Tag: سلنڈر

  • غیر معیاری سلنڈر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

    غیر معیاری سلنڈر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

    کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں غیر معیاری سلنڈر کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، اوگرا، سول ڈیفینس اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں ایل پی جی اور سلنڈر کی غیر قانونی فروخت کے خلاف اقدامات اور کارروائی کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

    اس موقع پر کمشنر سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر معیاری سلنڈروں فرخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیلیے مربوط کوششیں کی جائیں۔

    اجلاس میں اوگرا کے افسران نے ایل پی کے ڈسٹری بیوشن نظام کے بارے میں بریفنگ دی کہ ضلع شرقی میں ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کرنے والی 97 دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی، دکانوں کو سربمہر کیا گیا جبکہ ضلع وسطی میں 25 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    کورنگی، کیماڑی اور غربی میں بھی کارروائی کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ کمشنر نے اوگرا سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کو ہدایت دی کہ ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کیلیے اقدامات کو مؤثر بنائیں۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں اوگرا، سول ڈیفنینس اور پولیس کی مدد سے غیر قانونی فروخت کے خلاف مربوط کوششیں کریں۔

  • حیدرآباد سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی

    حیدرآباد سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی

    کراچی: حیدرآباد سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی سول برنس وارڈ میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 تک پہنچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سول برنس وارڈ میں زیر علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 11 زخمی زیرعلاج ہیں، جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    حیدرآباد سلنڈر دھماکہ: سول اسپتال کراچی میں زیر علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا

    آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

  • کراچی : دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

    کراچی : دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

    کراچی : کراچی چیمبر آف کامرس کے سامنے دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر کے سامنےجنریٹر مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی اور سامان سڑک پر پھیل گیا، مقامی لوگ،ایدھی ایمبولینس ،رضاکارجائے وقوع پرموجود ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ،ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ پولیس علاقے میں موجود ہیں اور حادثے کی تحقیقات جاری ہے،ابتدائی شواہد کےمطابق دھماکاسلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے سے گاڑیوں اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا ، دھماکےکی نوعیت کی جانچ کیلئےبی ڈی ایس اور دکان میں لگی آگ بجھانےکیلئے فائربریگیڈ کو طلب کرلیا ہے۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ کچھ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، فائربریگیڈکاعملہ تاخیر سے پہنچا۔

    ایس ایس پی سٹی نے جائےوقوعہ کا دورہ کرکے پولیس اور ریسکیواداروں سےبریفنگ لی اور بتایا کہ حادثے میں7افراد زخمی ہوئے اور ایک دم توڑچکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے رپورٹ حاصل کریں گے، پولیس اور ریسکیو ادارے بروقت پہنچ گئے تھے۔

  • شادی کی تقریب میں سلنڈر پھٹ گیا، ہر طرف چیخ و پکار

    شادی کی تقریب میں سلنڈر پھٹ گیا، ہر طرف چیخ و پکار

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شادی کے دوران ایل پی جی کا سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں 22 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہولناک حادثہ اتر پردیش کے ضلع حمیر پور میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایل پی جی سلنڈر لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔

    آتشزدگی سے تقریب میں موجود 22 افراد جھلس گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے افراد کو جالون ضلع کے ارئی میڈیکل کالج میں داخل کروایا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ باورچی کے ذریعہ جلائے گئے گیس اسٹور سے آگ لگی، جو پاس موجود لکڑی کے ڈھانچے میں پھیل گئی۔

    شادی میں بلائے گئے باورچی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ کھانا پکا رہے تھے، انہوں نے گیس سلنڈر ختم ہونے پر دوسرا بدل کر لگایا۔ جیسے ہی بھٹی میں آگ لگائی، اچانک لیکج سلنڈر نے آگ پکڑ لی۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

  • تھانہ فیروز والا میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

    تھانہ فیروز والا میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

    فیروز والا: صوبہ پنجاب میں تھانہ فیروز والا میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ فیروز والا میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔دھماکا حوالات کے قریب پڑے سلنڈر میں ہوا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص تھانے میں صفائی کرتا تھا جبکہ زخمی ہونے والا شخص حوالاتی ہے۔تھانے میں قیدملزمان کو دوسرے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

    کراچی: ڈیفنس فیز 2 میں بیکری میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد زخمی

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زوردار دھماکا ہوا تھا، جس کی زد میں آ کر 2 افراد زخمی ہو گئے تھے، دھماکے سے علاقے کی کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضا کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بھی جائے وقوع کا معائنہ کیا، جب کہ بم ڈسپوزل ٹیم نے شواہد اکھٹے کیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پرفیوم بنانے والے کارخانے میں سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے،ضلعی انتظامیہ نے کارخانے کے خستہ حال سلنڈر تھانے میں رکھے تھے۔

  • سانحہ تیزگام: تبلیغی جماعت کا اہم خط جاری

    سانحہ تیزگام: تبلیغی جماعت کا اہم خط جاری

    سکھر: سلنڈر پھٹنے سے رونما ہونے والے تیز گام سانحے کے پیش نظر تبلیغی جماعت کے مرکزی امیر نے اہم خط جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کی جانب سے ایک اہم ہدایت جاری کی گئی ہے، مرکزی امیر مولانا نذر الرحمان نے ایک خط جاری کرتے ہوئے تمام جماعتوں اور ساتھیوں کو آیندہ دوران سفر سلنڈر ساتھ نہ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    مولانا نذر الرحمان نے خط میں کہا کہ تبلیغ کے لیے تشکیل شدہ جماعتیں اپنے ساتھ گیس سلنڈر نہ لائیں۔

    یاد رہے کہ تیز گام کا یہ افسوس ناک سانحہ 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا جب صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 74 افراد جاں بحق ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سانحہ تیزگام: ریلوے پولیس کی ابتدائی تحقیقات مکمل، حادثے کی وجہ سامنے آ گئی

    تیزگام حادثے کا مقدمہ ٹرین گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا تھا، جب کہ تحقیقات کے بعد واقعے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار دیا گیا۔ فرانزک ذرایع نے کہا تھا کہ حادثہ ٹرین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

    حادثے کے بعد وزارت ریلوے کے متعدد ملازمین کو تیزگام حادثے میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا تھا، جن میں کمرشل اور ٹرانسپورٹیشن گروپ سمیت ریلوے پولیس کے گریڈ 17 اور 18 کے چند افسران بھی شامل تھے۔

  • کندھ کوٹ: وین میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ: وین میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ: صوبہ سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کے قریب وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    افسوس ناک حادثے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جہلم میں جی ٹی روڈ پرمسافروین میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث لگنے والی آگ سے 8 مسافر جاں بحق جبکہ 4 مسافر زخمی ہوگئے۔

    مسافر وین گوجرانوالہ سے راولپنڈی جا رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث وین بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے باعث میں اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں کرک کے علاقے تبی خواہ کے قریب مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کراچی: سلنڈر کی دکان میں‌ خوفناک آتش زدگی، عمارت اور گاڑیاں لپیٹ میں آگئیں

    کراچی: سلنڈر کی دکان میں‌ خوفناک آتش زدگی، عمارت اور گاڑیاں لپیٹ میں آگئیں

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ رسول کالونی میں دکان میں آگ بھڑک اٹھی، عمارت لپیٹ میں آگئی.

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق شاہ رسول کالونی میں‌ سلنڈر کی دکان ہولناک آتش زدگی کی لپیٹ میں آگئی.

    دکان میں لگنے والی آگ سے کئی سلنڈر  زد میں آگئے، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا. پاس کھڑے رکشہ ، تین موٹر سائیکلیں اور کار بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی.

    ریسکیو عملہ سانحے کی خبر ملتے ہی موقع پر پہنچ گیا، اس وقت تین فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں.

    پولیس بھی موقع پر پہنچ گیا. پولیس کے مطابق آگ لگنے کے بعد عمارت میں موجود تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ سلنڈر دکان کے مالک کو نوٹسز جاری ہوئے تھے.

    یہ بھی پڑھیں: کراچی‌ میں اسکول وین میں آگ لگ گئی، معجزانہ طور پر بچے محفوظ

    متاثرہ عمارت میں اس وقت بھی آگ لگی ہوئی ہے، اگر  آگ فوری نہیں بجھائی گئی، تو عمارت کے زمین بوس ہونے کا خدشہ بھی ہے.

     شہر قائد کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن کلوچوک کےقریب اسکول وین میں آگ لگ گئی، واقعے میں معجزانہ طور پر بچےمحفوظ رہے جبکہ ایک بچی خیال رہے کہ اورڈرائیورزخمی ہوگئے۔

  • کراچی: شیر شاہ میں سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

    کراچی: شیر شاہ میں سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

    کراچی: کراچی کے علاقے شیر شاہ میں جناح روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی شیر شاہ مارکیٹ میں ایک دکان میں موجود سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    عینی شاہین کے مطابق دھماکے کی آواز خاصی دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے دکان کی چھت پھٹ گئی اور سامان دور جا گرا۔

    جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

     

  • خیر پور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

    خیر پور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

    خیر پور: صوبہ سندھ کے شہر خیر پور میں کار میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیر پور شہر کے محلے انڑ کالونی میں ایک گھر میں کھڑی کار میں نصب گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 2، 5 اور 8 سال بتائی جاتی ہیں۔

    واقعے میں ایک بچی شدید زخمی بھی ہوئی جسے فوری طور پر خیر پور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: بہاولنگر میں سلنڈر دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

    بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچے گھر میں کھڑی کار میں کھیل رہے تھے کہ اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا۔

    واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب وسان نے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار افسوس کیا۔ نواب وسان نے اسپتال انتظامیہ کو زخمی بچی کا بہتر سے بہتر علاج کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

    افسوس ناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہے۔