Tag: سمندری

  • خاتون نے سوتیلے بیٹے کو جلا کر مار ڈالا

    خاتون نے سوتیلے بیٹے کو جلا کر مار ڈالا

    فیصل آباد: سمندری کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں خاتون نے سوتیلے بیٹے کو جلا کر مار ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکھانی پولیس نے اس ظالمانہ فعل میں ملوث ملزمہ غلام فاطمہ کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ غلام فاطمہ نےعباس کو نشہ آور شہ کھلا کر بیہوش کیا پھر اس کے بعد لڑکے کا گلا دبا دیا۔

    ملزمہ نے بیٹے قاسم اور داماد عمران کے ساتھ مل کر پٹرول چھڑک کرلاش جلائی، ملزم عمران نے مقتول عباس کی جلی ہوئی لاش کھیت میں پھینکی۔

    پولیس نے بتایا کہ سوتیلے بیٹے کو جلا کر مارنے والی عورت اور دیگر ملزمان کے خلاف نمبردار گلاب خان کی مدعیت میں 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • فیصل آباد: نرس سے 2 کانسٹيبلز کی مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین

    فیصل آباد: نرس سے 2 کانسٹيبلز کی مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین

    فیصل آباد: سمندری میں نرس سے 2 کانسٹيبلز کی مبینہ زیادتی کا چند گھنٹوں بعد ہی ڈراپ سین ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آنے والے واقعے کی متاثرہ نرس نے زیادتی نہ ہونے کا بیان قلمبند کرا دیا۔

    نرس نے کہا کہ  23 اگست کی رات ڈینٹل کلینک سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی، عبداللہ سلام اور عبداللہ نثار مجھے موٹر سائيکل پر چھوڑنے جا رہے تھے۔

     نرس کا کہنا تھا کہ کانسٹيبل شجاعت، صہیب اور سادہ لباس ساتھی نے روکا اور بنگلے پر لےگئے، کانسٹيبلوں نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

    فیصل آباد : 2 پولیس اہلکاروں کی نرس سے مبینہ زیادتی

    نرس نے کہا کہ کانسٹيبلز اور اس کے نامعلوم ساتھی نے آٹھ سو روپے چھین لئے، ڈیڑھ گھنٹے بعد پولیس اہلکاروں نے ہمیں چھوڑ دیا،ملزمان نے غلط رویہ اپنایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ سٹی میں زیادتی کی کوشش اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیا، نمرہ کی مدعیت میں مقدمے میں 2 کانسٹيبل اور نامعلوم ساتھی ملزم نامزد ہیں۔

  • فیصل آباد میں بس حادثہ‘4افراد جاں بحق

    فیصل آباد میں بس حادثہ‘4افراد جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مسافر بس الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں مسافر بس حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ70افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال اور الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں نعیم،ارشد،اکرم،عمرفاروق شامل ہیں۔جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،قانونی کارروائی کےبعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیاجائےگا۔

    خیال رہےکہ مسافر بس ملتان سے فیصل آباد جارہی تھی کہ راستے میں بارش کے باعث سمندری کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی۔

    مزید پڑھیں:آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ تین روز قبل آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔