Tag: سمجھوتہ ایکسپریس

  • سلطان چغتائی جنھیں ریلوے اسٹیشن کی عمارت اپنی جیب سے تعمیر کروانا پڑی

    سلطان چغتائی جنھیں ریلوے اسٹیشن کی عمارت اپنی جیب سے تعمیر کروانا پڑی

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کا لاہور جنکشن، ریلوے اسٹیشن برطانوی دور میں تعمیر کردہ وہ یادگار ہے جسے جنوبی ایشیا میں برطانوی طرزِ تعمیر اور انجیئنرنگ کی ایک مثال بھی کہا جاتا ہے۔

    اس ریلوے اسٹیشن نے جہاں معاشی نظام پر مثبت اثرات مرتب کیے، وہیں مقامی ثقافت کو بھی اس کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔

    ریلوے کے اس نظام سے متعلق ایک اہم اور دل چسپ بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر کا ٹھیکا اس زمانے میں ایک سابق مغل عملدار میاں محمد سلطان چغتائی کو دیا کیا گیا، جنھیں‌ اس وقت سخت مشکل اور مالی نقصان اٹھانا پڑا جب اس ریلوے اسٹیشن کی مرکزی عمارت کے سامنے والا حصہ اس وقت کی سرکار نے مسترد کردیا۔

    حکومت کی جانب سے اس حصّے کی تعمیر کو رد کرتے ہوئے ٹھوس جواز اور وجوہ بتائی تھیں جس پر ٹھیکے دار میاں‌ محمد سلطان چغتائی کو اپنی جیب سے عمارت کے اس حصّے کو دوبارہ تعمیر کروانا پڑا۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس: ملزمان کا تعلق مودی سرکار سے ہونے کی وجہ سے رہا کیا گیا‘فاروق عبداللہ

    سمجھوتہ ایکسپریس: ملزمان کا تعلق مودی سرکار سے ہونے کی وجہ سے رہا کیا گیا‘فاروق عبداللہ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرکےسابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہرشخص کو سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی کی مذمت کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کا تعلق مودی سرکار سے ہے، اس لیے رہا کیا گیا۔

    فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت میں ہرشخص کو سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی کی مذمت کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل نے کہا کہ 2007میں سمجھوتہ ایکسپریس میں 68 افراد جاں بحق ہوئے، کسی کو نہیں معلوم انہیں کس نے مارا۔

    سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی

    بھارت کی عدالت نے گزشتہ روز سمجھوتہ ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے والے ملزم سوامی اسیم آنند سمیت 4 افراد کو بری کردیا تھا۔

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو چھوڑنا انتہائی قابل مذمت ہے.

    یاد رہے کہ 18 فروری 2007 کو بھارت کے شہرہریانہ کے گاؤں کے قریب سمجھوتہ ایکسپریس کے ایک ڈبے میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد بھڑکنے والی آگ نے دو بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    دھماکے کے نتیجے میں 68 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس: مرکزی ملزمان کی رہائی، پاکستانی دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    سمجھوتہ ایکسپریس: مرکزی ملزمان کی رہائی، پاکستانی دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    نئی دہلی: بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسریس کے مرکزی ملزمان کو رہا کر دیا، جب کہ پاکستان کی جانب سے فیصلہ کی شدت الفاظ میں مذمت کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق کیس کے مرکزی ملزم سوامی اسیم آنند اور دیگر ملزمان لوکیش شرما، سندیپ ڈانگے اور رما چندر کلسانگرا کو ہریانہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رہا کر دیا.

    اسیم آنند کا کا تعلق ایک شدت پند تنظیم ابیھنو بھارت سے ہے، سوامی اسیم آنندپر مکہ مسجداور اجمیردرگاہ سمیت دیگرکارروائیوں کا بھی الزام تھا۔

    سمجھوتہ ایکسپریس میں فروری2007 میں بم دھماکہ ہوا تھا، دھماکے کے بعد دو بوگیوں میں آگ لگ گئی تھی، اس دھماکے میں68 افراد جاں بحق ہوئے ، جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔

    سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں 300 گواہ تھے، جب کہ 3سال میں سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے درجنوں گواہ منحرف ہوئے۔

    اس کیس کا فیصلہ کچھ روز کے لیے موخر کر دیا گیا تھا، یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ شاید لواحقین کو انصاف ملے جائے، البتہ اب مرکزی ملزمان کی رہائی کی خبریں‌ آرہی ہیں.

    اب 42 پاکستانیوں کے اہل خانہ کو کیا جواب دیا جائے گا؟  ترجمان دفترخارجہ


    دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی رہائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو چھوڑنا انتہائی قابل مذمت ہے.

    دفترخارجہ نے کہا کہ دہشت گرد واقعے میں شہید ہونے والے 42 پاکستانیوں کے اہل خانہ کو کیا جواب دیا جائے گا.

    ترجمان دفترخارجہ ملزمان کوچھوڑنا بھارت کا انتہائی قدم ہے، تفصیلات اکٹھی کررہےہیں جلد باقاعدہ بیان جاری کیا جائے گا.

  • سمجھوتہ ایکسپریس کیس، فیصلہ پھر مؤخر، بھارتی سپریم کورٹ نے نئی تاریخ دے دی

    سمجھوتہ ایکسپریس کیس، فیصلہ پھر مؤخر، بھارتی سپریم کورٹ نے نئی تاریخ دے دی

    نئی دہلی: بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ دوسری بار ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے کیس کے حتمی دلائل سننے کے بعد 11 مارچ کو  فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے 14 مارچ کی تاریخ دی تھی البتہ ایک بار پھر عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ دے دی۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 18 مارچ مقرر کی گئی۔ تاریخ پہ تاریخ دینے سے متاثرین میں تشویش بڑھنے لگی کیونکہ وہ 12 سال سے انصاف کے منتظر ہیں۔

    بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت دس دن میں دوسری بارملتوی کی، بھارتی میڈیا کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس دھماکاکیس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث ملتوی کی گئی۔

    مزید پڑھیں: نئی دہلی : بھارتی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا فیصلہ آج سنائے گی

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کو کیس کافیصلہ گزشتہ پیرکو فیصلہ جاری کرنا تھا۔ پاکستانی خاتون راحیلہ وکیل نے عدالت میں موقف دینے کی درخواست دی ہے۔

    راحیلہ وکیل کےوالد سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کے بعد سے بھارت کی قید میں ہیں، دوہزارسات میں ہونے والے دھماکے میں 68 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے لاپتہ شہری محمد وکیل کے اہلخانہ کو عدالت نے پیروی کا موقع ہی نہیں دیا۔

    اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ محمد وکیل بارہ سال سے بھارتی جیل میں قید ہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اٹھارہ فروری دو ہزار سات کا وہ سیاہ دن جب کچھ انتہا پسند ہندوؤں نے پاکستان آنے والی ٹرین کو آگ لگادی تھی۔

    ان ہی میں ایک پاکستانی حافظ آباد کا محمد وکیل بھی شامل ہے، بھارتی حکومت نے پہلے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی پھر ڈی این اے کے بعد تسلیم کیا کہ مرنے والوں میں محمد وکیل شامل نہیں ہیں۔

  • نئی دہلی : بھارتی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا فیصلہ آج سنائے گی

    نئی دہلی : بھارتی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا فیصلہ آج سنائے گی

    نئی دہلی : بھارتی عدالت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کا مؤخر کیا جانے والا فیصلہ آج سنائے گی، واقعے کے بعد سے گمشدہ حافظ آباد کے محمد وکیل کے اہلخانہ کو پیروی کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بن جانے والی بھارتی عدالت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کا فیصلہ آج سنائے گی لیکن واقعے کے بعد سے گمشدہ حافظ آباد کے محمد وکیل کے اہلخانہ کو پیروی کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے محمد وکیل بارہ سال سے بھارتی جیل میں قید ہیں۔

    واضح رہے کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اٹھارہ فروری دو ہزار سات کا وہ سیاہ دن جب کچھ انتہا پسند ہندوؤں نے پاکستان آنے والی ٹرین کو آگ لگادی، واقعے میں جہاں اڑسٹھ افراد جاں بحق ہوئے وہیں کچھ لوگ گمشدہ بھی ہوئے، دھماکے میں68 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔

    ان ہی میں ایک پاکستانی حافظ آباد کا محمد وکیل بھی شامل ہے، بھارتی حکومت نے پہلے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی پھر ڈی این اے کے بعد تسلیم کیا کہ مرنے والوں میں محمد وکیل شامل نہیں، محمد وکیل کےبیٹیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد زندہ ہیں اور بارہ سال سے بھارتی جیل میں قید ہیں۔

    مزید پڑھیں: سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس کا فیصلہ 14مارچ تک مؤخر

    یاد رہے کہ بھارتی عدالت آج سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ سنانے جا رہی ہے لیکن محمد وکیل کے اہلخانہ کو اپنا مقدمہ لڑنے کا موقع نہیں دیا گیااس حوالے سے محمد وکیل کے اہل خانہ کی یہی اپیل ہے کہ انہیں بھارت کا ویزہ جاری کیا جائے تاکہ محمد وکیل واپس آ سکیں۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس بحال، 190 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

    سمجھوتہ ایکسپریس بحال، 190 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

    لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس 190 مسافروں کو لے کر بھارت کے لیے روانہ ہوگئی، سمجھوتہ ٹرین کو گزشتہ جمعرات کو بند کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ ایکسپریس بحال کردی گئی، پاک بھارت کشیدگی کے بعد پہلی ٹرین آج صبح 8 بجے براستہ واہگۃ بارڈر 190 مسافروں کو لے کر بھارت کے لیے روانہ ہوگئی۔

    پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سمجھوتہ ایکسپریس بند کی گئی تھی اور گزشتہ جمعرات کو بھارت جانے والی ٹرین تاحکم ثانی منسوخ کردی گئی تھی۔ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہر پیر اور جمعرات کی صبح بھارت روانہ ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کا آغاز 22 جولائی 1976 کو ہوا تھا۔ ٹرین کے مسافروں کا امیگریشن اور کسٹم واہگہ، پاکستان اور اٹاری، بھارت میں ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ مودی سرکار نے انتخابات میں اپنی جیت کے لیے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو ہوا دے کر خطے میں جنگ کے شعلوں کو بھڑکانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے خود بھارت میں انھیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    پاکستان کی سرحدی در اندازی، سرحدوں پر فائرنگ اور گولہ باری کے علاوہ بھارت نے جنگی طیارے بھیج کر دراندازی کی مذموم کوششیں بھی کی گئیں، جس کے نتیجے میں پاک فوج نے دو بھارتی جہاز بھی مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ پکڑا، جسے بعد ازاں رہا کر دیا گیا تھا۔

  • لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین تاحکم ثانی بند

    لاہور: سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین تاحکم ثانی بند

    لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین فوری طور پربند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی بھارت روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس تاحکم ثانی بند کردی گئی ہے۔

    ریلوے شیڈول کے مطابق ہفتے میں دو دن میں سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے اٹاری، بھارت کے لیے روانہ ہوتی ہے۔ شیڈول کے تحت پیراور جمعرات سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کے لیے مختص دن ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس گزشتہ ہفتے لاہور سے 45 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوئی تھی۔

    سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے سبب بند کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کا آغاز 22 جولائی 1976 کو ہوا تھا۔ ٹرین کے مسافروں کا امیگریشن اور کسٹم واہگہ، پاکستان اور اٹاری، بھارت میں ہوتا ہے۔

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس کل سے شیڈول کے مطابق بحال کردی جائے گی

    سمجھوتہ ایکسپریس کل سے شیڈول کے مطابق بحال کردی جائے گی

    لاہور : بھارتی ریاست ہریانہ میں فسادات کے باعث دو روز منسوخ رہنےو الی سمجھوتہ ایکسپریس کل سے شیڈول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔

    پاکستان ریلوے حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس کی کل سے بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پچیس فروری سے سمجھوتہ ایکسپریس اپنے شیڈول کے مطابق چلے گی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارتی حکومت کی درخواست پر معطل کیا گیا تھا۔

    ریلوے حکام کے مطابق بھارتی حکام کاموقف تھا کہ ہریانہ میں ہونے والے احتجاج کے باعث پاکستانی مسافروں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جاسکتی لہذا سمجھوتہ ایکسپریس کو حالات بہتر ہونے تک منسوخ رکھا جائے۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس بحال: ٹرین شیڈول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی

    سمجھوتہ ایکسپریس بحال: ٹرین شیڈول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی

    لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی۔

    جبکہ نئی دہلی میں پھنسے 19 پاکستانی مسافروں کو لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ ٹرین شیڈول کے مطابق اب جمعرات کو بھارت روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جنونی ہندؤوں کی جانب سے حملوں کے خدشات کے باعث بند کردیا تھا جس کے بعد سیکڑوں پاکستانی بھارت میں اور سیکڑوں بھارتی شہری پاکستان میں پھنس گئے تھے۔

    وزیر اعظم کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کا نوٹس لیا گیا جس کے بعد بھارت نے ایک ہفتہ کی بندش کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس کو بحال کردیا ہے۔

    سمجھوتہ ایکسپریس کے بند ہونے کے باعث31 پاکستانی مسافر بھارت میں پھنس گئے تھے جن میں سے 19 مسافروں کو دوستی بس کے ذریعے بدھ کے روز صبح ساڑھے 5 بجے دہلی سے لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔

    پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرین شیدول کے مطابق کل بھارت روانہ ہوگی۔

  • بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک مرتبہ پھر منسوخ

    بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس ایک مرتبہ پھر منسوخ

    لاہور: بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے باعث سوموار کو بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی کا فیصلہ بھارتی ریلوے کی جانب سے موصولہ پیغام کے بعد کیا گیا ہے۔

    بھارتی حکام نے اپنی سرزمین پر سکیورٹی وجوہات کی بناء پر سوموار کی سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کرنے کی اطلاع دی تھی۔

    جمعرات آٹھ اکتوبر کو انڈیا نے سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کردی تھی اس ٹرین کے جو چالیس مسافر لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھہرے ہوئے تھے انہیں پاکستان ریلوے پاکستان میں ان کے شہروں تک پہنچانے کا اہتمام کررہی ہے جہاں سے وہ آئے تھے۔

    ان چالیس مسافروں میں بیس پاکستانی اور بیس بھارتی شہری شامل ہیں۔