Tag: سمندری طوفان ‘بپر جوائے’

  • سمندری طوفان ‘بپر جوائے’ کی خلا سے مسحور کن تصاویر سامنے آگئیں

    سمندری طوفان ‘بپر جوائے’ کی خلا سے مسحور کن تصاویر سامنے آگئیں

    طوفان بپرجوائے کے خلا سے مسحور کن نظارے کی تصاویر سامنے آگئیں ، یہ شاندار تصاویر متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے ٹوئیٹ کیں۔

    تفصیلات کے مطابق اماراتی خلانورد سلطان النیادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خلائی اسٹیشن سے طوفان بپرجوائے کے مسحور کن نظارے کی تصاویر شیئر کیں۔

    شاندار تصاویر میں بحیرہ عرب کے اوپر بادل ہی بادل نظر آرہے ہیں اور زمین کے بیچوں بیچ بہت بڑا سفید بھنور نمایاں ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن سے سمندری طوفان بپر جوائے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

    اماراتی خلا باز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے، آئی ایس ایس نے انہیں متعدد قدرتی مظاہر کا منفرد نظارہ کرنے کا موقع فراہم کیا جس سے زمین پر موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین کو مدد مل سکے گی۔

    یاد رہے النیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرعرب ملک کےسب سےطویل خلائی مشن پر ہیں۔

  • سمندری طوفان ‘بپر جوائے’  : سندھ کے 4 ایئر پورٹس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا

    سمندری طوفان ‘بپر جوائے’ : سندھ کے 4 ایئر پورٹس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا

    کراچی : سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے محفوظ فلائٹ آپریشن سے متعلق ایک اور نوٹم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر سندھ کے چار ایئر پورٹس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا، طوفان کے دوران محفوظ فلائٹ آپریشن سے متعلق سی اے اے نے ایک اور نوٹم جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر محفوظ فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ کے چار ایئرپورٹس پر طوفان کے دوران پروازوں کی لینڈنگ سے متعلق بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے ، کراچی، سکھر، نواب شاہ اور موہن جودڑو ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایئرپورٹس پر تیس ناٹس سے زیادہ ہوا کی صورت میں لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی، سی اے اے نے سمندری طوفان سے متعلق تازہ نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

    خیال رہے سمندر ی طوفان بیپر جوائے پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، اس وقت طوفان کراچی سے 230کلو میٹر اور ٹھٹھہ سے 235 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ طوفان کے اطراف ولاقوں مین ہوا کی رفتار 150 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، طوفان کے باعث سمندری لہروں کی اونچائی 25 سے 30 فٹ ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا تھا کہ طوفان کا آج دوپہر کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سےگزرنےکا امکان ہے، جس کے باعث تیز آندھی، بارش ہوسکتی ہے۔