ممبئی: بھارتی اداکار سلمان خان کے والد اور معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان اپنے بیٹے کی شادی سے وابستہ سوالوں سے پریشان ہو گئے۔
گزشتہ روز معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ مجھ سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں سوائے اس کے کہ سلمان کب شادی کریں گے کیونکہ یہ تو خدا ہی جانتا ہے کہ وہ کب شادی کرے گا۔
2/2 You may ask me any question except "When is Salman getting married” – even god doesnt know. @KiranKotrial @SohailKhan @BeingSalmanKhan
— Salim Khan (@luvsalimkhan) August 13, 2016
انہوں نے کہا کہ اکثر ان سے یہی سوال پوچھا جاتا ہے کہ سلمان کب شادی کریں گے، سلیم خان جلد ہی ایک ریڈیو شو ’70 ایم ایم شو ‘ کی میزبانی کریں گے ، جو ہر ہفتہ اور اتوار کو نشر ہوگا۔
1/2 Whether you are at home or on the move tune into @RadioNasha919 every Sat-Sun 4-5 pm and i will talk to all of you.
— Salim Khan (@luvsalimkhan) August 13, 2016
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور غیر ملکی ماڈل لوليا کو لے کر شادی کے قیاس آرائی کی جا رہی ہے، سلمان خان حال ہی میں اپنی فلم ’سلطان‘ کی تشہیر کے لیے ایک ریالٹی شو ’سا رے گا ما‘ میں شریک ہوئے،اس دوران ان کے ایک مداح نے ان سے شادی کے حوالے سے مشورہ مانگ لیا جس پر دبنگ خان کا کہنا تھا کہ ’آپ غلط انسان سے مشورہ لے رہے ہیں، میں ہمیشہ ہی شادی کے معاملے میں بدقسمت رہا ہوں۔‘
بالی ووڈ سُپر اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اصل میں شادی کرنے کے لیے مر رہا ہوں اور ہمیشہ انتظار کرتا ہوں کہ دوسری پارٹی بھی حامی بھرے، کیونکہ مرد کچھ نہیں کہہ سکتے، آخری فیصلہ خواتین کو کرنا ہوتا ہے۔‘