Tag: سلوینیا

  • غار میں رہنے والے ڈریگن کے بچوں کی نمائش

    غار میں رہنے والے ڈریگن کے بچوں کی نمائش

    سلوینیا میں ایک غار میں قائم ایک ایکوریم میں 3 ںہایت نایاب نسل کے جانداروں کو جلد نمائش کے لیے پیش کیا جارہا ہے، ان جانوروں کو ڈریگن کے بچے کہا جاتا ہے۔

    سلوینیا کے پوسٹوجنا غار میں جو ملک کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے، چند جانداروں کو جلد عوام کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ یہ غار میں رہنے والے آبی جاندار ہیں جن کی جلد زردی مائل گلابی ہے، ان کی آنکھیں نہیں ہیں جبکہ ان کی 4 ٹانگیں ہیں۔

    یہ جاندار صرف جنوبی یورپ میں غاروں کے اندر پانی میں رہتے ہیں، مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہ جاندار ایک تخیلاتی جانور ڈریگن کے بچے ہیں۔

    یہ بچے سنہ 2016 میں پیدا ہوئے تھے، ایکوریم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مادہ نے 64 انڈے دیے تھے اور ماہرین کا خیال تھا کہ ان کے بچنے کے صرف اعشاریہ 5 فیصد امکانات ہیں لیکن ہم 21 انڈوں کو بچانے میں کامیاب رہے۔

    یہ جاندار فی الوقت 5 انچ طویل ہیں اور مکمل طور پر نشونما پانے کے بعد ان کی جسامت 12 انچ طویل ہوجائے گی۔ یہ بغیر غذا کے 8 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ ان کی اوسط عمر 100 سال ہے۔

    غار کے اندر ایک خصوصی لیبارٹری بھی تشکیل دی گئی ہے جہاں ان ڈریگن کے بچوں کو دن رات مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

  • سلوینیا: سینڈوچ چوری کا الزام، رکن پارلیمنٹ عہدے سے مستعفی

    سلوینیا: سینڈوچ چوری کا الزام، رکن پارلیمنٹ عہدے سے مستعفی

    لیوبلیانا : سلوینیا میں بیکری سے سینڈوچ چوری کرنے کے الزام میں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سلوینیا کے دارالحکومت لیوبلیانا میں واقع بیکری سے سینڈوچ چوری کرنے کے الزام میں حکران جماعت کے رکن پارلیمنٹ کو برطرف کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سلوینیا کے رکن پارلیمنٹ ڈاری کراسیٹچ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں بھی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

    رکن پارلیمنٹ کراسیٹچ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے سپر مارکیٹ کی سیکیورٹی چیک کرنے کےلیے بیکری سے سینڈوچ اٹھایا تھا‘۔

    کارسیٹچ نے بتایا کہ ’میں اس سماجی تجربے کےلیے ایک دکان میں گیا اور وہاں کچھ دیر کھڑا رہا لیکن کسی میری جانب توجہ نہیں دی جس پر میں نے ملازمین کا رد عمل جاننے کےلیے ایک سینڈوچ لیا اور دکان سے باہر نکل گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ کچھ دیر بعد سینڈوچ کے پیسے دینے واپس دکان میں گیا اور اپنے سماجی تجربے پر معافی بھی مانگی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپم پی نے اپنا واقعہ دیگر رکن پارلیمنٹ کو بتایا تو انہیں بہت ہنسی آئی تاہم دیگر اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کراسیٹچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    پارلیمنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراسیٹچ اس شرمناک حرکت کی ذمہ داری قبول کریں اور رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنقید کے باعث کراسیٹچ نے اپنے عہدے سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔