Tag: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ

  • کیا فیس بک صارفین کی جاسوسی کرتی ہے؟؟؟

    کیا فیس بک صارفین کی جاسوسی کرتی ہے؟؟؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین ہوشیار ہوجائیں، کیونکہ فیس بک ان کی گفتگو سنتی ہے اور ان کی سرگرمیاں نوٹ بھی کرتی ہے، لہٰذاان کی گفتگو کسی سے محفوظ نہیں۔

    یہ دعویٰ امریکا کی ساؤتھ فلوریڈا یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کیلی برنز نے کیا ہے، کیلی برنز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون میں فیس بک ایپ کے ذریعے نہ صرف صارفین بلکہ ان کے اردگرد موجود افراد کی آوازیں بھی ریکارڈ کی جارہی ہیں ۔

    اسمارٹ فون پر فیس بک استعمال کرنے والوں کو ہوشیاراب رہنا ہوگا، کیونکہ اس بات کی اجازت تو خود صارف نے فیس بک ایپ ڈاون لوڈ کرتے ہوئے انتظامیہ کو دی ہے ۔

    فیس بک نے تسلیم توکرلیا ہے کہ ایپ کے ذریعے آوازیں ریکارڈ کی جاتی ہیں لیکن یہ بات ماننے سے انکاری ہے کہ یہ کسی جاسوسی کا حصہ ہے ۔

    فیس بک کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعے وہ اپنے صارفین کے رحجانات جانتی ہے، آئی ٹی ماہرین کا کہناہے کہ فیس بک صارفین کی باتیں سنی جاتی ہیں، سرگرمیاں نوٹ ہوتی ہیں، لیکن اس کی جازت خود صارف دیتا ہے لہٰذا اس پر پرائیویسی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

  • فیس بک اہم خبروں کے لیے سب سے اہم ویب سائٹ قرار

    فیس بک اہم خبروں کے لیے سب سے اہم ویب سائٹ قرار

    واشگنٹن: ایک تحقیق کے مطابق امریکہ میں اہم خبریں حاصل کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد فیس بک کی خبروں کو اہمیت دیتی ہے۔

    پیو ریسرچ سینٹر کے حالیہ سروے کے مطابق 62 فیصد بالغ افراد خبریں حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں، جن میں سے 18 فیصد کو اکثر ملتی ہیں۔

    سروے کے مطابق خبریں حاصل کرنے کے لیے 66 فیصد فیس بک، 59 فیصد ٹوئٹر اور سات سے 10 فیصد لوگ ریڈ اٹ استعمال کرتے ہیں۔

    سروے میں بتایا گیا ہے امریکہ کی کُل آبادی میں سے 44 فیصد یعنی دو تہائی اکثریت فیس بک استعمال کرتی ہے۔جس کے بعد فیس بک امریکہ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ویب سائٹ شمار ہونے لگی ہے۔

    یہ سروے اس وقت سامنا آیا ہے جب فیس بک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کچھ خاص سیاسی و دیگر موضوعات کو اتنظامیہ کی طرف سے شائع ہونے سے قبل دبا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ہفتے فیس بک انتظامیہ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ اس قسم کے الزامات سے بچنے کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں۔

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کننروٹیو پارٹی کے رہنماء سے ملاقات کے دوران کہا کہا ’’فیس بک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سارے آئیدیاز ملتے ہیں‘‘۔

    نیو پیو کی رپورٹ کے مطابق فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام کے صارفین اُس وقت نیوز حاصل کرتے ہیں جب وہ کسی دوسرے کام سے آن لائن ہوتے ہیں،جبکہ ریڈیٹ، ٹوئٹر اور لنکڈان کے صارفین کو خبریں تلاش کرنی پڑتی ہیں۔

  • ضمنی الیکشن میں کچھ غلط ہواتو لندن میں قانونی کارروائی کریں گے،عمران خان

    ضمنی الیکشن میں کچھ غلط ہواتو لندن میں قانونی کارروائی کریں گے،عمران خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ این اے دو سو چھیالس کے ضمنی الیکشن میں کچھ غلط ہوا تو لندن میں قانونی کارروائی کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن مین پی ٹی آئی نے وکلا کی ٹیم تیار کر لی ہے، اگر ضمنی انتخابات میں کچھ غلط ہوا تو کاروائی کرینگے۔

     پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی کے عوام الطاف حسین کے حربوں کے عادی ہیں، پہلے دہشتگردی کرتے ہیں پھرخود کو ہی مظلوم قرار دیتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے مقتول رہنماء کے خاندان نے بتایا جنازے میں قاتل شریک تھے۔

    کراچی میں این اے دوسوچھیالیس کے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران کشیدگی پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جمہوریت بےنقاب ہوگئی ہے۔

    تحریکِ انصاف کے سربراہ نے رات گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایم کیوایم کی جمہوریت بےنقاب ہو گئی ہے اور ان کے فاشسٹ ہتھکنڈوں کو برطانوی حکومت تک لے کر جائیں گے۔

    اس سے قبل وہ اپنے ایک ٹویٹ میں کہہ چکے ہیں کہ ایم کیو ایم کو اپنے ووٹرز کھوجانے کا خوف شروع ہوچکا ہے، این اے دو سو چھیالیس نبیل گبول کے استعفا دینے کے بعد خالی ہوئی جس پر ضمنی انتخاب تئیس اپریل کو ہوگا۔