Tag: سمبا

  • بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان مٹھائی بانٹنے مندر پہنچ گئیں

    بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان مٹھائی بانٹنے مندر پہنچ گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ مٹھائی بانٹنے مکتیشور مندر پہنچیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کیدر ناتھ سے بالی ووڈ میں اپنے سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان کے لیے سال 2018 کافی خوشگوار ثابت ہوا ہے۔

    سارہ علی خان کی پہلی فلم کیدرناتھ میں مداحوں نے ان کی اداکاری کو پسند کیا اور دو روز قبل ریلیز ہونے والی فلم سمبا کو بھی مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان جہاں مٹھائی بانٹنے میں مصروف ہیں وہیں مداح ان کی اور رنویر سنگھ کی فلم سمبا کی تعریف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

    سارہ علی خان جب مکتیشور مندر پہنچیں تو انہوں نے سفید رنگ کا شلوار قمیص زیب تن کیا ہوا تھا، سارہ کے ہمراہ ان کی والدہ امریتا سنگھ بھی موجود تھیں جنہوں نے کالے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

    فلم سمبا کو بھارت سمیت دنیا بھر میں 4020 سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے، فلم نے دوسرے دن 22 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دو دنوں میں فلم کا بزنس 45 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔

    رنویر اور سارہ علی خان کی فلم سمبا کی ہدایت کاری کے فرائض روہت شیٹھی نے انجام دئیے ہیں جبکہ فلم معروف فلم ساز کرن جوہر کی پیش کش ہے۔

    سارہ علی خان کو ابتدائی دو فلموں کی کامیابی کے بعد تیسری فلم میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

    ہدایت کار ساجد نڈیاڈ والا نے فلم باغی کے تیسرے سیکوئل کے لیے سارہ علی خان کو منتخب کیا ہے، فلم باغی کے پہلے سیزن میں اداکارہ شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ دوسرے سیکوئل میں اداکارہ دیشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • رنویر سنگھ کی فلم کے ساتھ پہلے دن کیا واقعہ ہوا؟

    رنویر سنگھ کی فلم کے ساتھ پہلے دن کیا واقعہ ہوا؟

    ممبئی: رنویر سنگھ کی فلم ریلیز ہوتے ہی خبروں‌ کی زینت بن گئی، فلم سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر فلموں کے لیے مشہور روہت شیٹھی کی نئی فلم سمبا 28 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی، جو تیزی سے خبریں بٹور رہی ہے.

    فلم نے پہلے دن 20.72 کروڑ کا بزنس کیا، جو ایک اچھا آغاز  ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ چند روز میں فلم کے بزنس میں مزید اضافہ ہوگا.

    رنویر سنگھ کی اس فلم میں‌ سارہ علی خان ان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں، جب کہ اجے دیوگن اور اکشے کمار مختصر کردار میں‌ نظر آئے. فلم معروف فلم ساز کرن جوہر کی پیش کش ہے.


    مزید پڑھیں: سال 2018: خانز ہوئے خاک، بالی وڈ کو نئے بادشاہ مل گئے


    فلم نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں‌ بھی اچھا آغاز کیا، پہلے دن فلم نے 13.14 کروڑ کمائے ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ نئے سال کے تہوار سے فلم کے بزنس کو فائدہ ہوگا.

    خیال رہے کہ 21 دسمبر کو شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم زیرو ریلیز ہوئی تھی، جس میں انوشکا شرما اور اور کترینا کیف میں‌ اہم کردار نبھائے، لیکن یہ فلم باکس آفس پر اپنا جادو جگانے میں‌ ناکام رہی.

    یاد رہے کہ اس برس تینوں خانز کو باکس آف پر بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.

  • شاہ رخ‌ خان کے "زیرو” ہونے کے بعد اصل ہیرو سامنے آگیا

    شاہ رخ‌ خان کے "زیرو” ہونے کے بعد اصل ہیرو سامنے آگیا

    ممبئی: کنگ خان کے فلم زیرو کی ناکامی کے باوجود بالی وڈ کے لیے سال 2018 کا اختتام مثبت رہا، رنویر سنگھ کی فلم ناقدین سے داد بٹورنے میں‌ کامیاب رہی.

    تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر فلموں کے لیے مشہور روہت شیٹھی کی فلم "سمبا” ریلیز ہوگئی ہے، جسے ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے.

    معروف فلم ساز کرن جوہر کی پیش کش فلم ’’سمبا‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ سائرہ علی خان جلوہ گر ہوئیں. فلم میں‌اجے دیوگن اور اکشے کمار بھی مختصر کرداروں میں نظر آئے.

    فلم ایکشن، کامیڈی سے بھرپور ہے. ساتھ ہی اس میں بھارت میں‌ خواتین سے ہونے والے زیادتی کے واقعات کو بھی موضوع بنایا گیا ہے.

    توقع کی جارہی ہے کہ فلم چار روز میں سو کروڑ کا بزنس کر جائے گی، چند تجزیہ کاروں نے 200 کروڑ کی امید بھی ظاہر کی ہے.


    مزید پڑھیں: سال 2018: خانز ہوئے خاک، بالی وڈ کو نئے بادشاہ مل گئے


    یاد رہے کہ روہت شیٹھی انڈسٹری کو گول مال، سنگھم اور چنائے ایکسپریس جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں.

    خیال رہے کہ اس سے قبل 21 دسمبر کو شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم زیرو ریلیز ہوئی تھی، مگر وہ توقعات کے برعکس ناکام رہی.

  • رنویر سنگھ اور کرن جوہر کے لیے پرانا فارمولا پھر کام کر گیا، مداح حیران

    رنویر سنگھ اور کرن جوہر کے لیے پرانا فارمولا پھر کام کر گیا، مداح حیران

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر کے لیے برسوں پرانا فارمولا پھر کام کر گیا.

    تفصیلات کے مطابق رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’سمبا‘‘ کے لیے پرانا فارمولا کارآمد ثابت ہوا، ری مکس نے پھر کام کر دکھایا.

    انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے روہت شیٹھی کی نئی فلم ’’سمبا‘‘ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے تحت تیار ہوئی ہے، جو 28 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے.

    فلم کے ٹریلر کو تو ملا جلا ردعمل ملا تھا، مگر فلم کے پہلے گانے کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اسے اب تک 65 ملین سے زاید افراد دیکھ چکے ہیں.

    فلم کا گانا ’’لڑکی آنکھ مارے‘‘  1996 میں ریلیز ہونے والی ارشد وارثی کی فلم ’’تیرے میرے سپنے‘‘ کے مشہور گانے کا ری مکس ہے.

    رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کے علاوہ اس گانے کی ویڈیو میں کرن جوہر بھی دکھائی دیے، مگر معاملہ یہیں ختم نہیں ہوتا، اس ویڈیو  میں‌ روہت شیٹھی کی بلاک بسٹر سیریز ’’گول مال‘‘کے اسٹارز  بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

    دل چسپ امر یہ ہے کہ ’’گول مال‘‘ میں ارشد وارثی بھی شامل ہیں. اس طرح‌ وہ اپنے ہی گانے میں ایک بار پھر  ایکشن میں نظر آئے۔