Tag: سلو اوور ریٹ

  • بین اسٹوکس نے آئی سی سی کو جرمانہ دینے سے صاف انکار کردیا

    بین اسٹوکس نے آئی سی سی کو جرمانہ دینے سے صاف انکار کردیا

    سلو اوور ریٹ جرمانے پر انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور آئی سی سی میں ٹھن گئی۔

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے انگلینڈ کے ہر کھلاڑی پر 2 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔

    آئی سی سی کے اس اقدام پر انگلش کپتان بین اسٹوکس کا سخت ردعمل آیا اور انہوں نے جرمانے کے خط پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

    بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ 10 گھنٹے پہلے ختم ہونے والے ٹیسٹ میں کس بات کا جرمانہ بنتا ہے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

     آئی سی سی اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں پر میچ فیس کا 15، 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا تھا اور بتایا تھا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے مقررہ وقت میں 3، 3 اوورز کم کروائے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 6 سے 10 دسمبر تک بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

    انگلینڈ نے کیوی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

  • میچ تو ہاتھ سے گیا ہی، پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ بھی عائد

    میچ تو ہاتھ سے گیا ہی، پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ بھی عائد

    گرین شرٹس کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نہ صرف شکست کا منہ دیکھنا پڑا بلکہ قومی ٹیم پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں سلو اوورریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جبکہ بنگلادیش کے کھلاڑیوں پر 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 6 پوائنٹس کاٹ دیے، راولپنڈی ٹیسٹ میں چار فاسٹ بولرز کھلانے سے پاکستان کا اوور ریٹ سلو ہوا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے بھی 3 پوائنٹس منہا کردیے گئے ہیں۔

  • ورلڈ کپ 2019: سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

    ورلڈ کپ 2019: سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

    ناٹنگھم: آئی سی سی نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کیا، پاکستانی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں کے چھٹے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر آئی سی سی نے جرمانہ کر دیا۔

    کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 20 فی صد اور دیگر کھلاڑیوں پر 10 فی صد جرمانہ عاید کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز ناٹنگھم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2019 کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے کر شان دار کم بیک کیا تھا۔

    دوسری طرف اسی میچ میں آئی سی سی نے انگلش کھلاڑی جوفرا آرچر اور بیٹسمین جیسن رائے کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان ٹیم کو اس جیت کی ضرورت تھی، سرفراز احمد

    آئی سی سی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور جیسن رائے پر میچ فیس کا 15 فی صد جرمانہ عاید کیا گیا۔

    انگلش فاسٹ بولر نے میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، جب کہ جیسن رائے دوران میچ نازیبا کلمات کہے۔

    واضح رہے کہ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت سے ٹیم کے مورال میں اضافہ ہوا ہے، مستقبل میں ہم اچھی کارکردگی دکھائیں گے، ٹٰیم کو اس جیت کی ضرورت تھی۔

  • انگلینڈ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد

    انگلینڈ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد

    برسٹل: انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن پر سلو اوور ریٹ پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ سے قبل انگلش ٹیم کو دھچکا لگا ہے، آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کے باعث انگلش کپتان اوئن مورگن کو ایک میچ کے لیے معطل کردیا۔

    آئی سی سی نے مورگن پر میچ کا چالیس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا، تیسرے ون ڈے میں مقررہ وقت میں دو اوورز کم کرانے پر ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں پر بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    دوسری جانب کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انگلش کھلاڑی جوہنی بیرسٹو کو تنبیہ کردی گئی۔

    مزید پڑھیں: برسٹل : انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو6 وکٹ سے شکست دے دی

    آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے باعث انگلش کپتان پاکستان کے خلاف نوٹنگھم میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    واضح رہے کہ مورگن ایک سال کے دوران دوسری بار آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

    اس سے قبل رواں برس فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں بھی اوئن مورگن سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پائے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

  • لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

    لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ

    لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے مقررہ ہدف سے تین اوور کم کرائے جس پر میچ ریفری جیف کرو نے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 60 فیصد جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

    اگر پاکستان ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ایک سال کے دوران دوبارہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تو کپتان کو ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سرفراز احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔

    آئی سی سی قوانین کے مطابق سلو اوور ریٹ پر ٹیم کے ہر کھلاڑی پر 10،10 فیصد جبکہ کپتان پر ڈبل جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کی نو وکٹوں سے شاندار فتح، انگلینڈ کو شرمناک شکست

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے انگلینڈ کو لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، 2 میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ یکم جون سے کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔