Tag: سماجی ویب سائٹس

  • امریکی صدر ٹرمپ کی سماجی ویب سائٹس کو دھمکیاں

    امریکی صدر ٹرمپ کی سماجی ویب سائٹس کو دھمکیاں

    واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی ویب سائٹس کودھمکیاں دینی شروع کردیں، ان کا کہنا ہے کہ سماجی ویب سائٹس کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کو آزاد سماجی ویب سائٹس بھی کَھنے لگی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل، ٹوئیٹر اور فیس بک کو تنبیہ کی ہے کہ یہ سماجی ویب سائٹس تکلیف دہ حدود میں داخل ہو رہی ہیں، سماجی ویب سائٹس کو بہت زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔

    صدرٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملہ میں ضابطے متعارف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی الزمات پر سماجی ویب سائٹس کا کہنا ہے کہ ان کے نہ تو سیاسی مقاصد ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے تعصب رکھتے ہیں۔

    اس سے قبل امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ گوگل پرٹرمپ نیوز سرچ کریں توفیک نیوزمیڈیا کی خبریں آتی ہیں، دوسرے لفظوں میں انہوں نے میرے اور دوسرے کے لئے دھاندلی کی۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام خبریں اور اسٹوریز بری ہوتی ہیں، فیک نیوز نمایاں ہے، ری پبلکن، کنزرویٹو اور فئیر میڈیا شٹ آؤٹ ہے، سب 96 فیصد غیر قانونی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا ‘رپبلکنز اور قدامت پرستوں کے بارے تعصب’ رکھتا ہے اور وہ ‘ایسا نہیں ہونے دیں گے۔’

    ادھر گوگل کا کہنا تھا کہ اُس نے سیاسی نقطہ نظر کی بنیاد پر سرچ کے نتائج تبدیل نہیں کیے ہیں۔

    خیال رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں ٹویٹر کو نمایاں مقام حاصل ہے، جس کا بڑے سبب ممتاز سیاسی شخصیات اور رہنماوں کی جانب سے اس سائٹ کا استعمال ہے۔

    جو عالمی رہنما تواتر سے ٹویٹر استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈونلڈ ٹرمپ، نریندر مودی، جسٹس ٹروڈو، طیب اردوان ، عمران خان نمایاں ہیں۔

    چند تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ ٹوئٹر کے اسیر بن چکے ہیں اور اکثر غیرمتعلقہ معاملات پر بھی تواتر سے ٹویٹس کرتے نظر آتے ہیں، جس کی وجہ امریکی انتظامیہ کی سبکی ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ صدرٹرمپ ٹویٹر پر بہت متحرک ہیں اوران کو فالو کرنے والوں کی تعداد چار کروڑسے زائد ہے، ٹرمپ نے 2009 میں ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا تھا۔

  • پی آئی اے میں سماجی ویب سائٹس اور واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی  عائد

    پی آئی اے میں سماجی ویب سائٹس اور واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد

    کراچی : باکمال لوگوں کے لاجواب کارنامے، پی آئی اے انتظامیہ کی پول پٹی کھلنے پر سماجی ویب سائٹ سے خوفزدہ ہے، پی آئی اے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو خطرہ قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کے کارنامے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور واٹس ایپ پر سامنے آگئے، جس کے بعد پی آئی اے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور واٹس ایپ گروپس پر انفارمیشن ڈالنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    پی آئی اے میں سماجی ویب سائٹس پر پابندی لگانے کا خط اے آروائی نیوز کو موصول ہوگیا، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین ادارے کی پول پٹی کھول رہے ہیں۔

    جنرل منیجر پالیسیز اینڈ کمپنسیشن نے کہا کہ خبریں باہر جانے سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا، ملازمین کی جانب سے کوئی بھی اطلاع سماجی ویب سائٹس یا واٹس ایپ پر ڈالنا جرم قرار دیا گیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ملازم کیخلاف سکت تادیبی کارروائی کی جائیگی، نوٹیفیکیشن کے مطابق جس واٹس ایپ گروپ پر ادارے کی خبر ڈالی جائیگی اس کے ایڈمن کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔