Tag: سمندرپار پاکستانیوں

  • ہاؤسنگ منصوبہ ، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    ہاؤسنگ منصوبہ ، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ہاؤسنگ منصوبے کی منظوری دے جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا
    اور وفاقی کابینہ کومہنگائی کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں سانحہ مری پر بریفنگ دی جائے گی اور سانحہ مری میں وفات پانے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کا 17نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے، جس میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس بورڈمیں چیئرمین ،ارکان کی تعیناتی اور سمندر پارپاکستانیوں کیلئےہاؤسنگ منصوبے کی منظوری شامل ہیں۔
    .
    کابینہ سی ڈی اے کےسالانہ بجٹ 2021-22 کی منظوری اور 2020-21کی چوتھی سہہ ماہی کیلئےبجلی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے گی جبکہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈکےسی ای اوکی ملازمت میں توسیع کی جائے گی۔

    فاٹا اور پاٹا میں نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ڈیوٹی ٹیکسزکی ون ٹائم چھوٹ کی منظوری ، بین المذاہب ہم آہنگی کےمسودےکی منظوری اور مسیحی برادری سےاقلیتی کمیشن میں ممبرکی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    اجلاس میں سائنس ٹیکنالوجی اینڈانوویشن پالیسی 2021 ، محکمہ انسدادمنشیات میں ماہر کی تعیناتی اور پی ٹی ڈی سی کےبورڈآف ڈائریکٹرزمیں چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی ، نجکاری کمیٹی کے 31 دسمبر کے فیصلوں اور ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں کی فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • چیف جسٹس کا  ڈیم فنڈ میں مزید ایک ہزار پاؤنڈ  دینے کا اعلان

    چیف جسٹس کا ڈیم فنڈ میں مزید ایک ہزار پاؤنڈ دینے کا اعلان

    لندن : چیف جسٹس آف پاکستان  نے ڈیم فنڈ میں ایک ہزار پاؤنڈ مزید دینے کا اعلان کردیا جبکہ سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے ڈیم فنڈ میں تریپن لاکھ پاؤنڈ کا عطیہ دیاگیا ۔

    تفصیلات کے مطابق دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے عطیات کا سلسلہ جاری ہے ، ڈیم فنڈریزنگ کے سلسلے میں ایک تقریب لندن کے ایک نجی ہوٹل میں ہوئی۔

    [bs-quote quote=” سمندرپار پاکستانیوں کا ڈیم فنڈمیں 53 لاکھ پاؤنڈکا عطیہ” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    جس میں سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سےڈیم فنڈمیں تریپن لاکھ پاؤنڈکا عطیہ دیا گیا جبکہ چیف جسٹس نے بھی ڈیم فنڈ میں ایک ہزار پاؤنڈ مزید دینے کا اعلان کیا۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار اس سے پہلے بھی ڈیم فنڈ کیلئے بیس لاکھ روپے دے چکے ہیں۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزاد ملک ایک بہت بڑی نعمت ہے، قائداعظم محمدعلی جناح پاکستان کے عاشق تھے، آج بھی ایسے لوگوں کی ضرورت ہے، جو پاکستان سے عشق کرتے ہوں، سمندر پار پاکستانی ملک کے سب سے بڑے عاشق ہیں ، ببانگ دہل کہتا ہوں میرا کوئی سیاسی مقصد نہیں ، فلاح انسانیت ہی میرااولین مقصدہے۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ زندگی کاوجودپانی کےساتھ ہے، پانی اورپاکستان کاوجودمنسلک ہے، آئندہ نسلوں کوپانی کی وجہ سےزندگیوں سے محروم نہیں ہونے دوں گا، کہتے ہیں دریائے سندھ پر ڈیمز بننے نہیں دیں گے، دریائے سندھ پرایک نہیں بیسیوں ڈیم بنیں گے، ڈیمز کی تعمیر کا حکم سپریم کورٹ نے دیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈیمزہرصورت بنیں گے،حکومت سپریم کورٹ کےفیصلےپرعمل کررہی ہے، دریائے سندھ پر ڈیمز کی تعمیر سے کوئی نہیں روک سکتا، کوئی یہ سوچے بھی نہ کہ ڈیمز کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔

    یاد رہے ستمبر میں  وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ایک لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا، اووسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اب ملک کے لئے کچھ کرنے کا وقت ہے۔

    واضح رہے6   جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا ایک لاکھ 50 ہزا پاؤنڈ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

    بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین موبائل میسج کے ذریعے 10 روپے کی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔

     

  • سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت، رجسٹریشن کی تاریخ میں دو دن کی توسیع

    سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت، رجسٹریشن کی تاریخ میں دو دن کی توسیع

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں دی جانے والی ووٹ کی سہولت کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے بعد الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی، بیرون ملک مقیم پاکستانی سترہ ستمبرصبح نو بجے تک رجسٹریشن کروا کر چودہ اکتوبر کےضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

    سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت،الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن میں توسیع17ستمبرصبح نو بجے تک رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل رجسٹریشن کی آخری تاریخ15ستمبر مقرر کی گئی تھی۔

    الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کامقصد زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کی رجسٹریشن ہے تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

    مزید پڑھیں : ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت مہیا کردی

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے11اور صوبائی اسمبلیوں کے26حلقوں میں 14اکتوبر کو ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے, ملک کے37حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں صرف رجسٹرڈ ووٹرز ہی ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی سہولت حاصل کرسکیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔