Tag: سلمان شہباز

  • اسلام آباد ہائیکورٹ  نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ  نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے صاحب زادے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

    سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے سماعت کے دروان عدالت کو سلیمان شہباز کا ٹکٹ پڑھ کر سنایا۔

    امجد پرویز نے کہا کہ 11 دسمبر کو سلیمان شہباز سعودی ائیر لائن سے وطن واپس آئیں گے، استدعا ہے کہ ائیرپورٹ سے عدالت آنے تک حکام کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا اور سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

  • 25ارب کی منی لانڈرنگ : شہباز شریف کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    25ارب کی منی لانڈرنگ : شہباز شریف کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    لاہور : مقامی عدالت نے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 19جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے وارنٹ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

    عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 19جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے جاری کیے گئے۔

    یاد رہے ایف آئی اےاینٹی کرپشن سیل لاہور نے سلمان شہباز کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2008 سے 2018 کے دوران25ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشنزکی گئی تھیں ، بےنامی اکاؤنٹ کےذریعےمنی لانڈرنگ کی گئی ، بےنامی اکاؤنٹ کے پیچھے سلمان شہبازکا کردار ہے۔

    درخواست کے متن میں کہا تھا کہ سلمان شہباز27اکتوبر2018کولاہورایئرپورٹ سےبرطانیہ چلےگئےتھے، متعددبارطلبی کےنوٹس جاری کئے مگر سلمان شہباز  پیش نہیں ہوئے جبکہ سلمان شہباز اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

  • منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات چسپاں

    منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات چسپاں

    لاہور : شریف خاندان منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات چسپاں کر دیئے گئے، جس میں کہا گیا کہ ملزم سلمان شہباز کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنے دفاع کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہار جاری کردیا۔

    عدالتی اشتہار میں کہا گیا کہ ملزم سلمان شہباز ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے جان بوجھ کر روپوش ہے، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت ملزم سلمان شہباز کے اشتہار جاری کئے گئے ہیں۔

    اشتہارمیں کہا گیا ہے کہ ملزم سلمان شہباز کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنے دفاع کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے، ملزم سلمان شہباز کی پاکستان اور بیرون ملک رہائش گاہ پر اشتہارات چسپاں کئے جائیں۔

    عدالتی اشتہار میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر ملزم سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات کی عملدرآمد رپورٹ جمع کروائیں۔

    جس کے بعد سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے اشتہارات عدالتی احاطے اور ملزم کی پاکستان و بیرون ملک رہائشگاہوں پر چسپاں کئے گئے۔

    خیال رہے نیب نے سلمان شہباز سمیت دیگر ملزموں کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس :  سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

    منی لانڈرنگ کیس : سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

    لاہور : احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کاحکم دے دیا اور نیب کو ہداہت کی شہباز شریف سابق وزیراعلی اور موجودہ اپوزیشن لیڈر ہیں انکی عزت اور تکریم کا خیال رکھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہبازشریف کے خاندان کے خلاف گزشتہ سماعت کا چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ وزرات خارجہ کی رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وصول نہیں کررہا ، ملزم بیرون ملک میں جان بوجھ کرعدالت کا حکم نامہ موصول نہیں کررہا، لہذا عدالت سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا حکم دیتی ہے۔

    تحریری حکم میں کہا ہے کہ گرفتار ملزم شہباز شریف نے شکایات کی نیب کی جانب سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے اور انہیں کھانا زمین پر رکھ کہ دیا جارہا ہے عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ شہباز شریف سابق وزیراعلی اور موجودہ اپوزیشن لیڈر ہیں انکی عزت اور تکریم کا خیال رکھا جائے، کسی اتھارٹی کو ہرگز اجازت نہیں ہے کہ وہ ملزم کی عزت نفس مجروح کریں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے مطابق نصرت شہباز ،رابعہ عمران جلد ٹرائل کا سامنا کریں گی ، نصرت شہباز،رابعہ عمران کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی فی الحال روکی جاتی ہے اور غیر حاضر ملزمان کو ٹرائل جوائن کرنے کا حکم دیاجاتا ہے۔

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر آئندہ سماعت تیرہ اکتوبر کو ہوگی۔

  • سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں 9.5 ارب روپے کا انکشاف

    سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں 9.5 ارب روپے کا انکشاف

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں نواعشاریہ پانچ ارب روپے کا انکشاف سامنے آیا ، ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے ان خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا ہے۔

    جس میں سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں نواعشاریہ پانچ ارب روپے کا انکشاف ہوا، یہ ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں۔

    سلمان شہباز کے چپڑاسی مقصود کے بینک اکاؤنٹ میں 2.3 ارب روپے ہونے کاانکشاف ہواہے، مقصود چپڑاسی نے ان پیسوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ایک قیمتی مرسڈیذ کار بھی خریدی-

    شبیر قریشی کلرک کے اکاؤنٹ میں ایک ارب روپے، رانا وسیم کے اکاؤنٹ میں 24 کروڑ، اقرار کے اکاؤنٹ میں 64 کروڑ، تنویر الحق کلرک کے اکاؤنٹ میں 52 کروڑ، خضر حیات اکاؤنٹ کلرک کے اکاؤنٹ میں 1.2 ارب روپےاور توقیر الدین کے اکاؤنٹ میں 45 کروڑ روپے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا۔.

    ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل لاہور نے ان خفیہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا-

    ایف آئی اے بینکنگ کرائم سرکل نے تمام بینکوں سے ملازمین کے نام پر خفیہ اکاونٹ اورایس ای سی پی سے ملازمین کے نام پر کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

  • منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

    عدالت نے سلمان شہباز اور ہارون یوسف کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے دونوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ طلب کر لی۔

    تحریری حکم کے مطابق نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے، تعمیل کنندہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین بیرون ملک فرار ہو گئی ہیں، عدالت نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ جویریہ علی کے مطابق حمزہ شہباز سے کورونا کے دوران جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے کورونا ٹیسٹ کے لیے سمپل لیبارٹری بھیج دیا ہے۔ حاضری معافی کی ایک دن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ جیل ڈاکٹر امجد علی کے مطابق حمزہ شہباز کو کرونا وائرس ہوچکا ہے۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    لاہور:احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز، داماد ہارون یوسف عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کی عدالت سے روانگی کے بعد حمزہ شہباز کو عدالت لایا گیا اور حاضری مکمل کروائی۔

    عدالت میں سماعت کے دوان شہباز شریف نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے، ساڑھے بارہ سال عوام کی خدمت کی،  کبھی ایک روپیہ ٹی اے ڈی اے نہیں لیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں قوم کے اربوں کھربوں بچائے، مجھے یقین ہے کہ اللہ کی عدالت اور آپ کی عدالت انصاف کرے گی، میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ آپ کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا، اگر آپ بے گناہ ہوئے تو بری ہو جائیں گے۔

    احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ڈی جی نیب کو حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

    عدالت نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کے وارنٹ گرفتاری جبکہ نصرت شہباز، رابعہ شہباز اور جویریہ شہباز کو سمن جاری کرتے ہوئے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

  • نیب کا  نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ

    نیب کا نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کوتوشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلوانے اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا پرعمل کے لیے عدالت سے رجوع کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کی طلبی کے لیے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانیہ سے رابطے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو نواز شریف کےمفرور ہونے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    نیب حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہوگئی ہے اور وہ مفرور ملزم و مجرم ہیں۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی اقدامات تیز کیےجائیں،وزیراعظم

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو وطن واپس لانےکیلئے قانونی آپشنز کا استعمال کرتے ہوئے لیگل ٹیم کو “گو سلو پالیسی” ترک کرنےکی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کو وطن لانے کے لیے حکومت سارےقانونی راستےاختیار کرےگی، نوازشریف کی وطن واپسی کیلئےقانونی اقدامات تیز کئے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس پاکستان 6 ماہ میں آنا تھا، پنجاب حکومت نے ان کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی لیکن ان کی جانب سے میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی گئی، اب حکومت قانون کے مطابق فیصلے کرے گی، ہم ہر قانونی ذرائع استعمال کر کے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

    اس سے قبل وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن گئے تھے، دفتر خارجہ سے درخواست کریں گے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔

  • نیب کا بڑا فیصلہ، شہباز شریف کے بیٹے کو انٹرپول کے ذریعے لایا جائے گا

    نیب کا بڑا فیصلہ، شہباز شریف کے بیٹے کو انٹرپول کے ذریعے لایا جائے گا

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحب زادے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب نے سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری اور مفرور ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ہو چکے ہیں، عدالت ان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔

    نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی سے سلمان شہباز کی واپسی کے لیے مدد لی جائے گی۔

    شہبازشریف کا بیٹا سلمان شہباز اشتہاری قرار ، جائیداد ضبط کرنےکاحکم

    ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز کی واپسی کے لیے این سی اے سے درخواست کی جائے گی کہ انھیں برطانوی قانون کے مطابق انٹرپول کے ذریعہ ڈی پورٹ کیا جائے۔

    یاد رہے کہ عدالت نے سلمان شہباز کو چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں متعدد بار تفتیش کے لیے طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر انھیں اشتہاری قرار دیا گیا اور ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔

  • شہباز شریف کا بیٹا اشتہاری قرار

    شہباز شریف کا بیٹا اشتہاری قرار

    لاہور : احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قراردے دیا ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا شہباز کو عدالتی  اشتہاری قراردینے کی استدعا منظورکی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قراردےدیا، جج چوہدری امیرخان نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قراردیا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سلمان شہبازکومتعدد بارمنی لانڈرنگ،زائداثاثہ جات کیس میں طلب کیا، ان کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیدادوں کوبھی ضبط کرلیا گیا پے ، سلمان شہبازکوعدالتی اشتہاری قراردینے کی استدعا منظورکی جائے۔

    یاد رہے نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے دلائل میں کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے، لیکن ملزم نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی، وہ ملک سے فرار ہوچکا ہے۔

    مزید پڑھیں : شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنےکاحکم

    جس پر احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب پراسیکوٹرز کی درخواست پر سلمان شہباز کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

    اس سے قبل نیب لاہور نےسلمان شہباز کی جائیداد ضبطی کی کاروائی کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

    خیال رہے کہ نیب نے 25 اکتوبر 2018 کو سلمان شہباز کو طلبی کا نوٹس بھیجا تھا، جس میں انھیں 30 اکتوبر کو طلب کیا گیا، لیکن سلمان شہباز نیب پیشی سے 3 دن پہلے ملک چھوڑ کر 27 اکتوبر کو لندن فرار ہو گئے تھے۔