Tag: سلمان صوفی

  • امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی

    امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی

    واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی سلمان صوفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکا نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔

    انھوں نے کہا براہ راست پروازوں کے سلسلے میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا نمائندہ ایئر پورٹس اور طیاروں کی جانچ کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    سلمان صوفی نے کہا کہ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں تجارتی امور میں بھی کارآمد ثابت ہوں گی، کراچی پورٹ میں امریکی ادارہ برائے تجارت اپنا نمائندہ بھی تعینات کرے گا۔

    پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی : امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کروادی

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری وزیر اعظم شہباز شریف کی وجہ سے ہو رہی ہے، بین الاقوامی سرمایہ کار وزیر اعظم شہباز شریف پر اعتماد کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی امریکی دورے پر ہیں، جہاں انھوں ںے امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں، انھوں نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے کراچی پورٹ پر امریکی محکمہ زراعت کا اہل کار تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، تاکہ پاکستانی آموں کی امریکا برآمد کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

  • پی آئی اے کی  براہ راست پروازوں کی بحالی :  امریکا  نے پاکستان کو  یقین دہانی کروادی

    پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی : امریکا نے پاکستان کو یقین دہانی کروادی

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کی جانب سے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ امریکا میں وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمزیونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی امریکی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    سلمان صوفی نے نائب معاون وزیرخارجہ الزبتھ ہورسٹ سے ملاقات کی ، جس میں انھوں نے اسٹریٹجک اصلاحات کے لیے وزیراعظم کے ویژن سے آگاہ کیا۔

    اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے کراچی پورٹ پرامریکی محکمہ زراعت کا اہلکار تعینات کرنے کی درخواست کی ، تعیناتی سے پاکستانی آموں کی امریکا برآمد کے عمل کو آسان بنایا جاسکے۔

    امریکی فریق نے حکومت پاکستان کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سلمان صوفی نے یوایس فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ، محکمہ ٹرانسپورٹیشن حکام اور ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کےوفد سے بھی ملاقات کی۔

    اسٹریٹجک ریفارمزیونٹ کے سربراہ نے امریکا کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے زور دیا ، امریکی فریق نے براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا۔

    سلمان صوفی کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں انھوں نے کہا وزیر اعظم اقلیتوں، خواتین اورپسماندہ طبقےکےحقوق کےتحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

    سلمان صوفی نے یوایس ایڈ کی ڈپٹی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹرماریہ لونگی سے بھی ملاقات کی ، جس میں وومن آن وہیلز،خواتین پرتشددکیخلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔

    ماریہ لونگی نے کہا خواتین کو بااختیار بنانا یوایس ایڈ کی حکمت عملی کا حصہ ہے ، حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سلمان صوفی  ‘پرائم منسٹر اسٹریٹجک ریفارمز’  کے سربراہ مقرر

    سلمان صوفی ‘پرائم منسٹر اسٹریٹجک ریفارمز’ کے سربراہ مقرر

    اسلام آباد : سلمان صوفی کو پرائم منسٹر اسٹریٹجک ریفارمز کا سربراہ مقررکر دیا گیا ، سلمان صوفی مدر ٹریسا ایوارڈ یافتہ ماہر پبلک پالیسی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سلمان صوفی کو پرائم منسٹر اسٹریٹجک ریفارمز کا سربراہ مقررکر دیا ، سلمان صوفی رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری سرانجام دیں گے۔

    سلمان صوفی مدر ٹریسا ایوارڈ یافتہ ماہر پبلک پالیسی ہیں، ان کا سماجی فلاح کے منفرد منصوبے متعارف کرانے میں ممتاز مقام ہے۔

    سلمان صوفی ن لیگ دورمیں ڈی جی اسٹریٹجک ریفارم یونٹ پنجاب تعینات تھے جبکہ خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنیوالے دنیا کے 5ممتاز افراد میں شامل رہے ہیں۔

    سلمان صوفی کو موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت سمیت دنیا کی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سرفہرست پانچ کارکنوں میں سے ایک قرار دیا گیا اور انھیں وائٹل وائسز ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ حکومت نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔