Tag: سلیم خان

  • گائے کا گوشت کھاتے ہیں یا نہیں؟ سلمان خان کے والد نے بتادیا

    گائے کا گوشت کھاتے ہیں یا نہیں؟ سلمان خان کے والد نے بتادیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ گفتگو میں ماضی کے مشہور اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان کا کہنا تھا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

    سلیم خان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں ہمیشہ سے یہ روایت ہے کوئی بھی گائے کا گوشت نہیں کھاتا اور ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کیساتھ منائے جاتے ہیں جبکہ مسلم تہوار بھی منائے جاتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ جب وہ اندور میں پیدا ہوئے اس زمانے سے آج تک پورے خاندان نے مسلمان ہونے کے باوجود کبھی بھی گائے کا گوشت نہیں کھایا، کیونکہ وہ اور ان کا خاندان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں۔

    دوسری جانب فلم سکندر کے فلمساز اے آر مروگادوس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو ہدایت کرنا آسان نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہونے کے باوجود سلمان خان کی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

    اے آر مروگاداس بالی ووڈ میں تامل بلاک بسٹر فلموں کے ریمیک کے لیے مشہور ہیں جن میں گجنی، ہالیڈے اور اکیرا شامل ہیں۔

    ہدایت کار کا بیان فلم کی ناکامی میں سلمان کے اسٹارڈم کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک اسٹار کے ساتھ شوٹنگ کرنا آسان نہیں یہاں تک کہ دن کے مناظر بھی ہمیں رات کو شوٹ کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ صرف 8 بجے تک سیٹ پر آتا ہے۔

    جھانوی کپور سری دیوی کی کس فلم کے ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی؟

    اے آر مروگاداس نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو صبح سویرے ہی شوٹنگ کے عادی ہیں لیکن وہاں چیزیں اس طرح نہیں چلتی ہیں اگر ایک سین میں چار بچے ہوتے ہیں تو ہمیں ان کے ساتھ 2 بجے شوٹ کرنا ہوتا ہے چاہے یہ ان کے اسکول سے واپس آنے کا ہی کیوں نہ ہو، وہ اس وقت تک تھک جائیں گے اور عام طور پر اونگھ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سکندر میں رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، انجینی دھون، پرتیک ببر، شرمن جوشی اور ستیہ راج شامل تھے۔

  • سلمان خان کے والد سلیم خان نے انھیں کیا نصیحت کی جو پہلے کرنی چاہیے تھی؟

    سلمان خان کے والد سلیم خان نے انھیں کیا نصیحت کی جو پہلے کرنی چاہیے تھی؟

    بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے والد اور لیجنڈری اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کی طرف سے دیے گئے مشورے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

    سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ایک لمبا کیپشن بھی لوگوں کےلیے شیئر کیا، اس پوسٹ میں دبنگ خان نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنے برینڈ بینگ ہیومن ٹی شرٹ میں نظر آرہے ہیں۔

    اپنے والد کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگر کوئی شخص نہ چاہے تو وہ کسی کو کچھ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

    سلمان خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’حال آپ کا ماضی بن جاتا ہے، ماضی آپ کے مستقبل کو سمیٹتا ہے، حال ایک تحفہ ہے، اس کے ساتھ درست رویہ رکھیں، غلطیوں کا بار بار ہونا عادت بن جاتا ہے۔

    آپ کی عادت پھر آپ کا کردار بن جاتا ہے اس لیے کسی پر الزام نہ لگائیں، کوئی آپ کو وہ کام کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا جو آپ نہیں کرنا چاہتے۔

    59 سالہ اداکار نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ انھوں نے اس نصیحت کو پہلے سنا ہوتا لیکن بات یہ ہے کہ کبھی دیر نہیں ہوتی۔

  • سلیم خان نے مہمانوں کے سامنے سلمان خان کی توہین کردی

    سلیم خان نے مہمانوں کے سامنے سلمان خان کی توہین کردی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان ایک قابل احترام بیٹے کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان کے مطابق وہ اب بھی اپنے والد سے پاکٹ منی مانگتے ہیں۔

    با عزت باپ بیٹا ہونے کے باوجود کیا آپ جانتے ہیں کہ سلیم خان نے ایک بار اپنے مہمانوں کے سامنے سلمان خان کی توہین کی تھی؟ انہوں نے مہمانوں کے سامنے سلمان کو ڈانٹتے ہوئے کہا تھا کہ باڈی بنانے سے اداکار نہیں بن جاتے۔

    معروف اداکار ادی ایرانی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں سلمان کو اس وقت سے جانتا تھا جب وہ فلموں میں بھی نہیں تھے، میری سابقہ گرل فرینڈ مجھے سلیم خان کے گھر لے جاتی تھی، وہ ان کی اچھی دوست تھی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم اکثر وہاں کھانا بھی کھایا کرتے تھے، میں سوچتی تھی کہ سلمان خان کے ساتھ ایسا سلوک کوئی کیسے کرسکتا ہے؟ کوئی اپنے بیٹے کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا ہے؟

    سلمان بھی اپنے والد کے رویے سے مایوس ہو جاتے تھے۔

    ایرانی نے مزید کہا، سلمان سوچتا تھا اور یہاں تک کہتا تھا کہ (میرے والد میری مدد کرنے کے بجائے ایسا کیوں کر رہے ہیں؟) میری گرل فرینڈ نے کہا کہ یہ نفسیات ہے، وہ یہ سب کچھ اسی کی بھلائی کے لئے کررہے ہیں۔

    سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے دوران ‘سکندر’ کی شوٹنگ کس طرح ہوئی؟

    کام کے محاذ پر، دبنگ خان اپنی آنے والی نئی فلم سکندر میں نظر آئیں گے، اس میں ان کے ہمراہ رشمیکا مندنا، کاجل اگروال، اور ستیہ راج مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

    فلم سکندر کے حوالے سے ابھی سے پیش گوئیاں کی جارہی ہیں کہ کی یہ بھی ریکارڈ توڑ بزنس کرے گی، جبکہ فلم 30 مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • سلمان خان کیسی دلہنیا چاہتے ہیں؟ والد سلیم خان کا بڑا انکشاف

    سلمان خان کیسی دلہنیا چاہتے ہیں؟ والد سلیم خان کا بڑا انکشاف

    بالی ووڈ کے سینیئر اسکرین رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹے سلمان خان کی اب تک شادی ہونے کہ اہم وجہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کئی دہائیوں سے انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، تاہم، ان کی ذاتی زندگی، خاص طور پر ان کی شادی سے متعلق ان کے مداح بہت دلچسپی رکھتے ہیں، کترینہ کیف، سومی علی، اور سنگیتا بجلانی جیسی اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات میں ہونے کے باوجود، 59 سالہ اداکار سنگل ہیں۔

    اس حوالے سے انکے والد سینیئر اسکرین رائٹر سلیم خان کی ایک پرانی انٹر ویو کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سلمان کا پتہ نہیں کیا ہے، ایک تو اس وجہ سے بھی شادی نہیں ہوتی ہے کہ اسکی سوچ میں تھوڑا سا تضاد ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    سلیم خان نے کہا کہ سلمان کے لگاؤ یا محبت کی بات ہے تو وہ جس کے ساتھ بھی کام کرتا ہے، اس ہیرؤین کو متاثر کرتا ہے، سلمان عام طور پر فلم کے دوران ہیروئنوں کی طرف راغب ہوجاتے ہیں، کیونکہ وہ قریبی ماحول میں رہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سلمان کے جب کسی اداکارہ کے ساتھ تعلقات بنتے ہیں تو وہ پھر اس میں اپنی والدہ جیسی گھرداری کی صلاحیتیں دیکھنا شروع کردیتا ہے، اس کا یہ طریقہ اور توقع غلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کیریئر اورینٹڈ خواتین سے یہ توقع رکھنا صحیح نہیں ہے کہ وہ گھر داری کریں گی، وہ یہ سوچتا ہے کہ میں کسی سے شادی کرکے اسکے کیریئر سے ہٹا کر اسے گھر بٹھا دوں گا تو یہ ایک اس کا مسئلہ ہے۔

    جب اسکی کمٹمنٹ ہوجاتی ہے تو یہ اس کو کنورٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے، ایک ورکنگ ایکٹریس گھر داری جیسے مکمل کام نہیں کرسکتی۔

  • سلمان خان نے اپنے والد کی پہلی کلاسک بائیک کی دلکش تصاویر شیئر کردی

    سلمان خان نے اپنے والد کی پہلی کلاسک بائیک کی دلکش تصاویر شیئر کردی

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی پہلی کلاسک بائیک کی دلکش تصاویر شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار سلمان خان نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے والد اسکرین رائٹر سلیم خان کے ہمراہ ان کی پہلی بائیک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصاویر میں سلمان جینز کے ساتھ گرے ٹی شرٹ اور کالی ٹوپی پہنے نظر آ رہے ہیں جبکہ ان کے والد سلیم سفید شرٹ اور ٹراؤزر میں نظر آ رہے ہیں، اور دونوں ایک باغ میں موٹر سائیکل پر پوز دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    سلمان خان نے دو تصاویر شیئر کی، پہلی تصویر میں سلیم خان اپنی 1956 ماڈل کی Triumph Tiger 100 پر بیٹھے نظر آرہے ہیں، جب کہ سلمان ان کے پاس کھڑے ہیں۔

     دوسری تصویر میں سلمان خود اس کلاسک بائیک پر بیٹھے نظر آتے ہیں، جیسے ماضی کے سنہری لمحے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہوں، سلمان نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا والد کی پہلی بائیک، Triumph Tiger 100، 1956۔

    تصاویر دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، اداکار امیت سدھ نے ہارٹ ایموجی کمنٹ کیا، اور اداکار سنگیتا بجلانی نے لکھا، سلیم انکل بہترین ہیں، ایک مداح نے لکھا بالی ووڈ کا باپ، دو شیر ایک فریم میں۔

  • پوچھ لیجئے پھر موقع ملے نہ ملے! سلیم خان کا بشتوئی گینگس کو واضح پیغام؟

    پوچھ لیجئے پھر موقع ملے نہ ملے! سلیم خان کا بشتوئی گینگس کو واضح پیغام؟

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان، کالا ہرن اور لارنس بشنوئی کا معاملہ روز بروز طول پکڑ رہا ہے، دبنگ خان کو کالے ہرن کے معاملے پر مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں دبنگ خان کے والد سلیم خان نے واضح طور پر بشتوئی گینگس کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ ان کا بیٹا کسی صورت معافی نہیں مانگے۔

    دبنگ خان کے والد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز دبنگ خان کو ایک نئی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس میں لارنس بشنوئی سے صلح کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کا تقاضہ کیا گیا تھا۔

    سلیم خان نے صحافی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوچھ لیجئے پھر موقع ملے نہ ملے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے آج تک کاکروچ نہیں مارا، ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے، لوگ جانتے ہیں کہ ہم زمین سے جڑے لوگ ہیں۔

    دبنگ خان کے والد کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ زمین کی طرف دیکھ کر چلتے ہیں، میں ان سے ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں نہیں چاہتا کہ میرے پاؤس سے کوئی چیونٹی بھی مر جائے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بہت سے لوگوں کی مدد کر رہا ہے، کورونا کے دنوں میں لمبی قطاریں لگی تھیں، اگر کسی کو سرجری کی ضرورت ہوتی تو بہت سے لوگ مدد کے لیے آتے ہر روز چار سو سے زائد لوگ مدد کے لیے آتے تھے۔

    واضح رہے کہ سلمان خان نے جیل میں قید گینسگٹر لارنس بشنوئی کے گینگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی مزید بڑھادی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دبنگ خان نے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی ایس یو وی براہ راست دبئی سے ممبئی امپورٹ کروائی ہے۔

    ’سلمان خان لارنس بشنوئی کو سخت جوابی دھمکی دے‘

    معروف اداکار کو گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا مگر قریبی دوست بابا صدیق کے قتل کے بعد انھوں نے اپنی سیکیورٹی میں زیادہ اضافے کیلیے سنجیدہ قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔

  • قتل کی دھمکی، سلمان خان کے والد سے نقاب پوش خاتون  نے کیا کہا؟

    قتل کی دھمکی، سلمان خان کے والد سے نقاب پوش خاتون نے کیا کہا؟

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ سلمان خان کے والد سلیم خان کو برقعہ پوش خاتون کی جانب سے دھمکی دیے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان صبح کے وقت اپنے گھر کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک ایک برقعہ پوش خاتون ان کے پاس پہنچی، اس نے انھیں لارنس بشنوئی کو طلب کرنے کی دھمکی دی۔

    نیشنل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں کہا جارہا ہے کہ خاتون برقعہ پہنے ہوئے تھی، معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں باندرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی جانب سے بنایا گیا منصوبہ بھی سامنے آیا تھا۔

    سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی ملنے کے کیس میں پانچویں ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس کو سُپر اسٹار کے قتل کے منصوبے سے متعلق اہم معلومات مل گئیں جس میں دو ملزمان کی آپس میں ویڈیو کال پر بات چیت بھی شامل ہے۔

    ممبئی پولیس نے انکشاف کیا کہ لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ نے سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے کم عمر نوجوانوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، کیس کی تحقیقات کے دوران لارنس بشنوئی گینگ کے رکن اجے کشیپ اور ایک اور ملزم کے درمیان ویڈیو کال پر گفتگو ہوئی تھی۔

    ویڈیو کال پر گفتگو سے یہ بات سامنے آئی کہ جدید ہتھیاروں سے تربیت یافتہ شارپ شوٹر کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے حکم پر ممبئی، پونے، رائے گڑھ اور گجرات میں تعینات رہے۔

    حکام نے بتایا کہ شارپ شوٹر انمول بشنوئی اور روہت گودارا کو گولڈی برار نے حملہ کرنے کی ہدایت دی تھی، اس کام کے لیے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو استعمال کیا تھا۔

    تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ لارنس بشنوئی اور سمپت نہرا کے گینگس نے سلمان خان کو چیک کرنے کیلیے تقریباً 60 سے 70 ارکان کو تعینات کیا، جان نامی شخص کو مبینہ طور پر آپریشن کیلیے گاڑی فراہم کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

    حملے کے بعد ملزمان کو کنیا کماری میں دوبارہ منظم ہونا تھا اور پھر سمندری راستے سے سری لنکا جانا تھا، وہاں سے انہیں دوسرے ممالک بھیجنے کے انتظامات کیے گئے تھے۔

    پولیس نے پانچویں ملزم دیپک گوگالیا عرف جانی والمیکی کو گرفتار کیا جو سلمان خان کو قتل کرنے کے خواہشمند لارنس بشنوئی گینگ کا حصہ تھا۔

    سلمان خان نے فلم ’پھر ملیں گے‘ میں کتنا معاوضہ لیا؟ ہر کوئی حیران

    لارنس بشنوئی گینگ نے بالی وڈ اداکار کو ان کے فارم ہاؤس کے قریب اے کے 47 سے گولیاں مار کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

  • فلم بین بالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ کی فلمیں کیوں دیکھ رہے ہیں؟ سلیم خان نے بتادیا

    فلم بین بالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ کی فلمیں کیوں دیکھ رہے ہیں؟ سلیم خان نے بتادیا

    بالی ووڈ فلموں کے بجائے ان دنوں جنوبی بھارت کی فلمیں عوام میں زیادہ مقبول ہورہی ہیں، رائٹر سلیم خان نے اس کی اصل وجہ بتادی۔

    سلیم خان اور جاوید اختر کو بالی ووڈ میں بحیثیت رائٹر خاص اہمیت حاصل ہے، دنوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی کامیاب اور یادگار فلمیں دی ہیں، بعض دفعہ دونوں لکھاریوں کا معاوضہ فلم کے اداکاروں سے بھی زیادہ ہوتا تھا جبکہ امیتابھ بچن کو سپراسٹار بنانے میں دنوں کی تحریروں کا بڑا ہاتھ ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کو حالیہ انٹرویو میں سلیم خان نے اس بارے میں اپنی رائے بتائی کہ سامعین جنوبی بھارت میں بنائی جانے والی فلموں کی طرف کیوں بڑھ رہے ہیں۔

    سلیم خان نے کہا کہ پہلے ہماری فلموں کے اندر شائقین کو ایکشن بہت اچھا ملتا تھا اور ہماری فلموں کے اندر ان کو ڈانس، گانے اور ہیروئن بہت خوبصورت دکھنے والی ملتی تھیں جیسے سری دیوی اور دیگر ہیروئنیں کافی خوبصورت تھیں۔

    انھوں نے بتایا کہ عوام ساؤتھ کی فلمیں اس لیے دیکھ رہے ہیں کہ وہ جو پہلے ہم دکھایا کرتے تھے اب اس طرح کی فلمیں ساؤتھ میں آتی ہیں، جنوبی بھارت کی فلموں میں بہت اچھا ایکشن ہوتا ہے۔

    سلیم خان نے کہا کہ ساؤتھ میں ہیروئن نئی نئی آتی ہے اور بہت اچھا پرفارمنس ہوتا ہے، انھیں ایک اچھا متبادل مل گیا ہے، ان کے گانے بھی اچھے ہوتے ہیں۔

    سلمان خان کے والد اور ویٹرن رائٹر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی بھارت کی فلموں کی ساری چیزیں ہم سے بہتر ہیں، لوگوں کو اچھی تفریح ملے گی تو جائیں گے۔

  • کسی کی زندگی میں دخل نہیں دینا چاہیے، سلیم خان کا ارباز کی شادی پر ردعمل

    کسی کی زندگی میں دخل نہیں دینا چاہیے، سلیم خان کا ارباز کی شادی پر ردعمل

    اپنے بیٹے ارباز خان کی دوسری شادی پر بالی وڈ کے معروف رائٹر سلیم خان نے کہا ہے میرے خیال میں کسی کی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے والد نے کہا کہ میرے خیال میں یہ بہتر نہیں کہ کسی کی زندگی میں دخل اندازی کی جائے اس سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ ارباز اور شوریٰ نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ کوئی گناہ نہیں ہے۔

    بالی وڈ کے ویٹرن رائٹر کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کے لیے بہت خوش ہوں اور میری دعائیں نئے جوڑے کے ساتھ ہیں۔

    سلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس شادی پر بات کرنے کی کوئی ضرورت تھی ارباز خان تعلیم یافتہ اور سمجھدار ہے، اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے،

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arbaaz Khan (@arbaazkhanofficial)


    انھوں نے کہا کہ ارباز کو شادی کے لیے میری اجازت کی کوئی ضرورت نہیں، اگر وہ خوش ہے تو پھر میرے لیے کسی اور چیز کی کوئی اہمیت نہیں۔ ارباز نے پہلے بتایا تھا کہ اس نے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے۔

    واضح رہے کہ ارباز خان نے گزشتہ دنوں بالی وڈ میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادکی ہے۔ دنوں کی ملاقات فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

    ارباز کی پہلی بیوی بالی وڈ کی مشہور ڈانسر ملائکہ اڑورہ تھیں جن سے انھوں نے 1998 میں شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی۔ ان کا ایک بیٹا ارحان خان ہے۔

  • سلمان خان کی سوتیلی ماں کا کردار کس کے نام؟

    سلمان خان کی سوتیلی ماں کا کردار کس کے نام؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی 60 اور 70 کی دہائی کی معروف اداکارہ ہیلن خان کوئی انجانا نام نہیں۔ وہ اب بھی کئی فلموں میں معاون کرداروں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

    ہیلن خان بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی سوتیلی والدہ بھی ہیں اور انہوں نے ان کے والد سلیم خان سے سنہ 1981 میں شادی کی تھی۔

    salman-1

    سلمان خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان اب ہیلن کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں اور اس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

    اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے فی الحال کسی اداکارہ کا انتخااب نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ اس کا قرعہ فال دپیکا پڈوکون کے نام نکلے۔

    helen-2

    کافی عرصہ قبل جب ایک ٹی وی شو میں ہیلن سے پوچھا گیا تھا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنی تو وہ کس اداکارہ کو اپنے روپ میں دیکھنا چاہیں گی، تو انہوں نے فوراً ہی دپیکا پڈوکون کا نام لے ڈالا تھا۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان اپنی سوتیلی والدہ کی اس خواہش کو پورا کرتے ہیں یا عادت کے مطابق وہ کسی نئی اداکارہ کو سامنے لاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔