Tag: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس

  • عمران خان ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے ساتویں بڑے عالمی رہنما بن گئے

    عمران خان ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے ساتویں بڑے عالمی رہنما بن گئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے ساتویں بڑے عالمی رہنما بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جدید ڈیجیٹل دور میں عالمی رہنماؤں کی عوام میں مقبولیت کا اندازہ اب سوشل ویب سائٹس پر مقبولیت سے لگایا جاتا ہے، اس لحاظ سے پاکستان کے سیاسی رہنما اور اگلے متوقع وزیرِ اعظم عمران خان دنیا کے ساتویں بڑے رہنما بن گئے ہیں۔

    عوام میں مقبول رہنماؤں کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر، انسٹا گرام اور فیس بک وغیرہ پر فالوورز کی تعداد کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، عمران خان بھی عالمی رہنماؤں کے اس کلب میں شامل ہو چکے ہیں جن کی فالوور شپ ٹویٹر پر سب سے زیادہ ہے۔

    ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما کے فالوورز کی تعداد 8 ملین (80 لاکھ) تک پہنچ گئی ہے، یوں وہ عالمی رہنماؤں میں ساتویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں، عمران خان کے ٹوٹل فالوورز کی تعداد اس وقت 18.7 ملین ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان اپنی بڑھتی ہوئی آن لائن سرگرمیوں کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بے حد مقبول ہیں، جس کی وجہ ان کے فی البدیہہ ٹویٹس ہیں۔

    پاکستان کے انتخابات 2018 میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے Top 10 Most Followed World Leaders on Twitter میں بھی ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

    ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد کی ٹاپ ٹین فہرست میں عمران خان نے کینیڈا کی مشہور اور ہر دل عزیز شخصیت جسٹن ٹروڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، کینڈین وزیرِ اعظم کے فالوورز کی تعداد 4.26 ملین ہے۔

    چائے والے کے بعد پاکستانی تربوز والا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

    عمران خان کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے ’فیس بک خان‘ بھی کہا جاتا ہے، امید ہے کہ جب وہ 14 اگست کو وزراتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے تو ان کے فالوورز کی تعداد میں یک لخت بڑا اضافہ ہو جائے گا، اور وہ ٹویٹر پر مزید کئی عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

    واضح رہے کہ اس وقت ٹویٹر کی فہرست میں سب سے اوپر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ براجمان ہیں، ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد 53.4 ملین ہے۔ 43.3 ملین فالوورز کے ساتھ بھارت کے نریندر مودی دوسرے نمبر پر اور 17.7 ملین فالوورز کے ساتھ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس تیسرے نمبر ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی آئی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کوخطرہ قرارد‌‌ے دیا

    پی آئی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کوخطرہ قرارد‌‌ے دیا

    ‌‌کراچی : پی آئی اے انتظامیہ پول پٹی کھلنے پر سماجی ویب سائٹ سے خوفزدہ ہے، پی آئی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو خطرہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی پول پٹی کھلنے پر سماجی ویب سائٹ سے خوفزدہ ہے، بدانتظامی اور خبریں لیک ہونے پرنزلہ اپنے ہی ملازمین پر گرانے لگیں، پی آئی اے میں کارکردگی نہیں بلکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو خطرہ قرار دے دیا۔

    پی آئی اے انتظامیہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور واٹس ایپ پرادارے کے کارنامے سامنے آنے لگے، جس کے بعد بدانتظامی اور خبریں لیک ہونے پرنزلہ اپنے ہی ملازمین پر گرانے لگیں اور سماجی ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاء قادر قریشی کے زیر دستخط ملازمین کو حراساں کرنے کے حوالے سے خط جاری کردیا ہے۔

    خط میں ملازمین کی جانب سے کوئی بھی اطلاع سماجی ویب سائٹس یا واٹس ایپ پر ڈالنا جرم قرار دے دیا گیا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں ملازم کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : پی آئی اے میں سماجی ویب سائٹس اور واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد


    چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کے ذریعے خبریں لیک کرنے والے ملازمین کیخلاف سائبر کرائم کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، خلاف ورزی کرنے پر ملازمین کو معطل اورملازمت سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ جنوری کے مہینے میں بھی اس طرح کا لیٹر جاری کرچکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کو بدتمیز کردیتا ہے، تحقیق

    فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کو بدتمیز کردیتا ہے، تحقیق

    لندن: ایسکس یونیورسٹی کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ زیادہ استعمال کرنے والی بچے جسمانی حالت سے غیر مطمئن اور والدین سے بدتمیزی کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی یونیورسٹی کے تعاون سے ملک کے 40 ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا جس میں ٹوئیٹر اور فیس بک استعمال کرنے والے 10 سے 15 سال تک کے بچوں کا موازانہ کیا گیا۔جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دن میں 3 گھنٹے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے بچوں اپنی ظاہری حیثیت اور جسمانی کیفیت سے خوش تھے جبکہ 82 فیصد استعمال نہ کرنے والے بچے اپنی صحت اور ذہنی کیفیت سے مطمئن نظر آئے۔

    علاوہ ازیں سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ کئی گھنٹوں فیس بک اور ٹوئیٹر استعمال کرنے والے بچوں میں عدم برداشت بڑھ جاتی ہے۔ جس کے باعث وہ اپنے والدین سے بحث و تکرار کرتے ہیں ۔ سروے کے دوران 44 فیصد بچوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین سے ہفتے میں ایک بار الجھتے ہیں جب کے فیس بک استعمال نہ کرنے والے بچے خامی دیکھنے میں نہیں آئی جن کی شرح تقریباً 20 فیصد کے قریب ہے۔

    سروے میں ایک اہم بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے والے 90 فیصد بچوں کی تعداد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند نظر آئی جبکہ سماجی رابطوں سے دور رہنے والے 80 فیصد بچوں نے اعلیٰ تعلیم کی خواہش کا کوئی اظہار نہیں کیا۔

  • سماجی رابطوں کی ویب سائٹس شدت پسندوں کا موثر ہتھیار

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس شدت پسندوں کا موثر ہتھیار

     سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو شدت پسندوں نے اپنے نظریات کے ابلاغ کا موثر ذریعہ بنالیا ہے۔

    شدت پسند بھی دور جدید کے تقاضوں کو اپنانے لگے ہیں، برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو لت اسلامیہ کے شدت پسند اپنے مؤقف اور نظریے کے فروغ کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو ڈرانے اور اپنی جانب مائل کیا جارہا ہے۔

    برطانوی سیکیورٹی اداروں نے اپیل کی ہے کہ ویب سائٹس شدت پسندوں کے نظریات کی روک تھام کیلئے سیکیورٹی اداروں سے تعاون بڑھائیں۔