Tag: سماجی تحفظ اکاؤنٹ

  • وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا کردیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کو شفاف بنانے کا کریڈٹ شازیہ مری کو جاتا ہے‌۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی تحفظ اکاؤنٹ کا اجرا کردیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی آئی ایس پی میں شازیہ مری اوران کی ٹیم نے بے پناہ بہتری کی، آج اس پروگرام میں شرکت کرکے بہت اطمینان اورخوشی ہوئی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی میں شازیہ مری نے ماڈرن ٹیکنالوجی کومتعارف کرایا، پروگرام کوشفاف بنانے کا کریڈٹ شازیہ مری کو جاتا ہے‌۔

    شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال تباہ کن سیلاب آیاتومخلوط حکومت کےتمام رہنماہرجگہ پہنچے، سیلاب سےچاروں اطراف تباہی ہی تباہی تھی، مشکل حالات میں حکومت کی باگ دوڑ سنبھالی، سندھ، کے پی اور پنجاب میں ایسا لگتا تھا کہ سمندر امڈ آیا ہو، سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔