Tag: سماعت

  • لاہورہائیکورٹ:اراکین پارلیمنٹ کی اسکروٹنی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

    لاہورہائیکورٹ:اراکین پارلیمنٹ کی اسکروٹنی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

    لاہور: اراکین پارلیمنٹ کی اسکروٹنی کے لیے دائر درخواست لاہور ہائی کورٹ نےباقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے تحریک انصاف کے کارکن جاوید بدر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

    درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے جس کے بعد تمام انتخابی عمل مشکوک ہو چکا ہے ۔

    ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کے لیے آرٹیکل باسٹھ ترسیٹھ کے حوالے سے اسکروٹنی نہیں کی، جس کی وجہ سے اہلیت پر پورا نہ اترنے والوں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا ۔

    درخواست گزار نے عدالت نے استدعا کی کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کی دوبارہ اسکروٹنی کے احکاما ت جاری کیے جائیں ۔عدالت نے درخواست گزار کے دلائل کے بعد درخواست باقاعدہ سماعت منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

  • سپریم کورٹ میں وزیرِاعظم کی نااہلی پر درخواستوں کی سماعت

    سپریم کورٹ میں وزیرِاعظم کی نااہلی پر درخواستوں کی سماعت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیرِاعظم نااہلی کیس میں پی ٹی آئی کے وکلاء سے سوال کرلیا کہ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ آپ آرمی چیف کا بیان حلفی لے آئیں؟

    وزیرِاعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی، پی ٹی آئی کے وکیل گوہر نواز سندھو نے دلائل میں کہا کہ وزیرِاعظم نے بیان دیا کہ انھوں نے آرمی کو کردار ادا کرنے کا نہیں کہا تھا لیکن آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا کہ وزیرِاعظم کے کہنے پر کردار ادا کیا۔

    جسٹس دوست محمد نےاستفسار کیا کہ کوئی ایسا طریقہ ہے کہ آپ آرمی چیف کا بیان حلفی لے آئیں؟ جسٹس جواد نے مؤقف کی سماعت کے بعد وکلاء کو کہا کہ ہم مشکور ہیں کہ یہ کیس لائے، آپ درخواست میں ترمیم کرنا چاہیں تو کرلیں، درخواست واپس نہیں ہوگی۔

    جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ کوئی مائی کا لعل ایسا نہیں جس کے ہاتھ میں جان ہو، اگرکوئی طالع آزما یہ سمجھتا ہے تو وہ یہاں بیٹھے ہیں آجائے۔

    عدالت نے درخواست میں ترمیم سے متعلق وقت دیتے ہوئے سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

  • لاہور ہائی کورٹ:پی ٹی آئی مارچ کیخلاف درخواستوں کی سماعت

    لاہور ہائی کورٹ:پی ٹی آئی مارچ کیخلاف درخواستوں کی سماعت

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے موجودہ صورتحال کو سلجھانے سے متعلق حکومتی اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے چودہ اگست کو ہونے والے مارچ کو رکوانے کے دائر درخواستوں کی سماعت بارہ اگست تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ حکومت کو ملکی سلامتی کے لیے کسی کے پاؤں بھی پڑنا پڑے تو پڑ جائے۔

    جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکلاء نے دلائل دیئے کہ یوم آزادی ملکی یکجہتی کا دن ہے اس روز احتجاج سے ملک میں انتشار پیدا ہو گا، لہذا حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ اپوزیشن سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرے ۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت کس قانون کے تحت حکومت کو حکم دے سکتی ہے، عدالتیں آئین کے تحت بنتی ہیں جبکہ آئین پارلیمنٹ بناتی ہے، درخواست گزار نے دلائل دیئے کہ عدالت پارلیمنٹ کو نہیں مگر حکومت کو حکم دے سکتی ہے، عدالت نے قرار دیا کہ لوگ ہتھیار اٹھا کر جنگ پر آمادہ ہوں تو ایسی صورت میں عدالتیں کیسے مداخلت کر سکتی ہیں، ملکی سالمیت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں، اس لیے حکومت کو مذاکرات کے لیے پہل کرنی چاہیئے۔

    سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ حکومت معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے اور وزیراعظم نے کئی بارمذاکرات کی دعوت بھی دی مگر اسے قبول نہیں کیا گیا۔ حکومت چاہتی ہے کہ انتشار سے بچا جائے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم پہلے بھی عمران خان کے گھر گئے، اب بھی جا سکتے ہیں ملکی سالمیت کے لیے وزیر اعظم کو دس بار بھی جانا پڑے تو جائیں، وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا دور ہی کتنی ہے ۔ حکومت نے انتشار سے بچنے کے لیے کیا کیا ، کنٹینر کھڑے کر دیئے ،پٹرول بند اور 245 نافذ کر دی ۔

    عدالت نے درخواستوں کی سماعت بارہ اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت بتائے کہ معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔