Tag: سلویسٹر اسٹالون

  • بشریٰ‌ بی بی 2018 میں‌ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

    بشریٰ‌ بی بی 2018 میں‌ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

    اسلام آباد: سال 2018 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، گوگل نے 2018 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لاکھوں افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور سرچ انجن کے طور پر سب سے زیادہ گوگل کو استعمال کیا جاتا ہے۔

    بشریٰ بی بی

    گوگل کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق سال 2018 میں پاکستانیوں نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سرچ کیا۔

    میگھن مرکل

    یاد رہے کہ رواں برس 19 مئی کو برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

    میگھن مرکل کو 2018 میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ان کی شادی کے حوالے سے منفی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنتی رہیں، میگھن نے کہا تھا کہ ہیری دنیا کے سب سے اچھے شوہر ہیں میری زندگی بہت مزے سے گزر رہی ہے۔

    میشا شفیع

    تیسرے نمبر پر عوام نے گلوکارہ میشا شفیع اور اداکار علی ظفر کے درمیان جنسی ہراساں کرنے کی خبروں میں دلچسپی ظاہر کی اور عوام نے میشا شفیع کو گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا۔

    ریحام خان

    وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب پر کافی تبصرہ کیا گیا، کتاب پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور حمزہ علی عباسی کی جانب سے تنقید بھی کی گئی۔

    سلویسٹر اسٹالون

    ہالی ووڈ اداکار سلویسٹر اسٹالون کی لسٹ میں سرپرائز انٹری ہوئی ہے کیونکہ ایک موقع پر انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر سلمان خان کی فلم ریس تھری کی تشہیر تو کی تاہم سلمان کی جگہ فلم کے معاون اداکار بوبی دیول کی تصویر شیئر کردی۔

    سونالی بیندرے

    بالی ووڈ میں 90 کی دہائی کی کامیاب اداکارہ سونالی بیندرے کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جب مداحوں کو یہ پتا چلا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں، ان دنوں سونالی بھارت میں ہی موجود ہیں۔

    عاطف میاں

    حکومت کو عاطف میاں کی تقرری پر شدید دباؤ سامنے آنے کے بعد عاطف میاں نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت چھوڑی تھی، انہیں بھی گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔

    حنیف عباسی

    ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔

    اقرا عزیز

    سال 2018 ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز کے لیے کافی اچھا ثابت ہوا اور ان کے مداحوں نے ان کی اداکاری کو کافی سراہا۔

  • مرنے کے بعد دوبارہ واپس آنا اچھا لگا: ہالی ووڈ ریمبو کا موت کی افواہوں پر ردعمل

    مرنے کے بعد دوبارہ واپس آنا اچھا لگا: ہالی ووڈ ریمبو کا موت کی افواہوں پر ردعمل

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون نے اپنی موت کی افواہوں پر نہایت مزاحیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے کے بعد دوبارہ واپس آنا اچھا لگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سلویسٹر اسٹالون کی موت کی جھوٹی خبر پھیل گئی تھی۔ یہ خبر دنیا بھر میں ان کے مداحوں کے لیے بہت بڑا دھچکہ ثابت ہوئی۔

    اداکار کے بارے میں کہا گیا کہ انہیں پروسٹیٹ کینسر تھا جسے انہوں نے چھپائے رکھا تاہم وہ اس سے جانبر نہ ہوسکے اور 71 سال کی عمر میں چل بسے۔

    ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا تانتا بن گیا۔ اسٹالون کے مداحوں نے ان کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے شدید دکھ کا اظہار کیا۔

    تاہم تھوڑی ہی دی بعد اسٹالون نے خود ہی اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی حالیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

    انہوں نے فیس بک پرلگائی جانے والی ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس احمقانہ بات کو نظر انداز کردیں۔ ’میں زندہ ہوں، بالکل ٹھیک ہوں اور خوش ہوں‘۔

    Please ignore this stupidity… Alive and well and happy and healthy… Still punching!

    A post shared by Sly Stallone (@officialslystallone) on

    سلویسٹر اسٹالون کی جانب سے تردید کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہالی ووڈ کے ریمبو پر بھی جنسی زیادتی کا الزام، اداکار کی تردید

    ہالی ووڈ کے ریمبو پر بھی جنسی زیادتی کا الزام، اداکار کی تردید

    ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن پر ایک اداکارہ کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آتے ہی پنڈورا باکس کھل گیا اور ایک کے بعد ایک نام سامنے آنے لگے جنہوں نے اداکارؤں کے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

    اس فہرست میں اب ہالی ووڈ کے ریمبو یعنی سلویسٹر اسٹالون کا نام بھی شامل ہوگیا جن پر ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ سنہ 1986 میں اسٹالون نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

    تاہم اداکار نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے۔

    برطانوی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سنہ 1986 میں جب اسٹالون 40 برس کے تھے اس وقت ان کی ملاقات مذکورہ خاتون سے ہوئی۔ اس وقت اسٹالون اپنی فلم اوور دا ٹاپ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ خاتون نے ایک مداح کے طور پر ان سے ملاقات کی۔

    خاتون کے مطابق اس وقت ان کی عمر 16 برس جبکہ معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون کی عمر 40 برس تھی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ دوسری بار ایک اور موقع پر ہماری ملاقات ہوئی تو اسٹالون کے باڈی گارڈ نے انہیں ہوٹل کے ایک کمرے کی چابی دیتے ہوئے ان سے اوپر جانے کا کہا۔

    خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہاں پر نہ صرف خود اسٹالون بلکہ ان کے باڈی گارڈ نے بھی ان سے جنسی زیادتی کی اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس معاملے کو منظر عام پر لے کر آئی ہیں۔

    اداکار اور ان کا باڈی گارڈ – سنہ 1986

    ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں انہیں اداکار کی جانب سے دھمکیاں بھی موصول ہوئیں کہ وہ اور ان کے باڈی گارڈ دونوں شادی شدہ ہیں لہٰذا اگر خاتون نے یہ بات کسی کو بتائی تو وہ اس کے ساتھ بہت برا سلوک کریں گے۔

    مزید پڑھیں: اسٹالون کی اسکیپ پلان 2 بنانے کا فیصلہ

    دوسری جانب اسٹالون کی ترجمان مشل بگا نے برطانوی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے اسے ایک مضحکہ خیز کہانی قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’اس کہانے کے چھپنے سے قبل کوئی بھی اس کہانی سے واقف نہیں تھا حتیٰ کہ خود سلویسٹر اسٹالون بھی نہیں‘۔

    ادھر خاتون نے کسی بھی قسم کی پولیس رپورٹ درج کروانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو صرف باڈی گارڈ کے ملوث ہونے کی وجہ سے منظر عام پر لائی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے نہایت توہین محسوس کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسکیپ پلان 2 بنانے کا فیصلہ

    اسکیپ پلان 2 بنانے کا فیصلہ

    ہالی ووڈ کے مشہور اداکار سلویسٹر اسٹالون اور آرنلڈ شوازینگر کی مشہور فلم اسکیپ پلان کا سیکوئل بننے جارہا ہے جو چینی اور امریکی فلم سازوں کی مشترکہ کاوش ہوگی۔

    سنہ 2013 میں آنے والی اسکیپ پلان رے بریسلن نامی ایک ایسے ذہین و فطین شخص کی کہانی تھی جو مختلف جیلوں سے نکل بھاگتا تھا اور اس کام کے پیسے وصول کرتا تھا۔ یہ کام دراصل وہ حکام کی ایما پر کرتا تھا جو اپنی جیلوں کی سیکیورٹی کی جانچ کرنا چاہتے تھے۔

    plan-2

    مختلف الجھاووں میں وہ ایک بحری جہاز پر قائم ایسی جیل میں جا پہنچتا ہے جہاں کا نگران اس کی حقیقت کو جانتے ہوئے بھی اسے قید رکھتا ہے۔ یہاں بریسلن کی ملاقات روٹمیئر نامی شخص (آرنلڈ شوازینگر) سے ہوتی ہے اور یہ دونوں مل کر اس جیل سے نکل بھاگنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بریسلن اپنی ذہانت کے بل بوتے پر اپنے محل وقوع کا اندازہ لگاتے ہوئے اس قید خانے سے زندہ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

    plan-3

    فلم اسکیپ پلان 2 میں سلویسٹر اسٹالون اپنا سابقہ کردار ہی نبھائیں گے البتہ آرنلڈ کے کردار کے بارے میں غور و حوض جاری ہے۔ یہ دونوں اداکار ایکسپینڈ ایبلز سیریز میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

    اسکیپ پلان 2 چینی اور امریکی فلم سازوں کی مشترکہ کاوش ہوگی اور بہت جلد اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔