Tag: سماعت

  • خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت

    خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت

    خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے، سابق صدر آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

    خصوصی عدالت میں پرویزمشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو معاملہ ایک بار وہی یعنی سابق صدر کی عدالت میں پیشی تھا، تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ بتایا جائے پرویز مشرف عدالت کیوں نہیں آئے؟

    جس پر وکیل سرکار اکرم شیخ نے کہا کہ مشرف جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ میں ایسا کہیں بھی نہیں لکھا کہ وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے، عدالت کے حکم پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

    اکرم شیخ نے استدعا کی کہ عدالت اپنے حکم کی خلاف ورزی پر کاروائی کرے، انھوں نے دلائل میں کہا کہ جو شخص عدالتی حکم پر عدالت میں پیش نہیں ہوتا وہ اپنے دفاع کا اختیار کھو دیتا ہے، صدر حسنی مبارک کو اسٹریچر پرعدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

    پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے دلائل میں کہا کہ اکرم شیخ پراسیکیوٹر ہیں، انھیں پرسی کیوٹر کا کردار ادا کرنا نہیں چاہیئے، اکرم شیخ عدالت کی معاونت کریں مشرف کو زبردستی سزا دلوانے کی کوشش نہ کریں۔

    ایک موقع پر پرویز مشرف کے وکلاء اور وکیل سرکار میں تلخ کلامی بھی ہوئی، انور منصور نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے تجویز کیا ہے کہ مشرف اسی اسپتال سے علاج کروائیں جہاں سے وہ پہلے معائنہ کروا چکے ہیں۔

    مشرف کو علاج کیلئے فرانس جانے کا مشورہ دیا گیا ہے، انور منصور کا کہنا تھا کہ عدالت مشرف کی گرفتاری کا حکم دے دیتی ہے اور اگر کل یہ عدالت قانونی قرار نہیں پاتی تو مشرف کے چہرے پر جو داغ لگ جائے گا اسکا ذمہ دار کون ہوگا؟

  • پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

    پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

    پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت آج پھر خصوصی عدالت میں ہوگی، گزشتہ تاریخ پر انھیں بیماری کے باعث استثنا دیا گیا تھا، سابق صدر پرویز مشرف اے ایف آئی سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، سابق صدر پرویزمشرف کے علاج سات رکنی میڈیکل ٹیم کررہی ہے۔

     یاد رہے کہ غداری کیس میں پیشی کیلئے جاتے وقت سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، جس کے باعث انہیں اے ایف آئی سی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
       

  • آرٹیکل6  کے تحت غداری کے پہلے مقدمے کی سماعت کل ہوگی

    آرٹیکل6 کے تحت غداری کے پہلے مقدمے کی سماعت کل ہوگی

    آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت پاکستان کی تاریخ میں غداری کے پہلے مقدمے کی پہلی سماعت کل اسلام آباد میں ہوگی، پرویزمشرف کی پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کسی بھی آمرکےخلاف غداری کے پہلے مقدمے کی پہلی سماعت، جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس یاورسعیداورجسٹس طاہرہ پرمشتمل تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

    پیشی کے موقع پر پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، مقدمے کی سماعت شریعت کورٹ کےبجائے نیشنل لائبریری کے آڈیٹوریم میں ہوگی جس کے اردگرد بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

    عدالت میں داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہوگا، حکومت کی جانب سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ کو پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے،اکرم شیخ نے پانچ نکاتی استغاثہ گزشتہ ہفتے خصوصی عدالت میں جمع کرایا تھا جس کا جائزہ لینے کے بعد رجسٹرار خصوصی عدالت نے قرار دیا تھا کہ بادی النظر میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف الزامات درست معلوم ہوتے ہیں لہذا پرویز مشرف چوبیس دسمبر کو عدالت میں پیش ہوکر اپنے خلاف الزامات کا دفاع کریں۔

    پرویز مشرف نے سمن وصول کرنے کے بعد وکلا کی ٹیم تشکیل دے دی ہے، ٹیم میں ڈ اکٹر خالد رانجھا، بیرسٹر سیف اور احمد رضا قصوری نمایاں ہیں۔
       

  • اسلام آبادہائیکورٹ:چیئرمین پیمرا کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

    اسلام آبادہائیکورٹ:چیئرمین پیمرا کی برطرفی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

    چیئرمین پیمرا کی برطرفی کے خلاف سماعت کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے سماعت کے لیے منظور کر لی ہے, درخواست پیمرا کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے چیئرمین چوہدری رشید کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا مگرنئے مقرر کیے گئے چیئرمین کا نوٹیفیکیشن تاحال برقرار ہے اس طرح عملی طور پر ادارے میں دو چیرمین کام کر رہے ہیں۔

    کیس کی سماعت جسٹس ریاض احمد خان نے جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ جسٹس ریاض احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم واضح ہے۔