Tag: سلیم ملک

  • سلیم ملک کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

    سلیم ملک کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

    لاہور: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک کے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک کے کیس کی سماعت مکمل کرلی گئی، کیس کا محفوظ فیصلہ 15 روز کے اندر سنایا جائے گا۔

    سلیم ملک کیس کا فیصلہ جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے محفوظ کیا۔

    وکیل سلیم ملک کا کہنا تھا کہ آج پہلی مرتبہ آئی سی سی کا ٹرانس کرپٹ کے حوالے سے لیٹر سامنے آیا، آئی سی سی نے لیٹر میں کہا ہے کہ ٹیپ مصدقہ نہیں ہے۔

    سلیم ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شروع سے ہی موقف ہے کہ وہ ویڈیو مشکوک ہے، شروع ہی سے کہتا تھا کہ یہ ٹرانس کرپٹ جھوٹ پر مبنی ہے، آئی سی سی کا لیٹر سامنے آنے کے بعد میرا موقف درست ثابت ہوگیا۔

    یاد رہے کہ سلیم ملک نے پابندی کے خاتمے سے متعلق آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا دوسرا جواب 18 اگست کو پی سی بی میں جمع کرایا تھا۔

    سلیم ملک نے پی سی بی میں جواب جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپنے خلاف موجود تمام دستاویزات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ آئی سی سی کا معاملہ پی سی بی نے خود بنایا ہوا ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو آئی سی سی کی جانب سے انھیں بھی خط لکھا جاتا۔

    سلیم ملک کا کہنا ہے کہ انھیں 2 سو صفحات پر مشتمل نوٹس دیا گیا تھا، تاہم بورڈ نے اب تک انھیں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

  • پی سی بی نے سلیم ملک کا جواب ایک بار پھر مسترد کر دیا

    پی سی بی نے سلیم ملک کا جواب ایک بار پھر مسترد کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیم ملک کے جواب کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، تاہم پی سی بی نے انھیں اپیل کا حق بھی دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک کا جواب ایک بار مسترد کرتے ہوئے انھیں اپیل کا حق دے دیا، جس پر انھوں نے پی سی بی ہیڈکوارٹر میں اپیل دائر کر دی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس اپیل پر پینل کا اعلان جلد کرے گا۔ یاد رہے کہ سلیم ملک نے پابندی کے خاتمے سے متعلق آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا دوسرا جواب 18 اگست کو پی سی بی میں جمع کرایا تھا۔

    سلیم ملک نے پی سی بی میں جواب جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپنے خلاف موجود تمام دستاویزات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ آئی سی سی کا معاملہ پی سی بی نے خود بنایا ہوا ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو آئی سی سی کی جانب سے انھیں بھی خط لکھا جاتا۔

    سلیم ملک کا کہنا ہے کہ انھیں 2 سو صفحات پر مشتمل نوٹس دیا گیا تھا، تاہم بورڈ نے اب تک انھیں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی حکام نے سلیم ملک کو آئی سی سی کی جانب سے میچ فکسنگ کے سوالات کے جواب دینے کا کہا تھا۔

  • سلیم ملک کے الزامات پر راشد لطیف کا ردعمل آگیا

    سلیم ملک کے الزامات پر راشد لطیف کا ردعمل آگیا

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کے سنگین الزامات پر سابق وکٹ کیپر راشد لطیف بھی میدان میں آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان سلیم ملک کے الزامات پر راشد لطیف نے شاعرانہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہوجائے گلشن کا سکون۔‘

    راشد لطیف نے نام لیے بغیر سلیم ملک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’نادان یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم میں قوت للکار نہیں۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سلیم ملک نے راشد لطیف پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے، انہوں نے ذاتی مفاد کے لیے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں۔

    مزید پڑھیں: سلیم ملک کے راشد لطیف پر سنگین الزامات

    سلیم ملک نے الزام عائد کیا تھا کہ راشد لطیف سب کو دھمکیاں دیتے تھے کہ بوری بند لاش ملے گی۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد راشد لطیف کو لے کر آئے تھے اور راشد نے سب سے زیادہ خنجر انہی کو گھونپے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سلیم ملک آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب جمع کروانے کے لیے پی سی بی پہنچے تھے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

  • سلیم ملک نے آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب پی سی بی میں جمع کروا دیا

    سلیم ملک نے آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب پی سی بی میں جمع کروا دیا

    لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جمع کروادیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے پی سی بی میں جواب جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 روز میں پی سی بی نے جواب نہ دیا تو دوسرے آپشنز پر عمل کروں گا، تمام دستاویزات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

    واضح رہے کہ سلیم ملک آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب جمع کروانے ایک بار پھر پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ انہیں بارہ منٹ کے انتظار کے بعد اندر جانے کی اجازت ملی۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا معاملہ پی سی بی نے خود بنایا ہوا ہے، اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو آئی سی سی مجھے بھی خط لکھتا۔

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، دو سو صفحات پر مشتمل نوٹس کا میں کیا جواب دوں۔

    سلیم ملک نے راشد لطیف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے، انہوں ںے ذاتی مفاد کے لیے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں۔

    واضح رہے کہ پی سی بی حکام نے سلیم ملک کو آئی سی سی کی جانب سے میچ فکسنگ کے سوالات کے جواب دینے کا کہا تھا، سلیم ملک کے مئی 2014 کے اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان کا جواب دینے سے انکار ان کے اعتراف کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی سزا کے بعد کھیلنے یا کوچنگ کا موقع ملا مجھے بھی کوچنگ کا اختیار دیا جائے۔

  • پی سی بی کے جواب پر سلیم ملک کا ردعمل آگیا

    پی سی بی کے جواب پر سلیم ملک کا ردعمل آگیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جواب پر سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ پی سی بی میرے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں پی سی بی نے دھوکے سے خط پر دستخط کروائے، پی سی بی حکام پر یقین کرتے ہوئے بغیر پڑھے خط پر دستخط کیے۔

    سلیم ملک کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے مجھے کلیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، 6 سال پی سی بی دفاتر کے چکر لگاتا رہا لیکن کوئی حل نہ نکالا گیا۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پی سی بی کے جواب پر اپنے وکلا سے مشاورت کے بعد پریس کانفرنس کروں گا۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی کا دانش کنیریا اور سلیم ملک کو کرارا جواب

    واضح رہے کہ پی سی بی حکام نے سلیم ملک کو آئی سی سی کی جانب سے میچ فکسنگ کے سوالات کے جواب دینے کا کہا تھا، سلیم ملک کے مئی 2014 کے اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان کا جواب دینے سے انکار ان کے اعتراف کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی سزا کے بعد کھیلنے یا کوچنگ کا موقع ملا مجھے بھی کوچنگ کا اختیار دیا جائے۔

    سلیم ملک پر 2000 میں میچ فکسنگ انکوائری کے بعد تاحیات پابندی لگائی گئی تھی جسے سیشن کورٹ نے آٹھ سال بعد ختم کردیا تھا۔

  • انصاف نہیں ملا تو چیف جسٹس اور وزیراعظم کے پاس جاؤں گا، سلیم ملک

    انصاف نہیں ملا تو چیف جسٹس اور وزیراعظم کے پاس جاؤں گا، سلیم ملک

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ پی سی بی جو سوال کرے گا اس کا جواب دوں گا، انصاف نہیں ملا تو چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان کے پاس اپنی گزارش لے کر جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پی سی بی کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا، اپنا کیس لڑ رہا ہوں، کسی کے خلاف نہیں ہوں۔

    سلیم ملک نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں نوکری چاہتا ہوں میں صرف انصاف کا متمنی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مداحوں سے معافی مانگی ہے مگر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ جیسے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت طلب کی ہے، ایسا نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: سلیم ملک کا پی سی بی سے کوچنگ کی اجازت دینے کا مطالبہ

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 2011 میں پی سی بی کی جانب سے کوئی سوال نامہ نہیں ملا، اب دوبارہ بورڈ سے رابطہ کرکے سوالنامہ مانگا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی سزا کے بعد کھیلنے یا کوچنگ کا موقع ملا مجھے بھی کوچنگ کا اختیار دیا جائے۔

    یاد رہے کہ سلیم ملک پر 2000 میں میچ فکسنگ انکوائری کے بعد تاحیات پابندی لگائی گئی تھی جسے سیشن کورٹ نے آٹھ سال بعد ختم کردیا تھا۔

    سابق کرکٹرز انضمام الحق، ثقلین مشتاق اور راشد لطیف نے مطالبہ کیا تھا کہ سلیم ملک کو دوسرا موقع ملنا چاہئے۔