Tag: سلمان مجاہد بلوچ

  • رکن قومی اسمبلی مجاہد بلوچ کی آصف زرداری سے ملاقات

    رکن قومی اسمبلی مجاہد بلوچ کی آصف زرداری سے ملاقات

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے معطل رہنما اور رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے اور مبینہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا.

    اس بات کا انکشاف ترجمان پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کیا گیا جس کے مطابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین آصف زرداری سے آج ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے دواراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی.

    ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں سلمان مجاہد بلوچ اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی ڈاکٹر فوزیہ حمید میں شامل ہیں، دورانِ ملاقات ملکی صورت حال کے ساتھ کراچی میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    خیال رہے ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے والد مجاہد بلوچ نے چند ماہ قبل اپنی سابقہ جماعت پیپلزپارٹی میں شمولیت حاصل کرلی تھی جب کہ سلمان مجاہد کو پالیسی کے خلاف بیان دینے اور تنظیمی راز افشاء کرنے پر تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ایم کیو ایم پاکستان پہلے ہی معطل کرچکی ہے.

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی ڈاکٹر فوزیہ حمید نے بھی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے، فوزیہ حمید کئی دنوں سے سیاست میں متحرک نہیں تھیں.

    یاد رہے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت اور علی راشد نے بھی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • متحدہ کے کسی رکن اسمبلی نے استعفیٰ نہیں دیا، سلمان مجاہد بلوچ

    متحدہ کے کسی رکن اسمبلی نے استعفیٰ نہیں دیا، سلمان مجاہد بلوچ

    اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ فاروق ستار اگر ایم کیو ایم علیحدہ کرنے کا فیصلہ نہ کرتے تو 22 اگست کی رات کوئی گھر ایسا نہ ہوتا جہاں لوگ حملہ نہ کرتے، اس شخص کو پکڑا جائے جس نے الطاف حسین کو فاروق ستار کے خلاف اور نعرے لگانے پر اکسایا۔


    یہ پڑھیں:متعدد اراکین اسمبلی کے استعفے موجود ہیں،جلد منظر عام پر لائیں گے، واسع جلیل


    پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دن ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی وزیراعلیٰ سندھ اور پرویز رشید سے ملاقات ہوئی، الطاف حسین کو بتایا کہ فاروق ستار کو اٹھ کر نہیں جانا چاہیے تھا بلکہ پرویز رشید کو کیمپ آنا چاہیے تھا، جس نے الطاف حسین کو پاکستان مخالف نعرے لگانے اور پرویز رشید کے معاملے پر بھڑکایا اسے سزاد دینی چاہئے الطاف حسین کو نہیں، لیکن وہ غائب ہے اسے ڈھونڈا جائے۔

    انہوں نے اس بات کو مسترد کردیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں نے استعفیٰ دے دیا ہے اور کہا کہ آصف حسنین نے بھی استعفیٰ واپس لے لیا، کسی رہنما نے استعفیٰ نہٰں دیا، یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد جس دبائو کا سامنا یہاں موجود لوگوں نے کیا اور کررہے ہیں لندن والوں کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں۔

    پروگرام میں مولا بخش چانڈیو نے بھی شرکت کی اور ایک سوال پر کہاکہ ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے بیانات سے کوئی مطمئن نہیں ہوتا، بانی ایم کیو ایم کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے مستقبل میں ہی کچھ پتا چلے گا۔

  • حکومت الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کراکے دکھائے،سلمان مجاہد بلوچ،آف دی ریکارڈ

    حکومت الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کراکے دکھائے،سلمان مجاہد بلوچ،آف دی ریکارڈ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ معاملات فاروق ستار کے پاس ہیں وہ کھل کر کچھ نہیں کہہ رہے، پاکستان مخالف بات کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگایا جائے اور انہیں کٹہرے میں لایا جائے، حکومت میں ہمت ہے تو الطاف حسین کے خلاف بغاوت کامقدمہ درج کراکے دکھائے۔


    Salman Baloch dares govt to run a treason case… by arynews

    فاروق ستار طلاق کے بعد الطاف حسین سے رجوع نہ کریں، نبیل گبول

    Altaf dictates Farooq Sattar through Viber… by arynews

    سیاسی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ سب سے پہلے الطاف حسین کو ایم کیو ایم سے باہر نکالا جائے اور آئین متحدہ میں تبدیلی کی جائے، فاروق ستار اور الطاف حسین کے تعلقات ناجائز ہیں، طلاق بھی ہوگئی اور رجوع بھی کیا جارہا ہے،فاروق ستار وائبر پر روانہ الطاف حسین سے ڈکٹیشن لے رہے ہیں یہ کیسی سیاسی طلاق ہے؟ ہم اسے تسلیم نہیں کرتے۔

    آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ حکومت کوکرنا ہے، اسد عمر

    MQM voters voted for Altaf Hussain till today… by arynews

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ نائن زیرو میں اسلحہ رکھا ہے تو تمام تر مینڈٰیٹ کے باوجود اس کے خلاف آپریشن ہوناچاہیے، قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، ایم کیو ایم اس سے ماورا نہیں، اگر کسی کو پورے ملک کا بھی مینڈٰیٹ ہو تب بھی اسے قانون توڑے کا کوئی حق نہیں، یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے کہ آرٹیکل سکس کے تحت الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی جائے یا نہیں۔