کراچی: گیارہ رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرکے محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردی ہے، میڈیکل بورڈ بلوچستان حکومت کی درخواست پر تشکیل دیا گیا تھا۔
سروسز اسپتال کے ایم ایس کے مطابق میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق تمام طبی صورتحال کی تفصیلات شامل کردی ہیں تاہم میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے اراکین نے سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ جاکر ابتدائی طبی رپورٹ کے حوالے سے صلاح مشورہ کیا تھا ابتدائی طبی معائنے کے بعد بورڈ کے مختلف ڈاکٹروں کی جانب سے بنائی گئی میڈیکل رپورٹ سیل کرکے محکمہ صحت کے حوالے کردی گئی ہے ۔