Tag: سلیمان لاشاری قتل کیس

  • سلیمان لاشاری قتل کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد

    سلیمان لاشاری قتل کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد

    کراچی : سلیمان لاشاری قتل کیس میں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    کیس کی سماعت کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ہوئی، عدالت نے ملزمان سلمان ابڑو، پولیس اہلکار راشدعمران، مقبول بروہی اور یاسین پر فرد جرم عائد کی گئی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

     جس پر عدالت نے ملزم سلمان ابڑو کو گیارہ اور پولیس اہلکاروں کو نو مارچ تک طلب کیا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان جس کی تعداد بیالیس ہے انکو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

    کراچی میں ایس پی کے بیٹے سلمان ابڑو نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں آٹھ مئی دو ہزار چودہ کو سلیمان لاشاری کو قتل کیا تھا۔

  • سلیمان لاشاری قتل کیس:تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

    سلیمان لاشاری قتل کیس:تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے سلیمان لاشاری قتل کیس کی دوبارہ تفتیش سے متعلق درخواست نمٹا تے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر آئی جی کی تشکیل کردہ ازسر نو تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

    سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں مقتول سلیمان لاشاری کے بھائی ذیشان لاشاری نے دوبارہ تفتیش کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔

    درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیار کیا تھا کہ مقدمے کا مرکزی ملزم سلمان ابڑو پولیس افسر کا بیٹا ہے اسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کو اختیار نہیں کہ وہ از سر نو تفتیش کا حکم دیں یہ اختیار آئی جی سندھ کا ہے۔عدالت میں مقدمے کی از سر نوتحقیقات سے متعلق نوٹی فکیشن بھی پیش کیاگیاتھا۔

    عدالت نے طرفین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدسلیمان لاشاری قتل کیس کی دوبارہ تفتیش سے متعلق درخواست نمٹا تے ہوئے وزیر اعلی سندھ کے حکم پر آئی جی کی تشکیل کردہ ازسر نو تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع شدہ چالان پر ہی کارروائی اگے بڑھائی جائے ، دوبارہ تفتیش کی ضرورت نہیں ۔سلیمان لاشاری کے قتل کے الزام میں پولیس افسر کے بیٹےمرکزی ملزم سلمان ابڑو اور چار پولیس اہلکار جیل میں ہیں۔