Tag: سلمان فاروقی

  • کراچی:  نوجوان پر تشدد کیس  :  سلمان فاروقی کیخلاف مقدمہ ختم

    کراچی: نوجوان پر تشدد کیس : سلمان فاروقی کیخلاف مقدمہ ختم

    کراچی : عدالت نے نوجوان پرتشدد کیس میں ملزمان سلمان فاروقی اوراویس ہاشمی کیخلاف مقدمہ ختم کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈیفنس فیز 6 میں نوجوان پرتشدد کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان اور سی کلاس رپورٹ پیش کی۔

    جس میں بتایا گیا مدعی نوجوان دھیرج عرف دھن راج نے بیان دیا کہ وہ ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کے خلاف کارروائی نہیں چاہتا۔

    پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان نے مقدمے کو غلط فہمی کی بنیاد پر درج قرار دیا اور تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ سلمان فاروقی نے بدتمیزی نہیں کی۔ مدعی نے حلف نامہ بھی جمع کرایا کہ وہ مقدمہ چلانا نہیں چاہتا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مدعی کے بیان کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی اوردیگرالزامات ختم کردیے ہیں۔

    عدالت نے پولیس رپورٹ پر ملزمان سلمان فاروقی اوراویس ہاشمی کیخلاف مقدمہ ختم کردیا۔

    مزید پڑھیں : ڈیفنس تشدد کیس : متاثرہ نوجوان نے سلمان فاروقی کو معاف کر دیا

    یاد رہے واقعے کا مقدمہ تھانہ گذری میں درج کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل سوار سدھیر پر کار سوار کی جانب سے ہمشیرہ کی موجودگی میں تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    جس میں ملزم نے گالیاں اوردھمکیاں دیں اور نوجوان کی بہن ہاتھ جوڑتی رہی لیکن ملزم کے کان پرجوں تک نہ رینگی، خواتین کو بھی دھکے دیے ساتھ ہی جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، تشدد اور ہجوم میں بےعزت کیا۔

    بعد ازاں ڈیفنس تشدد کیس میں متاثرہ نوجوان نے سلمان فاروقی کو عدالت میں معاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    عدالت نے پوچھا تھا کہ تمہیں کسی قسم کا دباوٴ کا سامنا تو نہیں تو متاثر نوجوان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، ملزم کو معاف کردیا ہے۔

  • ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کیس :  سلمان فاروقی کو ضمانت مل گئی

    ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کیس : سلمان فاروقی کو ضمانت مل گئی

    کراچی : ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کیس میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو ضمانت مل گئی اور ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے مقدمے میں گرفتار سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    وکیل سدھیر دھیرج نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔

    سرکاری وکیل کا بھی کہنا تھا کہ کہ ہمیں بھی ملزمان کی درخواست ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈیفنس تشدد کیس : متاثرہ نوجوان نے سلمان فاروقی کو معاف کر دیا

    یاد رہے واقعے کا مقدمہ تھانہ گذری میں درج کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل سوار سدھیر پر کار سوار کی جانب سے ہمشیرہ کی موجودگی میں تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    جس میں ملزم نے گالیاں اوردھمکیاں دیں اور نوجوان کی بہن ہاتھ جوڑتی رہی لیکن ملزم کے کان پرجوں تک نہ رینگی، خواتین کو بھی دھکے دیے ساتھ ہی جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، تشدد اور ہجوم میں بےعزت کیا۔

    بعد ازاں ڈیفنس تشدد کیس میں متاثرہ نوجوان نے سلمان فاروقی کو عدالت میں معاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    عدالت نے پوچھا تھا کہ تمہیں کسی قسم کا دباوٴ کا سامنا تو نہیں تو متاثر نوجوان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، ملزم کو معاف کردیا ہے۔

  • نوجوان پر تشدد کا کیس:  سلمان فاروقی کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

    نوجوان پر تشدد کا کیس: سلمان فاروقی کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

    کراچی: ڈیفنس میں نوجوان تشدد کیس کے ملزم سلمان فاروقی نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس میں ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے درخواست دائر کردی۔

    ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس ارشدحسین کی سربراہی میں سنگل بینچ کرے گا ، ملزمان کیخلاف عینی شاہد کی مدعیت میں گزری تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

    یاد رہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی نے 5 جون کو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    مزید پڑھیں : ڈیفنس تشدد کیس: ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت مسترد

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان  پر نوجوان سدھیر کو تشدد، دھمکیاں دینے اور خاتون کی تذلیل کا الزام ہے۔

    اس سے قبل عدالت میں متاثرہ نوجوان سدھیر نے سلمان فاروقی کو عدالت میں معاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    عدالت نے پوچھا کہ تمہیں کسی قسم کا دباوٴ کا سامنا تو نہیں تو متاثر نوجوان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا میں نے ملزم کو معاف کر دیا ہے۔

    واضح رہے ڈیفنس میں موٹرسائیکل کی معمولی ٹکر پر آپے سے باہر ہو کر ملزم سلمان فاروقی نے نوجوان پر گارڈز کے ساتھ مل کر تشدد کیا تھا۔

    ملزم نے گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ نوجوان کی بہن ہاتھ جوڑتی رہی لیکن ملزم کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ ملزم نے خواتین کو بھی دھکے دیے ساتھ ہی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، تشدد اور ہجوم میں بے عزت کیا۔

  • ڈیفنس تشدد کیس : متاثرہ نوجوان نے سلمان فاروقی کو معاف کر دیا

    ڈیفنس تشدد کیس : متاثرہ نوجوان نے سلمان فاروقی کو معاف کر دیا

    کراچی : ڈیفنس تشدد کیس میں متاثرہ نوجوان نے سلمان فاروقی کو عدالت میں معاف کر دیا اور کہا عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    پولیس کی جانب سے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزمان میں سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی شامل ہیں۔

    متاثرہ نوجوان سدھیر عدالت میں پیش ہوا اور ملزم سلمان فاروقی کو شناخت کرلیا۔

    سدھیر نے کہا کہ مجھے علم میں نہیں تھا کہ مجھے عدالت نے بلایا ہے مجھے آج وکیل نے بتایا ہے تو میں پیش ہوگیا۔

    عدالت نے پوچھا کہ تمہیں کسی قسم کا دباوٴ کا سامنا تو نہیں تو متاثر نوجوان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا میں نے ملزم کو معاف کردیا ہے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    مزید پڑھیں : نوجوان تشدد کیس : عدالت میں پیشی پر وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ مار دیا

    عدالت کی جانب سے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی گئی۔

    یاد رہے موٹرسائیکل کی معمولی ٹکر پر آپے سے باہر ہوکر ملزم سلمان فاروقی نے نوجوان پرگارڈز کے ساتھ ملکر تشدد کیا تھا۔

    ملزم نے گالیاں اوردھمکیاں دیں اور نوجوان کی بہن ہاتھ جوڑتی رہی لیکن ملزم کے کان پرجوں تک نہ رینگی۔

    ملزم نے خواتین کو بھی دھکے دیے ساتھ ہی جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، تشدد اور ہجوم میں بےعزت کیا۔

  • کراچی: خیابان اتحاد میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: خیابان اتحاد میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے خیابان اتحاد میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    کراچی کے علاقے خیابان اتحاد میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرائی اور جھگڑا شروع ہوگیا اور ملزم سلمان فاروقی نے سدھیر کو مارنا شروع کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سدھیر سے متعلق تفصیلات اکٹھی نہیں کی جاسکیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سدھیر کے پاس لائسنس ہے یا نہیں اس کا علم نہیں، سدھیر ڈی آئی جی آفس سے گھر واپس چلا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ کی سٹی کورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔

    یہ پڑھیں: کراچی : نوجوان پر تشدد کرنیوالے ملزم سلمان فاروقی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    ملزم سلمان فاروقی کے وکیل نعیم قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے، سلمان فاروقی کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی۔

    عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ قابل ضمانت ہے تو تفتیشی افسر نے کہا استدعا کی ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    جس پر وکیل صفائی نے کہا ملزم کا ایک دن کیلئے جسمانی ریمانڈ دے دیں، عدالت نے دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ملزموں کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • نوجوان تشدد کیس : عدالت میں پیشی  پر وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ مار دیا

    نوجوان تشدد کیس : عدالت میں پیشی پر وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ مار دیا

    کراچی : نوجوان تشدد کیس میں پیشی کے موقع پر ایک وکیل نے ملزم سلمان فاروقی کو منہ پرتھپڑ رسید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں وکلا کی جانب سے ملزم کو دھکے دیئے گئے، جس پر ملزم کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سے باہر منتقل کیا، اس موقع پر ایک وکیل نے ملزم سلمان فاروقی کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔

    اس سے قبل گذری پولیس نے دونوں ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جبکہ ملزم سلمان فاروقی کے وکیل نعیم قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی، درخواست ملزم کے وکیل نعیم قریشی نے دائر کی۔

    وکیل ملزم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ جو کہ قابل ضمانت ہے، جس پر تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم کو ایک دن کیلئے جسمانی ریمانڈ دے دیں، جس پر عدالت نے دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمہ کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

  • کراچی : ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان منظر عام پر، سارا قصہ سنا ڈالا

    کراچی : ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان منظر عام پر، سارا قصہ سنا ڈالا

    کراچی : ڈیفنس میں سلمان فاروقی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان سدھیر کا اہم بیان سامنے آگیا اور سارا قصہ سناڈالا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان منظر عام پر آگیا۔

    سدھیر نے بتایا کہ بہنوں کو ملازمت کی جگہ سےواپس لینے جارہا تھا، بہنیں کلینک کے باہر کھڑی تھیں۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل نارمل اسپیڈ پر چلارہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی مجھےٹکرمارتی ہوئی چلی گئی اور میں گرگیا۔

    سدھیر نے کہا کہ گاڑی میں سوارشخص نے مجھے مارا، میں اور بہنیں معافی مانگتےرہےمگر انہوں نےہماری بات نہیں سنی۔

    اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھی کہ خیابان اتحاز میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شناخت دھیرج کےنام سے ہوئی جبکہ نوجوان کےساتھ موجود خاتون کی شناخت کلپنہ کے نام سےہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تشددکانشانہ بننےوالےرنچھوڑ لائن کےرہائشی ہیں تاہم بہن بھائی ڈر کے مارے گھرکو تالہ لگا کرکہیں چلے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق فون پررابطہ کرکے بیان کےلیےتھانےبلایاجارہا ہے تاہم دھیرج اورکلپناکےپڑوسیوں نے ملزم کی گرفتاری پرپولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    نوجوان تشدد کیس : عدالت میں پیشی پر وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ مار دیا

  • کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار

    کراچی: ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار

    کراچی: ڈیفنس خیابان اتحاد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

     گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار بااثر شخص آپے سے باہر ہوگیا اور نوجوان کو اس کی بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی ایکشن میں آگئی اور واقعے کا مقدمہ درج کرکے بااثر شخص کے سیکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور گھریلو ملازم کو حراست میں لے لیا اور ایک گاڑی بھی تحویل میں لے لی تھی۔

    ڈیفنس میں با اثر شخص کا نوجوان پر سرعام تشدد، بہن معافیاں مانگتی رہی

    تاہم اب ڈی آئی جی اسد رضا نے اس واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بااثر شخص کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی اسد رضا نے ملزم کی گرفتار کے حوالے سے مزید بتایا کہ ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپے مارے گئے تھے، تاہم اب ملزم کو گرفتاری کے بعد لاک اپ کردیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، فوٹیجز کی مدد سے مرکزی ملزم کی شناخت عمل میں لائی گئی، ملزم کی شناخت کے بعد پولیس کی مختلف ٹیمیں بنائی گئی پھر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ پہلے متاثرہ شہری کو ٹریس کیا گیا اس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، تشدد، دھمکیوں اور ہتک آمیز رویہ کی دفعات کے تحت ملزم کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ واقعہ اتوار کی رات 8 بجے کے قریب پیش آیا تھا، نوجوان کی موٹرسائیکل ملزم سلمان کی گاڑی سے ٹچ ہوگئی تھی جس پر بااثر شخص نے نوجوان کو مارا تھا۔

    سوشل میڈیا پر واقعے کی وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کی بہنیں ملزم سلمان فاروقی سے ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی اور پاؤں پڑتی رہیں اور موقع پر موجود شہریوں سے مدد طلب کرتی رہیں مگر نہ ملزم کو رحم آیا اور نہ کوئی شہری مدد کو آگے بڑھا۔

    https://urdu.arynews.tv/defence-bionic-films-ceo-salman-torture/

  • ڈیفنس میں بہن کے سامنے شہری پر تشدد، سلمان فاروقی کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    ڈیفنس میں بہن کے سامنے شہری پر تشدد، سلمان فاروقی کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں بہن کے سامنے شہری پر تشدد کرنے والے بائیونک فلمز کے سی ای او کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 6، خیابان اتحاد میں لگژری گاڑی میں سوار شخص نے شہری پر تشدد کیا تھا، جس پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا ہے، اور ایس ایس پی ساؤتھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں،واقعے کی مکمل چھان بین کر کے رپورٹ پیش کی جائے، اور تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق شہری پر تشدد کرنے والا شخص سلمان فاروقی بائیونک فلمز نامی کمپنی کا سی ای او ہے، سلمان فاروقی اور اس کے گارڈ نے شہری پر تشدد کر کے قانون کو ہاتھ میں لیا، یہ واقعہ کس وجہ سے ہوا اور کس جگہ ہوا تحقیقات کی جا رہی ہے۔


    ڈیفنس میں با اثر شخص کا نوجوان پر سرعام تشدد، بہن معافیاں مانگتی رہی


    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس کو ابھی تک کسی نے واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے، انھیں سوشل میڈیا سے واقعے کا علم ہوا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا لیکن اس کا دفتر بند ملا، ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، متاثرہ فیملی کی بھی تلاش جاری ہے۔

    اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں شہری پر تشدد ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ اس کی بہن ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہے۔

  • وفاقی محتسب 15 دن میں انصاف فراہم کررہا ہے، سلمان فاروقی

    وفاقی محتسب 15 دن میں انصاف فراہم کررہا ہے، سلمان فاروقی

    لاہور : وفاقی محتسب کے سربراہ سلمان فاروقی نے کاہ ہے کہ پاکستان میں محتسب کا ادارہ 15 یوم کے اندر انصاف فراہم کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان فاروقی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں محتسب کے ہاں انصاف کی فراہمی کےلیے 90 دن کا نظام موجود ہے تاہم پاکستان میں محتسب 15 روز کے اندر انصاف فراہم کردیتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرے دور میں اب تک مختلف محکموں کے خلاف 2 لاکھ 49 ہزار مقدمات کا فیصلہ ہوچکا ہے بقیہ دیگر کیسز پر تیزی سے کام جاری ہے اور ادارے کے افسران نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے امور سرانجام دے رہے ہیں‘‘۔

    سلمان فاروقی نے مزید کہا کہ ’’ملک کے تمام ائیرپورٹس پر وفاقی محتسب کے دفاتر قائم کردیے گئے ہیں، جس سے سول ایوایشن اور ائیرلائنز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات میں 70 فیصد کمی آئی ہے، اس کے برعکس ماضی میں دس سال تک وفاقی محکموں کے خلاف شکایات پر فیصلے زیر التواء تھے‘‘۔

    سلمان فاروقی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب بجلی ، گیس ، ایف آئی اے، بادرا، سول ایوی ایشن، ائیرلائنز ایمیگریشن کے خلاف شکایات وفاقی محتسب کو دی جاسکتی ہیں تاکہ سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کیا جاسکے،انہوں نے وفاقی محتسب کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ مقررہ وقت پر کیا جائے گا‘‘۔