Tag: سلمان شاہ

  • نو مئی واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی

    نو مئی واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی

    لاہور: جناح ہاؤس حملے کے کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے خود گرفتاری پیش کردی۔

    ذرائع کے مطابق نو مئی کے واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ آج ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کےسامنےپیش ہوئی جہاں ڈی ایس پی سی آئی اےمحمد علی بٹ نےخدیجہ شاہ کو باقاعدہ گرفتارکیا۔

    خدیجہ شاہ سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور معروف فیشن ڈیزائنر ہیں، ان پرکور کمانڈرہاؤس میں جلاؤ گھیراؤاورتوڑپھوڑکاالزام ہے۔

    دوسری جانب سی آئی اے پولیس نے خدیجہ شاہ کے شوہرجہانزیب کو رہا کردیا ہے، جہانزیب کو اہلیہ کے ساتھ پولیس اسٹیشن آنےپرحراست میں لیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ جہانزیب نو مئی کےواقعات میں ملوث نہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملے میں مطلوب خدیجہ شاہ کی گرفتاری کے لیے گلبرگ اور بحریہ ٹاؤن کے ایک گھر میں چھاپہ مارا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں تھیں۔

    اس قبل خدیجہ شاہ کی ایک آڈیو بھی سامنےآئی ہے جس میں انہوں نے اپنے خاندان کی وطن کیلئے خدمات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے جیسی خواتین کو جیلوں میں نہ ڈالیں، آپ ہمارے ساتھ برا سلوک نہ کریں، مجھے اورمیرے جیسی خواتین کو مثال نہ بنائیں۔

    خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں سرنڈر کرنے جارہی ہوں، یہ فیصلہ اس لیے لیا کیونکہ پچھلے کئی دن مشکل میں گزرے ہیں، اپنی پرواہ نہیں لیکن فیملی کیساتھ جو کیا، وہ قابل برداشت نہیں۔

  • وزیراعظم کی تقریر بہت حوصلہ افزا تھی: سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ

    وزیراعظم کی تقریر بہت حوصلہ افزا تھی: سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر بہت حوصلہ افزا تھی، ستر سال میں کبھی اس طرح کا ایجنڈا نہیں دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی قوم سے پہلی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بہت اچھے طریقے سے نئے پاکستان کا ماڈل پیش کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قوم کو موبائلائز کرنے کا بہت کامیاب طریقہ ہے، وزیراعظم کی تقریر سے حوصلہ افضائی ہوئی ہے، قوم کو امیدیں ہیں۔

    سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں سختی نہیں کرنی بلکہ اسے آسان بنانا چاہیے، تاکہ تمام لوگ ٹیکس دیں، ٹیکس کا سسٹم آسان بنانے سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، عمران خان

    ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو کرپشن سے خالی کریں تو بات بنے گی، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا بہت بڑا اقدام ہوگا، دنیا میں ہماری ایگریکلچر سب سے کم ہے۔

    واضح رہے کہ آج قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیرِ اعظم عمران خان نے معیشت اور سیاحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے واضح اور بڑے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    قوم سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کی بھرپور مدد کریں گے، سرمایہ کاروں کے لیے وَن ونڈو آپریشن شروع کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ان کی تمام مشکلات کو دور کریں گے، جب تک اقتدار میں ہوں کوئی کاروبار نہیں کروں گا، منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے۔