Tag: سماجی رابطے کی ویب سائٹ

  • نئے سال کے آغاز پر فیس بک کا صارفین کے لیے تحفہ

    نئے سال کے آغاز پر فیس بک کا صارفین کے لیے تحفہ

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے نئے سال کا آغاز ہوتے ہی اپنی میسنجر ایپ میں بڑی تبدیلی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک اپنے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے ایپ میں نت نئے فیچر ز شامل کرتا ہے، چونکہ گزشتہ سال مارک زکربرگ اور اُن کی کمپنی کے لیے سیکیورٹی بریچ کے باعث بہت برا ثابت ہوا تھا اس لیے ماہرین نے سال نو کے آغاز پر ہی نئی آزمائشی سروس متعارف کروائی۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی خاتون صحافی جین مین چن وانگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دو علیحدہ علیحدہ تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیس بک نے ڈارک موڈ میسنجر ایپ کی آزمائشی سروس مخصوص صارفین اور ممالک کے لیے متعارف کرادی۔

    قبل ازیں فیس بک مسینجر کا رنگ ہلکا نیلا اور  اس کی پشت بالکل سفید رنگ تھا مگر اب یہ سیاہ ہوگا اور دوستوں کے نام سفید رنگ سے لکھے نظر آئیں گے جبکہ آن لائن لوگوں کی نشاندہی نیلے رنگ سے ہوگی۔

    قبل ازیں فیس بک نے گزشتہ برس 24 نومبر کو میسنجر ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے Tabs کو کم  کرنے کا اعلان کیا تھا، اس اقدام کا مقصدر صارفین کے لیے اسے مزید آسانیاں پیدا کرنا تھا۔

    مزید پڑھیں: فیس بک میسنجر میں تبدیلی، آزمائشی فیچرکا تجربہ

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنی والی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کمپنی میسنجر ایپ میں 9 کے بجائے تین ٹیبز مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن میں سیکیورٹی فلٹر آپشن دیا گیا ہے، یعنی صارف جن لوگوں سے چیٹ کرنا چاہیے گا اپنی مرضی سے کرے گا بقیہ دیگر اُسے پیغام ارسال نہیں کرسکیں گے۔

    سروس میں فیس بک کے دوستوں کے دوست، جن دوستوں نے موبائل نمبر سے فیس بک آئی ڈی بنائی ہے، جو لوگ آپ کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں یا دیگر صارفین سب کو پیغام بھیجنے کے لیے اجازت کی ضرورت ہے۔

    گزشتہ برس فیس بک کے نائب صدر اسٹان نے تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’کئی برسوں میں ہماری ٹیم نے میسنجر کے حوالے سے کافی مہارت حاصل کرلی، ایپ میں تبدیلیاں آسان نہیں تھیں البتہ ہمارے لیے اب سب کچھ ممکن ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک میسنجر ایپ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

    اسی سے متعلق: فیس بک میسج واپس لینے کا فیچر متعارف

    یاد رہے کہ فیس بک نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسینجر سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لینے کے فیچر پر بھی کام شروع کیا ہوا ہے۔

  • انسٹاگرام صارفین کا خوف ختم، نیا فیچر متعارف

    انسٹاگرام صارفین کا خوف ختم، نیا فیچر متعارف

    کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکشن انسٹاگرام نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹوریز سے متعلق نیا فیچر دنیا بھر میں متعارف کرادیا۔

    فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ کے نئے فیچر کو ’کلوز فرینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت صارف کے منتخب کردہ دوست ہی اُس کی اسٹوریز  کو دیکھ سکیں گے۔

    قبل ازیں انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی اسٹوریز تمام فالوررز دیکھ سکتے تھے مگر اب صارف اپنی مرضی سے لوگوں کا انتخاب کرے گا جو اس اسٹوری کو دیکھ سکیں گے۔

    مزید پڑھیں: انسٹاگرام کا جعلی آئی ڈیز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے روز مرہ کی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیچر کو متعارف کرایا کیونکہ ہم اپنی کچھ باتیں صرف اہم دوستوں کے ساتھ ہی شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

    انسٹاگرام کی جانب سے جاری بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ’اسٹوریز کا سیکشن اب ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں صارفین اپنے جذبات کا اظہار اور مصروفیات شیئر کرتے ہیں، کئی لوگوں کی خواہش یہ بھی ہوتی ہے کہ اُن کی ذاتی زندگی کے بارے میں اجنبی لوگ نہ جان سکیں‘۔

    کلوز فرینڈز فیچرز کے تحت شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز بھی ماضی کی طرح 24 گھنٹے کے بعد خود بہ خود غائب ہوجائیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

    کمپنی کے بلاگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیچر کی تیاری میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا، آزمائشی مرحلے میں کامیابی کے بعد اسے 30 نومبر سے دنیا بھر میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

    فیچر کا استعمال

    صارف کو ایک فہرست مرتب کرنا ہوگی جس میں وہ اپنے قریبی لوگوں کا انتخاب کرے گا، کسی بھی صارف کو شامل کرنے پر اُس کے پاس کوئی نوٹی فکیشن نہیں جائے گا۔

    اب کوئی بھی صارف متعلقہ پوسٹوں سے متعلق فالوورز کی مختلف فہرستیں بیک وقت ترتیب دے سکے گا اور پھر اسٹوریز کو شیئر کرنے وقت اُن کا انتخاب کرے گا۔

  • فیس بک کا نیا فیچر، جو صارفین کو وقت کا احساس دلائے گا

    فیس بک کا نیا فیچر، جو صارفین کو وقت کا احساس دلائے گا

    کیا آپ بہت زیادہ فیس بک استعمال کرتے ہیں؟ اب اس چیز کا مشاہدہ کرنے کے لیے کمپنی نے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کا مقصد صارفین کے وقت کو بچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کا یہ ماننا ہے کہ بہت سارے صارفین اُن کے پلیٹ فارم پر آکر اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں۔

    ویسے تو سوشل میڈیا ویب سائٹس اشتہارات حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایسے فیچرز متعارف کراتی ہیں کہ اُن کے پلیٹ فارم کو لوگ متحرک رہیں۔

    مزید پڑھیں: نوجوانوں کے نزدیک فیس بک قابل بھروسہ نہیں رہا، رپورٹ

    فیس بک نے پندرہ ماہ قبل جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے صارفین کا قیمتی وقت بچانا چاہتی ہے، اس ضمن میں کمپنی نے ماہرین کی خدمات حاصل کیں اور ایک نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

    سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے اب ایسا فیچر متعارف کرادیا جو صارفین کے وقت کی نشاندہی کرے گا، یعنی صارف نے دن میں کتنے گھنٹے فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کیا۔

    صارف اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ایک ہفتے پرانی تفصیل کا تقابلی جائزہ بھی لے سکیں گے کہ انہوں نے کتنی دیر سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کو استعمال کیا۔

    فیس بک نے قیمتی وقت کو محفوظ بنانے کے لیے فیچر میں یہ سہولت بھی شامل کی کہ صارف اپنی مرضی کے مطابق یاد دہانی کے لیے ٹائم سیٹ کر دے تو مذکورہ وقت مکمل ہوتے ہی آپ کے سامنے انتباہی پیغام آجائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا غیر متعلقہ پوسٹس اور دوستوں سے تنگ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

    کمپنی نے اس فیچر کے ساتھ علیحدہ سے شارٹ کٹ نوٹی فکیشن، نیوز فیڈ ختم کرنے اور نئی فرینڈ ریکویسٹ آنے کی سہولت بھی متعارف کروائی۔

    فیس بک کے سیٹنگز اور پرائیوسی کے ٹیب میں جاکر Your Time on Facebook کو کلک کریں اور اپنے وقت پر خود ہی نظر رکھیں۔ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر ابھی مخصوص ممالک میں ہی متعارف کرایا گیا، کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

  • پاکستان دو روز میں بارڈز کھولے، افغان سفیر کی ہرزہ سرائی

    پاکستان دو روز میں بارڈز کھولے، افغان سفیر کی ہرزہ سرائی

    اسلام آباد : افغان سفیر ڈاکٹر عمر نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کو 2 روز میں پاک افغان بارڈر کھولنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی آداب کے برخلاف افغان سفیر ڈاکٹر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے ایک اسٹیٹس پر پاکستان کو دھمکی آمیز لہجے میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کو دو روز کے اندر اندر نہیں کھولا گیا تو وہ افغان حکومت سے سخت اقدامات کے لیے رجوع کریں گے۔


    افغان سفیر ڈاکٹر عمر نے یہ بات مشیر خارجہ پاکستان سرتاج عزیز سے ٹیلی فو نک رابطے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہی جو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر آویزاں کیا جب کہ یہ عمل سفارتی آداب کے منافی عمل ہے۔

    انہوں نے دعوی کیا کہ سرحد بند کرنا ای سی او کے مرکزی خیال کے متضاد عمل ہے تاہم افغان حکومت پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو چارٹرڈ طیاروں کے زریعے واپس وطن لے آئے گی۔

    واضح رہے سرحد کی بندش کو ای سی او کے مرکزی خیال سے متصادم قرار دینے والا افغانستان کود پاکستان میں ہونے والے اسی سی او ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا تھا۔

    یاد رہے لاہور میں مال روڈ پر اور درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکوں کے تانے بانے افغانستان سے ملنے پر پاکستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر کو بند کر کے افغانستان میں موجود پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست افغان سفارت کاروں کو جمع کرائی گئی تھیں۔

  • کراچی: سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کی غلط افواہوں پر قانون حرکت میں آگیا

    کراچی: سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کی غلط افواہوں پر قانون حرکت میں آگیا

    کراچی: ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بچوں کے اغواء ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شہر قائد میں بچوں کے اغواء سے متعلق سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر اور پوسٹوں کے خلاف قانون حرکت میں آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی اغواء ہونے والے بچوں کی تصاویر کے حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کی گئیں بعد از انکوائری میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ خبریں جھوٹ پر مبنی اور محض افواہ ہیں‘‘۔

    مقدس حیدر نے مزید کہا کہ ’’شرپسند عناصر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غلط خبریں پھیلانے کا مقصد شہر میں قائم ہونے والے امن وامان کے حوالے سے عوام میں بے یقینی کو پیدا کرنا ہے‘‘۔

    ایس پی سینٹرل نے کہا کہ ’’شرپسند عناصر کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد شرپسند عناصر کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس حکام نے شہر میں بچوں کے اغواء کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شہر میں بچوں کے اغواء سے متعلق کوئی واردات عمل میں نہیں آئی‘‘۔

    پولیس حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ’’سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تصاویر یا پوسٹوں کو دیکھتے ہوئے خوف و ہراس میں مبتلاء نہ ہوں، اس ضمن میں اگر کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو قریبی پولیس اسٹیشن پر آگاہ کریں پولیس آپ کی حفاظت کےلیے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی‘‘۔

    یاد رہے پنجاب میں بچوں کے اغواء کے بعد انٹرنیٹ پر کراچی میں بچوں کے اغواء کی بے بنیاد خبریں ایک سازش کے تحت سائٹس پر پھیلائی جارہی تھیں،اس سازش کا مقصد شہر میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔