Tag: سماعت سے محروم

  • کیا ہوا جب سماعت سے محروم ننھے بچے نے پہلی بار کوئی آواز سنی؟

    کیا ہوا جب سماعت سے محروم ننھے بچے نے پہلی بار کوئی آواز سنی؟

    سوشل میڈیا پر سماعت سے محروم ایک بچے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، پہلی بار آواز سنائی دینے پر بچے کے معصومانہ تاثرات نے سب کے دل پگھلا دیے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایک ڈاکٹر کے چیمبر کی ہے جس میں والدین اپنے کمسن بچے کے ساتھ بیٹھے ہیں، ڈاکٹر انہیں سننے والی ڈیوائس کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

    اس کے بعد وہ والدین کو بچے کو دیکھنے کا کہہ کر، تین، دو، ایک گنتی گن کر ڈیوائس اسٹارٹ کرتی ہیں۔

    @wookybee_officialBoy scared when he hears for first time #viral #bestthingsince #xyzcba #fyp #foryoupage #feature #4u #foryou #featurethis #4upage #miracles♬ original sound – wookybee

    ڈیوائس کھلتے ہی آوازیں سنائی دینے پر بچہ اچانک حیران ہوتا ہے اور پھر فرط جذبات سے اپنی ماں کے گلے لگ جاتا ہے۔ پیچھے سے اس کے والد بھی حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ننھے بچے کی یہ ویڈیو جلد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا۔

    ایک صارف نے اپنے بیٹے کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ بھی اسی تجربے سے گزرا ہے۔

  • سماعت سے محروم افراد کے لیے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    سماعت سے محروم افراد کے لیے سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    کراچی: سندھ کابینہ میں سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سماعت سے محروم افراد کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا، کابینہ نے سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے موٹر رجسٹریشن قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔

    سید قاسم کا کہنا تھا خصوصی افراد کا مسئلہ محکمہ بحالی خصوصی افراد کی کوشش سے حل ہوا، سماعت سے محروم افراد کے لیے یہ ایک تاریخی کام یابی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایئر پورٹس پر بزرگ ، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے خصوصی سہولت

    معاون خصوصی نے مزید کہا سماعت سے محروم افراد طویل عرصے سے جدوجہد کر رہے تھے، ان کے دیگر مسائل بھی آہستہ آہستہ حل ہو جائیں گے۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کے حوالے سے قاسم نوید نے کہا تھا ہمارے معاشرے میں ان بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے، خصوصی بچوں کی بحالی کے لیے قائم مراکز بہتر بنائے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا یہ بات باعث مسرت ہے کہ خصوصی افراد اور بچوں سے متعلق لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس فروری میں سندھ میں خصوصی افراد کے لیے سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیے گئے، ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے خصوصی افراد کو ہدایت بھی جاری کی گئی کہ وہ اپنے سرٹیفکیٹ ضرور حاصل کریں۔