Tag: سمانتھا پربھو

  • سمانتھا پربھو کی ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان خفیہ پوسٹ وائرل

    سمانتھا پربھو کی ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان خفیہ پوسٹ وائرل

    ساؤتھ فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ سمانتھا پربھو کی ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان خفیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ناگا چیتینا اور اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے بعد سے سمانتھا کی ڈیٹنگ کی افواہیں زیرگردش ہیں تاہم اب ان کی نے ایک خفیہ پوسٹ بھی وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اداکارہ نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    سمانتھا روتھ پربھو کا نام بالی ووڈ ہدایت کار راج نڈومورو کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، راج نڈومورو نے ’دی فیملی مین فرنچائز، فرضی، گلاب گینگ اور ہنی بنی جیسی سیریز بنائی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)

    سمانتھا نے راج نڈومورو کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریز دی فیملی مین 2 اور ہنی بنی میں کام کیا تاہم اب یہ قیاس آ آرائیاں کی جارہی ہے کہ انڈسٹری میں مشہور نام راج نڈومورو اور سمانتھا خفیہ طور پر ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

    یہ پڑھیں: طلاق کے بعد میرے ساتھ تحقیرآمیز رویہ اختیار کیا گیا، سمانتھا پربھو کا انکشاف

    ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان سمانتھا نے حالیہ ٹورنامنٹ کی کئی تصاویر شیئر کیں، جن میں راج نڈیمورو بھی نظر آ رہے ہیں، لیکن ایک تصویر میں وہ راج کا ہاتھ پکڑے ہوئے نظر آئیں، جس نے ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید ہوا دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl)

    اسی درمیان سمانتھا نے ایک پوسٹ کی ہے جس سے ان کی شادی کی قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، سمانتھا نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’اگر مجھے زیادہ غصہ آئے تو تم مجھ سے وعدہ کرو تم نہیں ہنسو گے، کیا تم میرے ساتھ رہو گے؟ کیا تم میرا ہاتھ پکڑو گے؟ یہ لائنیں ان کی شادی اور محبت کو ظاہر کرتی ہیں۔

    خیال رہے کہ سمانتھا اور اداکار ناگا چیتنیا تعلق میں رہنے کے بعد 2017ء میں شادی کی تھی تاہم وہ 2021 میں علیحدہ ہوگئے تھے، اس کے بعد سمانتھا کے سابق شوہر نے اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا سے شادی کرلی تھی۔

  • سمانتھا سے طلاق کے بعد ’مجرم‘ جیسا سلوک کیا گیا، ناگا چیتینا

    سمانتھا سے طلاق کے بعد ’مجرم‘ جیسا سلوک کیا گیا، ناگا چیتینا

    بھارتی اداکار ناگا چیتینا کا کہنا ہے کہ سمانتھا پربھو کے ساتھ طلاق کے بعد مجرم جیسا سلوک کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکار ناگا چیتینا نے کہا کہ نے کہا کہ جب ہم نے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تو ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا کہ ہماری اپنی وجوہات ہیں اور آگے بڑھ رہے ہیں، اصل میں اور کیا وضاحت درکار ہے؟

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ سامعین اور میڈیا ہماری رازداری کی درخواست کا احترام کریں گے لیکن یہ صرف شہ سرخیاں، بات کرنے کے پوائنٹس، گپ شپ اور بنیادی طور پر تفریح بن گیا۔

    اداکار نے دلیل دی کہ اگر وہ کچھ اور کہتے ہیں تو وہ بھی خبر بن جائے گی، میں اور سمانتھا ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں، جو کچھ بھی ہوا ہماری بہتری کے لیے ہوا۔

    ناگا چیتینا نے کہا کہ میں شادی سے باہر آیا، دوبارہ محبت ملی اور آگے بڑھ گیا، اس کے علاوہ میری زندگی میں جو کچھ ہوا وہ ایسی چیز نہیں ہے جو کسی اور زندگی میں نہیں ہوا ہو تو میرے ساتھ مجرم جیسا سلوک کیوں کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ناگا چیتینا کے والدین اداکار ناگارجن اور لکشمی دگوبتی بچپن میں ہی الگ ہوگئے اور اس کے بعد دوبارہ شادی کی۔

    اداکار نے کہا کہ میں ایک ٹوٹے ہوئے خاندان سے آیا ہوں، میں اس تجربے کو جانتا ہوں، رشتہ توڑنے سے پہلے میں اس کے بارے میں کم از کم ہزار بار سوچوں گا کیونکہ میں حقیقی طور پر اس کے اثرات کو سمجھتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ شادی کو توڑنا ایک باہمی فیصلہ تھا اور ہم اپنے اپنے راستے پر چلے گئے، بے شک مجھے برا لگتا ہے کہ یہ ہوا لیکن سب کچھ ایک وجہ سے ہوتا ہے مجھے یقین ہے کہ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ خود کو بتائیں اور ترقی کرتے رہیں، آپ کو جلد ہی صحیح راستہ مل جائے گا۔

  • طلاق کے بعد میرے ساتھ تحقیرآمیز رویہ اختیار کیا گیا، سمانتھا پربھو کا انکشاف

    طلاق کے بعد میرے ساتھ تحقیرآمیز رویہ اختیار کیا گیا، سمانتھا پربھو کا انکشاف

    بھارتی جنوبی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سمانتھا پربھو نے اداکار اور شوہر ناگا چیتنیا سے طلاق کے بعد پیش آنے والے حالات پر اظہار خیال کیا ہے۔

    بالی ووڈ میں بھی انٹری کرنے والی ساؤتھ انڈسٹری کی معروف فنکارہ نے بتایا کہ ناگا چیتنیا سے طلاق کے بعد انھیں عجیب قسم کے ’لیبل‘ دیے گئے، تاہم انھوں نے ان کا مقابلہ کیا اور خود کو غمزدہ ہونے سے بچائے رکھا۔

    ایک انٹرویو کے دوران سمانتھا نے کہا کہ اگر کسی عورت کو طلاق ہو جائے تو یہ اس کے لیے شرم کی بات ہوتی ہے اور اس کے ساتھ رسوائی کو جوڑ دیا جاتا ہے۔

    میں نے اپنی محبت پر بے انتہا پیسے لٹائے جو مضحکہ خیز تھا، سمانتھا پربھو

    سمانتھا نے کہا کہ مجھے طلاق کے بعد اس طرح کے تبصرے سننے کو ملے کہ سیکنڈ ہینڈ ہوں، استعمال شدہ ہوں، زندگی برباد ہوگئی، آپ کو ایک کونے سے لگادیا جاتا ہے اور آپ کو محسوس کروایا جاتا ہے کہ آپ ناکام ہوچکے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ شادی کے اس طرح کے معاملات کے بعد آپ خود کو گناہ گار محسوس کریں اور شرمندہ ہوں، یہ فیملیز اور ان لڑکیوں کے لیے جو اس طرح کی صورتحال سے گزرتی ہیں بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔

  • میں نے اپنی محبت پر بے انتہا پیسے لٹائے جو مضحکہ خیز تھا، سمانتھا پربھو

    میں نے اپنی محبت پر بے انتہا پیسے لٹائے جو مضحکہ خیز تھا، سمانتھا پربھو

    ساؤتھ کی سپر اسٹار اداکارہ سمانتھا پربھو نے کہا ہے کہ میں نے اپنی سابق محبت پر بے انتہا پیسے خرچ کیے جو کافی مضحکہ خیز تھا۔

    میڈیا رپوٹس کے مطابق ادکارہ نے ورون دھون ہمراہ اپنے نئے پروجیکٹ کی تشہر کے لیے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں سمانتھا نے اعتراف کیا کہ میں اپنے سابق (شوہر/دوست) کے لیے مہنگے تحائف خریدنے کے لیے کافی رقم خرچ کیا کرتی تھی۔

    سمانتھا نے انٹرویو میں ایک سیگمنٹ کے دوران تفریحی انداز میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا، 37 سالہ اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’میرا مضحکہ خیز اقدام یہ تھا کہ میں نے اپنے سابق کے لیے مہنگے تحائف خریدنے پر پیسے اڑائے۔

    ورون دھون نے اس دوران موقع جانے نہ دیا اور پوچھ بیٹھے ’کون سا تحفہ تھا اور کتنی رقم خرچ کرتی تھیں؟ اس پر سمانتھا نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ بس اب آگے بڑھتے ہیںَ

    خیال رہے کہ سمانتھا اور اداکار ناگا چیتنیا تعلق میں رہنے کے بعد 2017ء میں شادی کی تھی تاہم وہ 2021 میں علیحدہ ہوگئے تھے، اس کے بعد سمانتھا کے سابق شوہر نے اداکارہ سوبھیتا ڈھولیپالا سے شادی کرلی تھی۔