Tag: سلواکیہ

  • وہ کار جو 2 منٹ 15 سیکنڈ میں جہاز بن جاتی ہے (ویڈیو)

    وہ کار جو 2 منٹ 15 سیکنڈ میں جہاز بن جاتی ہے (ویڈیو)

    وہ کار جو 2 منٹ 15 سیکنڈ میں جہاز بن جاتی ہے، اب تک 70 گھنٹوں کی آزمائشی پروازیں مکمل کر چکی ہے، اور اب جلد ہی لندن سے پیرس تک فضا اور سڑکوں پر دوڑتی نظر آئے گی۔

    جن اڑن کاروں کو ہم سائنس فکشن فلموں میں دیکھتے تھے، اب جلد ہی سچ مچ دیگر سواریوں کی مانند سڑکوں اور فضاؤں میں ہمیں نظر آیا کریں گی، کیوں کہ سلواکیہ کی کمپنی کی تیار کردہ ایسی ہی ایک شان دار کار نے اس خواب کو سچ کر دکھایا ہے۔

    سلواکیہ کی سٹارٹ اپ کمپنی، کلین ویژن، نے اپنی اڑنے والی کار، ایئر کار کے لیے پہلی فضائی قابلیت کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر لیا ہے۔ گزشتہ برس جون کے مہینے میں بھی اُڑنے والی گاڑی یا فلائنگ کار کے آزمائشی ماڈل نے سلواکیا کے شہروں نیترا اور براٹیسلاوا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے درمیان ایک گھنٹہ 35 منٹ کی پرواز کامیابی سے مکمل کی تھی۔

    اب ایئرکار بنانے والی سلواکیہ کی کمپنی نے اس کی باضابطہ پہلی پرواز کے لیے لندن سے پیرس کا روٹ منتخب کیا ہے۔

    70 گھنٹوں کی آزمائشی پروازیں مکمل کرنے کے بعد ایئر کار کو ہوائی سفر کے لیے محفوظ قرار دے دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق جلد ہی یورپی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا سرٹیفکیٹ ملنے پر لندن سے پیرس تک ایئر کار کے سفر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    یہ گاڑی 2 منٹ 15 سیکنڈ میں کار سے ہوائی جہاز بن جاتی ہے، اور توقع ہے کہ 100 میل فی گھنٹا رفتار کی حد سے اسے لندن سے پیرس پہنچنے میں 2 گھنٹے 15 منٹ لگیں گے۔ کار اور ہوائی جہاز کی ٹیکنالوجی کے ملاپ سے تیار کردہ ’ایئر کار‘ کے اس ماڈل میں بی ایم ڈبلیو کا انجن نصب ہے جبکہ اس میں کسی عام پٹرول پمپ کا ایندھن ڈالا جاتا ہے۔

  • سلواکیہ میں برف سے بنا گرجا گھر

    سلواکیہ میں برف سے بنا گرجا گھر

    یورپی ملک سلواکیہ میں برف سے گرجا گھر (چرچ) بنایا گیا ہے جسے دیکھنے کے لیے سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد جوق در جوق یہاں کا رخ کر رہی ہے۔

    یہ چرچ سلواکیہ کے پہاڑی سلسلے تاترا کے درمیان بنایا گیا ہے جو سلواکیہ اور پولینڈ کے درمیان قدرتی سرحد کا کام کرتا ہے۔

    سطح سمندر سے 12 سو 85 میٹر بلند یہ چرچ ہر سال کسی مشہور تاریخی چرچ کی طرز پر بنایا جاتا ہے۔ رواں برس یہ روم کے تاریخی سینٹ پیٹر چرچ کی طرح بنایا گیا ہے۔

    اس چرچ کی تیاری میں امریکا، ویلز، پولینڈ، چیک ری پبلک اور سلواکیہ کے 16 مجسمہ سازوں نے ایک مہینے تک روزانہ 12 گھنٹے کام کیا۔ اسے بنانے میں برف کی 18 سو 80 سلیں استعمال کی گئیں۔

    چرچ کے اندر مختلف مذہبی شخصیات اور جنگلی حیات کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں جو برف سے ہی بنائے گئے ہیں۔

    گو کہ یہاں عبادت نہیں کی جاتی تاہم یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں آکر عبادت گاہ جیسا ہی سکون ملتا ہے۔

    ایک شہری کا کہنا ہے کہ آس پاس خوبصورت قدرتی مناظر اور عبادت گاہ کے اندر جنگلی حیات کے مجسمے انہیں خدا سے بہت قریب کردیتے ہیں۔ ’یہاں آکر بے حد سکون اور روحانی خوشی حاصل ہوتی ہے‘۔

    اتوار کے دن یہاں مقدس گھنٹیاں بھی بجائی جاتی ہیں۔

    یہ چرچ ہر سال تاترا ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے جس کا مقصد سیاحوں کو اس علاقے کی طرف راغب کرنا ہے۔ چرچ میں تمام افراد کا داخلہ مفت ہے۔

  • یورو کپ : سلواکیہ نے روس کو شکست دیدی، رومانیہ سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

    یورو کپ : سلواکیہ نے روس کو شکست دیدی، رومانیہ سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

    پیرس : سلواکیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روس کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی۔ روس تاحال یورو کپ میں فتح سے محروم ہے۔ جبکہ رومانیہ اور سوئٹزرلینڈ کا میچ ایک ایک سے برابررہا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں فٹبال سپرپاورز کی جنگ جاری ہے۔ سلواکیہ نے روسی کھلاڑیوں کے ارمانوں پرپانی پھیر دیا۔ تاحال فتح سے محروم روس دو کے مقابلے میں ایک سے ناکام ہوگیا۔

    میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیم نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملوں کیے۔ پہلے ہاف کے بتیسویں منٹ میں سلواکیہ کے فاروڈز نے شاندار موو پرپہلا گول بنایا۔

    پینتالیسویں منٹ میں سلواکیہ کے کھلاڑی کی زور دار کک پول سے ٹکرا کر جال میں جالگی۔ پہلا ہاف سلواکیہ کی برتری پر ختم ہوا۔

    دوسرے ہاف میں روس نے خسارہ کم کرنے کیلئے بھرپور جان ماری لیکن سلواکیہ کے ڈیفیڈرز سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔ روس نے بالآخر اسی ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک خسارہ کم کیا۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

    روسی ٹیم مقررہ وقت میں مزید کوئی گول نہ داغ سکی اورمیچ سلواکیہ نے دو ایک سے جیت لیا۔

    علاوہ ازیں یورو کپ کے ایک اورسنسنی خیز میچ میں سویٹزر لینڈ اور رومانیہ کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔ رومانیہ نے پہلے ہاف جبکہ سویٹزر لینڈ نے دوسرے ہاف میں گول کیا۔

    اس میچ میں سویٹزر لینڈ کی طاقتور ٹیم کلب لیول کی ٹیم نظر آئی اور رومانیہ نے اس کو پریشان کئے رکھا۔