Tag: سلیم مانڈوی والا

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الزامات پر چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الزامات پر چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس میں نیب پر متعدد الزامات لگائے، جس پر قومی احتساب بیورو کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

    نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے متعلقہ کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا، اور کیس پر مزید کارروائی روکنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہم تمام پارلیمنٹیرنز کا قانون کے مطابق احترام کرتے ہیں، مکمل جانچ پڑتال کے بعد مذکورہ کیس پر مزید کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

    نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے بھی کیس کے سلسلے میں مؤقف لیا جائےگا، نیز، کرونا کے دوران نیب کسی اسپتال سے ریکارڈ طلب نہیں کرے گا، اگر کسی اسپتال کا ریکارڈ منگوانا ضروری ہوگا تو حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

    قبل ازیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سینیٹ آف پاکستان نیب کی دھمکیوں کی زد میں ہے، تاجروں کو آرمی چیف، وزیر اعظم پاکستان، اور خود چیئرمین نیب کی جانب سے بھی زیادتی نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن کوئی بھی نیب کے خلاف بولتا ہے تو اسے نوٹس بھیج دیا جاتا ہے۔

    انھوں نے نیب پر بلیک میلنگ آرگنائزیشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا نیب نے مجھ پر الزام لگایا ہے کہ میں نے بے نامی ٹرانزکشن کی ہے، جب کہ میں نے اپنی فیملی کی مدد کے لیے منگلا کور کی زمین کے لیے ٹرانزیکشن کی تھی، ہم سینیٹ کی کمیٹی میں ان الزامات کی تحقیقات کریں گے۔

    سلیم مانڈوی والا نے نیب افسر انجینئر عرفان منگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں اس کیس کو سینیٹ کے ذریعے پورے ملک کو دکھاؤں گا، نیب کے ہر افسر کے اثاثے پارلیمنٹ اور میڈیا کے سامنے لاؤں گا۔

  • مقبوضہ کشمیر  پاکستان اور بھارت کے مابین بنیادی مسئلہ ہے: سلیم مانڈوی والا

    مقبوضہ کشمیر  پاکستان اور بھارت کے مابین بنیادی مسئلہ ہے: سلیم مانڈوی والا

    لندن: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر  پاکستان اور بھارت کے مابین بنیادی مسئلہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں، مسئلہ کشمیر کو تمام بین الااقوامی سیمینارز اور کانفرنسز میں اٹھایا جائے.

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں پہنچائیں، اراکین پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کاز کو اجاگر کریں،  مقبوضہ کشمیر  پاکستان اور بھارت کے مابین بنیادی مسئلہ ہے.

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرکی تشویشناک صورتحال وزیراعظم کی ترجیح ، قوم سے خطاب مؤخر ہونے کا امکان

    پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر پر مشترکہ قرار داد منظور کی ہے، ماضی میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر نہیں اٹھایا گیا، مسلم ممالک نے کشمیر کے لیے موثر آواز بلند نہیں کی، کوئی قرار داد منظور نہیں کی گئی.

    خیال رہے کہ بھارت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کر دی ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے کو مقبوضہ کشمیر کے عوام نے رد کر دیا. ہزاروں افراد سڑکوں‌ پر نکل آئے.

    گزشتہ تیرہ روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے روز مرہ سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں.

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی ناکام 

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی ناکام 

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتمادبھی ناکام  ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق  سلیم مانڈوی والا کے خلاف قراردادکے حق میں 32 ووٹ آئے،  سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کر دیا گیا۔

    اپوزیشن نے ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنےکافیصلہ کیا تھا، تحریک کی کامیابی کے لئے حکومت کو 53 ارکان کے ووٹ درکار  تھے۔

    قبل ازیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد  کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔  اجلاس کے آغاز میں قرار داد منظور کی گئی تھی۔

    آج پاکستان میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، جو ناکام رہی، تحریک کے حق میں ارکانِ سینیٹ کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر 64 ارکان نے کھڑے ہوکر تحریک کی حمایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

    البتہ قرار داد کے حق میں پچاس ووٹ پڑے اور مطلوبہ ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کے سبب قرار داد مسترد کردی گئی۔

    اس وقت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے.

  • پی ٹی آئی کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق حکم راں جماعت  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی.

    [bs-quote quote=” ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارااعتماد کھو چکے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شبلی فراز”][/bs-quote]

    پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارااعتماد کھو چکے ہیں.

    شبلی فراز نے کہا کہ اتحادیوں سے مل کر سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک لائیں گے، انھوں نے تحریک کی کام یابی سے متعلق امید ظاہر کی.

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی صورت میں‌ حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے.

    گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر اعظم سواتی اور شبلی فراز بھی موجود تھے.

    وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کو تعاون کی یقین دہائی کروائی، ساتھ ہی انھوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو اس کے عہدے سے ہٹانا جمہوری اقدار کے منافی ہے.

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر  تعلیم شفقت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم سب صادق سنجرانی کے ووٹرز ہیں، ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

  • جےآئی ٹی رپورٹ پر آصف زرداری کی گرفتاری سے ملک میں ردعمل آ سکتا ہے، سلیم مانڈوی والا

    جےآئی ٹی رپورٹ پر آصف زرداری کی گرفتاری سے ملک میں ردعمل آ سکتا ہے، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد : ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت آصف زرداری یا کسی اور کو بھی گرفتارکیاجائے تو حرج نہیں ہے لیکن صرف جے آئی ٹی رپورٹ پرگرفتاری ہوئی تو ردعمل آ ئےگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت درست کرنے کے لئے انڈسٹریز ناگزیر ہیں، کسی ایک طبقے کی خرابی ملک کی خرابی ہے، معیشت پر ہر سیاسی جماعت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ گرینڈالائنس یاسیاست کاتعلق ہے، اس میں کچھ غلط نہیں ، کسی نے نہیں کہا یہ حکومت آئےگی اور سرمایہ کاری نہیں ہوگی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کے لئے ہم سب ایک ٹیم ہیں۔

    [bs-quote quote=” قانون کے تحت آصف زرداری یاکسی اورکوبھی گرفتارکیاجائےتوحرج نہیں ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”ڈپٹی چیئرمین سینیٹ "][/bs-quote]

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے آصف زرداری یا کسی کی گرفتاری پر حرج نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ پرگرفتاری ہوئی تو ملک میں ردعمل آ سکتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا نواز شریف بطور وزیر اعظم بھی نیب میں پیش ہوئے، نیب جسے بھی طلب کرے اسے پیش ہونا چاہئے، عمران خان خود کہتے ہیں الزام ہے تو کٹہرے میں لانا چاہیے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فوری ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا وفاقی کابینہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالتی تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے گی، تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ اسکینڈل نیب کو منتقل کئے جانے کے بعد آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جلد ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔

  • سینیٹ نے اعلیٰ عدلیہ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل پاس کر لیا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

    سینیٹ نے اعلیٰ عدلیہ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل پاس کر لیا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

    کراچی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آج فاٹا کو قومی دھارےمیں لانا بہت بڑی کامیابی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا اہم بل پاس کر لیا گیا. فاٹاکےعوام دہائیوں سےاپنے حقوق کی جنگ لڑرہے تھے، یہ ان کا حق تھا.

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اب فاٹا کےعوام پریکساں قوانین نافذ ہو سکیں گے، یہ وفاق کی بہت بڑی کامیابی ہے، فاٹا میں امن قائم کرنا بہت بڑا چیلنج رہا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے محب وطن عوام دہشت گردی سے چھٹکارا چاہتے ہیں، فاٹا میں تعمیر و ترقی کانیا سفر شروع کیاجائے.

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کی ترقی قومی دھارے میں شمولیت ہی سے ممکن تھا، اب انھیں قومی وسائل سے یکساں حصہ فراہم کیاجائے، اعلیٰ‌عدلیہ کا دائرہ کار بھی فاٹا تک پھیل چکا ہے. فاٹا کے عوام کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے.

    یاد رہے کہ سلیم مانڈوی والا 13 مارچ کو سینیٹ میں ہونے والے انتخابات میں حکومتی اتحاد کو شکست دے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 54 حاصل کیے تھے، جب کہ ان کے مقابل سلیم کاکٹر 44 ووٹ لے سکے تھے۔


    حکومتی اتحاد کو شکست: میرصادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ، سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ ختم ہوگئی، اپوزیشن لیڈر بھی پیپلز پارٹی کا آئے گا: سلیم مانڈوی والا

    ن لیگ ختم ہوگئی، اپوزیشن لیڈر بھی پیپلز پارٹی کا آئے گا: سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ختم ہوچکی ہے، سینیٹ میں قائدِ حزب اختلاف بھی پیپلز پارٹی کا آئے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سیلم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ میری جیت زرداری کی جیت ہے اور یہ جیالوں کی کامیابی ہے، سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی۔

    گذشتہ دنوں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے ہونے والے الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ الیکشن میں تاریخی اتحاد کا مظاہرہ کیا، جو کچھ سینیٹ میں ہوا عام انتخابات میں بھی وہی ہوگا۔

    سینیٹ الیکشن: سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب، عثمان کاکٹر کو شکست

    مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے سلم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا، اب شریف خاندان کی سیاست ختم ہو گئی، مستبقل پیپلز پارٹی کا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں سلیم مانڈوی والا پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار تھے جو حکومتی اتحاد کے امیدوار عثمان کاکڑ کو شکست دے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

    حکومتی اتحاد کو شکست: میرصادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ، سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب

    یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد اب پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان اپوزیشن لیڈر کے چناؤ کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے رہنما اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایک اور کرپٹ شخص کو پی آئی اے کا سربراہ لگایا جارہا ہے، پی پی

    ایک اور کرپٹ شخص کو پی آئی اے کا سربراہ لگایا جارہا ہے، پی پی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت کرپٹ شخص کوپی آئی اے کا سربراہ تعینات کررہی ہے، روکا جائے۔

    اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ حکومت اداروں میں کرپٹ افراد کو تعینات کررہی ہے،جرمن سی ای او کے بعد بلال منیر شیخ کو یہ عہدہ دیا جارہا ہے حالاں کہ بلال منیر شیخ کو کرپشن کے چارجز پر نجی کمپنی سے نکالا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ ساڑھے 5 ارب سے تجاوز کرگیا ہے،پی آئی اے کا مجموعی نقصان 300 ارب سے زیادہ ہوچکا ہے،پیپلز پارٹی اداروں میں کرپٹ افسران کی تعیناتی پر احتجاج کرے گی۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کی ائیر بس 310 طیارے کی جرمن میوزیم کو مبینہ فروخت میں ملوث سابق قائم مقام سی ای او برینڈ ہلڈن برنڈ کو عہدے سے معطل کردیا گیا تھا۔

    بعدازاں جرمن 6 مئی کو شہری ہلڈن برنڈ کو ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی، ہلڈن برنڈ روانگی کی تاریخ سے 30 روز تک اپنے آبائی وطن میں رہ سکتے ہیں۔


    پی آئی اے سابق سی ای او کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت


    اب ان کی جگہ بلال منیر شیخ کو نیا سی ای او تعینات کرنے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں جس پر پیپلز پارٹی نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

  • بیرونی قرضوں‌ کا دباؤ بڑھ رہا ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ

    بیرونی قرضوں‌ کا دباؤ بڑھ رہا ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ

    اسلام آباد: آئی ایف ایم مشن کے سربراہ اور امریکی وزارت خزانہ کے حکام نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والاسے ملاقات علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جن میں کالعدم تنظیموں پر پابندی سمیت پاکستان کی معاشی تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان پر بیرونی قرضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایف ایم) مشن کے سربراہ نے سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی اور پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال، اس میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات اور مستقبل کے اقدامات پر بات چیت کی۔

    چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ پاکستان پر بیرونی قرضوں کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے، آئندہ سال 11 ارب ڈالرز کا قرضہ واپس کرنا ہے جس کے لیے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے سے فائدہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک منصوبوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔

    دریں اثنا سلیم مانڈوی والا سے یو ایس ٹریژری کے حکام نے بھی ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں کالعدم تنظیموں پر پابندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سلیم مانڈوی والا نے امریکی حکام کو یقین دلایا کہ پاکستان کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

  • ثمینہ خالد کیخلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، سلیم مانڈوی والا

    ثمینہ خالد کیخلاف جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ثمینہ خالد گھرکی پر پنجاب حکومت کی جانب سے ایف آئی آر درج کرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بادشاہت کے تمام ریکارڈز توڑے جارہے ہیں۔ مقدمہ واپس لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ثمینہ خالد گھرکی کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر سیاسی مقدمات قابل مذمت ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ثمینہ خالد پر درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پنجاب کے حکمران خود سب سے بڑے قبضہ مافیا ہیں ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چوہدری سرور پنجاب میں قبضہ مافیا کی وجہ سے مستعفی ہوئے۔

    مزید پڑھیں : نواز لیگ درحقیقت پانامہ پارٹی اورجھوٹوں کا ٹولہ ہے، سلیم مانڈوی والا

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام مغلیہ دور حکومت کو مسترد کرتے ہیں ۔ پنجاب کے ہر ضلع میں تھانے کچہری کی سیاست کی جارہی ہے۔