Tag: سلیم مانڈوی والا

  • نواز لیگ درحقیقت پانامہ پارٹی اورجھوٹوں کا ٹولہ ہے، سلیم مانڈوی والا

    نواز لیگ درحقیقت پانامہ پارٹی اورجھوٹوں کا ٹولہ ہے، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وزیر داخلہ چوہدری نثارکے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا نام پاناما پیپرز میں کہیں نہیں ہے درحقیقت مسلم لیگ نواز پاناما پارٹی ہے جو جھوٹوں کا ایک ٹولہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پریس کانفرنس کرنے کی بجائے سپریم کورٹ کو مطمئن کریں۔

    چوہدری نثار نے سپریم کورٹ کے معزز جج کی تضحیک کی ہے۔ چوہدری نثار کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونا چاہیئے تھا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتی ہے کہ کوئٹہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے فل بینچ تشکیل دیا جائے اورانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن نے ویر داخلہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، چوہدری نثارعلی خان اس رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عاصم کیس میں رینجرز کے سامنے اپنی بے بسی کا اعتراف کیا ہے اگر رینجرز وزیر داخلہ کے ماتحت نہیں ہے تو چوہدری نثار علی خان کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیئے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر داخلہ نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے تاحال رینجرز کو اجازت نہیں دی بلکہ چوہدری نثار نے رانا ثنااللہ کو پنجاب رینجرز سے کس طرح آزاد کرایا ہے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چوہدری نثار نے تاحال ایف آئی اے کو پاناما لیکس کی تحقیقات کا حکم کیوں نہیں دیا۔ چوہدری نثار کو وزیراعظم اور اس کے بچوں کے خلاف تحقیقات سے کس نے روکا ہے اور سلام آباد کی انتظامیہ نے کالعدم تنظیم کو جلسے کی اجازت کس طرح دی ہے۔ انتظامیہ کے ان افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • پی آئی اے کا طیارہ اونے پونے داموں بیچ دیا گیا، سلیم مانڈوی والا

    پی آئی اے کا طیارہ اونے پونے داموں بیچ دیا گیا، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او نے حکومت کی اجازت کے بغیر ایک طیارہ جرمنی کو اونے پونے داموں فروخت کر دیا ہے۔ ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کے طیارے کی فروخت کے معاملہ پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کئی ملین مالیت کے طیارے کو اونے پونے داموں بیچ دیا گیا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قائم مقام جرمن ایم ڈی پی آئی اے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور طیارہ فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : فلم کی شوٹنگ: پی آئی اے کے طیارے کا بلا اجازت استعمال

    انہوں نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کا طیارہ تریپن لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔ ایم ڈی پی آئی اے نے حکومتی اجازت کے بغیراورٹینڈر کھلنے سے قبل ہی طیارے کو جرمنی کو فروخت کیا ہے ۔ طیارہ قابل پرواز تھا اور اس کو پرواز کا سرٹیفیکٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

  • برآمدات میں دو ارب ڈالرز کی کمی ہوئی، سلیم مانڈوی والا

    برآمدات میں دو ارب ڈالرز کی کمی ہوئی، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں مسلسل کمی ہورہی ہے ایک سال میں دو ارب ڈالرز سے زائد کمی ہوئی۔

    ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے، آئی ایم ایف کی تعریف کرنے پرہم خوش ہوتے ہیں،بجٹ پر بھی سیاست کی جاتی ہے ،بجٹ کامقصد عوام کی فلاح ہے جو کہیں نظر نہیں آتا۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خزانہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کہاں جا رہا ہے،اقتصادی سروے میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کو چیلینج کیا گیا۔ ملکی برآمدات میں مسلسل کمی ہورہی ہے ایک سال میں دو ارب ڈالرز سے زائد کمی ہوئی یہ صورتحال تشویش ناک ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ۔سیلزٹیکس ان پٹ ایڈ جسٹمنٹ وفاق کو دینا خطرناک ہے یہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف ہے،ڈویلپرز پر فکسڈ ٹیکس سے مہنگائی بڑھے گی ،پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔

     

  • نواز لیگ حکومت میں قرض کی ادائیگیوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا

    نواز لیگ حکومت میں قرض کی ادائیگیوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا

    اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں گذشتہ تین سالوں کے دوران قرض کی ادائیگیوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔

    یہ بات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہی، سینیٹرسلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں سالانہ 1.4 کھرب ڈالر قرض ادائیگیوں پر استعمال ہورہے تھے جو اب 1.59 کھرب تک پہنچ چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی سے زیادہ خط غربت سے نیچے زندگی گذاررہی ہے ۔اورآدھے سے زیادہ بجٹ صرف قرض کی ادائیگیوں پراستعمال ہورہا ہے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عام آدمی پر ہر مہینے پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے ذریعے مزید ٹیکس لگا دیئے جاتے ہیں۔

    مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کی جائیں تاکہ کسی صوبے کو اس پر اعتراض نہ ہو۔

  • آئی ایم ایف نے افتخار چودھری کو ترقی میں رکاوٹ قرار دیا تھا، سلیم مانڈوی والا

    آئی ایم ایف نے افتخار چودھری کو ترقی میں رکاوٹ قرار دیا تھا، سلیم مانڈوی والا

    سابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دور حکومت میں آئی ایم ایف نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سال دوہزار تیرہ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سبکدوشی کو ملکی مفاد میں اہم ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کو نقصان پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    سلیم مانڈی والا ان کا کہنا تھا کہ ان باتوں سے انداز ہوتا ہے کہ اس پوزیشن پر آکر کوئی بھی شخص ملک کو کتنا نقصان پہنچا سکتا ہے۔