ درست کردیا، ویڈیو وائرل

    سلمان خان نے اویناش مشرا کا دماغ درست کردیا، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس کے امیدوار اویناش مشرا کا دماغ درست کرتے ہوئے سب کے سامنے انھیں کھری کھری سنادیں۔

    بگ باس کے میزبان سلمان خان گھر میں موجود امیدواروں کو باتیں سنانے اور ان کی غلطی بتانے سے کبھی گریز نہیں کرتے، شو کے نئے ٹیزر میں دبنگ خان اویناش مشرا کو تمیز کا سبق پڑھاتے نظر آرہے ہیں اور انھیں اپنا رویہ بہتر بنانے کا کہتے ہیں۔

    سلمان نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں گھر میں ان کا برتاؤ بہت برا رہا ہے، جب انھیں گھر میں راشن بانٹنے کی ذمہ داری دی گئی تو وہ اسے صحیح طریقے سے نبھانے میں ناکام رہے۔

    میزبان نے اویناش کو یاد دلایا کہ پچھلے ہفتے ان کے خلاف ایک الزام لگایا گیا تھا کہ خواتین ان کے ارد گرد محفوظ محسوس نہیں کرتی ہیں۔

    سلمان نے مزید کہا کہ چاہت پانڈے کھانا مانگنے گئیں لیکن انھیں کھانا نہیں ملا، انھوں نے کہا کہ ’آپ کیا اس گھر کے بھگوان ہیں‘؟ آپ کو ولن بن کر کلرز ٹی وی پر دکھنا ہے۔

    ابھی تک آپ رنگین لگ رہے تھے لیکن اب آپ گرے شیڈ میں لگ رہے ہیں! بے تکلف اور بدتمیز ہونے کے درمیان ایک باریک لکیر ہے، آپ نے اس لائن کو عبور کر لیا ہے۔

    بگ باس میزبان نے انھیں مزید سناتے ہوئے کہا کہ نام آپ کا اویناش ہے پر آپ خود اپنا وناش کر دوگے، یعنی کہ آپ اپنا خاتمہ کرلوگے۔

  • سلمان خان سے 5 کروڑ کا مطالبہ کرنے والا ملزم گرفتار

    سلمان خان سے 5 کروڑ کا مطالبہ کرنے والا ملزم گرفتار

    بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سے بدنامِ زمانہ بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر بھاری رقم کا مطالبہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حال ہی میں ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن کی جانب سے پیغام موصول ہوا تھا، جس میں مبینہ طور پر بشنوئی گینگ نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے دبنگ خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد انہوں نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق انہوں نے جمشید پور میں مقامی پولیس کی مدد سے تحقیقات کیں اور جس شخص نے پیغام بھیجا تھا اسے جھارکھنڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اب جسے ممبئی منتقل کرنے کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فلم نگری کے بے تاج بادشاہ دبنگ خان کے لئے دھمکی آمیز پیغام 18 اکتوبر کو ممبئی ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم کے نمبر پر بھیجا گیا تھا، جس کے بعد ممبئی پولیس کو 21 اکتوبر کو اسی شخص کی جانب سے ایک معافی نامہ بھی موصول ہوا تھا۔

    میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معافی نامے میں مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے غلطی سے پیغام بھیجا دیا تھا اس کا مقصد کسی کو نقصان پہچانا نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ جس شخص نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کو گولی ماری تھی وہ میں نہیں تھا۔

    دبنگ خان کی ایک پرانی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ میں وہ شخص نہیں تھا جس نے کالے ہرن کو مارا تھا، 2008 کی اس ویڈیو کلپ میں ان کا اشارہ صاف اس طرف تھا کہ وہ کالے ہرن کے شکار میں ملوث نہیں تھے۔

    انٹرویو لینے والے شخص نے کہا کہ انھیں یقین نہیں ہے کہ اگر سلمان کو معلوم ہوتا کہ یہ ایک خطرے سے دوچار نسل ہے تو وہ اسے گولی مار دیتے۔

    سنگھم اگین: سلمان خان نے سخت سکیورٹی میں شوٹنگ کا آغاز کر دیا

    اس کے جواب میں بالی ووڈ کے بھائی جان نے جواب دیا کہ ”وہاں کی ایک لمبی کہانی ہے اور میں وہ نہیں تھا جس نے کالے ہرن کو گولی ماری تھی۔

  • آپ مجھ سے شادی کرلیں! بگ باس امیدوار کی سلمان خان کو پیشکش

    آپ مجھ سے شادی کرلیں! بگ باس امیدوار کی سلمان خان کو پیشکش

    بگ باس کی خوبصورت خاتون امیدوار چاہت پانڈے نے شو میں سب کے سامنے میزبان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کردی، بالی ووڈ اسٹار حیران رہ گئے۔

    دبنگ خان جو ایک سیزن کے وقفے کے بعد بگ باس 18 کی میزبانی کررہے ہیں انھیں شو کی میزبانی کے دوران اس وقت انتہائی حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب شو کی امیدوار چاہت نے سارے امیدواروں کے سامنے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    ویک اینڈ کا وار قسط میں سلمان خان نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ شادی کے حوالے سے مرد میں کس طرح کی خوبیاں چاہتی ہیں جس کے جواب میں چاہت نے اپنے من پسند مرد کی خوبیاں گنوانا شروع کیں۔

    چاہت نے کہا کہ اسے کرن ویر مہرا کی طرح کا بندہ چاہیے جو سب کا خیال رکھے اور جم بھی جاتا ہو، انھوں نے کہا کہ وہ مرد ایوناش مشرہ کی طرح ڈانس کرنا بھی جانتا ہو۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اور اس کے بار ویویان ڈی سینا کی طرح ہوں، چاہت نے شو میں موجود ساتھی امیدواروں کی خوبیاں بتانے کے بعد سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سر آپ ہی کرلو شادی مجھ سے‘۔

    سلمان خان اس پر مسکراتے نظر آئے اور کہا کہ آپ نے یہ جتنی خوبیاں بتائی ہیں ان میں سے ایک بھی میرے پاس نہیں ہے اور ویسے بھی آپ کی ممی اور میری بالکل نہیں بنے گی۔

  • جس نے کالے ہرن کو گولی ماری وہ میں نہیں تھا، سلمان خان کا انکشاف

    جس نے کالے ہرن کو گولی ماری وہ میں نہیں تھا، سلمان خان کا انکشاف

    بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ جس شخص نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کو گولی ماری تھی وہ میں نہیں تھا۔

    دبنگ خان کی ایک پرانی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ میں وہ شخص نہیں تھا جس نے کالے ہرن کو مارا تھا، 2008 کی اس ویڈیو کلپ میں ان کا اشارہ صاف اس طرف تھا کہ وہ کالے ہرن کے شکار میں ملوث نہیں تھے۔

    انٹرویو لینے والے شخص نے کہا کہ انھیں یقین نہیں ہے کہ اگر سلمان کو معلوم ہوتا کہ یہ ایک خطرے سے دوچار نسل ہے تو وہ اسے گولی مار دیتے۔

    اس کے جواب میں بالی ووڈ کے بھائی جان نے جواب دیا کہ ’’وہاں کی ایک لمبی کہانی ہے اور میں وہ نہیں تھا جس نے کالے ہرن کو گولی ماری تھی۔

    1998 میں، سلمان خان پر اپنے ساتھی اداکاروں سیف علی خان، تبو اور سونالی باندرے کے ساتھ ان کی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں کالے ہرن کا شکار کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

    سلمان خان کو خطرے سے دوچار جانوروں کے غیر قانونی شکار کے مبینہ کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم انھیں ضمانت مل گئی تھی۔

    پچھلے 26 سالوں میں یہ کیس کئی بار بند ہوا اور دوبارہ کھولا جا چکا ہے، 2016 میں سلمان خان کو اسے اس کیس سے بری کر دیا گیا تھا جبکہ 2018 میں دوبارہ سزا سنائی گئی تھی بعد میں انھیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

    اس سارے قصے میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کا گینگ جو کالے ہرن کو مقدس مانتے ہیں سلمان خان کے دشمن بن گئے اور انھیں کئی بار مارنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

  • سلمان خان کو بشنوئی کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیے، گلوکار انوپ جلوٹا

    سلمان خان کو بشنوئی کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیے، گلوکار انوپ جلوٹا

    سلمان اور لارنس بشنوئی کے درمیان چپقلش کے حوالے سے بھارتی گلوکار انوپ جلوٹا نے کہا ہے کہ سپراسٹار کو بشنوئی کمیونٹیی سے معافی مانگ لینی چاہیے۔

    بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان اس وقت اپنے زندگی کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں جہاں نہ صرف ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں بلکہ ان کے قریبی دوستوں کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر انھیں پیغام دیا جارہا ہے کہ ان کی زندگی محفوظ نہیں ہے.

    ایسے میں بھارت کے معروف بھجن گائیک انوپ جلوٹا نے کہا کہ میں سلمان خان سے چھوٹی سی درخواست کروں گا کہ وہ اپنے، اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے تحفظ کے لیے مندر جائیں اور معافی مانگ لیں۔

    انوپ جلوٹا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ لوگ سلمان کی معافی قبول کرلیں گے، سلمان کو وہاں جانا چاہیے تاکہ وہ اپنی زندگی کو محفوظ بنائیں۔

    بھارتی گلوکار نے کہا کہ یہ وقت نہیں کہ معاملات کو بگاڑا جائے، سلمان نے کالے ہرن کا شکار کیا ہے یا نہیں انھیں معافی مانگ لینی چاہیے، اس جگھڑے میں پڑ کر کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتاں ہوں کہ یہ وقت نہیں کہ ہم بات کریں کہ بابا صدیقی کو کس نے مارا اور کس نے نہیں مارا، ہمیں اس حقیقت کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کو اس وجہ سے قتل کردیا گیا ہے۔

  • سیکیورٹی کے بڑھتے خدشات، سلمان خان کا بڑا فیصلہ

    سیکیورٹی کے بڑھتے خدشات، سلمان خان کا بڑا فیصلہ

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان نے جیل میں قید گینسگٹر لارنس بشنوئی کے گینگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی مزید بڑھادی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان نے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی ایس یو وی براہ راست دبئی سے ممبئی امپورٹ کروائی ہے۔

    معروف اداکار کو گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا مگر قریبی دوست بابا صدیق کے قتل کے بعد انھوں نے اپنی سیکیورٹی میں زیادہ اضافے کیلیے سنجیدہ قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔

    دبنگ خان نے اپنے بگ باس 18 کے ویک اینڈ کا وار پر مبنی قسط کی فلمنگ جاری رکھی ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود انھوں نے سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا، جس میں لارنس بشنوئی کے ساتھ دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    دھمکی آمیز پیغام میں دبنگ خان کو متنبہ کیا گیا کہ 5 کروڑ ادا نہ کیے تو ان کا انجام بھی بابا صدیقی سے بدتر ہوگا، جنہیں حال ہی میں ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    صومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کو زوم کال کی آفر کردی

    دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اداکار زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، اِس دھمکی کو ہلکا نہ لینا، ورنہ تمہارا کا حال بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا۔

  • سلمان خان کو نئی دھمکی موصول، کتنی رقم کا مطالبہ کیا گیا؟

    سلمان خان کو نئی دھمکی موصول، کتنی رقم کا مطالبہ کیا گیا؟

    بھارت میں لارنس بشنوئی گینگ کے ایک مبینہ رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے، جس میں لارنس بشنوئی کے ساتھ دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز پیغام میں دبنگ خان کو متنبہ کیا گیا کہ 5 کروڑ ادا نہ کیے تو ان کا انجام بھی بابا صدیقی سے بدتر ہوگا، جنہیں حال ہی میں ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اداکار زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، اِس دھمکی کو ہلکا نہ لینا، ورنہ تمہارا کا حال بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بابا صدیقی، سلمان خان کے قریبی دوست تھے، جنہیں رواں ماہ 12 اکتوبر کو باندرہ میں ان کے ایم ایل اے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

    برطانوی گلوکار کی موت سے کچھ دیر قبل کی آخری تصویر وائرل

    پولیس نے بابا صدیقی کے قتل کے الزام میں اب تک 4 افراد کو حراست میں لیا ہے، شبھم لونک (جسے مرکزی ملزم سمجھا جارہا ہے) نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ بابا صدیقی کے قتل کے پیچھے لارنس بشنوئی گینگ ہے۔

  • بابا صدیقی کا قتل، پولیس سلمان خان کی قریبی شخصیت سے تفتیش کیلئے پہنچ گئی

    بابا صدیقی کا قتل، پولیس سلمان خان کی قریبی شخصیت سے تفتیش کیلئے پہنچ گئی

    بھارتی مسلم سیاستدان بابا صدیقی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد پولیس بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی قریبی شخصیت سے تفتیش کے لیے پہنچ گئی۔

    نیشنل کانگریس پارٹی کے لیڈر کے قتل نے ممبئی پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھائے ہیں، پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں، اس واقعے نے بالی وڈ سمیت مختلف کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

    کرائم برانچ، اینٹی ٹیررازم سیل، اسپیشل برانچ اور کرائم برانچ کی سی آئی یو جیسی ایجنسیوں کو اس ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ سلمان خان اور ان کے قریبی دوستوں سمیت دیگر اہم شخصیات کی معلومات جمع کریں تاکہ کسی ممکنہ خطرے کی نشاندہی کی جا سکے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ آیا بابا صدیقی کے قتل کی منصوبہ بندی کے پیچھے کوئی مخصوص وجوہات تھیں یہ بات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    یہ بھی پتا لگایا جارہا ہے کہ اس قتل کی وجہ کوئی کاروباری جھگڑا، خاص طور پر کسی پروجیکٹ کے سلسلے میں ان کے ساتھ تو یہ واقعہ پیش نہیں آیا، یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ آیا کسی شخص نے ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

    پولیس ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کا بیان بھی ریکارڈ کر سکتی ہے، چونکہ دنوں باپ اور بیٹا سلمان خان کے قریب سمجھے جاتے تھے، اس لیے ذیشان کا بیان بھی ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

    پولیس ذیشان سے پوچھے گی کہ ان کے خیال میں کسی مخصوص شخص کی جانب سے خطرہ محسوس ہوا تھا یا انہیں کسی اور معاملے میں شکایت تھی، اگر ذیشان سے کسی پر شک کا اظہار کرتا ہے تو یہ واقعہ مزید تحقیقات کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

    اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ یہ واقعہ دراصل انٹیلی جنس نظام کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، انھیں یہ نہیں لگتا تھا کہ لارنس بشنوئی جیسے خطرناک عناصر بابا صدیقی کو نشانے بناسکتے ہیں۔