Tag: سمری

  • عید الفطر کی چھٹیوں کی سمری منظوری کےلیے وزیر داخلہ کو ارسال کردی گئی

    عید الفطر کی چھٹیوں کی سمری منظوری کےلیے وزیر داخلہ کو ارسال کردی گئی

    اسلام آباد : عید الفطر کی چھٹیوں کی سمری منظوری کےلیے وزیر داخلہ کو ارسال کردی گئی،سمری میں چارچھٹیاں تجویزکی گئیں ہیں، سرکاری ملازمیں ہفتہ وار تعطیلات ملا کر عید الفطرپرمجموعی طور پر آٹھ چھٹیاں کر سکیں گے.

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کی سمری منظوری کے لیے وزیر داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے، سمری میں چار چھٹیاں تجویز کی گئی ہیں تاہم اس بار سرکاری ملازمین ہفتہ وارتعطیلات ملا کر آٹھ چھٹیاں کر سکیں گے.

    وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ارسال کی گئی سمری میں پانچ تا آٹھ جولائی منگل،بدھ،جمعرات،جمعہ چار چھٹیاں تجویز کی گئی ہیں،ملازمین عید سے قبل ہفتہ اور اتوار کی چھٹی منائیں گے. صرف پیر ورکنگ ڈے ہو گا اورعید المبارک کے بعد بھی ہفتہ اور اتوار کی تعطیل منائی جائے گی.

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کا اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کا اضافہ

    اسلام آباد: حکومت نےتیل مصنوعات پرجی ایس ٹی کم کرنےکےبجائے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرکےبوجھ عوام پرڈال دیا۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے،اس فیصلےسےپیٹرول کی نئی قیمت پہنچ گئی 74روپے29پیسےفی لیٹرپرجبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 83روپے61 پیسےفی لیٹر ہوگئی۔

    حکومت نےگنجائش ہونےکےباوجودتیل مصنوعات پرجی ایس ٹی کم نہ کرکےعوام کو ریلیف سےمحروم کیا، تیل مصنوعات پرفی لیٹر27فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کیاجارہاہے، تیل مصنوعات پر2باراضافےسے جی ایس ٹی 17سےبڑھاکر27فیصدکیاگیاتھا۔

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اوگرا کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منطور کرلی گئی ہے۔

    قیمتیں بڑھنےکا اشارہ ملتے ہی پیٹرول ڈیزل پمپوں سےغائب کردیا گیا تاکہ پرانی قیمت والا پیٹرول او ڈیزل رات بارہ بجےکےبعد زیادہ قیمت پر بیچاجاسکےجبکہ مٹی کےتیل ،ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں جبکہ زیادہ استعمال میں آنیوالےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیاگیا۔

  • اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی

    اسلام آباد : اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7.66روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویزدی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یمن تنازعے کے باعث گذشتہ 12روزکے دوران قیمتوں میں اضافہ ہوا، یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 40پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    جبکہ  ہائی آکٹین کی قیمت میں 7روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6.25روپے فی لیٹر اضافہ ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے 56پیسے لیٹراضافہ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 56پیسے لیٹر اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے قیمتیں برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

  • بھارت سے 500 میگاواٹ بجلی کی خریداری کی سمری کابینہ کو ارسال

    بھارت سے 500 میگاواٹ بجلی کی خریداری کی سمری کابینہ کو ارسال

    بھارت سے پانچ سو میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کیلئے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ابتدائی طور پر بھارت سے 200 میگاواٹ بجلی خریدنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

    پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے بھارت سے بجلی خریدنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، وزارت پانی و بجلی نے بھارت سے پانچ سو میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے لیے سمری حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔

    سمری میں بجلی کی درآمد ، ٹیرف ، شرائط اور دیگر پہلووں پر مذاکرات کی اجازت طلب کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان ابتدائی طور پر بھارت سے پانچ سو کی بجائے دو سو میگا واٹ بجلی خریدنے پر رضامند ہو گیا ہے، وزرات پانی و بجلی نے گذشتہ سال بھارت سے دو سو میگا واٹ بجلی خریدنے سے انکار کر دیا تھا۔