Tag: سلور جوبلی

  • یوم تکبیر کی سلور جوبلی، آئی ایس پی آر کا سائنس دانوں کو خراج عقیدت

    یوم تکبیر کی سلور جوبلی، آئی ایس پی آر کا سائنس دانوں کو خراج عقیدت

    راولپنڈی: یوم تکبیر کی سلور جوبلی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج ملک میں یوم تکبیر منایا جا رہا ہے، پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 25 برس مکمل ہو گئے ہیں، 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے۔

    آئی ایس پی آر نے اس موقع پر کہا ہے کہ پوری قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے، پاکستان نے آج بڑی دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی، پاکستان کی اس کامیابی سے خطے میں طاقت کا توازن بہتر ہوا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج یوم تکبیر کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، ہم ناممکن کو حقیقت میں بدلنے والے سائنس دانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 28 مئی کو پاکستان میں ایک قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، ان جوہری تجربات نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ساتواں اور مسلم دنیا کا پہلا ملک بنا دیا تھا۔

  • خوشی ہے کہ آخری میچ بہ طور ’’فاتح ورلڈ کپ‘‘ کھیلا، عمران خان

    خوشی ہے کہ آخری میچ بہ طور ’’فاتح ورلڈ کپ‘‘ کھیلا، عمران خان

    راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی جیت سے تین یادیں وابستہ ہیں پہلی وہ خوشی جو پاکستانیوں کے چہرے پر دوبارہ کبھی نہیں دیکھی دوسرے جب ٹیم فیصلہ کرلے کہ ہار نہیں ماننی تو اسے کوئی ہرا نہیں سکتا اور تیسرا اگر ورلڈ کپ نہیں جیتتے تو شوکت خانم کینسر اسپتال کا قیام ممکن نہیں ہوپاتا۔

    وہ ورلڈ کپ کی جیت کی سلور جوبلی کے موقع پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں قوم سے مخاطب تھے عمران خان نے کہا کہ اس بات پر انتہائی ہے کہ اپنا آخری میچ فتح مند ہو کر کھیلا اور پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنایا۔


    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ اس دن کی مناسبت سے یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا پورا اسٹیڈیم برطانیہ کی ٹیم چھوڑ کر پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھڑا تھا کیوں کہ ہم نے ناممکن کو ممکن بنادیا تھا۔

    اسی سے متعلق : پاکستان کو کرکٹ کا چیمپئین بنے 25 سال مکمل

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے بس انفرا اسٹریکچر بہتر کرنے کی ضرورت ہے اس کے بعد دوسرا ورلڈ کپ لانا ناممکن نہیں رہے گا۔

    واضح رہے پچیس سال قبل 1992 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کردی تھی اس ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوتی نظر آرہی تھی مگر قوم کی دعاؤں اور جاوید میاں داد و انظمام الحق کی عمدہ بلے بازی، وسیم اکرم کی بہترین بولنگ اور عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث جیت اپنے نام کی۔